English   /   Kannada   /   Nawayathi

فوج کی فائرنگ میں نوجوان کی ہلاکت کے خلاف دوسرے دن بھی کشمیر میں ہڑتال

share with us

تنویر احمد پیشے کے اعتبار سے درزی تھا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق قصبہ بیروہ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں نوجوان کی ہلاکت کے خلاف دوسرے دن بھی بطور احتجاج تمام دکانیں بند رہیں جبکہ سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت معطل رہی۔سرکاری ذرائع کے مطابق اگرچہ ضلع کے کسی بھی حصے میں پابندیاں نافذ نہیں کی گئی ہیں، تاہم امن وامان کی صورتحال کو بنائے رکھنے کے لئے سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری بدستور تعینات کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ قصبہ میں امن وامان کی صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے۔ دریں اثنا ضلع بڈگام میں موبائیل انٹرنیٹ خدمات اتوار کو مسلسل تیسرے دن بھی معطل رہیں۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ انٹرنیٹ خدمات نوجوان کی ہلاکت کے بعد سوشل میڈیا پر کسی بھی طرح کی افواہ بازی کو روکنے کے لئے منقطع کی گئیں۔ بڈگام کے ایک رہائشی نے یو این آئی کو بتایا کہ پورے ضلع میں موبائیل انٹرنیٹ خدمات جمعہ کو سہ پہر چار بجے معطل کی گئیں۔ بیروہ میں فوج کے ہاتھوں نوجوان کی ہلاکت کے اس واقعہ کی بڑے پیمانے پر مذمت کی گئی تھی۔ نیشنل کانفرنس کے کارگذار صدر عمر عبداللہ نے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس ہلاکت کو انسانی حقوق کی بدترین پامالی قرار دیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا