English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب نےسیکیورٹی وجوہات پر حجاج کو کچن کی سہولیات بند کردی

share with us

ان سارے مسئلوں کے حل کیلئے مرکزی حکومت سے رابطہ کرکے جلد کوئی ٹھوس قدم اٹھانےکا مطالبہ کیا جارہا ہے۔خدمات حجاج کمیٹی مالیگاؤں کی جانب سے مہاراشٹر اسٹیٹ حج کمیٹی آف انڈیا ممبئی کی جانب سے ناسک ضلع کے عازمین حج کے لئے لازمی ضلعی حج تربیتی کیمپ کا افتتاح مالیگاؤں شہر کے حج ٹریننگ سینٹر میں ہوا ۔ اس تربیتی کیمپ کے پروگرام کی صدارت مہاراشٹر اسٹیٹ حج کمیٹی کے چیئرمین ابراہیم بھائی جان نے کی۔مہاراشٹر حج کمیٹی چیئرمین نے کہا کہ سال روں مہاراشٹر سے 11 ہزار حاجی حج کے لئے روانہ ہوں گے۔ گذشتہ سال کی بہ نسبت اس سال حکومت نے سبسڈی کم کردی ہے اور دوسری جانب سعودی حکومت نے بھی کچن کی سہولت بند کردی ہے ۔ اسی طرح مکہ میں اس سال 15000 عمارتیں حج کمیٹی آف انڈیا کو کم ملی ہیں ۔خیال رہے کہ مرکزی حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ کے حکم کے بعد 7 سو کروڑ کی حج سبسڈی 2016 میں 450 کروڑ کردی گئی ،جو اس سال 2017 میں 200 کروڑ کردی گئی ہے ۔ دس سال میں سبسڈی کو ختم کرنی ہے ۔ مگر اتنے بڑے پیمانے پر مرکزی حکومت کی جانب سے سبسڈی میں تخفیف کی وجہ سے حاجیوں کو پریشانی ہوسکتی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا