English   /   Kannada   /   Nawayathi

بی جے پی کے خلاف بات کرنے والوں کو غداری کے مقدمات میں پھنسایا جاتا ہے : سی پی آئی لیڈر ڈاکٹر کے نارائن کا خطاب

share with us

انہوں نے اس موقع پر جے این یو اسٹوڈنٹ یونین لیڈر کنہیا کمار کی مثال پیش کی اور کہاکہ کنہیاکمار او رساتھیوں نے مرکز کی بی جے پی حکومت کے خلاف آواز اٹھائی تو فرضی مقدمات میں اس کو پھنسانے کی کوشش کی گئی۔ مسٹر نارائن نے کہاکہ ہندوستان میں گاؤ کشی پر برہمی کا مظاہرہ اور باضابطہ او راعلانیہ طور پر امریکہ میں گائے ذبح کی جاتی ہے مگر وہاں پر جاتے ہیں تو امریکہ اور وہاں کے لوگوں کی تعریفیں کی جاتی ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ مذہب کے نام پر عوام کو مشتعل کرتے ہوئے مودی حکومت اپنے کئے ہوئے وعدوں کو فراموش کرنے کاکام کررہے ہیں۔ڈاکٹر نارائن نے کہاکہ مذہب کے نام پر تشدد اور بے قصور لوگوں کے ساتھ جمہوری ہندوستان کی روایتوں کا حصہ نہیں ہے اور ہم اس کو ہرگز برداشت نہیں کریگی ۔مودی حکومت کسانوں کا قرض معاف کرنے سے تو گریز کررہی ہے مگر کارپوریٹ طبقے کا ہزاروں کروڑ کا قرض معاف کردیاگیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ایک طرف تو مذہب او رگائے کے نام پر بے قصور لوگوں کو نشانہ بنایاجارہا ہے تو دوسری جانب نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کے نام پر غریب او رمتواسط طبقے کے لوگوں کا عرصہ حیات تنگ کردیاگیا۔ انہوں نے مزیدکہاکہ افسوس کی بات تو یہ ہے کہ اؤٹ سورسنگ ملازمین پر بھی جی ایس ٹی لاگو کردیاگیا ہے۔انہوں نے کہاکہ سیکولر طاقتوں کو منظم ہوکر سیاسی نظام کاحصہ بننے کی ضرورت ہے ۔ انہو ں نے مزیدکہاکہ سیاسی نظام کی اہمیت او رافادیت کے متعلق عوام میں شعور بیداری ضروری ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا