English   /   Kannada   /   Nawayathi

اب ہر پچاس کلو میٹر پر کھلیں گے پاسپورٹ آفس: حکومت جلد کھولے گی نئے سینٹرز

share with us

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر خارجہ سشما سوراج کا ویژن ہے کہ ہندوستان کے ہر شہری کو پاسپورٹ کی سہولیت فراہم کی جائے اور مستقبل میں ہر پچاس کلومیٹر کی دوری پر پاسپورٹ آفس قائم کیا جائے گا۔اس موقع پر مرکزی وزیر مملکت ایم جے اکبر ندیا ضلع کے کرشنا نگر میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ پاسپورٹ سیوا کیندر کا افتتاح کیا ۔ اکبر نے کہا کہ پہلے لوگوں کو پاسپورٹ آفس کا چکر لگانا پڑتا تھا مگر اب پاسپورٹ آفس کو لوگوں کا انتظار رہے گا ۔ہم لوگ غریب افراد کو بھی اپر کلاس کا سیوا فراہم کرنے میں یقین رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آسنسول اور رائے گنج میں پہلے سے ہی پاسپورٹ سیوا کیندر قائم ہوچکے ہیں اور اب سلی گوڑی اور دارجلنگ میں بھی اسی طرح کے دفتر قائم کیے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پاسپورٹ دفاتر ایسے ایسے مقامات پر قائم کیے جائیں گے جہاں ماضی میں تصور بھی نہیں کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ سال قبل اس پر کام شروع کیا گیا اور اب اس میں تیزی آگئی ہے۔ بیڈون اسٹریٹ میں پوسٹ آفس پاسپورٹ سیوا کینڈر سے متعلق ایم جے اکبر نے کہا کہ ماضی میں کوئی یہ سوچ نہیں سکتا تھا کہ یہاں پر پوسٹ آفس کے تعاون پاسپورٹ آفس بھی کھلے گا ۔سابق صحافی ایم جے اکبر نے کہا کہ ماضی میں پاسپورٹ بنانا کافی مشکل کام ہوتا تپا ۔کچھ دفاتر میں ہی سارے اختیارات جمع ہوگئے تھے ۔لوگوں کو پاسپورٹ بنانے میں نہ صرف مشکلات کا سامنا تھا بلکہ خوف زدہ ہوتے تھے ۔ کئی مرتبہ لمبی لمبی لائنوں میں کھڑا ہونا پڑتا ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا