English   /   Kannada   /   Nawayathi

امرناتھ یاترا پر حملہ ، کشمیر میں پی ڈی پی رکن اسمبلی کا ڈرائیور گرفتار

share with us

واچی جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں ہے ۔ توصیف احمد کو جنوبی کشمیر میں عسکریت پسندی سے متعلق تشدد کے واقعہ کی تحقیقات کے ایک حصہ کے طور پر گزشتہ روز باضابطہ طور پر گرفتار کیا گیا ۔ پولیس ذرائع نے مزید کہا کہ عسکریت پسندوں کے لئے کھلے عام کرنے والے دیگر دو مشتبہ افراد کو بھی پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لیا گیا ہے ۔ تاہم ہنوز یہ واضح نہیں ہوسکا کہ توصیف احمد جو سات ماہ قبل اعجاز احمد میر کے ڈرائیور کی حیثیت سے تعینات کیا گیا تھا پیر کو ہوئے امرناتھ حملے سے کوئی درست تعلق رکھتا ہے ۔ اس حملے میں سات یاتری ہلاک اور دیگر زخمی ہوئے تھے ۔ ایک پولیس عہدیدار نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ /10 جولائی کو ہوئے حملے اور دیگر عسکریت پسند سرگرمیوں سے اس ڈرائیور کے کسی رابطہ کے بارے میں ابتدائی تحقیقاتی کی جلد تکمیل کے بعد صورتحال واضح ہوجائے گی ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا