English   /   Kannada   /   Nawayathi

آدھار کے لزوم پر سپریم کورٹ بنچ کی منگل سے دو روزہ سماعت

share with us

اٹارنی جنرل کے کے وینو گوپال اور ایک سینئر ایڈوکیٹ شیام دیوان نے مختلف سرکاری فلاحی اسکیموں سے استفادہ کیلئے آدھار کو لازمی بنانے مرکزی حکومت کے اقدام کو چیلنج کرنے والے درخواست گذاروں کی طرف سے رجوع ہوتے ہوئے مشترکہ طور پر بنچ سے اس مسئلہ کو رجوع کیا اور درخواست کی کہ دستوری بنچ کی جانب سے اس پر عاجلانہ سماعت کی جائے۔ وینو گوپال اور دیوان سے دریافت کیا کہ آیا یہ مسئلہ سات ججوں کی دستوری بنچ سے رجوع کیا جائے، دونوں فریقوں نے کہا کہ پانچ ججوں کی بنچ کو اس کی سماعت کرنا چاہئے۔ جسٹس چلمیشور نے جو اس معاملہ کی آخری سماعت کے موقع پر تین ججوں کی بنچ کی قیادت کررہے تھے، کہا تھا کہ میرا نظریہ ہیکہ کوئی مسئلہ ایک مرتبہ کسی دستوری بنچ سے رجوع کیا جاتا ہے تو اس سے پیدا ہونے والے دیگر مسائل بھی دستوری بنچ کی طرف سے ہی نمٹے جائیں۔ میں صرف یہی کہہ سکتا ہوں کہ 9 ججوں کی بنچ کی طرف سے اس معاملہ کا تصفیہ کیا جائے۔ عدالت عظمیٰ کے دو ججوں کی بنچ نے 27 جون کومرکزی اعلامیہ کے خلاف عبوری حکم جاری کرنے سے انکار کردیا تھا۔ اس اعلامیہ کے ذریعہ سرکاری فلاحی اسکیموں سے استفادہ کیلئے آدھار کو لازمی بتایا گیا تھا۔ بنچ نے اس تاثر کا اظہار کیا تھا کہ محض درخواست گذاروں کے ظاہر کردہ اس اندیشہ پر کہ آدھار کے نہ ہونے کی صورت میں کوئی مستحق مختلف سرکاری فلاحی اسکیموں کے فوائد سے محروم ہوسکتا ہے بالخصوص ایسے وقت جب ایسا کوئی متاثرہ شخص بھی بنچ کے روبرو حاضر نہیں ہوا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا