English   /   Kannada   /   Nawayathi

جگنیش میوانی او رکنہیا کمار کو بناء اجازت ریالی نکالنے کے الزام میں کیاگیاگرفتار : مقدمہ بھی درج

share with us

قبل ازیں مہسانہ ضلع انتظامیہ نے میوانی کو ریالی نکالنے کے لئے دی گئی اجازت کو منسو خ کردیاتھا۔پولیس نے کہاکہ ہم نے فتح پور سرکل سے 17لوگوں کو حراست میں لیا بعدازاں غیر قانونی طریقہ سے مجموعہ جمع کرنے پر ائی پی سی کے دفعہ 143کے تحت ایک ایف ائی آر بھی درج کیاگیا ۔اس احتجاج کا بنیادی مقصد گجرات حکومت پر دباؤ قائم ہے کہ دلتوں کو بہتر زندگی گذارنے کے لئے زراعی اراضی فراہم کی جائے 145 جس کا اعلان میوانی نے پچھلے ماہ کیاتھا۔منچ کے کوکنونیر کوشک پرمار جس کا بھی نام ایف ائی آر میں درج ہے نے رہائی کے بعد اعلان کیاکہ اجازت ملنے کے بعد مارچ اونچھا میں داخل ہونے تک جاری رہے گاجوان کا اگلی منزل ہے۔گرفتار سے قبل سومناتھ چوک پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے کنہیا کمار جس پر ملک سے غداری کے الزام کے تحت مقدمہ چل رہا ہے نے بی جے پی کی مرکزی اور گجرات حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا  انہوں نے الزام عائد کیا کہ ان کی حکومت میں دلتوں اور مسلمانوں پر مظالم کا اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہ ان کے خلاف بولنے کی ہمت کرنے والوں کو ملک سے غداری کے مقدمے میں پھنسایا جاتا ہے تاکہ انہیں خاموش کردیاجائے۔یونا میں دلت نوجوانوں کو مبینہ طور پر مردہ گائے کا چمڑا نکالنے کی وجہہ سے برہنہ پریڈ اور بے تحاشہ زدکوب کیاگیاتھا۔ واقعہ کا ویڈیو وائیرل ہونے کے بعد قومی سطح پردلت کے ساتھ کئے جانے والے مظالم کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا