English   /   Kannada   /   Nawayathi

جھارکھنڈ کے پرنسپال کمشنر انکم ٹیکس کے قبضہ سے 3.5 کروڑ روپئے اور 5 کیلو سونا ضبط

share with us

رانچی میں پانچ مقامات پر دھاوے کئے گئے جن میں محکمہ انکم ٹیکس کے تین عہدیداروں کے علاوہ پرنسپال کمشنر کا گھر شامل ہے۔ گور نے کہا کہ تپس کی رہائش گاہ سے 3.5 کروڑ روپئے نقد کے علاوہ 5 کیلو سونا برآمد کیا گیا جس کی صرافہ بازار میں موجودہ قیمت 1.5 کروڑ روپئے ہے۔ علاوہ ازیں کئی اہم دستاویزات بھی ضبط کئے گئے ہیں۔ ان دھاوؤں پر ردعمل معلوم کرنے کیلئے دتہ کو ٹیکس میسیج بھیجا گیا تھا جس کا انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔ کئی تاجرین اور صنعت کاروں کو جن پر محکمہ انکم ٹیکس نے بھاری محصول ادا کیا تھا، دتہ نے ٹیکس راحت دینے کی کئی کوششیں کی تھی جس کے پیش نظر ان کے خلاف یہ مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ گور نے کہا کہ دتہ نے اپنے محکمہ کے چند عہدیداروں، بزنسمین، ایک چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ اور کئی انٹری آپریٹرس کے ساتھ 2016-17ء کے دوران مجرمانہ سازباز کیا تھا جس کا مقصد بھاری رشوت کے بدلے انکم ٹیکس راحت دینا تھا۔ یہ بھی الزام عائد کیا گیا ہے کہ انکم ٹیکس کے پرنسپال کمشنر نے ان خانگی کمپنیوں کے حق میں سازگار فائدہ بخش احکام جاری کیا تھا جو انہیں پہلے ہی بھاری رشوت دے چکے تھے۔ دتہ کے علاوہ ایڈیشنل کمشنر انکم ٹیکس اروند کمار، انکم ٹیکس آفیسر (ٹیکنیکل) رنجیت کمار لال، ایک اور انکم ٹیکس آفیسر اور ایک چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ پون سوریہ کے خلاف سی بی آئی نے حال ہی میں مقدمہ درج کیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا