English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرناٹک کے ساحلی علاقہ میں فرقہ وارانہ فساد پر آل انڈیا ملی کونسل کا اظہار تشویش

share with us

بنگلورومیں کرناٹک کے امیرشریعت مفتی اشرف علی کی صدارت میں آل انڈیا ملی کونسل کا اجلاس منعقد ہوا۔ ریاست کے امیر شریعت نے تمام طبقوں سے امن اوراتحاد برقراررکھنے کی اپیل کی۔ کرناٹک مسلم لیجسلیچرس فورم کے سکریٹری عبدالجبار نے اس موقع پر کہا کہ جگہ جگہ مختلف مذاہب کےنوجوانوں پرمشتمل امن اسکواڈ تشکیل دینےکی ضرورت ہے ۔ ان امن اسکواڈ کے قیام کیلئےمسلم طبقہ پہل کرے ۔ مذہب اسلام امن اورانسانیت کا درس دیتا ہے ۔اجلاس میں کہا گیا کہ کرناٹک میں اسمبلی انتخابات قریب آ رہے ہیں، اسی لیے چند طاقتیں لوگوں کو مذہب اور فرقوں کی بنیاد پرتقسیم کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔ خاص طور پراقلیتی طبقہ کے نوجوانوں کواکسانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ عوام کوچاہئے کہ وہ ایسی طاقتوں کےخلاف چوکنا رہیں۔اجلاس میں ڈاکٹرمنظورعالم نے کہا کہ مختلف طبقوں میں اتحاد کومضبوط کرنے اوراقلیتوں کے مسائل کواُجاگر کرنے کیلئے اسی ماہ کی 30 تاریخ کو ملی کونسل کے تحت قومی کنونشن منعقد ہو رہا ہے۔ نئی دہلی میں ہونے والے اس کنونشن کا عنوان دستور بچاؤ ۔ ملک بناؤ  ہوگا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا