English   /   Kannada   /   Nawayathi

قبروں کی کھدائی کے معاملہ میں تیستا سیتلواڈ کو مقدمہ کا سامنا سپریم کورٹ سے نہیں ملی راحت

share with us

جسٹس ارون مشرا اور جسٹس امیتابھ رائے کی بنچ نے سیتلواڈ جوڑے سے مقدمہ کا سامنا کرنے کیلئے کہا۔ نچلی عدالت میں تیستا اور ان کے شوہر کے خلاف مقدمہ چل رہا ہے۔کورٹ نے تیستا کی جانب سے سینئر وکیل کپل سبل سے پوچھا کہ جب چارج شیٹ نچلی عدالت میں ہے تو درخواست گزار نچلی عدالت کے سامنے اپنا موقف کیوں نہیں رکھنا چاہتے؟ عدالت نے گجرات ہائی کورٹ کے خلاف سیتلواڈ جوڑے کی اپیل مسترد کرتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار کو نچلی عدالت کے سامنے اپنا موقف رکھنے کی چھوٹ دی جاتی ہے۔گجرات حکومت نے اپنے حلف نامے میں لکھا ہے کہ اس معاملے میں سیتلواڈ کے خلاف کی جانے والی انکوائری درست ہے۔ حلف نامہ میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے بغیر اجازت کے پنڈرواڑا اور خان پور تعلقہ کے ارد گرد کے دیہات میں قبروں سے 28 لاشیں باہر نکالی تھیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اس کیس کے دیگر ملزمان نےاپنےبے گناہ ہونے کی بات کہتے ہوئے دعوی کیا تھا انہیں سیتلواڑ نے اس کے لیے اکسایا تھا۔ لاش کی کھدائی کے لئے کسی کو اكسانا تعزیری سرگرمیوں کے زمرے میں آتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا