English   /   Kannada   /   Nawayathi

سرحدی کشیدگی کا شاخسانہ ، پونچھ میں ایل او سی کے آرپار تجارت اور بس سروس معطل

share with us

انہوں نے بتایا دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر آج چکن دا باغ پوائنٹ پر کوئی تجارت نہیں ہوئی۔پولیس ذرائع نے مزید بتایا اگرچہ پیر کی علی الصبح سے دونوں طرف کی بندوقیں خاموش ہیں، تاہم صورتحال بدستور کشیدہ بنی ہوئی ہے۔ دریں اثنا چکن دا باغ کے راستے ہر پیر کو ضلع پونچھ اور پاکستان زیر قبضہ کشمیر کے ضلع راولاکوٹ کے درمیان چلنے والی راہِ ملن بس سروس بھی پیر کو معطل کی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ بس سروس کی معطلی کا فیصلہ سرحدی کشیدگی کے پیش نظر احتیاطی اقدامات کے طور پر لیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جو مسافر آج اس بس کے ذریعے سفر کرنے والے تھے، کو معطلی کے فیصلے سے آگاہ کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ 8 جولائی کو ایل او سی پر ہند و پاک افواج کے مابین گولہ باری کے تبادلے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا