English   /   Kannada   /   Nawayathi

کینسر میں مبتلا پاکستانی لڑکی نے سشما سے مانگی مدد

share with us

پاکستان کے میڈیا میں شائع خبروں کے مطابق فائزہ غازی آباد کے اندرپرستھ ڈینٹل کالج میں علاج کرانے کے لئے دس لاکھ روپے کی پیشگی ادائیگی بھی کر چکی ہے ۔ لیکن ہندستانی سفارت خانہ نے اسے ویزا دینے سے انکار کر دیا ہے ۔ فائزہ کی ماں کا خیال ہے کہ ویزا کی درخواست شاید دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے مستردکی گئی ہے ۔ ایسی صورت میں فائزہ نے سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے محترمہ سوراج کو ٹویٹ کرکے ہندستان کا ویزا حاصل کرنے میں ان سے مدد چاہی ہے ۔ ایسے ہی ایک ٹویٹ میں اس نے لکھا ہے '' میڈم برائے مہربانی میری زندگی بچانے میں میری مدد کریں۔'' فائزہ نے ٹوئیٹر پر اپنی تصویر بھی پوسٹ کی ہے جس میں کینسر سے متاثر اس کے منہ کا حصہ دکھائی دے رہا ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا