English   /   Kannada   /   Nawayathi

امبولنس کی فراہمی سے انکار ، رکشا سے نعش کی منتقلی

share with us

44 سالہ رام آسرے کی نعش گزشتہ روز اُترا ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹریوں پر دستیاب ہوئی تھی جس کی دواخانہ کو منتقلی کیلئے کوئی امبولینس دستیاب نہ ہوسکی ۔ چنانچہ رشتہ داروں نے پوسٹ مارٹم کیلئے اس نعش کو سیکل رکشا کے ذریعہ دواخانہ منتقل کیا ۔ اس ضمن میں ایک سوال پر چیف میڈیکل آفیسر ( ایم او ) سنتوش کمار نے کہا کہ آسرے کے رشتہ داروں نے امبولنس کی فراہمی کیلئے مطلوبہ معلومات فراہم نہیں کیا تھا ۔ تاہم پوسٹ مارٹم کے بعد آخری رسومات کے لئے نعش کی منتقلی کی غرض سے دواخانہ کی طرف سے امبولنس فراہم کی گئی ۔ کوسمبی میں گزشتہ ماہ ایک ماموں نے اپنی سات سالہ بھانجی کی نعش کو سیکل کے ذریعہ منتقل کیا تھا۔ جب دواخانہ کے ذمہ داروں نے نعش کی منتقلی کے لئے امبولنس کی فراہمی سے انکار کردیا تھا ۔(س) 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا