English   /   Kannada   /   Nawayathi

دہلی میں بھینسوں کو منتقل کرنے والے 6 افرادپر حملہ

share with us

ڈپٹی کمشنر آف پولیس (آوٹر) ایم این تیواری کے مطابق ان موٹرگاڑیوں کی ایک گاڑی کو شوقین چلا رہا تھا۔ اس نے پولیس کو بتایا کہ ان لوگوں نے ہریانہ کے ماہم سے 17 بھینسوں کو اپنے ٹرک میں لوڈ کرلیا تھا اور یہ لوگ بھینسوں کو غازی پور منتقل کررہے تھے۔ ان کے بھائی اور دیگر رشتہ داروں کے ساتھ بھینسوں کی مارکٹ میں انہیں منتقل کیا جارہا تھا لیکن رات 8 بجے کے قریب جب وہ بابا ہری داس نگر کے گیتانجلی انکلیو پہنچے تو 3 تا 4 افراد نے ان کی گاڑی کو رکوا دیا اور ان سے بحث کرنا شروع کردیا۔ تھوڑی دیر میں دوسرے افراد بھی وہاں پہنچ گئے اور ان کے ٹرک کے پیچھے حصہ کو کھول دیا گیا۔ اس کے بعد بھینسیں ٹرک سے کود کر دوڑنے لگ گئی۔ زائد از بھینسوں کو ان ٹرکوں میں بھر کر لے جایا جارہا تھا۔ ان ٹرکوں میں سے ایک ٹرک ڈرائیور محمد رئیس نے اس واقعہ کے بارے میں بتایا کہ یہ واقعہ نہایت ہی ہولناک اور خوفزدہ کرنے والا تھا۔ ہم نے اپنے ٹرکوں میں کوئی گائے نہیں لائی، لیکن اس کے باوجود بھی ہم پر حملہ کیا گیا۔بھینسوں کی منتقلی ہمارا کاروبار ہے۔ برسوں سے ہم یہ کام انجام دے رہے ہیں لیکن ایسی صورتحال ہمیں اس سے پہلے کبھی پیش نہیں آئی۔ حملہ کے وقت ہم نے محسوس کیا کہ اب ہم ہلاک کردیئے جائیں گے۔ یہ لوگ ہم پر گالی گلوچ کررہے تھے اور ہماری کچھ سننے تیار نہیں تھے۔ ہم لوگ حملہ آوروں کو یہ بتانے کی کوشش کررہے تھے کہ ان کے پاس بھینسوں کی منتقلی کے متعلق تمام دستاویزات ہیں۔ ہم غیرقانونی طور پر بھینسیں منتقل نہیں کررہے ہیں لیکن ان لوگوں نے کچھ نہیں سنا اور چاروں طرف افراتفری پھیل گئی اور لوگ جمع ہوتے گئے اور حملہ کرتے رہے۔ حملہ آوروں نے گھونسوں اور لاٹھیوں سے پیٹا۔ ان لوگوں نے معصوم جانوروں کو بھی مارا پیٹا۔ یہ جانور ادھر ادھر دوڑنے لگے۔ حملہ آوروں نے ہمارے موبائیل فون بھی چھین لئے اور دیگر سازوسامان کوبھی اڑا لیا۔ ہم میں سے چند لوگ وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے اور قریبی جنگلوں میں چھپ گئے اور وہاں سے ہی پولیس کو اطلاع دی گئی۔ رئیس نے بتایا کہ پولیس 15 ، 20 منٹ بعد وہاں پہنچی لیکن اس وقت تک حملہ آور فرار ہوگئے تھے۔ پولیس کا کہنا ہیکہ متاثرین کو معمولی زخم آئے ہیں اور انہیں دواخانہ سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ ملزمین کی شناخت کی کوشش کی جارہی ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا