English   /   Kannada   /   Nawayathi

اندرا گاندھی کی طرح، مودی کے بھکت بھی ان کے زوال کا سبب بنیں گے

share with us

اس بلدی ادارہ کو جی ایس ٹی معاوضہ کی پہلی قسط ادا کی گئی تھی۔ اس نعرہ بازی پر برہم شیوسینا کے ترجمان مرہٹی روزنامہ سامنا نے اپنے اداریہ میں لکھا ہیکہ جو لو گ آج غیرضروری طور پر مودی کی تائید میں نعرے لگارہے ہیں، وہ دراصل ان کا امیج داغدار کررہے ہیں۔وہ بھی ایک وقت تھا جب اندراگاندھی کی تائید میںبھی ایسے نعرے لگائے جاتے تھے۔ اندرا گاندھی کے بھکتوں نے اندرا گاندھی ہی ہندوستان ہیں جیسے نعرے لگا کر ملک و قوم کی توہین کی تھی اور اس توہین سے ایک ایسی چنگاری بھڑک اٹھی جو ان (اندرا گاندھی) کی شکست کا باعث بنی۔ سینا نے کہا کہ کسی کو مودی پر فخر کرنے اور اس کے بارے میں جنونی بن جانے کے درمیان پائے جانے والے فرق کو سمجھنا چاہئے۔سامنامزید لکھا کہ سچائی یہ ہیکہ اندرا گاندھی نے نہ صرف پاکستان کے خلاف 1971ء کی جنگ میں فتح حاصل کی تھیں بلکہ پاکستان کو تقسیم کرتے ہوئے اس کے گھٹنے ٹکا دی تھیں۔ ہم بی جے پی قیادت سے کہنا چاہتے ہیں کہ اس کے باوجود بھی اندرا گاندھی کی قیادت ان کے حامیوں کی طرف سے دکھائی گئی ضرورت زیادہ اندرا بھکتی کے سبب زوال پذیر ہوئی ہے145145۔ واضح رہیکہ وزیرفینانس منگنیئوار جب چیکس پیش کررہے تھے بی جے پی کے چند کارپوریٹرس نے مودی ۔ مودی کے نعرے لگائے تھے جس پر حکمران شیوسینا کارپوریٹرس بھی جوابی نعرہ بازی کیلئے مجبور ہوگئے۔ دونوں طرف سے نعرہ بازی کے درمیان ہونے والی ہنگامہ آرائی میں شیوسینا کے چند کارکنوں نے بی جے پی کے ایک کارپوریٹر کی مبینہ طور پر پٹائی کی تھی۔ سامنا نے مزید لکھا کہ ایک ایسا بھی وقت تھا جب ساری دنیا مودی کے خلاف تھی۔ شیوسینا ان (مودی) کے ساتھ کھڑی رہی لیکن ج و لوگ آج مودی کے حق میں نعرے لگا رہے ہیں وہ اس وقت ڈر کے مارے خاموش رہنے کو ترجیح دے رہے تھے۔ ہماری دوست (بی جے پی) کو چاہئے کہ وہ خود اپنے بھکتوں سے خبردار و چوکس رہے جو لوگ آج مودی کی تائید میں نعرے لگارہے ہیں کل وہی لوگ ان (مودی) کے زوال کا سبب بنیں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا