English   /   Kannada   /   Nawayathi

گلبرگہ: نوجوان پر پٹرول چھڑک کر نذرِ آتش کرنے کی کوشش ناکام

share with us

مختلف ذرائع سے فکروخبر کو موصولہ اطلاعات کے مطابق چندشرپسند مذکورہ نوجوان کے قریب آئے اور پتہ بتانے کے بہانے شرپسندوں نے شیخ کو اپنے ساتھ گاڑی پر سوار ہونے کا اصرار کیا ، جب محمد نور نے انکار کیا تو جبراً اسے گاڑی پر سوار کرایا گیا اور کچھ ہی دور لے جاکر اس پر پٹرول چھڑک آگ لگادی ۔ حادثہ کے بعد شیخ محمد کسی طرح رنگ روڈ پہنچنے میں کامیاب رہا جہاں سے مقامی افراد نے اسے جنرل سرکاری اسپتال منتقل کیا ۔ یونیورسٹی پولیس اسٹیشن میں اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسپتا ل میں زیر علاج شیخ محمد نور سے اس تعلق سے جانکاری حاصل کرنے کی کوشش کی گئی جس کے بعد اس نے بتایا کہ شرپسندوں کو دوبارہ دیکھنے پر ان کی پہچان کراسکتا ہے لیکن ان کے بارے میں اسے کسی بھی طرح کی معلومات نہیں ہے۔ پاپولر فرنٹ آف انڈیا نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ پولیس نے کارروائی کا یقین دلاتے ہوئے جلد سے شرپسندوں کو حراست میں لینے کی بات کہی ہے۔ گلبرگہ کے ایس پی ششی کمار نے واقعہ کو غیر معمولی قرار دیتے ہوئے ملزمین کو جلد گرفتار کرنے کی یقین دہانی کرائی ، انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس طرح کے واقعات بلاوجہ رونما نہیں ہوتے ، اس کے پیچھے چھپے حقائق جاننے کے لیے نور سے بات کی جائے گی اور اس کے بعد ہی کارروائی کی جائے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا