English   /   Kannada   /   Nawayathi

بیف فروخت کرنے کیلئے کیرالہ میں بی جے پی لیڈر نے بنائی کو آپریٹو سوسائٹی

share with us

بتایا جاتا ہے یہ سوسائٹی اپنی سیاسی روٹی سینکنے کیلئے بنائی گئی ہے۔ملیالم کے ڈیلی دیش ابھیماني میں شائع رپورٹ کے مطابق کوآپریٹو سوسائٹی کی تشکیل بی جے پی کے ضلعی صدر اے ناگیش، سکریٹری ٹی ایس الاس بابو اور بی ایم ایس ضلع سکریٹری نرسمہا سبرامنیم نے مل کر کی ہے۔ یہ سوسائٹی بیف اور مچھلی کے خرید و فروخت کا کام کرے گی۔ خبر کے مطابق اس کے لئے سوسائٹی کا ایک دفتر تھروومپڈي مندر کے پاس کھولا جاچکا ہے۔کوآپریٹیو سوسائٹی جانوروں کے گوشت کو خوردہ اور تھوک طور پر فروخت کرے گي۔ اتنا ہی نہیں سوسائٹی کا گوشت سے متعلق خوراک کو سپر مارکیٹ میں سپلائی کرنے کا بھی منصوبہ ہے ۔ علاوہ ازیں سوسائٹی نے گوشت اور مچھلی کو تازہ رکھنے کیلئے کولڈ اسٹوریج کی سہولت بھی شروع کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ یہ سوسائٹی گوشت مچھلی اور دیگر اشیا کی فروخت کیلئے ایک موبائل اسٹور بھی شروع کرے گی۔سوسائٹی کا کہنا ہے کہ وہ جلد ہی ضلع میں ریستوران کا ایک سلسلہ شروع کیا جائے گا ۔ گوشت مینوفیکچرنگ کوآپریٹو کمیٹی کے سربراہ اے ناگیش بی جے پی اور آر ایس ایس کے انتظامی کمیٹی کے رکن ہیں۔ غور طلب ہے کہ یہ خبر ایسے وقت میں آئی ہے جب گائے کے نام ملک بھر میں ہو رہے قتل میں براہ راست طور پر بی جے پی اور آر ایس ایس سے وابستہ لوگوں کے نام سامنے آ رہے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا