English   /   Kannada   /   Nawayathi

فیس بک پر قابل اعتراض پوسٹ کے بعد مغربی بنگال کے بدوریا میں فرقہ وارانہ تشدد ، بی ایس ایف کا مارچ

share with us

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں کشیدگی ہے لیکن کل رات کے بعد سرحدی علاقے میں بی ایس ایف جوانوں کو تعینات کئے جانے کے بعد حالات معمول پر آ رہے ہیں۔ گزشتہ دو دنوں کے دوران مشتعل ہجوم نے پولیس کی کئی گاڑیوں کو آگ کے حوالے کر دیا۔ بھیڑ نے پولیس سپرنٹنڈنٹ اور اسسٹنٹ پولیس سپرنٹنڈنٹ سمیت کئی پولیس اہلکاروں پر حملہ کیا، سلامتی دستوں کو آنے سے روکنے کے لئے سڑکیں کھود دیں اور بدوریا کے آس پاس دکانوں اور مکانات کو نقصان پہنچایا گیا۔سترہ سالہ نوجوان کے فیس بک پر ایک قابل اعتراض پوسٹ کے بعد تشدد بھڑک اٹھا تھا۔لڑکے کو بعد میں گرفتار کر لیا گیا۔ ایک طرف بدوریا میں لوگ خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں وہیں اس معاملہ پر گورنر کیسری ناتھ ترپاٹھی اور وزیر اعلی ممتا بنرجی کے درمیان متنازعہ بات چیت پر ریاست کا سیاسی ماحول گرم ہو گیا ہے۔محترمہ بنرجی نے مسٹر ترپاٹھی پرامن و قانون کے معاملہ پران کی توہین کرنے اور انہیں دھمکانے کا الزام لگایا ہے۔ راج بھون نے وزیر اعلی کے ذریعہ پریس کانفرنس میں گورنر پر لگائے گئے الزامات پر حیرت ظاہر کی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا