English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایئر انڈیا کے طیارے نے خراب اے سی کے ساتھ پرواز بھری،ڈی جی سے اے نے نوٹس لیا

share with us

ایئر انڈیا کے ک ایک ترجمان نے بتایا کہ ایئرلائن نے اندرونی جانچ کا حکم دے دیا ہے ۔ساتھ ہی ڈی جی سی اے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس نے بھی اس پر نوٹس لیا ہے ۔ایئر انڈیا کی پرواز نمبر اے آئی 880اتوار دوپہر بعد ایک بج کر 50منٹ پر باگڈوگرا سے روانہ ہوئی تھی اور 3 بج کر 52منٹ پر دہلی ہوائی اڈے پر اتری۔مسافروں نے بتایا کہ طیارے کا اے سی خراب تھا اور مسافروں کا گرمی سے برا حال تھا۔کچھ مسافروں نے ہنگامہ بھی کیا۔اس کے باوجود پائلٹ نے پرواز بھری اور قریب دو گھنٹے تک مسافروں کو گرمی برداشت کرنی پڑی۔وائیرل ہوئے ایک ویڈیو میں مسافرین خود کو درپیش مشکلات کے متعلق عملے سے شکایت کررہے ہیں جس کا کوئی حاصل نہیں ہوا۔بتایاجارہا ہے کہ مسافرین نے فلائیٹ کیبن عملے کو بھی درپیش مشکلات کے متعلق شکایت درج کرائی جس کے بعد انہیں بھروسہ دلایاگیا ہے کہ بہت جلد اے سی شروع ہوجائے گا مگر اس معاملے میں کوئی تبدیلی نہیں ائی۔ہوائی جہاز میں168 مسافرین تھا جن کولیکر 1:55کو مسافر جہازنے اڑان بھری ۔اور بیس منٹ کے بعد مسافرین نے ائیرکنڈیشن میں خرابی کی شکایت کی۔کچھ مسافرین نے آکسیجن ماسک لگایامگر بتایاگیا کہ وہ بھی کام نہیں کررہاتھا۔ایک ویڈیوں میں برہم مسافر پمفلٹ یا میگزین کے ذریعہ ہوا حاصل کرنے کی کوشش کرتا دیکھائی دے رہا ہے۔کچھ مسافرین احتجاج کررہے تو کچھ مسافرین نے ہوائی جہاز کے اندر اے سی کی خرابی کے متعلق شکایت کے لئے ٹوئٹر کا سہارا لیا۔رابطہ قائم کرنے کی کوشش کو دوران ملی اطلاعات کے مطابق ائیر انڈیا نے کہاکہ وہ ایک تکنیکی مسئلہ ہے اور اس کے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیاگیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا