English   /   Kannada   /   Nawayathi

آمدنی سے زیادہ املاک کے معاملے میں ویر بھدر کو جھٹکا، مقدمہ چلے گا

share with us

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اس معاملے کے تعلق سے مسٹر سنگھ پر مسلسل جارحانہ رخ اختیار کئے ہوئی ہے ۔ ہماچل پردیش میں اسی سال انتخابات بھی ہونے ہیں۔اس صورت میں مسٹر سنگھ کی اہلیہ اور سابق ممبر پارلیمنٹ پرتبھا سنگھ کے علاوہ ان کا بیٹا بھی ملزم ہے ۔ ای ڈی اس معاملے میں 83 سالہ مسٹر سنگھ کے کئی ٹھکانوں پر چھاپہ مار چکا ہے ۔مسٹر سنگھ پر الزام ہے کہ جب وہ منموہن سنگھ کی قیادت والی مرکز کی متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے ) حکومت میں اسٹیل محکمہ کے وزیر تھے ، اس دوران انہوں نے آمدنی کے جائز ذرائع کے مقابلے میں 6.3 کروڑ روپے مزید حاصل کئے ۔ وہ سال 2009 سے 2011 تک اسٹیل کے وزیر تھے ۔ مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے گزشتہ سال ستمبر میں مسٹر سنگھ کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی اور شملہ اور دہلی سمیت 13 مقامات پر چھاپے ماری بھی کی تھی۔ سی بی آئی کی ایف آئی آر کے بعدای ڈی نے بھی ایف آئی آر درج کی تھی۔ مارچ 2015 میں مسٹر سنگھ اور ان کی اہلیہ کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ مسٹر سنگھ نے عرضی کو "سیاسی انتقام"سے تعبیر کیا تھا اور اسے منسوخ کرنے کی اپیل کی تھی، لیکن ہائی کورٹ نے اسے مسترد کر دیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا