English   /   Kannada   /   Nawayathi

مقدمہ مجھ پر نہیں، رام کے نام پر ہندوستانی عوام کی عقیدت پر چلے گا: اوما بھارتی

share with us

انہوں نے کہا کہ وہ واضح کرنا چاہیں گی کہ انہوں نے 2004 میں مدھیہ پردیش کی وزیراعلی کے عہدے سے استعفی اس لئے دیا تھا کیونکہ انہوں نے ہبلی میں کرفیو توڑا تھا اور عدالت نے انہیں ملزم مان کر وارنٹ جاری کردیا تھا ۔ انہوں نے اس لئے استعفی دیا تھا کہ وہ مجرم کے طور پر عہدے پر فائز نہیں رہ سکتی تھیں۔اوما بھارتی نے کہا کہ رام جنم بھومی تحریک میں بی جے پی کا ہر کارکن اور آر ایس ایس کا ہر سوئم سیوک شریک تھا اوراسی طرح سے وہ بھی شریک تھیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ اس ملک میں رام کا نام لینا اور اجودھیا جانا جرم کیسے ہوگیا ہے۔ محترمہ بھارتی نے کہا کہ اس ملک کے سو (100) کروڑ شہریوں کی عقیدت رام سے ہے ۔ گھر میں بچے کی پیدائش پر کوشلیہ کے رام اور شادی کے موقع پر رام سینا کی شادی نیز مرنے پر رام نام ستیہ کا ورد کیا جاتا ہے جس سے ظاہر ہے کہ رام کے نام سے عقیدت کتنی گہری ہےانہوں نے کہا کہ رام جنم بھومی تحریک میں حصہ داری بی جے پی لیڈر لال کرشن اڈوانی ، مرلی منوہر جوشی اور انہیں خود ملزم بنا کر مقدمہ چلانا دراصل رام کے نام پر بی جے پی کے عقیدے پر مقدمہ چلانا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا