English   /   Kannada   /   Nawayathi

سپریم کورٹ نے اندرون ایک ہفتہ حاجی درگاہ کے قریب سے غیرمجاز قبضوں کو برخواست کرنے مہارشٹرا حکومت کو دیا حکم

share with us

چیف جسٹس آف انڈیا( سی جے ائی) جگدیش سنگھ کھیہارکی قیادت میں حاجی علی درگاہ ٹرسٹ کی جانب سے غیرمجازقبضوں والے حصوں کو برخواست کرنے کے متعلق دائر کردہ ایک درخواست کی سنوائی کے دوران ان احکامات کو جاری کیا۔معزز عدالت نے 8مئی تک مبینہ کو غیرمجاز قبضوں کو برخواست کرنے کی ذمہ داری بھی واضح طور پر حاجی علی درگاہ ٹرسٹ کو تفویض کی ہے۔معزز عدالت نے اس بات کا بھی حکم دیا کہ مبینہ غیرمجاز قبضوں کی برخواستگی کے متعلق کاروائی کو روکنے کے لئے کسی بھی نچلی عدالت کی جانب سے کوئی انجکشن آرڈر جاری نہیں کیاجائے  او رمزیدکہاکہ اگر کسی کو اس پر اعتراض ہے تو وہ اس ضمن میں سپریم کورٹ سے رجوع ہوں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا