English   /   Kannada   /   Nawayathi

گاؤ دہشت گردوں کے خلاف عوام متحدہ مقابلہ کریں : صدر جمہوریہ

share with us

ان میں انسانی جانوں کے تحفظ کا احساس جگائیں ۔ تاریک اور پسماندگی کا شکار ان طاقتوں کو ناکام بنایا جائے ۔ جب ہجوم حد سے زیادہ بے قابو ، مشتعل اور برہم ہوجاتا ہے تو ہم کو صبر و تحمل سے کام لیتے ہوئے سماج کے اقدار کے تحفظ کے لیے جوابی قدم اٹھانے کی ضرورت ہے ۔ آپ کی چوکسی کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے ہندوستان کی آزادی کی 70 ویں سالگرہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں گاؤ دہشت گردوں کی بات نہیں کررہا ہوں بلکہ میں یہ کہہ رہا ہوں کہ آیا ہم ایسی طاقتوں کے خلاف چوکس ہیں یا نہیں ، ہمارے وقت کے سماجی بنیادی اقدار کو بچانے کے لیے سرگرم ہونا چاہئے ۔ سابق وزیراعظم منموہن سنگھ ، صدر کانگریس سونیا گاندھی اور پارٹی نائب صدر راہول گاندھی کے علاوہ دیگر شخصیتوں سابق وزراء ، ارکان پارلیمنٹ اور کانگریس قائدین موجود تھے ۔ پرنب مکرجی نے یہ بھی کہا کہ کوئی بھی اپنے سماجی فرائض کو نظر انداز نہیں کرسکتا اور نہ ہی ہم سماج کے اقدار کو تباہ ہوتے ہوئے خاموش دیکھ نہیں سکتے ۔ ہم سے ہمارا ضمیر یہ سوال کرتا ہے کہ ہم نے سماج کے لیے کیا کیا ؟ یہ سوال ہم خود اپنے سے کرسکتے ہیں ، صدر جمہوریہ نے میڈیا سے بھی اپیل کی کہ وہ مسلسل چوکس رہے کیوں کہ جمہوری بقاء کے لیے ان کا چوکس رہنا ضروری ہے ۔
(سیاست)

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا