English   /   Kannada   /   Nawayathi

فلائٹ کی طرح اب ٹرینوں میں بھی ہوگی اکنامی کلاس ، جانیں کتنا ہوگا کرایہ

share with us

آنے والے دنوں میں شروع ہونے والی پہلی اے سی ٹرینوں میں اے سی تھری ، اے سی 2 اور اے سی 1 کے علاوہ اب تھری ٹائر اکنامی اے سی کوچ کے بھی لگائے جائیں گے۔کہا جا رہا ہے کہ اس بوگی میں مسافروں کو کمبل کی ضرورت نہیں پڑے گی ،کیونکہ اس میں درجہ حرارت 24-25 ڈگری کے ارد گرد رہے گا۔ریلوے کی وزارت کے ایک سینئر افسر نے کہا کہ دیگر اے سی کٹیگریوں کے مقابلہ میں اس میں کولنگ کم ہوگی اور درجہ حرارت 24-25 ڈگری پر رہے گا۔ اس کا مقصد مسافروں کو آرام پہنچانا اور باہر کی گرمی سے محفوظ رکھنا ہے۔فی الحال مختلف روٹوں پر چلنے والی ٹرینوں میں سلیپر، تھرڈ اے سی، سیکنڈ اے سی اور فرسٹ اے سی کی بوگیاں ہوتی ہیں۔ وہیں راجدھانی اور شتابدی جیسی ٹرینیں مکمل طور پر اے سی ٹرینیں ہیں ، جن میں تین کٹیگری ہوتی ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا