English   /   Kannada   /   Nawayathi

علحدہ تلنگانہ کی تشکیل کے باوجود دلت اورمسلمان انصاف سے محروم

share with us

لہذا حکومت تلنگانہ کو چاہئے کہ وہ حسب وعدہ معاشی پسماندگی کاشکار دلت او راقلیتی طبقات کے لئے ایک گھرفراہم کرے ورنہ ریاست تلنگانہ میںکھلی اراضی جو سرکاری کہلائی جاتی ہے وہ سرمایہ داروں او رسیاسی قائدین کی ذاتی ضرورتوں کی تکمیل کاذریعہ بن جائے گی۔ تلنگانہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام میاں پور لینڈ اسکام کی سی بی ائی کے ذریعہ تحقیقات کے مطالبے پر منعقدہ گول میز کانفرنس کے بعد سوماجی گوڑہ میڈیاسے بات کرتے ہوئے انہوں نے ان خیالات کا اظہار کیا۔ پروفیسر کودانڈرام مسٹر گوپال شرما  رام کرشنا ریڈی اور دیگر نے بھی اس پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ جناب ظہیر الدین علی خان نے کہاکہ جاگیردارانہ نظام کے ریکارڈس میں چھیڑ چھاڑ کے ذریعہ اور آصف جاہی خاندان کے اراضیات جس کو سرکاری طور پر ضبط کیاگیا تھا  اس کا استحصال کیاجانے لگا۔ انہوں نے کہاکہ علاقے تلنگانہ کے انڈین یونین میںشامل ہونے کے بعد ضبط کی گئی اراضیات کو ریاست تلنگانہ کے بے گھر افراد کے لئے استعمال کیاجانا چاہئے تھا مگر ایسا نہیں ہوا۔ انہوں نے مزیدکہاکہ جب تک ریاست تلنگانہ میںمعاشی طور پر پسماندہ طبقات کو سرچھپانے کے لئے ایک گھر نہیںمل جاتا تب تلنگانہ حصول تلنگانہ کا مقصد پورا نہیںہوگا۔ چیرمن تلنگانہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی پروفیسر کودانڈرام نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سرکاری اور اقافی اراضیات کاسیاسی قائدین کے ہاتھوں استحصال کوئی نئی بات نہیں ہے مگر تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بعد ہمیں اس پر کنٹرول کی توقع تھی جو غلط ثابت ہوئی۔ پروفیسرکودانڈرام نے کہاکہ نئی ریاست تلنگانہ میںسرکاری اور اوقافی جائیدادوں پر قبضوں کے واقعات افسوسناک ثابت ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس قسم کے واقعات کی روک تھام ریاستی حکومت کی ذمہ داری ہے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ جب تک حکومت تلنگانہ سرکاری اوراوقافی جائیدادوں کی حفاظت کے لئے سختی نہیںبرتے گی تب حکومت میںشامل لوگ مذکورہ اراضیات کو اپنے ذاتی مفادات کے لئے استعمال کرتے رہیں گے ۔ چیرمن جے اے سی نے کہاکہ میاں پور لینڈ اسکام میںسیاسی اثررسوخ والے افراد کے ناموں کا انکشاف خود اس بات کا ثبوت ہے۔ پروفیسر کودانڈرام نے کہاکہ میاں پور لینڈ اسکام میں حکومت تلنگانہ اگر حقیقی خاطیوں کو کیفرکردار تک پہنچانے اور سرکاری واوقافی جائیدادوں کے استحصال کی روک تھام میںاگر سنجیدہ ہے تو حکومت مذکورہ لینڈاسکام کی سی بی ائی تحقیقات کا اعلان کرے۔پروفیسر کودانڈرام نے کہاکہ علیحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے بعد بھی ریاست میںمعاشی پسماندگی کاشکار بے گھر اور کسانوں کی اراضیات کا بھی استحصال کیاجارہا ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ ایسے میںمیاں پور لینڈ اسکام کا واقعہ تلنگانہ کی چار کروڑ عوام کے جذبات پر کارضرب ثابت ہورہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ جب تک حکومت میاں پور لینڈ اسکام کے خاطیو ںکو کیفرکردا ر تک پہنچائے گی تب تک تلنگانہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی خاموشی اختیار نہیںکریگی ۔ انہوں نے اس ضمن میں شعور بیداری مہم کی شروعات کا بھی اس موقع پر اعلان کیا۔
(سیاست)

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا