English   /   Kannada   /   Nawayathi

سری نگر کی تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی پر قدغن(مزید ملکی خبریں)

share with us

اس کے علاوہ علاقہ میں سینکڑوں کی تعداد میں سیکورٹی فورس اہلکار تعینات کئے گئے تھے ، جو کسی بھی شخص کو جامع مسجد کی طرف جانے کی اجازت نہیں دے تھے ۔سخت ترین پابندیوں کے نتیجے میں جامع مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی ممکن نہ ہوسکی۔ حریت کانفرنس (ع) چیئرمین میرواعظ مولوی عمر فاروق جو جامع مسجد میں ہر جمعہ کو اپنا معمول کا خطبہ دیتے ہیں، کو گذشتہ رات ہی اپنی رہائش گاہ پرنظربند کردیا گیا تھا۔نوہٹہ کے رہنے والے ایک شہری نے یو این آئی کو فون پر بتایا 'علاقہ میں لوگوں کی نقل وحرکت کو روکنے کے لئے سیکورٹی فورسز کی بھاری جمعیت تعینات رکھی گئی ہے '۔

 

مسجد منہدم کرنے کا شر انگیز واقعہ گہری تشویش کا موجب: انیس درانی

نئی دہلی، 10؍ جون 2017(فکروخبر/ذرائع) کانگریس کے سینیئر لیڈر اور مسلم انڈین کونسل کے چیئرمین انیس درانی نے نئی دہلی کے سونیا وہار میں ایک جائز او رمنظور شدہ مسجد کو منہدم کرنے کے شر انگیز واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ مسٹر درانی نے مسجد کی شہادت کے لئے فرقہ پرست عناصرکو مورد الزام ٹھہرایا اور متاثرین پر زور دیا کہ وہ ضبط سے کام لے کر ذمہ داران کو اس شرمناک حرکت کا نوٹس لینے کو موقع دیں او ررمضان میں امن و امان قائم رکھیں۔کانگریسی لیڈرنے اس بنیاد پر کہ دہلی کے امور براہ راست وزارت داخلہ کے تحت ہیں وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ سے استعفی کی مانگ کی ہے اور وزیر اعلیٰ ارون کیجریوال کی جانب سے بھی عدم مداخلت پر ان کی نکتہ چینی کی ہے ۔کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ دن دھاڑے کیسے مسجد شہید ہوتی رہی اور انہوں نے کوئی مداخلت نہیں کی۔مسٹر درانی نے الزام لگا یا کہ مرکز میں بھاجپا کی حکومت قائم ہو جانے سے فرقہ وارانہ ذہن رکھنے والے شر پسندوں میں بظاہر جو بے خوفی پیدا ہوگئی ہے وہ تشویشناک ہے ۔انہوں نے اس بات کی بھی حیرت ظاہر کہ مسجد منہدم کرنے کی جائے واردات پر پولس گھنٹوں نہیں پہنچ سکی حالانکہ سانحہ مسلسل سوشل میڈیا پر دیکھا جارہا تھا جس میں شرپسند گھنٹوں تک کدال ، پھاوڑے اور ہتھوڑوں سے مسجد کو شہید کرتے رہے ۔ مسٹر درانی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ پولیس کو ٹیلیفون پر واردات کی اطلاع دی جاتی رہی ، کمشنر آف دہلی پولیس سے ڈپٹی کمشنر ضلع تک سب کو حالات بتائے جاتے رہے مگر کسی کے جوں تک نہیں رینگی۔

 

حج 2017:بقیہ رقم جمع کرانے کی آخری تاریخ19جون

نئی دہلی، 10؍ جون 2017(فکروخبر/ذرائع) ج2017 کے منتخب عازمین حج جو کہ 81 ہزار فی کس کی پہلی قسط جمع کراچکے ہیں اب ان کو دوسری اور آخری قسط19؍جون تک جمع کرانی ضروری ہے ۔ یہ اطلاع دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر اشفاق احمد عارفی نے دی۔ انہوں نے بتایا کہ جن لوگوں نے گرین کیٹیگری کے لیے اپلائی کیا ہے انکو1,55,950/-روپیے فی حاجی اور جن لوگوں نے عزیزیہ کیٹیگری اپلائی کیا ہے انکو1,22,550/-روپیے فی حاجی اسٹیٹ بینک آف انڈیا یا یونین بینک آف انڈیا کی کسی بھی برانچ میں جمع کراکر رسید حج کمیٹی آف انڈیا کو بھیجنی ہوگی اور جن لوگوں نے قربانی بھی حج کمیٹی کے ذریعے کرانے کا آپشن لیا تھا ان کو اس رقم میں8000/۔روپیے فی کس مزید دینے ہونگیں۔

 

چارہ گھوٹالہ معاملے میں لالو کی سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں پیشی

رانچی، 10؍ جون 2017(فکروخبر/ذرائع) سپریم کورٹ کی ہدایت پر چارہ گھوٹالے سے منسلک دو معاملوں میں راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر اور بہار کے سابق وزیر اعلی لالو پرساد یادو آج یہاں مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی خصوصی عدالت میں حاضر ہوئے ۔مسٹر یادو چارہ گھوٹالے کے معاملے 64 اے 96 میں سی بی آئی کے خصوصی جج شیو پال سنگھ کی خصوصی عدالت میں آج پیش ہوئے ۔ یہ معاملہ دیوگھر ٹریزری سے 97 لاکھ روپئے کوغیر قانونی طور پر نکالنے کا ہے ۔ مسٹر یادو چارہ گھوٹالے کے ایک اور کیس 45 اے 96 میں بھی عدالت میں پیش ہوئے ۔یہ معاملہ ڈورڈاٹریزری سے 139 کروڑ 37 لاکھ روپے کی منظوری کا ہے ۔ آر جے ڈی صدر مسٹر یادو کے علاوہ بہار کے وزیر اعلی ڈاکٹرجگنناتھ مشرا بھی چارہ گھوٹالے کے معاملے 64 اے 96 میں عدالت میں پیش ہوئے ۔ عدالت نے انہیں اس معاملے میں ضمانت دے دی۔ عدالت سے نکلنے کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت میں مسٹر یادو نے کہا کہ کورٹ کی نوٹس پر وہ عدالت میں حاضر ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ عدالت کا مکمل احترام کرتے ہیں اور انہیں انصاف ملے گا۔قابل ذکر ہے کہ مسٹر یادو چارہ گھوٹالے کے ایک معاملے 20 اے 96 میں پہلے سے سزا یافتہ ہیں۔ یہ معاملہ چائیں باسہ ٹریزری سے غیر قانونی طور پر پیسے نکالنے کا ہے ۔ مسٹر یادو چارہ گھوٹالوں کے معاملے میں فی الحال ضمانت پر ہیں۔

 

غازی آباد میں دو افراد کا گولی مار کرقتل

غازی آباد۔ 10؍ جون 2017(فکروخبر/ذرائع) اترپردیش میں غازیآباد کے کوی نگر علاقے میں رنجش کی وجہ سے چند حملہ آوروں نے دو افراد کو گولی مار کر قتل کردیا جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔پولیس کے ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ غازی آباد کے کوی نگر علاقے کے بمہیٹا گاؤں میں گزشتہ شب پونے دس بجے یوگیندر یادو، جگنی اوربھجن دیوی جاگرن دیکھنے گئے تھے ۔ اسی دوران گاؤں کے ہی پھول کمار، دیویندر، امت، کپیل وغیرہ آٹھ لوگوں نے ان تینوں کو گھیر لیا اور گولی مار دی۔ اس واقعہ میں یوگیندر یادو اور جگنی کی موقع پر ہی موت ہوگئی ۔ شدید زخمی بھجن کو اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں آٹھ لوگوں کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے ۔ پولیس بدمعاشوں کی سرگرمی سے تلاش کررہی ہے 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا