English   /   Kannada   /   Nawayathi

سبرامنیم سوامی کی اشتعال انگیزی، کہا: اسلامی دہشت گردی' کے خلاف ایک ٹھوس پالیسی کی ضرورت(مزید اہم ترین خبریں )

share with us

انہوں نے کہا کہ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ اس صورت حال میں ہمیں کیا کرنا چاہیے۔ آئی ایس آئی ایس اب جنوبی ریاستوں میں سرگرم ہے اور یقینی پالیسی کے تحت اس پر بھی کنٹرول کرنا ہے۔ سردار پٹیل کو بھارت رتن کے لئے خود کریڈٹ لیتے ہوئے بی جے پی لیڈر نے کہا کہ انہوں نے 1991 میں اس وقت کے وزیر اعظم چندر شیکھر کے دور میں اس کی سفارش کی تھی، جبکہ کانگریس نے اپنے دور حکومت میں ایسا کچھ بھی نہیں کیا تھا۔کرنسی کے محاذ پر اٹھائے جانے والے قدم کو مستحسن بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کا نتیجہ کچھ وقت بعد سامنے آئے گا۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزارت خزانہ نے ایسے بڑے کام کے لئے تیاری اچھی نہیں کی تھی ۔ انہوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرنسی کے محاذ پر اگر گزشتہ چار ماہ سے تیاری کی جا رہی تھی تو اے ٹی ایم میں تبدیلی کیوں نہیں کی گئی۔


ارول میں نوجوان کا دھاردار ہتھیار سے قتل

ارول۔22نومبر2016(فکروخبر/ذرائع) بہار میں ارول ضلع کے کرپي تھانہ علاقے میں کل رات ایک نوجوان کا دھاردار ہتھیار سے گلا کاٹ کر قتل کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ گاؤں والوں کی اطلاع پر پولیس نے بھینساسر تالاب کے قریب سے صبح نوجوان کی لاش برآمد کی گئی جسے بدمعاشوں نے گلا کاٹ کر قتل کر دیا ۔ مقتول کی شناخت گدوپور گاؤں کے بٹو کمار (22) کے طور پر کی گئی ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ قتل کی وجہ کا فوری طور پر پتہ نہیں چل سکا ہے ۔ پولیس معاملے کی چھان بین کر رہی ہے ۔ لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ارول صدر اسپتال بھیج دی گئی ہے ۔



سڑک حادثے میں ماں بیٹے کی موت

دیواس۔22نومبر2016(فکروخبر/ذرائع)مدھیہ پردیش کے دیواس ضلع ہیڈ کوارٹر کے قریب بائی پاس روڈ پر آج صبح ہوئے ایک سڑک حادثے میں موٹر سائیکل سوار ماں بیٹے کی موت ہو گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق بھوراسا کا راجو (30) اپنی ماں یشودابائی (50) کے ساتھ موٹر سائیکل سے اندور کی طرف جا رہا تھا۔ راستے میں بائی پاس روڈ پر ایک نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی۔ حادثے میں دونوں ماں بیٹے کی موقع پر ہی ہو گئی ۔ پولیس نے دونوں لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی ہیں۔ پولیس نے نامعلوم گاڑی کے خلاف کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔


میگامارٹ میں لگی آگ اب تک قابومیں نہیں

بیکانیر۔22نومبر2016(فکروخبر/ذرائع)راجستھان میں بیکانیر کے کو ٹ گیٹ تھانہ علاقے میں کل رات ایک میگامارٹ میں لگی آگ پر اب تک قابو نہیں پایا جا سکا ہے اور آگ نے ایک ہوٹل کو بھی اپنی زد میں لے لیا ہے ۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ ریلوے اسٹیشن کے سامنے واقع وشال میگامارٹ کے بیسمنٹ (تہہ خانہ) میں را ت کو تقریبا دس بجے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے اچانک آگ لگ گئی۔ اس وقت مارٹ میں تقریبا 40 ملازمین موجود تھے دھواں ہونے کی وجہ سے آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا ۔ فائر بریگیڈ کا عملہ بھی دھوئیں کی وجہ سے بیسمنٹ تک نہیں پہنچ سکا اور آگ بھڑکتی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ بیسمنٹ میں رکھا پلاسٹک کا سامان سمیت گھی اور تیل کی وجہ سے آگ تیزی سے بھڑک گئی۔ فائر بریگیڈ عملہ کے آگ بجھانے میں کامیاب نہیں ہونے پر فوج، فضائیہ اور نیولی لگنائٹ کی آگ بجھانے والی گاڑیوں کو بلایا گیا اور آگ پر قابو پانے کے لئے آگ بجھانے والی گیس کا بھی استعمال کیا گیا۔ تاہم رات کو تقریبا بارہ بجے آگ پر کنٹرول کرلیا گیا لیکن تہہ خانے میں پلاسٹک اور گھی تیل کی وجہ سے آگ دوبارہ بھڑک گئی۔ صبح اس نے مارٹ سے ملحق ہوٹل ورنداون کو بھی زد میں لے لیا۔ذرائع نے بتایا کہ آگ بجھانے کے باوجود گھی تیل کی وجہ سے بار بار بھڑک رہی ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ آگ سے کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے لیکن کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔ خیال ر ہے کہ وشال میگامارٹ سے تقریبا 50 گز کے فاصلے پر دو پٹرول پمپ بھی ہیں۔


ترنمول کانگریس کے ممبران پارلیمنٹ نے داخلہ گیٹ پر مظاہرہ کیا

نئی دہلی۔22نومبر2016(فکروخبر/ذرائع)ترنمول کانگریس نے 500 اور ہزار کے نوٹ بند کرنے کے خلاف احتجاج میں آج پارلیمنٹ کے داخلہ گیٹ پر زبردست احتجاج و مظاہرہ کیا۔پارٹی کے کئی لیڈر صبح پارلیمنٹ پہنچ گئے اور انہوں نے مین گیٹ کو جام کرکے مودی حکومت کے خلاف زبردست نعرے بازی کی تقریباً 25 ممبران پارلیمنٹ نے ہاتھوں میں تختیاں لے رکھی تھیں جن پر مالیاتی ایمرجنسی لکھا ہوا تھا۔ ممبران پارلیمنٹ نے نوٹوں کو منسوخ کرنے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ''وندے ماترم '' کے نعرے بھی لگائے ۔مظاہرین میں لوک سبھا میں پارٹی لیڈر سدیپ بندھوپادھیائے ، ڈیرک او برائن، سوگت رائے ،شوبھیندو شیکھر، اور شتابدی رائے وغیرہ شامل تھے ۔


زبردست ہنگامے کے درمیان ایوان کی کارروائی ملتوی

نئی دلی۔22نومبر2016(فکروخبر/ذرائع)نوٹ بندي کی وجہ سے خودکشی کرنے والوں اور قطار میں کھڑے لوکوں کی اموات پر راجیہ سبھا میں انھیں خراج عقیدت پیش کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے آج اپوزیشن نے زبردست ہنگامہ کیا اور وقفہ صفر چلنے نہیں دیا۔ہنگامے کی وجہ سے ایوان کی کارروائی دو بار ملتوی کرنی پڑی۔ صبح ایوان کی کارروائی شروع ہونے پر کانپور کے پاس پٹنہ۔ اندور ایکسپریس حادثے میں ہلاک ہونے والوں کو ایوان میں خراج عقیدت پیش کیا گیا اور ارکان نے اپنی نشست پر کھڑے ہو کر دو منٹ کی خاموشی اختیار کی ۔ اس کے بعد مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم) کے سیتارام یچوری نے نوٹ بندي کے بعد مرنے والوں کو بھی خراج عقیدت پیش کرنے کا مطالبہ کیا لیکن ڈپٹی اسپیکر پی جے کورین نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ اس کا فیصلہ چیئرمین کریں گے اور ایوان کے جذبہ کی بنیاد پر خود ہی خراج عقیدت پیش نہیں کیا جات ہے ۔ کانگریس کی قیادت میں بہوجن سماج پارٹی، ترنمول کانگریس اور بائیں بازو کے ا رکان چیئرمین کی کرسی کے پاس آکر نعرے بازی کرنے لگے اور مودی شرم کرو مودی شرم کرو کے نعرے لگانے لگے ، ایوان میں صورت حال کو خراب ہوتا دیکھ کر جناب کورین نے پہلے 12.30 بجے تک کے لئے ایوان کی کروائی ملتوی کر دی۔


پٹنہ میں کسان کا گولی مار کر قتل

پٹنہ۔22نومبر2016(فکروخبر/ذرائع)بہار میں پٹنہ ضلع کے دھنروا تھانہ علاقے میں کل دیر رات ایک کسان کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ سہرو گاؤں میں رہنے والے سریندر یادو (50) کو مجرموں نے گولی مار کر قتل کردیا۔ قتل کے اسباب کا فوری طور پر پتہ نہیں چل سکا ہے ۔ پولیس نے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ سریندر کا قتل اس کے کرایہ دار نے کیا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ واقعہ کے بعد سے کرایہ دار فرار ہے ۔پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے ۔ لاش پوسٹ مارٹم کے لئے پٹنہ میڈیکل کالج اسپتال بھیج دی گئی ہے ۔ مسٹر پربھاکر نے بتایا کہ زخمیوں میں 20 سے زائد افراد کی حالت اب بھی نازک ہے ۔باقی لاشوں کو شناخت کے لئے مردہ خانہ میں رکھا گیا ہے ۔یہ حادثہ شمالی وسطی ریلوے (این سی آر) کے جھانسی ڈویزن کے علاقہ میں ہوا تھا۔ این سی آر کے ذرائع کے مطابق اندؤر راجیندرنگر ایکسپریس کے جی ایس، جی ایس، اے ون، بی ون، بی ٹو، بی تھری، بی ای ایس ون، ایس ٹو، ایس تھری، ایس فور، ایس فائیو، ایس سکس اور سٹنگ کم لگیج ریک سمیت 14 ڈبے پٹری سے اتر گئے تھے ۔ذرائع کا کہنا تھا کہ کل صبح تین بج کر 10 منٹ پر ہوئے اس حادثے کے وقت ٹرین کے تمام مسافر گہری نیند میں سو رہے تھے ۔ حادثہ میں ٹرین کے بی 3، بی ای، ایس ون اور ایس ٹو کوچ بری طرح نقصان پہنچا اور زیادہ تر جان و مال کا نقصان ان چار ڈبوں میں ہوا۔ٹرین کے ایس ون کوچ کے کچھ معمولی طور پر زخمی مسافروں کا کہنا تھا کہ جھانسی سے روانہ ہونے کے بعد انہیں ٹرین کے پہیوں سے کچھ آواز سنائی دی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس خرابی کو ٹھیک کرنے کے لئے ٹرین کو دو بار روکا بھی گیا لیکن مرمت نہیں ہو سکی اور ٹرین نے اپنا سفر جاری رکھا۔ بعد میں یہ حادثہ ہو گیا۔ان کا کہنا تھا کہ حادثے کے بعد راحت و بچاؤ کام کے لئے کانپور، الہ آباد اور جھانسی سے سینئر ریلوے افسر اور میڈیکل ٹیمیں موقع پر پہنچیں۔ ریلوے اور ضلع انتظامیہ کے افسران نے ہم آہنگی سے کام کیا۔


کلکتہ کے ایس ایس کے ایم اسپتال میں آتشزدگی

کلکتہ۔22نومبر2016(فکروخبر/ذرائع)کلکتہ شہر کے سب س بھیڑ رہنے والے سرکاری اسپتال ایس ایس کے ایم میں آتشزدگی کی وجہ سے خوف کی لہر پھیل گئی ۔وزیرا علیٰ ممتا بنرجی بذات موقع پر پہنچ کر فائر بریگیڈ عملے کی نگرانی کی۔کلکتہ کارپوریشن کے مے ئر شوبھن چٹرجی نے کہا کہ کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا ہے اور حالات کنٹرول میں آگئے ہیں ۔فائر بریگیڈ کی 16گاڑیاں موقع پر پہنچ کر حالات کو کنٹرول میں کیا۔صبح 1115بجے اسپتال کے رونالڈ روز بلاک کے 6فلور سے دھواں نکلتا ہوا دکھائی دیا ۔فوری طور پر بلاک کو خالی کرالیا گیا ۔محکمہ فائر بریگیڈ نے بتایا کہ حالات کنٹرول میں آچکے ہیں اور بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان نہیں ہوا ہے ۔


قواعد کی خلاف ورزی ۔ لاریوں کو ٹریفک پولیس نے ضبط کرلیا

حیدرآباد۔22نومبر2016(فکروخبر/ذرائع)قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چلائی جارہی ٹپر لاریوں کو شہر حیدرآباد کے مادھا پور ٹریفک پولیس نے خصوصی تلاشی مہم کے دوران ضبط کرلیا ۔ پولیس نے 15لاریوں کو ضبط کرلیا جن کے پاس مناسب دستاویزات نہیں تھے ۔ ایسی کئی لاریاں بھی ہیں جو بڑے پتھر منتقل کررہی ہے تاہم پتھروں کی منتقلی کے دوران لاری کے پچھلے حصہ میں دروازہ نہیں ہے جس سے حادثہ کا خدشہ ہے ۔ ٹریفک سرکل انسپکٹر نرسنگھ راؤ نے کہا کہ رات کے اوقات میں ایسی لاریوں سے حادثات کا خدشہ ہے ۔ پولیس نے آج صبح اچانک یہ مہم چلائی ۔


کرنسی نوٹوں کی تبدیلی کا مافیا۔ملزمین کو گرفتار کرنے چندرابابو کی ہدایت

حیدرآباد۔22نومبر2016(فکروخبر/ذرائع)آندھراپردیش کے وجئے واڑہ میں کرنسی نوٹوں کی تبدیلی کے مافیا سے متعلق رپورٹس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وزیر اعلی چندرا بابو نائیڈو نے پولیس افسروں کو ہدایت دی کہ اس واقعہ کی جانچ کرتے ہوئے ملزمین کو گرفتار کیا جائے ۔ کرنسی کی تبدیلی کے مافیا کے ارکان انہیں 30 فیصد کمیشن دینے پر پرانی 500 اور ایک ہزار روپئے کی کرنسی نوٹس لیتے ہوئے نئی نوٹس دے رہے ہیں۔ ان واقعات کی میڈیا رپورٹس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے چندرا بابو نائیڈو نے ان کی جانچ کے احکام دیئے ۔ انہوں نے ڈی جی پی کو ہدایت دی کہ ان بینکس کی بھی نشاندہی کی جائے جنہوں نے کرنسی کے مافیا کو نئی کرنسی کے نوٹ دیئے ہیں۔ نوٹوں پر طبع سیریل نمبرس کی بنیاد پر ان بینکوں کا پتہ چلایا جائے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا