English   /   Kannada   /   Nawayathi

بجنور میں فرقہ وارانہ تصادم ، اقلیتی فرقہ کے چار نوجوانوں کی موت ، چھ حراست میں ، حالات کشیدہ ، مگر قابو میں

share with us

بتایا جاتا ہے کہ لڑکی صبح آٹھ بجے اسکول جارہی تھی ، تبھی راستے میں اقلیتی فرقہ کے کچھ منچلے نوجوانوں نے لڑکی کو روک لیا اور اس کے ساتھ مبینہ طور پر چھیڑ چھاڑ کی کوشش کی ۔اس کے بعد وہاں پر لڑکی کے اہل خانہ اور اکثریتی فرقہ کے کچھ دیگر لوگ جمع ہوگئے اور پھر کہا سنی شروع ہوگئی ۔ انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق سنسار سنگھ نامی ایک نوجوان نے اسی دوران فائرنگ کرنی شروع کردی ، جس میں اقلیتی طبقہ کے چار نوجوانوں کی موت ہوگئی ۔ فائرنگ اور پتھرا میں کئی دیگر زخمی بھی ہوگئے ۔تاہم علاقہ میں فی الحال صورتحال قابو میں مگر کشیدہ ہے ۔ اقلیتی فرقہ میں خوف و ہراس کا ماحول ہے ۔ معاملہ کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے پانچ نزدیکی تھانوں کی پولیس کو تعینات کردیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سلسلہ میں اب تک چھ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا