English   /   Kannada   /   Nawayathi

بنگلور میں گو رکشکوں کی غنڈہ گردی :قربانی کے بیل کو گو رکشکوں نے دفنادیا

share with us

اور قربانی کے بیل کو لے کر دفنانے لگے، غنڈہ گردی کرنے والوں کی ویڈیو گرافی کرنے والے پر حملہ کرنے کے ساتھ ساتھ اس ناانصافی کے خلاف جو شخص پولس تھانے شکایت درج کرنے گیا اس کو بھی ان غنڈوں نے نشانہ بنایا ۔ اس بیچ پولس کی جانب بجائے اس کے کیس درج کرکے فوری غنڈہ گردی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے بلکہ تحقیق اور چھان بین کے نام پر ٹال مٹول کرتی رہی اورغنڈے اپنی غنڈہ گردی۔ گھر کے فرد وسیم احمد نے الزام لگایاہے کہ پولس نے کسی بھی طرح سے ان کا ساتھ نہیں دیا بلکہ اُلٹے انہی لوگوں کے خلاف شکایت درج کرکے ضمانت پر رہا کیا، ریاستی حکومت کی جانب سے مویشیوں کے پکڑ دھکڑ اور عید میں کسی بھی طرح کے رکاوٹوں کو پیدا نہ کرنے وزیرِا علیٰ کے فرمان کے باوجود اس واقعہ کے بعد بنگلور دیہی پولس محکمہ کے ایس سنگھ کا کہناہے کہ وہ جانور کی گوشت کی تحقیق کریں گے، اس کی عمر کتنی تھی اس کا پتہ لگائیں گے پھر قربانی کے لئے لائسنس تھا یا نہیں اس کی بھی جانچ ہوگی ، جس کے بعد یہ سوالات اُٹھنے شروع ہوگئے ہیں کیا اب بقرعید کے موقع پر ہر ایک کو لائنسس حاصل کرتے رہنے ہوگا، عوام کا الزام ہے کہ گو رکشک غنڈوں کو بچانے کے لئے یہ سب حیلے بہانے ہے جو تراشے جارہے ہیں۔ اس طرح کی کھلم کھلا غنڈہ کردی کے بعد ریاستی حکومت کی جانب سے کیا کارورائی ہوتی ہے اس کا انتظاررہے گا۔ 

ہریانہ : بریانی کے معاملہ نے پھر زور پکڑا ، ایک طرف پنچایت تو دوسری طرف ریلی

میوات :16ستمبر(فکروخبرنیوز ) مسلم اکثریتی علاقہ میوات علاقہ سے بریانی کے نمونے جمع کئے جانے اور ان میں بیف کی تلاش کئے جانے کا معاملہ ایک بار پھر گرماتا جا رہا ہے ۔ ایک طرف جہاں نوح میں اس کے خلاف پنچایت کی گئی تو دوسری طرف گئوركشكوں نے بھی ریلی نکال کر بریانی فروخت کر رہے لوگوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ۔میوات کے نوح علاقہ میں میوات وکاس سبھا نے پنچایت کی ۔ پنڈت دولت رام پجاری اجينا کی صدارت میں منعقدہ اس پنچایت میں کہا گیا کہ میوات کے اتحاد اور بھائی چارے کو توڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے ، جو لوگ ایسا کر رہے ہیں ، ان کی سیاسی چال کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا ۔ پنچایت میں ہریانہ گئو سیوا کمیشن کے صدر بھانی رام منگلا کو برخاست کرنے اور بریانی کا نمونے لینے والوں پر مقدمہ درج کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ۔اس موقع پر سماجی کارکن شبنم ہاشمی بھی موجود رہیں ۔ اس کے علاوہ ہریانہ اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر آزاد محمد ، جاوید سوہنا ، اعجاز كاٹ پوری ، ولی محمد ، رشید احمد میو ، ڈاکٹر سبحان خان ، منوج سهراوت ، کپتان پریم سنگھ تومر، چودھری برج پال اہلاوت، بی جے پی اقلیتی مورچہ کے صدر اورنگزیب ، مفتی زاہد ، عمر پاڈلا ، رمضان چودھری ، ظفر كاٹ پوری ، شاہد ، جمیل گوروال اور حسن وغیرہ موجود تھے ۔ادھر، اس کے برعکس گئو ركشكوں نے گڑگاؤں میں ریلی نکال کر ضلع انتظامیہ کے ذریعہ وزیر اعلی کو میمو بھیجا اور ان لوگوں پر سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا جن کی بریانی میں بیف ملا تھا ۔ ایک گئو ركشك کلدیپ نے کہا کہ حکومت بیف کی کھلے عام فروخت بند کرائے اور ملزموں پر کارروائی کرے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا