English   /   Kannada   /   Nawayathi

نہیں آئی پولیس اور ایمبولینس، بیٹے کی لاش کو گٹھری میں باندھ لے جانا پڑا اسپتال(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

اس درمیان بیٹے کے مرنے کی خبر ملتے ہی والدین اسکول پہنچ گئے اور انتظامیہ پر لاپروائی کا الزام لگاتے ہوئے جم کر ہنگامہ کیا۔کئی گھنٹے گزرجانے کے بعد بھی جب پولیس اور ایمبولینس نہیں پہنچی ، تو بچے کا باپ اس کی لاش کو گٹھری میں باندھ کر موٹر سائیکل کے ذریعے اسپتال لے گیا۔ جہاں آخر کار پولیس پہنچی اور مقدمہ درج کر کے لاش کو اپنے قبضہ میں لے لیا ۔


تربوز وزن کو کم کر نے میں معاون ہے ، امریکی ماہرین 

نئی دہلی ۔ 15 ستمبر (فکروخبر/ذرائع)امریکی ماہرین نے تربوز کو وزن کو کم کر نے میں معاون قراردیدیا،امریکی ہاورڈ یونیورسٹی کے ماہرین کے مطابق تربوز میں وافر مقدار میں اہم غذائی اجزا سیٹرولائن اور امینو ایسڈ پائے جاتے ہیں جو نہ صرف گردوں کی صفائی کرتے ہیں بلکہ وزن کو بھی تیزی سے کم کرتے ہیں تاہم ماہرین کے مطابق گرمیوں کے موسم میں اس پھل کو ذیادہ سے ذیادہ کھا کر اس کے فوائد حاصل کئے جا سکتے ہیں۔



بھارت میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے تین ہاتھی ہلاک

نئی دہلی ۔ 15 ستمبر (فکروخبر/ذرائع) بھارت اور نیپال کی سرحد متصل لکھیم پور کھیری ضلع کے جنگلات میں 3 ہاتھیوں کی کرنٹ لگنے سے موت ہوگئی ہے جس سے وہاں کے ہاتھی بے چین ہیں۔ہاتھیوں کے1 جھنڈ کے شور مچانے اور غصے کے ڈر سے مرنے والے ہاتھیوں کا پوسٹ مارٹم نہیں ہوسکا ہے۔ ہلاک ہونے والے ہاتھیوں میں 1نر اور 1مادہ اور 1 ان کا بچہ شامل ہے۔یہ ہاتھی دیگر ہاتھیوں کے ساتھ قریبی علاقے سے ہجرت کرکے آرہے تھے کہ ان کا جسم 11 ہزار وولٹ پاور کے تار سے ٹکرا گیا اور ہاتھی کا سر ان تاروں میں الجھ گیا جس کی وجہ سے ہاتھی کی اسی وقت موت واقع ہوگئی۔نر ہاتھی کے ساتھ ساتھ مادہ ہاتھی بھی ان تاروں میں الجھ کر اپنی زندگی گنوابیٹھی۔ ہاتھیوں کی اس طرح ہلاکت پر سینکڑوں لوگ موقع پر جمع ہوگئے۔محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ لکھیم پور کھیری ضلع میں دھدوا جنگل کی سرحد سے باہر ایک گاؤں میں اس وقت پیش آیا جب3 ہاتھیوں نے اپنی کمر کھجاتے وقت بجلی کا 1 کھمبا اکھاڑ دیا۔کھمبا گرتے ہی بجلی کے تار ان کے اوپر گرگئے اور کرنٹ لگنے سے1 بچے سمیت 3 ہاتھیوں کی موت ہوگئی۔قواعد و ضوابط کے مطابق جانوروں کے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم پوسٹ مارٹم کرنے کے لیے جائے وقوع پر پہنچی لیکن وہاں ہاتھیوں کے 1 جھنڈ نے ڈاکٹروں پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔ ڈاکٹر وہاں سے بھاگ گئے۔ لیکن غمگین ہاتھی رات گئے تک شور مچاتے رہے۔محکمہ جنگلات کے 1 سینئیر اہلکار شیلندر پرساد نے اس واقعہ کو افسوسناک بتاتے ہوئے کہا ’ان ہاتھیوں کی موت سے ہم بہت غمگین ہیں۔ مستقبل میں اس طرح کا واقعہ دوبارہ نہ ہو اس کو یقینی بنانے کے لیے ہم ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ پرساد کے مطابق اس وقت دھدوا کے جنگلات اور اس کے اطراف میں تقریباً 70 جنگلی ہاتھی ہیں۔ ان کے مطابق یہ ہاتھی کھانے اور پانی کی تلاش میں نیپال سے ادھر آگئے تھے۔


عید قربان پر گوشت کا زیادہ اور مسلسل استعمال نقصان دہ ثا بت ہو سکتا ہے

سبزیاں، سلاد اور دہی کا ساتھ استعمال ضرور کیا جائے، طبی ماہرین

نئی دہلی۔15 ستمبر(فکروخبر/ذرائع )طبی ماہرین کے مطا بق عید قربان پر گوشت کا زیادہ اور مسلسل استعمال نقصان دہ ثا بت ہو سکتا ہے، ماہرین امراض پیٹ و معدہ کے مطا بق زیادہ گو شت استعمال کرنے سے کولیسٹرول اور یوریک ایسڈ بڑھ جاتا ہے جبکہ مسلسل اورلمبے عرصے (پندرہ بیس دن) تک استعمال سے موشن لگ سکتے ہیں،اس لئے ایک وقت میں 100یا ڈیڑھ سو گرام (آدھا پاؤ) سے زیادہ گوشت نہ کھایا جائے، ذیابیطس کے مریضوں کو لال گوشت کھانے سے منع کیا جاتا ہے جبکہ کلیجی‘ گردے اور دماغ کے استعمال کے باعث شوگر کے مریضوں کا کولیسٹرول بڑھ جاتا ہے جو ہارٹ اٹیک کی صورت بھی اختیار کر سکتا ہے ، شوگر کے مریض کم مقدار میں گو شت استعمال کر یں جبکہ ان ایام میں سبزیاں ،سلاداور دہی کا استعمال ضرور کر یں ، باربی کیو بناتے وقت اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ تکے بوٹی کچے نہ ہوں اور ایسا بار بی کیو استعمال نہ کیا جائے جس پر خون لگا ہوا ہو، نیز قر بانی کے گوشت کو خوب اچھی طرح دھویا جائے اور خوب پکا کر کھایا جائے کیونکہ احتیاط علاج سے بہتر ہے، غذائی ماہرین کے مطا بق عید پر لوگوں کے پاس وافر مقدار میں گوشت ہوتا ہے جس کو وہ ہر طریقے سے پکا کرکھانے کو ترجیح دیتے ہیں، گوشت اللہ تعالیٰ کی ایک نعمت اور عید قربان کا تحفہ ہے تاہم اسکا زیادہ استعمال نقصان دیتا ہے، اعتدال کے ساتھ گو شت کا استعمال انسانی جسم میں پروٹین کی کمی پورا کرتا اور خون کے سرخ خلیے بھی بناتا ہے تا ہم مریض گوشت کا استعمال اپنے معالج کے مشورے سے کریں،طبی ماہرین کے مطا بق قربانی کے گوشت میں سے خون کا اخراج ہونے دیں جبکہ گوشت کو دھو کر ڈیپ فریز میں مخصوص درجہ حرارت پر کم وقت کیلئے محفوظ کرنا بہتر ہے ، فریز گوشت کا استعمال کرنے سے قبل ڈی فراسٹ ضرور کریں جبکہ پاکستانی آب و ہوا میں گوشت کو کم وقت کے لئے فریز کریں۔


عیدالاضحی کے دوسرے روز بھی سنت ابراہیمی کی اتباع میں جانوروں کی قربانی کا سلسلہ جاری رہا

نئی دہلی۔15ستمبر (فکروخبر/ذرائع) عیدالاضحی کے دوسرے روز بھی لوگوں کی جانب سے دہلی میں قربانی کے جانور وں کی ذبیحہ کا سلسلہ جاری رہا، دہلی شہر کے میں مسلم اقلیتی علاقوں میں لوگوں کیجانب سے سنت ابراہیمی کی اتباع میں اللہ تبارک وتعالی کی خوشنودی کے حصول کیلئے جانوروں کی قربانیاں کی گئیں اور قربانی کے گوشت غرباء و مساکین اور مستحقین کے علاوہ عزیز و اقربا ء میں تقسیم کیا گیا،مذید براں شہر کے مختلف پارکس ، تفریحی مقامات پر رش اور گہما گہمی رہی،لوگو ں کی بڑی تعداد نے اپنے اہل خانہ ، دوست احباب کے ہمراہ تفریحی مقامات کارخ کیا۔ 


گورنمنٹ پبلک اینالائزر لبوریٹوری لکھنؤ کی 

تجدیدکاری کیلئے ۴۹ء۱؍کروڑ روپئے منظور

لکھنؤ۔15ستمبر(فکروخبر/ذرائع)اترپردیش حکومت نے گورنمنٹ پبلک اینالائزر لبورریٹوری،لکھنؤ کی تجدیدکاری؍تعمیراتی کام کیلئے دوسری؍آخری قسط کے طور پر ۱۴۹۸۳۰۰۰؍روپئے کی رقم جاری کر دی ہے۔ریاست کے محکمۂ غذائی تحفظ اور ادویہ انتظامیہ سے موصول اطلاع کے مطابق گورنمنٹ پبلک اینالائزر لبورریٹوری، لکھنؤ کے گراؤنڈ فلور اورفرسٹ فلور کی تجدیدکاراتی؍تعمیری کام کیلئے جاری انتظامی منظوری ۲۱۰۶۸۰۰۰؍روپئے کے مقابلے دوسری؍آخری قسط کے طور پر باقی ماندہ ۱۴۹۸۳۰۰۰؍روپئے کی رقم جاری کی گئی ہے۔حکومت نے کمشنر غذائی تحفظ اور ادویہ انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ منظور رقم کا استعمال ضابطہ کے مطابق یقینی بنایا جائے۔


ضلع سونبھدر کی اقلیت اکثریت والی بستیوں میں 

نالی تعمیری کام کیلئے ۱۲۵ء۶۶؍لاکھ روپئے منظور

لکھنؤ۔15ستمبر(فکروخبر/ذرائع)ریاستی حکومت نے ضلع سونبھدر کی نگر پنچایت پِپری و چوپن کی متعدد اقلیت اکثریت والی بستیوں میں نالی تعمیر ی کام سے متعلق علاحدہ۔علاحدہ کل پانچ پروجیکٹوں کیلئے رواں مالیاتی سال میں ۲۵ء۱۳۲؍لاکھ روپئے کی انتظامیائی اور مالی منظوری کے مقابلے پہلی قسط کے طور پر پروجیکٹ لاگت کا ۵۰؍فیصد یعنی ۱۲۵ء۶۶؍لاکھ روپئے کی رقم منظور کی ہے۔اس سلسلہ میں شہری روزگار اور انسداد غریبی محکمہ کے ذریعہ سرکاری حکم نامہ جاری کر دیاہے، جس میں کہا گیا ہے کہ یہ تعمیری کام شہری علاقوں کی اقلیت اکثریت والے بستیوں میں انٹرلاکنگ، پانی نکاسی، نالی تعمیر اور دیگر بنیادی سہولیات سے متعلق اسکیم کے تحت کرائے جائیں گے۔


ندی آلودگی کنٹرول پروگرام کے تحت ریاست کے ۹؍بلدیاتی اداروں کو رقم جاری

لکھنؤ۔15ستمبر(فکروخبر/ذرائع)ریاست کے محکمۂ شہری ترقیات نے ندی آلودگی کنٹرول پروگرام کے تحت ایس.ٹی.پی. اور تعمیر شدہ املاک کے رکھ۔رکھاؤ نیز بجلی واجبات کی ادائیگی کیلئے ریاست کے ۹؍بلدیاتی اداروں کو تقریباً ۴۶ء۲؍کروڑ روپئے جاری کئے ہیں۔ یہ رقم جل نگم کو منتقل کر دی گئی ہے۔حکومت نے جن ۹؍بلدیاتی اداروں کیلئے رقم منظور کی ہے ، ان میں آگرہ، الہ آباد، کانپور، وارانسی، اٹاوہ، فرخ آباد، مرزاپور، سلطانپور اور لکھنؤ شامل ہیں۔


دو ایکزیکٹیو انجینئروں کا تبادلہ

لکھنؤ۔15ستمبر(فکروخبر/ذرائع)محکمۂ شہری ترقیات نے اترپردیش پالیکا(مرکزی)ایڈمنسٹریٹیو سروس کے دو ایکزیکٹیو انجینئروں کا تبادلہ عوامی مفاد میں فوری اثر سے کر دیا ہے۔ ان دو انجینئروں میں جناب شری چندر کو نگر پنچایت سدھولی(سیتاپور) سے نگر پالیکا پریشد لہرپور(سیتاپور) اور جناب پردیپ نارائن دیکشت کو نگر پالیکا پریشد، لہرپور(سیتاپور) سے نگر پالیکا پریشد، پہانی(ہردوئی) تبادلہ کر دیا گیا ہے۔


Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا