English   /   Kannada   /   Nawayathi

کاویری آبی تنازع : بنگلور میں تشدد کے بعد دفعہ 144 نافذ ، 200 افراد حراست میں

share with us

پیر کو بنگلور میں تمل اور کنڑ برادری کے لوگوں کے درمیان تشدد کے بعد حکم امتناعی نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔پیر کو آئی ٹی سٹی بنگلور میں تمل ناڈو نمبر والی گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا اور انہیں آگ کے حوالے کردیا گیا۔بنگلور میں تمل گاڑیوں پر حملہ کے بعد چنئی میں بھی ایک کنڑ کے ریستوراں پر حملہ کیا گیا ۔ علاوہ ازیں کرناٹک نمبر والی بس کو بھی نذر آتش کردیا گیا۔ ایک دن قبل کھولے گئے بنگلور -میسور شاہراہ کو مظاہرین نے ایک مرتبہ پھر جام کردیا ۔کرناٹک اور تمل ناڈو کے درمیان بس خدمات بھی روک دی گئی ہیں۔ بنگلور کی نما میٹرو نے بھی شام تین بجے کے بعد اپنی خدمات بند کردی ہیں۔سٹی پولیس نے شہر میں دفعہ 144 نافذ کردیا ہے۔ کچھ اسکولی بسوں کو بھی شہر سے باہر ہی روک دیا گیا ، جس کے وجہ سے والدین کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ 
بنگلور کے جنوبی اور مغربی علاقوں میں بھی تشدد کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔ کرناٹک کے وزیر اعلی سدا رمیا نے لوگوں سے امن و امان برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔ وزیر اعلی نے کنڑ حامی تنظیموں سے بھی تحمل سے کام لینے کی اپیل کی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ تشدد پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتبادہ بھی دیا ہے۔سدا رمیا نے کہا ہے کہ وہ تمل ناڈو کی وزیر اعلی جے للتا سے بھی حالات کو قابو میں رکھنے کی گزارش کریں گے۔ادھر ریاستی وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور نے بھی لوگوں سے امن برقراررکھنے کی اپیل کی ہے۔وزیر داخلہ کے کہا ہے کہ وہ فیصلہ سے خوش نہیں ہیں اور وہ اس کے خلاف عدالت عظمی میں اپیل کریں گے۔خیال رہے کہ دونوں ریاستوں کے درمیان کاویری آبی تنازع کافی عرصہ سے چل رہا ہے۔تاہم سپریم کورٹ سے فیصلہ آنے کے بعد اس تنازع نے مزید شدت اختیار کرلی ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا