English   /   Kannada   /   Nawayathi

عیدالأضحی کے لیے لائے جارہے جانوروں کی دھر پکڑ نہ کی جائے

share with us

وزیر اعلیٰ نے اعلیٰ افسران کو اس بات کی بھی ہدایات دی ہیں کہ وہ دیگر اضلاع کے سپرنڈنٹس کو بھی ان ہدایات پر سختی سے عمل پیرا ہونے کے احکامات جاری کریں۔ انہوں نے اپنے ہدایات بھی اس بات کا بھی تذکرہ کیا کہ مسلمانوں کو بقر عید کے لیے کسی طرح کے رکاوٹیں پیدا نہ ہوں اور مویشیوں کی نقل وحمل کو روکنے کی آڑ میں کسی بھی طرح کے غنڈہ گردی کو برداشت نہ کیا جائے۔ اس وفد میں موجود مولانامحمد حنیف افسر عزیزی نے جانوروں کی پکڑ دھکڑ کے نام پر پولیس کی جانب سے ہراسانیوں کو تشویشناک قرار دیا اور کہا کہ قربانی کے اہتمام میں ہم اس بات کا پورا خیال رکھتے ہیں کہ بردرانِ وطن کے جذبات مجروح نہ ہوں اور اس کے لیے علماء اپنے خطبات میں اس بات کی نصیحت کرتے ہیں کہ برادرانِ وطن کے جذبات کا لحاظ رکھتے ہوئے گائے کی قربانی نہ کریں۔ وفد میں شامل مولانا شبیر ندوی نے فکروخبر کو بتایا کہ وزیر اعلیٰ نے وفد کی شکایات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے فوری طور پر احکامات جاری کردئیے جو ایک قابلِ تحسین اقدام ہے۔ اس موقع پر مولانا موصوف نے سیرت کی کتاب ’’Muhammed is the perfect guide‘‘ وزیر اعلیٰ کو پیش کی جسے انہوں نے پڑھا ۔ اس کے ساتھ ساتھ عطر بھی ہدیہ کیا گیا جسے انہوں نے بہت پسند کیا ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا