English   /   Kannada   /   Nawayathi

اترپردیش کے ڈی جی پی جاويد احمد نے خود کھائی گولی، کچھ لمحوں کے لئے ہو گئے بے جان(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

وہاں موجود پولیس افسروں کی طرف سے کوئی جواب نہ سن کر جاويد احمد خود ٹرائل کے لئے تیار ہو گئے۔ بتا دیں کہ اس میٹنگ میں اے ڈی جی، آئی جی سے لے کر ایس پی رینک تک کے کئی افسر موجود تھے۔اس کے بعد جاويد احمد نے کہا، 'میں ہی شاٹ لوں گا، آپ مجھ پر ٹرائل کریں ... ڈی جی پی احمد کے اتنا کہتے ہی میٹنگ ہال میں سناٹا پسر گیا۔ وہ ٹرائل کے لئے کھڑے ہوئے۔ ٹرائل کے وقت ان کے بغل میں دو پولیس افسروں نے ان کے ہاتھ پکڑ رکھے تھے۔ پیچھے موجود افسر ہٹا دیے گئے تھے۔ٹیجر گن کی گولی احمد کو پیچھے سے ماری گئی۔ پیٹھ میں گولی لگتے ہی وہ منہ کے بل فرش پر گر گئے۔ دو پولیس افسروں نے انہیں پکڑ رکھا تھا۔ ورنہ چوٹ لگنے کا بھی خطرہ رہتا ہے۔ کچھ ہی سیکنڈ کے بعد ڈی جی پی معمول کی حالت میں ہو گئے۔ پیٹھ کے جس حصے میں انہیں گولی لگی تھی، وہاں سے خون بھی بہا۔

ٹیجرگن ہے کیا؟
فسادیوں کی بھیڑ کو کنٹرول کرنے کے لئے ٹیجر گن اثر دار ثابت ہوئی ہے۔ اسے فائر کرنے سے پن کے سائز کی دو گولیاں نکلتی ہیں جو جسم میں بجلی کا جھٹکا پیدا کرتی ہیں۔ اس کے لگنے کے 3 سے 5 سیکنڈ تک وہ شخص بے ہوش رہتا ہے۔ ٹیجر گن کی گولی سے پٹھے سن پڑ جاتے ہیں۔ یوپی کی اے ٹی ایس پہلے ہی اسے خرید چکی ہے۔ دنیا کے بہت سے ممالک اور ملک کی کئی ریاستوں میں اس کاخوب استعمال ہو رہا ہے۔


بورڈ سے دستاویز نکالنے کی فیس میں اضافہ

اجمیر۔05ستمبر(فکروخبر/ذرائع)مرکزی ثانوی تعلیم بورٖڈ نے طلبہ کے ذریعہ دستاویزات نکلوانے کی فیس میں اضافہ کردیا ہے ۔ذرائع کے مطابق مختلف زمروں میں بڑھائی گئی فیس دوگنی کردی گئی ہے ۔اس سے پہلے فوری قسم کے دستاویزات کی درخواست پر 250 روپے وصول کئے جاتے تھے اب طالب علم کو 500 روپے ادا کرنے پڑیں گے ۔ غلطی کی اصلاح جیسے تاریخ پیدائش، نام اور دوسرے کاموں کے لئے 1000 روپے ادا کرنے پڑیں گے ۔اسی طرح 10 ویں 12 ویں جماعت کے طلبہ کے لئے نئے زمرے میں دستاویزات جیسے مارکس شیٹ سرٹیفکیٹ کے لئے 500 روپے ادا کرنے پڑیں گے ۔ سادہ عمل میں یہی فیس 100 روپے اور فوری طور پر 200 روپے ہوا کرتی تھی۔پانچ،دس اور بیس سال پرانے دستاویزات نکالنے کے لئے فہرست وار فیس نہیں دی لیکن نئے قواعد میں بورڈ نے زمرے طے کر دئے ہیں۔ امتحان کنٹرولر کے کے چودھری نے بتایا کہ مہنگائی، کاغذ اور پرنٹگ کے اخراجات کے پیش نظر فیس بڑھائی گئی ہے اور اسے موجودہ سیشن17۔ 2016سے نافذ کر دیا گیا ہے ۔
سال میں مختلف ریاستوں کے ہزاروں طالب علم مختلف دستاویزات ڈپلی کیٹ مارکس شیٹ، سرٹیفکیٹ، اور دیگر اہم دستاویزات نکلواتے ہیں۔


سڑک حادثے میں دو سگے بھائیوں سمیت پانچ افراد ہلاک

ہردوئی۔05ستمبر(فکروخبر/ذرائع)اترپردیش میں ہردوئی کے شاہ آباد کوتوالی علاقے میں آج ایک کار اور ٹینکر کی ٹکر میں دو سگے بھائیوں سمیت پانچ افراد کی موت ہوگئی اور ایک شدید طور پر زخمی ہوگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق پیلی بھیت میں سونا گڑھی علاقے کے پکریا گاؤں کے رہنے والے پرویز خان ،عارف خان،محمد سیف خان،راجو عرف ریاض،دانش اور تسلیم خان ایک کار میں سوار ہوکر قنوج میں مکن شریف کی درگاہ پر زیارت کے لئے جارہے تھے ۔اسی دوران ،ہردوئی ۔شاہ جہاں پور سڑک پر ککرگھٹا گاؤں کے پاس صبح ان کی کار سامنے سے آنے والے ٹینکر سے ٹکرا گئی۔حادثے میں پرویز،عارف ،سیف ،راجواور دانش کی موقع پرہی موت ہوگئی اور تسلیم شدید طور پر زخمی ہوگیا۔ہلاک شدگان میں دو سگے بھائی بھی ہیں۔زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایاگیا ہے ۔پولیس معاملے کی تفتیش کررہی ہے ۔


مہوبہ میں بزرگ کی نالے میں گر کر موت

مہوبہ۔05ستمبر(فکروخبر/ذرائع)اترپردیش میں مہوبا کے اجنر علاقے میں ایک بوڑھے کی نالے میں گر کر موت ہوگی۔ پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ بگھورا کے رہنے والے منگنا اور للو چترکوٹ سے آنکھوں کا آپریشن کروا کر واپس گھر لوٹ رہے تھے . راستے میں کٹیا نالے کو پار کرتے وقت مگنا پاؤں اچانک پھسل گیا اور وہ پانی کی تیز دھار میں بہہ گیا. دیہاتیوں کے تلاش کرنے پر کچھ فاصلے پر ان کی لاش برآمد کی گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔


ہڈا کے مکان پر سی بی آئی چھاپہ

نئی دہلی۔05ستمبر(فکروخبر/ذرائع)مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) نے زمین کے الاٹمنٹ میں بے ضابطگی کے معاملہ میں ہریانہ کے سابق وزیراعلی بھوپندر سنگھ ہڈا کے مکان سمیت 20 ٹھکانوں پر آج چھاپے مارے ۔ سی بی آئی ذائع نے یہاں بتایا کہ یہ چھاپہ ماری 2015میں درج زمین الاٹمنٹ گھوٹالہ سے متعلق ایک کیس میں کی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق یہ چھاپے دہلی، گروگرام ، روہتک، چندی گڑھ اور پنچ کلا کے مختلف ٹھکانوں پر مارے گئے ۔ چھاپے ابھی جاری ہیں اور تفصیلات کا انتظار ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ سابق ہڈا سرکار نے گرو گرام میں کسانوں کی زمین قبضہ میں لیکر اسے ایسوسی ایٹیڈ جنرل لمٹیڈ کو الاٹ کیا تھا۔


سندیپ کمار عام آدمی پارٹی کی ابتدائی رکنیت سے معطل

نئی دہلی۔05ستمبر(فکروخبر/ذرائع)عام آدمی پارٹی نے قابل اعتراض سی ڈی میں پھنسے اپنے ممبر اسمبلی اور سابق وزیر سندیپ کمار کو پارٹی کی بنیادی رکنیت سے معطل کردیا ہے ۔پارٹی ذرائع نے بتایا کہ سلطان پور ماجرا حلقہ سے ممبر اسمبلی مسٹر کمار کو وزیر اعلی اروند کیجریوال نے قابل اعتراض سی ڈی معاملے میں پھنسنے کے بعد 31اگست کو وزیر کے عہدے سے ہٹا دیا تھا ۔ سندیپ دہلی کے خواتین اور سماجی بہبود کے وزیر تھے ۔مسٹر کیجریوال نے ٹویٹ کیا تھا' وزیر سندیپ کمار کی قابل اعتراض سی ڈی ملنے کے بعد انہیں فوراً وزیر کے عہدہ سے برطرف کیا جاتا ہے ۔ اس طرح کی حرکتوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔' مسٹر کمار سے متعلق اس سی ڈی کے سامنے آنے کے بعد وزیر اعلی نے عام آدمی پارٹی کے کارکنویں کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ خطاب کرتے ہوئے ان کی اس حرکت پر ناراضگی ظاہر کی تھی۔مسٹر کیجریوال نے جمعرات کو کہا تھا کہ سندیپ کمار نے آپ اور پارٹی کی تحریک کو دھوکہ دیا ہے ۔ سی ڈی میں وہ غلط کام کرتے پائے گئے اور ہم نے فوراً انہیں وزیر کے عہدہ سے برخاست کردیا تھا۔حالانکہ مسٹر کمار نے اسے اپنے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ دلت ہونے کی وجہ سے انہیں اس معاملے میں پھنسایا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں والمیکی سماج سے آتا ہوں اس لئے میرے خلاف سازش کی جارہی ہے ۔اس معاملے کی انکوائری کا مطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیلی ویزن پر ویڈیو کلپ دیکھ کر مجھے کافی دکھ ہوا اور سی ڈی کے صحیح ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ہے ۔سلطان پور ماجرا سیٹ سے کانگریس کے سینٹر لیڈر جے کشن کو ریکارڈ 68ہزار ووٹوں سے ہراکر مسٹر کمار ممبر اسمبلی منتخب ہوئے تھے ۔


راہل اپنی مھایاترا کا آغاز 'کھاٹ سبھا' سے کریں گے 

نئی دہلی۔05ستمبر(فکروخبر/ذرائع)اترپردیش اسمبلی انتخابات میں 27 سال بعد کانگریس کو دوبارہ قائم کرنے کے لئے پارٹی نائب صدر راہل گاندھی 06 ستمبر کو دیوریا ضلع کے رودرپور سے کھاٹ سبھا کے ذریعے ریاست میں کسان مھایاترا کا آغاز کریں گے ۔ اتر پردیش کے دیوریا سے دہلی تک کی تقریبا ڈھائی ہزار کلومیٹر لمبے اس سفر کے دوران مسٹر گاندھی ریاست کے 225 اسمبلی حلقوں کے لوگوں سے رابطہ کریں گے ۔ مھایاترا کی تکمیل اتر پردیش کے غازی آباد میں ہوگی۔ اس سفر کے لئے وہ پانچ ستمبر کو دیوریا پہنچیں گے اور اگلے دن صبح ساڑھے دس بجے رودرپور کے کیرت پورا گاؤں میں 20 منٹ تک گھر گھر رابطہ کرنے کے بعد پونے گیارہ بجے گاؤں کے دودھناتھ بابا مندر میدان میں کھاٹ سبھا کرکے لوگوں سے براہ راست بات چیت کریں گے ۔ دن میں 12 بجے وہ رودرپور میں روڈ شو کرنے کے بعد شام سوا چار بجے کسانوں سے ملیں گے اور سوا چھ بجے گاندھی چوک میں گاندھی جی کے مجسمے پر گلہائے عقیدت پیش کرکے ساڑھے چھ بجے لیلاوتی اسٹیڈیم میں پھر کھاٹ سبھا کریں گے ۔ دن بھر کے مصروف شیڈول کے بعد رات نو بجے تک لوگوں سے ملاقات کریں گے اور رات ساڑھے نو بجے گورکھپور پہنچ کر وہاں سرکٹ ہاؤس میں قیام کریں گے ۔


مدھیہ پردیش ڈائریا موت

شیو پور۔05ستمبر(فکروخبر/ذرائع)مدھیہ پردیش کے اس ضلع میں وجے پور تحصیل کے گولی پورہ گاؤں میں تقریباً تین ہفتے میں الٹی دست کی بیماری کی وجہ سے 17 بچوں کی موت ہونے کی اطلاع سے ضلع انتظامیہ میں افراتفری مچ گئی جس کے سبب انتظامیہ نے فوراً ضلع اسپتال سے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم جائے واقع کے لئے روانہ کی ہے ۔سرکاری ذرائع نے آج بتایا کہ ڈسٹرکٹر ہیڈکواٹر میں ڈسٹرکٹ کلکٹر پی ایل سولنکی کو ونانچل کے گاؤں سے آئے چکریان آدیواسی نے اطلاع دی کہ گاؤں میں گزشتہ دنوں میں ڈائریا سے ایک سے لیکر چار برس تک کے 17 بچوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ تقریباً ایک درجن بچے اور دیگر افراد وجے پور اسپتال میں داخل ہیں۔ ڈسٹرکٹ میڈیکل افسر سمیت ڈاکٹروں کی ایک ٹیم جائے واقعہ کے کے لئے روانہ ہوگئی ہے ۔مقامی انتظامیہ اتنی تعداد میں اموات کی بات سے انکار کررہی ہے اور میڈیکل ٹیم کی واپسی کے بعد ہی صحیح صورتحال کا اندازہ لگانے کی بات کررہی ہے ۔


یوم اساتذہ پر انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہوٹل مینجمنٹ کی جانب سے 5مسلم اساتذہ کو ایوارڈ

اساتذہ کی زندگی قربانی کی مثال ہوتی ہے!

نئی دہلی ۔05ستمبر(فکروخبر/ذرائع)یوم اساتذہ کے موقع پر اپنے محسن استاذ ڈاکٹر سروپلی رادھا کرشنن کو یاد کرتا ہے ۔ انہوں نے نہ صرف ہندوسان بلکہ بیرون ہند بھی کئی ممالک اور خاص طور سے برتانیہ میں درس و تدریس کی ذمہ داری انجام دی۔ چونکہ ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو ان کی بہت عزت کرتے ، یہ انہ کی ہی رائے تھی کہ ڈاکٹر رادھا کرشنن کے یوم پیدائش کو بطور یوم اساتذہ منایا جائے ۔ ہندوستان میں 1962سے یوم اساتذہ منایا جا رہا ہے یہ پنڈت جواہر لال نہرو کی رائے تھی کہ 5ستمبر کو ’’ٹیچرس ڈے‘‘کا رتبہ دیا جائے ۔ حالانکہ ڈاکٹر رادھا کرشنن نے اس کے لیے رضامندی ظاہر نہیں کی مگر پنڈت نہرو اپنی بات پر قائم رہے اور تب سے یہ یوم اساتذہ کی بنیا د پڑی۔ انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہوٹل مینجمنٹ ، دہلی کے ڈائریکٹر جناب نمیر احمد عبداللہ نے اس موقع پر کہا کہ اساتذہ سماج کے بہترین معمار ہوتے ہیں اور بے لوث خدمت انجام دیتے ہیں۔ہندوستانی سماج کی یہ بد قسمتی ہے کہ اساتذہ کے لیے باتیں تو بہت بڑی بڑی کی جاتی ہے مگر انہیں ان کا حق نہیں دیا جاتا ۔ یہاں حق سے مراد محض بہتر تنخواہ کی نہیں بلکہ ہر ادارے میں ایک ایسا ماحول پیدا کرنے کی ہے کہ جس میں اساتذہ خود کو آزاد محسوس کر سکے اور اسکولی منجمنٹ کے ذریعہ ان کی وقتاًفوقتاً نا قدری و دل آزاری نہ ہو۔ لہٰذا وقت کی اشد ضرورت ہے کہ اساتذہ کے رول کو اہمیت دی جائے ۔ان تمام باتوں کے پیشِ نظر انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہوٹل مینجمنٹ دہلی ہی نہیں بلکہ تمام ملک میں اور ملک کے باہر بھی اس موقع پر اساتذہ کو شیلڈ و تحائف سے نوازا۔انہوں نے بتایا کہ ان کے انسٹی ٹیوٹ دہلی ، بنگلور، کلکتہ، لندن، نیو یارک وغیرہ دنیا کے بہت سے ممالک میں ہیں اور ہوٹل منجمنٹ کے کور کو بہت پسند کیا جا رہا ہے ۔ سماج کے ہر طبقہ سے اساتذہ کی پذیرائی کے انہیں مدعو کیا گیا ۔اس موقع پر اساتذہ کی سماج کے تئیں خدمات کے تعلق سے ایک مذاکرہ بھی رکھاگیاجس میں مختلف اسکولوں کے پرنسپل اور اساتذہ نے حصہ لیا ۔ تمام ملک سے آئے 30اساتذہ میں سے 5مسلم اساتذہ کو بھی نوازا گیا، جن میں محترمہ عمیمہ احمد (ڈان باسکو اسکول) ، جناب پرویز احمد’کیمسٹری‘ (اینگلو عربک اسکول)، جناب محمد ایوب(ایس۔او۔ایس۔ ہرمن مائنر اسکول)، محترمہ شاداب نعیم اور جناب فیروز بخت احمد (ماڈرن)۔ اس موقع پر محترمہ عمیمہ احمد نے بتایا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ درس و تدریس ایک بہتر آسان سہل نوکری ہے مگر در حقیقت ایسا نہیں ہے کیونکہ ٹیچنگ ایک پروفیشن نہیں بلکہ مشن ہے ۔جناب پرویز احمد کیمسٹری نے کہا کہ اساتذہ کسی بھی سماج کی بنیا دہوتے ہیں اور نہ صرف ان کے ساتھ اچھا سلوک ہونا چاہیے بلکہ ان کی ہمت افزائی کی بھی سخت ضرورت ہے۔اس موقع پر معروف قانون داں جناب محمد اطیب صدیقی نے یہاں آئے اساتذہ اور انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہوٹل مینجمنٹ کے مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران سے کہا کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ کسی بھی سماجی سسٹم کی اہم ترین اکائی استاد ہوتا ہے۔ اس کی زندگی کی تین اہم ترین چیزیں ہیں: اپنے مضمون میں مہارت، طلبا کے ساتھ بہتر سلوک اور اپنے پروفیشن کے تئیں ازحد ایمانداری ۔ فیروز بخت احمد صاحب نے انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہوٹل مینجمنٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کو کسی ایوارڈ کی ضرورت نہیں کیونکہ وہ ایوارڈ لینے والوں میں نہیں بلکہ دینے والوں میں ہوتے ہیں۔ان کی تمام زندگی قربانی کی مثال ہوتی ہے ۔ 


اساتذہ پر معاشرے کو بہتر بنانے کی بڑی ذمہ داری: ملائم

لکھنؤ۔5ستمبر(فکروخبر/ذرائع )سماج وادی پارٹی کے صدر اور سابق وزیر دفاع ملائم سنگھ یادو نے یوم اساتذہ کے موقع پر اساتذہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان پر معاشرے کو بہتر بنانے کی بڑی ذمہ داری ہے ۔مسٹر یادو نے آج یہاں کہا کہ معاشرے کو نئی راہ دکھانے کی بڑی ذمہ داری اساتذہ پر ہے ۔ استاد اگر اپنا فرض درست طور پر ادا کرتے ہیں تو بچے باتہذیب بنتے ہیں، جس سے ملک اور معاشرہ دونوں کا بھلا ہوتا ہے ۔ ایس پی صدر نے کہا کہ معاشرے کو صحیح سمت استاد ہی دے سکتے ہیں۔واضح رہے کہ مسٹر یادو خود استاد رہے ہیں۔سابق صدر ڈاکٹر رادھا کرشنن کی پیدائش کے دن 05 ستمبر کو یوم اساتذہ کے طور پر منایا جاتا ہے ۔ 


بریلی میں مٹی دھنسنے سے کھڑا ٹرک الٹ جانے سے 2 ہیلپر ہلاک

بریلی۔5ستمبر(فکروخبر/ذرائع ) اترپردیش میں بریلی کے فتح گنج مشرقی علاقے میں سڑک کے کنارے کھڑا پیاز سے لدا ایک ٹرک مٹی دھنسنے سے پلٹ گیا جس سے دو ھیلپروں کی موت ہو گئی۔پولیس سپرنٹنڈنٹ (شہر) یامین پرساد نے آج یہاں بتایا کہ بھوپال سے پیاز لاد کر ایک ٹرک بریلی آ رہا تھا۔رات تقریباً دو بجے دواریکیش شوگر مل کے پاس اس کا ڈیزل ختم ہو گیا۔درمیان سڑک پر ٹرک کھڑا ہوجانے سے جام لگ گیا۔پولیس نے ٹرک کو ہٹانے کے لئے ڈیزل فراہم کیا، لیکن ایئر آنے سے انجن سٹارٹ نہیں ہو سکا۔شوگر مل کے ملازمین کی مدد سے ٹریفک بحال کرنے کے لئے ٹرک کو سڑک کے کنارے کھڑا کر دیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ ہردوئی کے رضی پور کے رہنے والے اروند (18) اور یہیں کے مرلی گنج کے رہنے والے سوم ونشي (25) ٹرک پر لدے پیاز کی بوریوں پر سو گئے ۔


جے پور میں تانترک میان بیوی نے 8لاکھ روپے ٹھگ لئے 

جے پور۔5ستمبر(فکروخبر/ذرائع ) راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے جھوٹواڑا تھانہ علاقے میں ایک تانترک جوڑا نے پڑوسی سے راہ و رسم [؟][؟]بڑھاکر اس سے آٹھ لاکھ روپے کی ٹھگی کی اور اس کی چھوٹی بیٹی کو اپنے تنتر منتر سے تابع کرکے خاندان والوں کے خلاف کر دیا۔
جھوٹواڑا علاقے میں نوارو سڑک کے پاس واقع لکشمی نگر کے رہنے والے وجے کمار گیانانی نے اس ٹھگ جوڑا کے خلاف پولیس میں رپورٹ درج کرواکر اپنے خاندان کی حفاظت کا مطالبہ کیا ہے ۔ اس جوڑا نے پہلے وجے کمار کے خاندان سے اپنے تعلقات بڑھائے اور کئی بار تنتر منتر کے نام پر آٹھ لاکھ روپے ٹھگے اور اس کی چھوٹی بیٹی روچیکا گیاناني کو اپنے تابع کر لیا۔ اس بچی کو تنتر منتر کی تعلیم سے نجات دلانے کے لئے انہوں نے متاثرہ خاندان سے مزید 10 لاکھ روپے دینے کا مطالبہ کیا۔وجے کمار نے رپورٹ میں بتایا کہ 10لاکھ روپے نہ دینے پر اس کے خاندان کو برباد کرنے کی دھمکی دی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ متاثرہ بچی اب اسی جوڑا کو اپنے پہلے جنم کا والدین مانتی ہے اور اپنے ماں باپ اور رشتہ داروں کو اپنا دشمن سمجھتی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ رپورٹ درج کرانے کے بعد ملزم فرار ہو گئے لیکن وھاٹس ایپ کے ذریعے بچی سے رابطہ میں رہتے ہیں اور اسے ہمارے خلاف بھڑکاتے ہیں۔


ٹریکٹر ٹرالی پلٹنے سے 10مزدور زخمی

شوپوری۔5ستمبر(فکروخبر/ذرائع)مدھیہ پردیش کے شوپوري ضلع کے کولارس تھانہ علاقے میں آج ایک ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہوکر پلٹ گئی جس سے اس پرسوار 10 مزدور زخمی ہو گئے ۔پولیس ذرائع کے مطابق ہری پور گاؤں کے مزدور صبح گاؤں کے قریب واقع ایک فارم میں مزدوری کرنے جا رہے تھے کہ راستے میں ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہوکر پلٹ گئی۔حادثے میں ٹریکٹر ٹرالی سوار 10 مزدور زخمی ہو گئے جنہیں کمیونٹی ہیلتھ مرکز کولارس لے جایا گیا ہے ۔ٹریکٹر ٹرالی میں خواتین بچوں سمیت تقریباً 40 افراد سوار تھے ۔


بھوپال کے چھوٹے تالاب سے لاپتہ لڑکی کی لاش برآمد

بھوپال۔5ستمبر(فکروخبر/ذرائع )بھوپال کے جھانگیرآباد تھانہ علاقے میں واقع چھوٹے تالاب سے دو دن قبل گھر سے لاپتہ 15 سالہ لڑکی کی لاش آج برآمد کی گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق شہر کے مرغی مارکیٹ کے رہنے والے عبد الرفیق کی بیٹی شبنم کی لاش کھٹلاپور مندر کے قریب چھوٹے تالاب سے برآمد ہوئی۔ لڑکی دو دن قبل گھر سے لاپتہ ہو گئی تھی۔کل اس کے لاپتہ ہونے کی شکایت تھانے میں درج کرائی گئی۔لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہے ۔پولیس نے کیس درج کرکے انکوائری شروع کر دی ہے ۔


اضلاع کی تنظیم نو۔حتمی نوٹیفکیشن میں لازمی طور پر گدوال کو ضلع کا درجہ دیا جائے :ڈی کے ارونا

حیدرآباد۔5ستمبر(فکروخبر/ذرائع )گدوال اور جنگاؤں کو ضلع کا درجہ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے تلنگانہ کانگریس کے لیڈروں ڈی کے ارونا اور پنالا لکشمیا کی بھوک ہڑتال حیدرآباد کے اندرا پارک پر دوسرے دن میں داخل ہوگئی ہے ۔ ان دونوں نے گزشتہ روز اس بھوک ہڑتال کی شروعات کی تھی جس میں عالم پور کے رکن اسمبلی سمپت کمار نے بھی حصہ لیا ۔ سی پی آئی نے اس بھوک ہڑتال کی حمایت کی ۔ سی پی آئی کے قومی سکریٹری نارائنا نے بھوک ہڑتالی لیڈروں سے یگانگت کا اظہار کیا ۔ ڈی کے ارونا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے الزام لگایا کہ حکومت بے وقوف ہے ۔ اسے چاہئے کہ اضلاع کی تنظیم نو کے سلسلہ میں عوام کی رائے کا احترام کرتے ہوئے اس سلسلہ میں جاری ہونے والے حتمی نوٹیفکیشن میں لازمی طور پر گدوال کو ضلع کا درجہ دیا جائے ۔ محبوب نگر ایک بڑا ضلع ہے ۔ چھوٹے چھوٹے اضلاع کو تین اضلاع میں تقسیم کیا جارہا ہے لیکن محبوب نگر کے گدوال کو ضلع کا درجہ دینے میں کیا اعتراض ہے وہ یہ سمجھنے سے قاصر ہیں اور حکومت کو گدوال سے کیا دشمنی ہے ' سمجھ سے بالاتر ہے ؟

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا