English   /   Kannada   /   Nawayathi

سبرامنیم سوامی کا نیا دھماکہ ، کہا : محبوبہ مفتی کے دہشت گردوں کے ساتھ تعلقات(مزید اہم ترین خبریں )

share with us

خیال رہے کہ آج ہی ایک 30 ارکان کی کل جماعتی ٹیم وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی قیادت میں جموں کشمیر گئی ہے۔ امن بحالی کی کوششوں کے تحت یہ ٹیم حالات کا جائزہ لیتے ہوئے یہاں کے مقامی نمائندوں سے بات چیت کرے گی۔ ایسے میں سوامی کا یہ بیان اپوزیشن کو حکومت پر حملے کا ایک اور موقع دے سکتا ہے۔


سیوان میں بڑی مقدار میں شراب کے ساتھ ایک شخص گرفتار

سیوان۔4ستمبر(فکروخبر/ذرائع)بہارمیں اترپردیش کی سرحد سے متصل ضلع سیوان کے بڑہریا تھانہ علاقے سے کل رات پولیس نے 11کارٹن ملکی اور غیر ملکی شراب برآمد کرکے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ اطلاع کی بنیاد پر پولیس نے لکڑی درگاہ گاؤں میں واقع ایک ٹھکانے پر چھاپہ مارکر 97لیٹر ملکی اور غیر ملکی شراب برآمد کی۔پولیس نے شراب رکھنے کے الزام میں راجو کمار گپتا کوگرفتار کرلیا ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ برآمد شراب اترپردیش سے یہاں اسمگلنگ کرکے لائی گئی تھی۔پولیس راجو سے پوچھ گچھ کر رہی ہے ۔واضح رہے کہ بہار میں اس سال کے اپریل ماہ سے مکمل طور پر شراب پرپابندی نافذ کی جاچکی ہے ۔


سمستی پور میں چار بدمعاش اسلحہ کے ساتھ گرفتار

سمستی پور۔4ستمبر(فکروخبر/ذرائع)بہار میں ضلع سمستی پور کے مفصل تھانہ علاقے سے کل رات پولیس نے بین ریاستی گاڑیوں کولوٹنے والے گروہ کے چار بدمعاشوں کو اسلحہ کے ساتھ گرفتار کرلیا۔پولیس سپرنٹنڈنٹ نول کشور سنگھ نے آج یہاں بتایا کہ اطلاع کی بنیاد پر آدھار پور گنج چوک کے نزدیک سے پولیس نے بین ریاستی گاڑیوں کے لٹیرے گروہ کے سرغنہ روپیش کمار اور اس کے تین ساتھیوں کو گرفتار کرلیا۔بدمعاشوں کے پاس سے ایک پستول ،دو خطرناک ہتھیار اور ایک موٹر سائکل برآمد ہوئی ہے ۔مسٹر سنگھ نے بتایا روپیش ضلع کے تاج پور تھانہ علاقے اور دیگر تین بدمعاش ویشالی ضلع کے رہنے والے ہیں۔پولیس ان سے پوچھ گچھ کررہی ہے ۔


سمستی پور میں ٹرین سے گرکر ایک شخص کی موت

سمستی پور۔4ستمبر(فکروخبر/ذرائع)بہار میں شمال مشرقی ریلوے کے سمستی پور ۔دربھنگہ ریلوے ڈیویژن پر آج صبح ٹرین سے گرکر ایک شخص کی موت ہوگئی۔ریلوے پولیس نے یہاں بتایا کہ جے نگر سے پوری جانے والی 18420اپ پوری ایکسپریس ٹرین سے گرکر ایک شخص کی کشن پور ریلوے اسٹیشن کے نزدیک موت ہوگئی۔ہلاک شدہ کی عمر 30 سال ہے ۔جس کی شناخت نہیں ہوسکی ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سمستی پور صدر اسپتال بھیج دیا گیا ہے ۔ریلوے پولیس معاملے کی تفتیش کررہی ہے ۔


غریب ڈاٹاکھائے گا یا آٹا:لالو

پٹنہ۔4ستمبر(فکروخبر/ذرائع)راشٹریہ جنتا دل (آرجے ڈی)کے صدر لالو پرساد یادو نے ریلائنس جیو کے سستے ڈاٹا پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ غریب ڈاٹا کھائے گا یا آٹا۔مسٹر یادو نے آج یہاں ٹویٹ کرکے کہا کہ'' غریب ڈاٹاکھائے گا یا آٹا''۔۔ڈاٹا سستا آٹا مہنگا یہی ان کے ملک بدلنے کی تعریف ہے ۔''انہوں نے کہا کہ'' لگے ہاتھ یہ بھی بتا دو ،کال ڈراپ کا مسئلہ کون سلجھائے گا۔''قابل ذکر ہے کہ رئلائنس جیو سم کا مطالبہ ملک بھر میں زوروں پر ہے اور ہر روز اس سم کے لئے ہزاروں نئی درخواستیں موصول ہورہی ہیں۔جیو 50روپے میں ایک جی بی ڈاٹا اور زیادہ استعمال کرنے پر 25روپے فی جی بی دینے کا اعلان کیا گیا ہے ۔


پٹنہ سے فرضی ڈی ٹی او سمیت 11 جعل ساز گرفتار

پٹنہ۔4ستمبر(فکروخبر/ذرائع)بہار کی راجدھانی پٹنہ فرضی ضلعی ٹرانسپورٹ آفیسر (ڈی ٹی او) بن کر طویل عرصہ سے غیر قانونی وصولی کرنے والے للن اور اس کے 10 ساتھیوں کو آج پولس نے گرفتار کرلیا۔سینئر پولس سپرنٹنڈنٹ منو مہاراج نے آج یہاں بتایا کہ گزشتہ دو تین برسوں سے للن یادو اپنے غنڈوں کے ساتھ راجدھانی پٹنہ سے متصل گوری چک اور نیورا تھانہ علاقے میں آلودگی اور گاڑی کی جانچ کی فرضی سرٹیفیکیٹ جاری کیا کرتا تھا۔ للن یادو خود ڈی ٹی او بتاکر بائی پاس علاقے کے ٹرکوں سمیت دوسری گاڑیوں سے غیر قانونی وصولی کیا کرتا تھا۔مسٹر منو مہاراج نے بتایا کہ پختہ اطلاع ملنے کے بعد پولس نے جال بچھاکر للن اور اس کے 10 ساتھیوں کو گوری چک اور دیگر ٹھکانوں سے گرفتار کرلیا ہے ۔ جعل سازوں کے پاس سے فرضی سرٹی فیکیٹ اور آلودگی جانچ کے کاغذات برآمد کئے گئے ہیں۔ پولس گرفتار شدہ بدمعاشوں سے پوچھ گچھ کررہی ہے ۔


بستی میں دو جانور اسمگلروں کے قبضے سے 22 ممنوعہ جانوروں برآمد

بستی۔4ستمبر(فکروخبر/ذرائع)اترپردیش کے بستی میں والٹ گنج تھانے کی پولیس نے آج 22 ممنوعہ جانوروں کو ذبح کرنے کے لئے لے جاتے وقت دو اسمگلروں گرفتار کیا ہے ۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایا ہے کہ سدھارتھ نگر کی جانب سے سنت کبیرنگر ضلع کے سے مریاوا لے جائے جا رہے ممنوعہ جانوروں سے بھری ایک منی ٹرک بے قابو ہوکر والٹ گنج علاقے کے بیلھسا گاؤں کے پاس الٹ گئی۔ جس سے چار بیلوں، اور دو گائے کی موت ہو گئی۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے 16 زندہ جانوروں جس میں 13 بیل اور 8 گائے کو برآمد کرکے موقع سے دو جانور اسمگلروں بلرام پور میں مہراج گنج علاقے کے لوھرولي بڑاگاو رہائشی للن اور سنت کبیرنگر ضلع کے گھنگھٹا علاقے کے مڈپونا رہائشی کرشن مراری گرفتار کر لیا۔ موقع سے بستی ضلع کا رحمان بنجارہ، سنت کبیرنگر کا اسماعیل اور ریاض فرار ہو گئے ۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے جانور اسمگلروں کے خلاف گؤ کشی ایکٹ اور جانوروں پرمظالم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور فرار اسمگلروں کی تلاش کر رہی ہے ۔


گورکھپور میں دماغی بخار سے ایک بچے کی موت کے ساتھ اس مہلک مرض سے مرنے والے بچوں کی تعداد 211تک پہنچی

گورکھپور۔4ستمبر(فکروخبر/ذرائع)مشرقی اتر پردیش میں گورکھپور کے بابا راگھوداس میڈیکل کالج میں آج دماغی بخار سے متاثرچار مزید بچوں کی موت ہونے کے ساتھ اس سال اس مہلک بیماری سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 211 ہو گئی ہے ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ علاج کے دوران دماغی بخار سے آج مرنے والوں میں گورکھپور کے دو اور دیوریا اور کشی نگر ضلع کاایک ایک بچہ شامل ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ یکم جنوری سے اب تک دماغی بخار سے متاثر 820 مریضوں کو بابا راگھوداس میڈیکل کالج میں علاج کے لئے داخل کرایا گیا جس میں اب تک 204 بچوں کی موت ہو چکی ہے ۔ میڈیکل کالج میں اس دوران 30 نئے مریضوں کو علاج کے لئے داخل کیا گیا ہے جبکہ اس سے متاثر 120 مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ بابا راگھوداس میڈیکل کالج میں اس سال مشرقی اتر پردیش کے علاوہ بہار اور پڑوسی ملک نیپال کے بھی مریض علاج کے لئے آئے جس میں بہار کے 100 مریضوں میں 21 اور پڑوسی ملک نیپال کے دو میں ایک مریض کی موت ہو چکی ہے ۔ میڈیکل کالج میں دماغی بخار کے مریضوں کا آنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ اسی درمیان آج میڈیکل کالج کے شعبہ اطفال محکمہ کی صدرڈاکٹر مہیما متل نے دماغی بخار کے مریضوں کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر کالج میں ڈاکٹروں اور ملازمین کی تعداد بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے ۔


کیرالہ کے سابق وزیر کے بابو کے گھر ویجیلنس کا چھاپہ

کوچی۔4ستمبر(یو این این) ویجیلنس اور اینٹی کرپشن بیورو (وی اے سی بی) نے آمدنی سے زیادہ جائیداد معاملے میں آج کیرالہ کے سابق وزیر کے بابو کے گھر چھاپہ مارا۔ ذرائع نے بتایا کہ وی اے سی بی کی ٹیم نے تھوڈوپجا اور کوچی میں مسٹر بابو کے بچوں کے گھر پر بھی چھاپہ مارا جہاں گمنام جائیدادیں تھیں۔ واضح رہے کہ مسٹر بابو بار رشوت معاملے میں مبینہ طور پر ملوث تھے جسے ریاستی ویجیلنس محکمہ نے اپنی رپورٹ میں بری کر دیا تھا اور یہ رپورٹ فروری میں خصوصی عدالت کو سونپی گئی تھی۔


بھوج پور میں سانپ کے کاٹنے سے دادی۔پوتے کی موت

آرا۔4ستمبر(فکروخبر/ذرائع)بہار میں بھوج پور ضلع کے ادونت نگر تھانہ علاقے میں آج زہریلے سانپ کے کاٹنے سے دادی۔پوتے کی موت ہوگئی۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ گڈھا گاؤں کی رہنے والی پچی دیوی(60)اپنے پوتے انکت کمار (05)کے ساتھ گھر میں سوئی ہوئی تھیں اسی وقت ایک زہریلے سانپ نے انہیں ڈس لیا۔دونوں کو فوراً علاج کے لئے آرا صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں صبح ان کی موت ہوگئی۔ذرائع نے بتایا کہ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہیں۔


بھاگل پور میں سیلاب کے پانی ڈوبنے سے بچے کی موت

بھاگل پور۔4ستمبر(فکروخبر/ذرائع)بہار میں ضلع بھاگل پور کے گوپال پور تھانہ علاقے میں آج سیلاب کے پانی میں ڈوبنے سے بچے کی موت ہوگئی۔پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ سیلاب سے متاثر گوسائی گاؤں کے رہنے والے نکو کمار(11)گھر کے نزدیک کھیل رہا تھا اسی وقت وہ پانی سے بھرے گڈھے میں ڈوب گیا اور اس کی موت ہوگئی۔ذرائع نے بتایا کہ مقامی لوگوں کی مدد سے لاش کو پانی سے نکل کر پوسٹ مارٹم کے لئے نوگچھیاسب ڈیویژن اسپتال میں بھیج دیا گیاہے ۔


مدھیہ پردیش کی عدالت میں ہوگی پیوش کی پیشی

کانپور۔4ستمبر(فکروخبر/ذرائع)اترپردیش کے کانپور میں دو سال پہلے سرخیوں میں رہنے والے جیوتی قتل معاملے کے اہم ملزم پیوش کو جلد ہی مدھیہ پردیش کی عدالت میں پیشی کے لئے لے جایا جائے گا۔ مدھیہ پردیش میں درج ایک معاملے میں وہاں کی پولیس آج شہر پہنچی اور جیل میں بند پیوش کے خلاف پروٹیکشن وارنٹ جیل سپرنٹنڈنٹ کے حوالے کیا۔ وارنٹ تعمیل کی اطلاع ملتے ہی اہل خانہ کی بے چینی بڑھ گئی ہے ۔ اس معاملے میں مقتولہ جیوتی کے والد شنکر ناگدیو کی جانب سے مدھیہ پردیش میں جبل پور کے کینٹ تھانے میں اہم ملزم اور جیل میں بنداپنے داماد پیوش شیامدساني سمیت سسرال کے لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔ آئی پی سی کی دفعہ 406 اور 34 امانت میں خیانت معاملے میں گزشتہ 27 اگست کو مدھیہ پردیش پولیس کی ایک ٹیم کانپور آئی تھی اور پیوش کے گھر پوچھ گچھ کرنے پہنچی تھی لیکن یہاں کوئی موجود نہیں تھا۔ جس کی وجہ سے آج ایک بار پھر پولیس کی ٹیم شہر آئی اور ضلع جیل پہنچی۔ جیل سپرنٹنڈنٹ وی کے مشرا سے ملاقات کر کے پولیس ٹیم نے پیوش کو عدالت میں پیشی پر لے جانے کے لئے پروٹیکشن وارٹ کی کاپی سونپی۔ انہوں نے بتایا کہ 09 ستمبر کو کانپور سے کیس کی سماعت کے لئے پیوش کو جبل پور لے جایا جائے گا۔ جیل سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ وارنٹ کی تعمیل کی گئی ہے ۔ عدالت سے اجازت کے بعد ملزم پیوش کوپوری سیکورٹی کے ساتھ پیشی کے لئے بھیجا جائے گا۔ واضح رہے کہ 27 جولائی 2014 کو کانپور میں ہوئے جیوتی قتل نے پوری ریاست کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ اس کی گونج اتر پردیش، مدھیہ پردیش سے لے کر دہلی تک سنائی دی تھی۔


چھتیس گڑھ کو خواندگی کا قومی ایوارڈ

رائے پور۔4ستمبر(فکروخبر/ذرائع) چھتیس گڑھ کو خواندگی کے شعبے میں ایک بار پھر قومی ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ریاست خواندگی مشن اتھارٹی کے حکام نے آج یہاں بتایا کہ صدر پرنب مکھرجی بین الاقوامی یوم خواندگی کے موقع پر 08 ستمبرکو منعقد تقریب میں چھتیس گڑھ کی ریاست خواندگی مشن کو خواندہ بھارت قومی ایوارڈ سے نوازیں گے ۔ اس موقع پر خواندگی مہم میں سب سے بہترین شراکت کے لئے صدر کے ہاتھوں ریاست کے قبائلی اکثریتی سرگوجا ضلع کو اور اس مہم میں تعلیمی حمایت دینے والے ادارے ریاستی وسائل مرکز رائے پور کو بھی نوازا جائے گا۔ وزیر اعلی ڈاکٹررمن سنگھ اور اسکولی تعلیم کے وزیر کیدار کشیپ نے چھتیس گڑھ کو سال 2016 کے خواندہ بھارت قومی ایوارڈ کے لئے منتخب ہونے پر باشندگان ریاست کو اور خواندگی مہم سے منسلک تمام لوگوں کو مبارکباد دی ہے ۔ وزیر اعلی اور اسکولی تعلیم کے وزیر نے سرگوجا ضلع کو اور ریاستی وسائل مرکز رائے پور کو بھی اس کامیابی کے لئے مبارکباد پیش کی ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ چھتیس گڑھ کو سال 2013 میں بھی خواندہ بھارت قومی ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ یہ ایوارڈ پورے ملک سے ایک ریاست اور دو اضلاع اور تین گرام پنچایتوں کو دیا جاتا ہے ۔ چھتیس گڑھ میں خواندہ بھارت مہم کے تحت 27 میں سے 23 اضلاع میں 33 لاکھ ناخواندہ افرادو کو شناخت کرکے اب تک تقریبا 28 لاکھ لوگوں کو خواندہ بنایا جا چکا ہے ۔


24ستمبر سے سہ روزہ بین الاقوامی صحافی کانفرنس جیسلمیر میں

اجمیر۔4ستمبر(فکروخبر/ذرائع)انڈین فیڈریشن اآف ورکنگ جرنلسٹ کی جانب سے سہ روزہ بین الاقوامی صحافی کانفرنس آئندہ 24سے 26ستمبر تک راجستھان کے سرحدی شہر جیسلمیر میں منعقد کی جائے گی۔ادارے کے ریاستی جنرل سکریٹری ایس این گوتم نے آج یہ اطلاع دی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر مملکت راجیہ وردھن سنگھ راٹھور اور ریاست کے اعلی تعلیم کے وزیر کالی چرن سراف کانفرنس کا افتتاح کریں گے ۔کانفرنس کے دوسرے دن 25ستمبر کو ریاست کے تعمیرات عامہ کے وزیر یونس خان اور کوآپریٹوس وزیر اجے سنگھ کلک شرکت کریں گے ۔کانفرنس میں سارک ملکوں کے نمائندے بھی حصہ لیں گے ۔انہوں نے بتایا کہ کانفرنس کا مقصد صحافیوں کی پنشن،پلاٹ وغیرہ کے ساتھ ساتھ سکیورٹی کا مسئلہ بھی ہے ۔اس کے علاوہ بین الاقوامی معیار پر ایک دوسری کی باتوں کا اشتراک کیا جائے گا۔


نائب وزیر اعلی کے خلاف خصوصی استحقاق کی تجویز پیش کریں گے : کانگریس

جالندھر۔4ستمبر(فکروخبر/ذرائع)پنجاب کانگریس آٹھ ستمبر سے شروع ہو رہے اسمبلی سیشن میں ریاست کے نائب وزیر اعلی سکھبیر سنگھ بادل کے خلاف خصوصی استحقاق کی تجویز پیش کرے گی۔ پنجاب کانگریس کے نائب وزیر اور ترجمان سنیل جاکھڑ نے آج یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ مسٹر بادل نے ترقی کے نام پر اسمبلی اور پنجاب کے شہریوں کو گمراہ کیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ 18 مارچ 2016 کو ایوان میں بجٹ بحث کے دوران نائب وزیر اعلی نے کہا تھا کہ شہری ترقی کے لئے 6083 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں جس سے اگلے دو تین مہینوں میں 150 شہروں میں ترقیاتی کام شروع کر دیے جائیں گے جس میں سوفیصد سیوریج، پانی کی فراہمی، سڑکوں اور سٹریٹ لائیٹیں شامل ہیں۔ لیکن طویل عرصہ گزرنے کے بعد بھی ابھی تک کوئی ٹھوس ترقیاتی کام نہیں ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سب سے برا حال جالندھر شہر کا ہے جہاں کسی قسم کا کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا ہے ۔ مسٹر جاکھڑ نے الزام لگایا ہے کہ مرکزی اسکیموں امرت اور اسمارٹ سٹی کے لئے مرکزی حکومت سے ملے 142 کروڑ روپے بھی ترقیاتی کاموں پر خرچ کرنے کی بجائے سنگت درشنوں میں استعمال کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ امرت منصوبہ بندی کے تحت 20 جنوری 2016 کو 63.77 کروڑ اور 26 جولائی 2016 کو 80.16کروڑ روپے پنجاب حکومت کو ملے تھے لیکن یہ پیسہ اب تک مقامی بلدیاتی ادارے کو نہیں دیا گیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت بتائے کہ یہ رقم کہاں خرچ کی گئی ہے ۔


پاکستان دہشت گردی سے توبہ کرے : نقوی

رام پور۔4ستمبر(یو این این)مرکز کی نریندر مودی حکومت میں اقلیتی بہبود کے وزیر مختار عباس نقوی نے پڑوسی ملک پاکستان کو دہشت گردی سے توبہ کرنے کی نصیحت کی ہے ۔ مسٹر نقوی نے آج یہاں کہا کہ پاکستان کا دہشت گردی سے داغدارچہرہ دنیا کے سامنے آچکا ہے ۔ اب وقت آ گیا ہے کہ پڑوسی ملک کو دہشت گردی سے توبہ کر لینا چاہئے کیونکہ دنیا میں اس کا کشمیر راگ کوئی سننے والا بچا نہیں ہے ۔ پاکستان اب اپنے ہی ملک اور دنیا میں الگ تھلگ پڑ گیا ہے ۔ دو روزہ دورے پر یہاں پہنچے نقوی نے صحافیوں سے کہا کہ کل ہی شہر سے ان کے ہورڈنگس کو اتروا لئے گئے ۔ اکھلیش حکومت کے قدآور وزیر محمد اعظم خاں کا نام لئے بغیر انہوں نے کہا کہ علاقے کے لوگوں نے بہت ظلم اور زیادتیوں کا سامنا کیا ہے ۔ عوام ایس پی اور اس کے لیڈروں کی زیادتیوں سے پریشان ہو چکی ہے ۔ اب عوام کے جذبے سے صاف ہو چکا ہے کہ عوام سماج وادی پارٹی
کی حکومت کو اکھاڑپھیکنے کی قسم کھا چکی ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا