English   /   Kannada   /   Nawayathi

طلاق ثلاثہ کا معاملہ : مسلم پرسنل لا بورڈ نے سپریم کورٹ میں داخل کیا جواب ، کہا : سماج میں اصلاح کے نام پر قانون میں تبدیلی ممکن نہیں

share with us

یہ مذہب سے وابستہ ایک ثقافتی معاملہ ہے۔ ایسے میں کورٹ طلاق کی قانونی حیثیت طے نہیں کر سکتا۔ اپنے حلف نامہ میں تین طلاق کو جائز قرار دیتے ہوئے بورڈ نے سپریم کورٹ سے کہا کہ مذہبی امور پر عدالت فیصلہ نہیں دے سکتا۔اس سے پہلے 27 اگست کو اس بات کی سماعت ہوئی تھی کہ کیا اسلام میں کسی شخص کو چار شادیاں کرنے کی اجازت ہے؟ کیا طلاق کے بغیر شوہر دوسری شادی کر سکتا ہے؟ چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکر نے اشارہ دیا تھا کہ بادی النظر ایسا لگتا ہے کہ مسلم شخص کیلئے پہلی بیوی کو طلاق دئے بغیر چار بیویاں رکھنے میں کچھ بھی غلط نہیں ہے۔ بنچ میں شامل جسٹس اے ایم كانولكر اور ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا تھا کہ جب تک مسلم پرسنل لاء کے تحت تین طلاق کی اجازت کو ختم نہیں کیا جاتا، اس وقت تک کوئی بھی شخص تین بار طلاق کہہ کر بیوی سے الگ سکتا ہے۔تاہم، بینچ نے طلاق ثلاثہ کو چیلنج کرنے والی درخواست پر نوٹس جاری کیا تھا اور ہدایت دی کہ اس عرضی کو ایسی ہی دیگر درخواستوں کے ساتھ منسلک کردیا جائے، جس میں مرکزی حکومت اور آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی جانب سے پہلے ہی ان کی رائے طلب کی گئی ہے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا