English   /   Kannada   /   Nawayathi

اڈیشہ کے دانا ماجھی کی خبر سن کر دکھی ہوئے بحرین کے وزیر اعظم، کیا امداد کا اعلان(مزید اہم ترین خبریں )

share with us

رپورٹ کے مطابق، وزیر اعظم خلیفہ بن سلمان الخلیفہ کے حکم پر بحرین کے وزیر اعظم دفتر نے ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں واقع بحرین کے سفارت خانہ سے رابطہ کر کے مانجھی اور اس کے کنبہ کو معاشی مدد دینے کا حکم دیا ہے۔ تاہم بحرین کے وزیر اعظم نے کتنی رقم دینے کا حکم دیا ہے، رپورٹ میں اس کا کوئی تذکرہ نہیں ہے۔گزشتہ جمعرات کی صبح مقامی لوگوں نے دانا ماجھی کو اپنی بیوی امنگ دئی کی لاش کو کندھے پر اٹھا کر لے جاتے ہوئے دیکھا۔ 42 سالہ خاتون کی اس رات کو ضلع ہیڈکوارٹر اسپتال میں موت ہو گئی تھی۔خیال رہے کہ نوین پٹنائک کی حکومت نے فروری میں ہی مهاپراين اسکیم کی شروعات کی تھی ، جس کے تحت لاشوں کو سرکاری استپال سے گھر تک پہنچانے کے لئے مفت نقل و حمل کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ تاہم ماجھی نے بتایا کہ کافی کوشش کے باوجود بھی اسے اسپتال کے حکام سے کسی طرح کی مدد نہیں ملی۔اس لئے اس نے اپنی بیوی کی لاش کو ایک کپڑے میں لپیٹا اور اسے کندھے پر اٹھاکر تقریبا 60 کلو میٹر دور رام پور بلاک کے میلگھارا گاؤں کے لئے پیدل چلنا شروع کر دیا۔ اس کے بعد کچھ مقامی رپورٹروں نے اس کو دیکھا۔ رپورٹروں نے ضلع کلکٹر کو فون کیا اور پھر باقی 50 کلومیٹر کے سفر کے لئے ایک ایمبولینس کا انتظام کیا گیا۔


ہریانہ میں قتل واجتماعی آبروریزی کاواقعہ انسانیت سوز

ممبرپارلیمنٹ مولانااسرارالحق قاسمی کا جائے واردات کاہنگامی دورہ،

وزیراعلیٰ کھٹراورمرکزی وزیرداخلہ کومکتوب لکھ کرفوری انصاف دلانے کامطالبہ

نئی دہلی،29؍اگست(فکروخبر/ذرائع )گزشتہ24،25اگست کی رات کوہریانہ کے نوح ضلع کے ڈنگرہیڑی گاؤں میں رونماہونے والے قتل اور عصمت دری کوواقعہ کونہایت ہی وحشیانہ اور انسانیت سوزقراردیتے ہوئے مذکورہ گاؤں کے دورہ کے موقع پرممبرپارلیمنٹ مولانااسرارالحق قاسمی نے متاثرین کوانصاف دلانے کے لیے ہریانہ سرکاراورمرکزی وزارتِ داخلہ سے فوری اقدامات کامطالبہ کیاہے۔مولانانے ہریانہ پہنچ کرمتاثرہ خاندان کے سربراہ ظہورالدین سے ملاقات کی اورانھیں دلاسہ دیتے ہوئے مجرموں کوقرارِ واقعی سزادلوانے کی ہرممکن جدوجہد کرنے کی یقین دہانی کرائی،ظہورالدین نے اس رات اپنے گھرمیں رونما ہونے والے دردناک حادثے کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہاکہ تقریباً رات کے بارہ چار پانچ غنڈے گھرمیں گھس گئے،انھوں نے ان کے بھائی ابراہیم(40)اوران کی بیوی رشیدن(35)کوباندھ کرپیٹاپھران کا قتل کردیااوراس کے بعددوبچیوں کے ساتھ اجتماعی آبروریزی کی،ان درندوں نے گھرمیں موجود معصوم بچوں کوبھی نہیں چھوڑااورانھیں بھی چاقووں سے زخمی کردیا۔واضح رہے کہ فی الوقت زخمیوں کومقامی ہسپتال میں داخل کیاگیاہے،جبکہ ایک کی حالت نازک ہونے کی وجہ سے اسے ایمس کے ٹراماسینٹرمیں داخل کیاگیاہے۔جہاں ان کا علاج چل رہاہے۔اس انسانیت کو شرمسارکرنے والے حادثے کے تئیں مقامی انتظامیہ اور پولیس کا رویہ نہایت ہی سردمہری کاہے اورحادثے کوپانچ دن گزرنے کے باوجوداب تک پولیس مجرموں کی شناخت اور ان کی گرفتاری میں ناکام ہے،متاثرہ افرادکے لیے وقف بورڈکی جانب سے تین تین لاکھ روپے معاوضے کااعلان کیاگیاہے،لیکن ہریانہ حکومت اس المناک واقعے کوکسی بھی طرح سنجیدگی سے نہیں لے رہی ہے، مقامی کلکٹرنے بھی لوگوں کے کافی دباؤکے بعدحادثے کے دوسرے دن جائے واردات کامعاینہ کیاہے۔مولاناقاسمی نے اپنے دورے کے دوران متاثرہ خاندان سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے یقین دلایاکہ وہ انھیں انصاف دلانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے،اسی سمت میں اقدام کرتے ہوئے انھوں نے ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹراور مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کے نام مکتوب لکھ کرمطالبہ کیاہے کہ اس اندوہناک حادثے کوانجام دینے والے درندہ صفت افرادکی فوری گرفتاری کے لیے پولیس پردباؤبنایاجائے،انھیں گرفتارکرکے ان کے خلاف فاسٹ ٹریک کورٹ میں مقدمہ چلایاجائے ،انھیں سخت سے سخت سزادی جائے اور متاثرہ خاندان کے لیے انصاف کویقینی بنایاجائے۔مولاناقاسمی نے کہاکہ یہ واقعہ اتناتکلیف دہ اوردردانگیزہے کہ یہاں آنے اورمتاثرہ خاندان کے افراد سے ملنے کے بعدآدمی خودپرقابونہیں رکھ سکتااوراس کا دل پسیج جائے گا۔ہریانہ سرکارکوخواتین کی عزت و آبروکے تحفظ کے لیے مضبوط اور ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں۔اس موقع پرمولاناکے ساتھ کانگریسی لیڈرحاجی عمران انصاری،منظرامام،مقامی جمعیت کے ناظم مولاناحکیم الدین اشرف اٹاؤڑی اور سینئرکانگریسی لیڈر امن احمدبھی تھے۔


جنسی استحصال کے ملزم نے رچائی متاثرہ سے شادی

پیلی بھیت۔29؍اگست(فکروخبر/ذرائع ) تین سال تک شادی کا جھانسہ دے کر لڑکی کا جنسی استحصال کرنے کے ملزم نوجوان کے دوسری جگہ شادی رچانے کا پتہ چلتے ہی گھر والوں نے پولیس سے شکایت کردی۔ پہلے تو پولیس کے سامنے ملزم خود کو صحیح بتاتا رہا۔ بعد میں قانونی شکنجہ کستا دیکھ غلطی قبول کرلی۔ اس کے بعد گومتی ادگم استھل پر ہی دونوں کی شادی کرائی گئی۔ واردات پورے دن علاقے میں چہ میگوئیاں ہوتی ہورہیں۔ تھانہ حلقہ کے ایک گاؤں کے کسان نے پولیس کو تحریر دی کہ گاؤں کا ہی ایک نوجوان اس کی بیٹی کو شادی کا جھانسہ دے کر تین سال سے جنسی استحصال کررہا تھا۔ اس کے بعد خفیہ طریقے سے اپنی دوسری جگہ شادی طے کرلی۔ اس کی روکی رسم ادا کئے جانے کی شکایت کرتے ہوئے باپ نے کارروائی کا مطالبہ کیا۔ جس پر تھانے کے ایچ سی پی مہی پال سنگھ ملزم کو پکڑکر تھانے لے آئے۔ پہلے تو وہ کود کو بے قصور بتاکر پولیس کو گمراہ کرنے میں لگا رہا۔ مگر لڑکی کے سامنے آنے پر اس کے ہوش اُڑگئے۔ گاؤں کے بزرگ لوگ بھی موقع پر پہونچ گئے۔ جس کے بعد خود پر قانونی شکنجہ کستا دیکھ نوجوان نے شادی کیلئے تیار ہوگیا۔ دونوں گھر والوں نے بھی اس کو منظوری دے دی۔ اس کے بعد فوراً دونوں طرف کے لوگ پہونچ گئے جہاں پنڈت کو بلاکر دونوں کی شادی کروائی گئی۔


نقب لگاکر نقدی سمیت ہزاروں کا مال صاف

اعظم گڑھ۔29؍اگست(فکروخبر/ذرائع ) مقامی تھانہ حلقہ کے مڑنا کے لنگڑ گنج چوراہے پر کرانہ دکان میں گذشتہ رات چوروں نے نقب لگاکر نقدی سمیت ہزاروں کے سامان پر ہاتھ صاف کردیا۔ دلیپ اگرہری کے گاؤں اہرولہ کے علاقے کے مڑنا بازار کے لنگڑگنج کے چوراے پر کرانہ کی دکان ہے۔ وہ رات نو بجے دکان بند کر گھر چلا گیا۔ اسی رات چور پورب سمت سے کیش باکس کے بغل سے لمبا چوڑا سوراخ کر دکان میں داخل ہوئے۔ چوروں نے دس ہزار سے زیادہ رکھے سکے و تین ہزار کی نقدی کیس باکس توڑکر اٹھا لے گئے۔ جب کاروباری اپنی دکان صبح کھولنے گیا تو دیکھا اندر سے دھوپ کی روشنی آرہی تھی۔ دکان میں بڑا ہول دیکھ اس کے ہوش اڑ گئے۔ اس نے شور مچایا لوگوں کی جمع ہوگئی۔ 


عارضی ووٹر لسٹ سے ہزاروں کے نام غائب

اٹاوہ۔29؍اگست(فکروخبر/ذرائع )نگرپالیکا کی عارضی ووٹر لسٹ میں ہزاروں لوگوں کے نام غائب ہوگئے ہیں۔ اس لسٹ میں ایسے لوگوں کے نام کٹے ہیں جو پچھلی بار پالیکا الیکشن میں ووٹ ڈال چکے ہیں۔ ووٹر لسٹ میںیہ گڑبڑی ماسٹر ڈاٹا اور کمپیوٹر فیڈنگ کے چلتے مانی جارہی ہے۔ 10 ستمبر کو حتمی ووٹرلسٹ کی اشاعت ہوگی۔ غور طلب ہے کہ 18 اگست کو نگرپالیکا الیکشن کی عارضی ووٹر لسٹ شائع ہوئی ہے۔ بی ایل او کے توسط سے بوتھوں پر یہ لسٹ لوگوں کو دیکھنے کے لئے دستیاب کرائی گئی ہے۔ اس ووٹر لسٹ میں تمام ایسے لوگوں کے نام غائب ہیں، جو نہ صرف حال میں موجود ہیں بلکہ سال 2012 میں ہوئے الیکشن میں حق رائے دہی کا استعمال بھی کرچکے ہیں۔ ووٹر لسٹ میں سبھی وارڈوں سے ہزاروں کے نام غائب ہیں۔ جن لوگوں کو اس کی معلومات ہورہی ہے وہ نگرپالیکا اور وکاس بھون واقع پنچایت الیکشن کے الیکشن دفتر میں اسمبلی الیکشن کی ووٹر لسٹ لے کر ثبوت کے طور پر پہونچ رہے ہیں۔ دراصل بی ایل او کو الیکشن دفتر سے تصدیق کے لئے جو ووٹر ڈاٹا دستیاب کرایا گیا تھا۔ اس میں پہلے سے ہی مکان نمبر اور اس میں رہنے والے لوگوں کا تال میل درست نہیں تھا۔ اس کی شکایت بھی بی ایل او نے نگرپالیکا و الیکشن سدفتر سے کی تھی۔ جس پر انہیں بتایا گیا تھا کہ یہ ڈاٹا لکھنؤ الیکشن آفس سے موصول کرایا گیا ہے۔ یہی نہیں تصدیق کے بعد بی ایل او کے ذریعہ ووٹروں کے جو ڈاٹا دستیاب کرائے گئے اس کی مقامی سطح پر فیڈنگ کرائی گئی۔ اس میں بھی تمام خامیاں ہوئی ہیں۔ جس کی وجہ سے موجودہ عارضی ووٹر لسٹ سے ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کے نام غائب ہیں۔


اب چکن گنیا کا قہر، چار اور ملے مریض

غازی آباد۔29؍اگست(فکروخبر/ذرائع ) چکن گنیا کے مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھنے لگی ہے۔ گذشتہ روز اور چار مریضوں میں چکن گنیا کی تصدیق ہوئی ہے۔ ان میں سے اندرا پورم کے سنجے موہن، وسندھرا کے امیت لال، وجے نگر کی کرانتی دیوی اور بہرا م پور کے سنیل میں چکن گنیا کی تصدیق ہوئی ہے۔ ان کو ملاکر ضلع میں اب تک سات چکن گنیا کے مریض ہوگئے ہیں۔ اس کے علاوہ دو مریضوں میں ڈینگو کی بھی تصدیق ہوئی ہے۔ موسم کا بدلتا تیور صحت کا دشمن بن رہا ہے۔ چکن گنیا کا قہر بڑھتا جارہا ہے۔ محکمہ صحت کو بھی اندیشہ ہے کہ ڈینگو سے زیادہ چکن گنیا کے کیس اس بار زیادہ رہیں گے۔ حالانکہ پرائیویٹ اسپتالوں میں ایک ماہ سے چکن گنیا کے مریضوں کا علاج جاری ہے لیکن پرائیویٹ ڈاکٹر اس کا خلاصہ نہیں کررہے ہیں۔ ایم ایم جی اسپتال اور مشترکہ ضلع اسپتال سمیت دیہی علاقوں میں بھی ہائی فیور، جوڑوں میں درد کے ساتھ پچاس فیصدی مریضوں میں جسم پر لال چکتے والے علامات کے مریض دکھائی دے رہے ہیں۔، ایم ایم جی اسپتال میں بھی ایک بیڈ پر دو دو مریضوں کو رکھنا پڑرہا ہے۔


تیوتیا معاملہ: حملہ آوروں نے اے کے 47 کا نام رکھا تھا ’ماں تجھے سلام‘

غازی آباد۔29؍اگست(فکروخبر/ذرائع ) بی جے پی نیتا برج پال تیوتیا پر حملہ معاملے میں حملہ آوروں نے اے کے 47 کا نام ’ماں تجھے سلام‘ رکھا تھا۔ تیوتیا پر بھی ماں تجھے سلام کہتے ہوئے ہی گولیاں برسائیں گئی تھیں۔ یہ خلاصہ کیا ہے 16 گھنٹے کے لئے ریمانڈ پر لئے گئے تین حملہ آوروں نے، جن کی نشاندہی پر فارچیونر کی چابی موبائل اور بائیک برآمد کی گئی ہے۔ مراد نگر پولیس نے راہل تیاگی اوجھا بنولی باغپت، نشانت بھدوریہ پرتاپ وہار اور رام عرف رام کنار ساکن مہرولی غازی آباد کو ریمانڈ پر لیا۔ پولیس حملہ آوروں کو لے کر موقع واردات پر گئی اور واردات کے بارے میں معلومات حاصل کی۔ ایس پی دیہات راکیش پانڈے نے بتایا کہ ریکی میں شامل بائیک اور موبائل رام عرف رام کمار کے گھر سے برآمد ہوا ہے جبکہ نشانت کی نشاندہی پر مودی نگر میں سیکری کے جنگل سے فارچیونر کی چابی ملی ہے۔


حساس بوتھوں و بدمعاشوں کا کریں نشان زد: ڈی ایم

آگرہ۔29؍اگست(فکروخبر/ذرائع )ڈی ایم راجیش پرکاش نے امن و قانون نظام کے ساتھ ہی آئندہ اسمبلی الیکشن کو دھیان میں رکھتے ہوئے تیاری کرنے کے ہدایات دیئے۔ انہوں نے کہا کہ حساس بوتھوں کا ابھی سے نشان زد کرلیں۔ الیکشن کو متاثر کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں۔ تاکہ الیکشن کے دوران کسی قسم کی گڑبڑی نہ ہونے پائے۔ ڈی ایم پولیس لائن آڈیٹوریم میں ضلع بھر کے پولیس اور افسروں کی میٹنگ لے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والا الیکشن کافی اہم ہے۔ کمیشن کی ہدایات ہیں کہ بوتھ پر آنے والا ووٹر اپنا ووٹ ڈال کر گھر پہونچے۔ عام لوگوں میں کہیں خوف کا ماحول نہیں رہنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ سبھی ایس ڈی ایم، سی او کے ساتھ انسپکٹر و ایس او طے کرلیں کہ ان کے علاقے میں کوئی حساس پولنگ اسٹیشن تو نہیں ہے۔ پولنگ کو متاثر کرنے والے لوگوں کا ابھی سے نشان زد کریں۔ بدمعاش کوئی باہر نہیں رہنا چاہئے۔ اس کی جگہ جیل میں ہے۔ گینگ بناکر بدمعاشی کرنے والوں کے خلاف گینگسٹر کے تحت کارروائی کی جائے۔ جیل سے باہر آنے والے بدمعاشوں کی مانیٹرنگ کی جائے۔ سینئر پولیس کپتان اشوک کمار نے تھانے وار جرائم کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ سبھی افسران دورہ کرتے رہیں گے تو کسی کی ہمت نہیں ہوگی کہ وہ الیکشن کو متاثر کریں۔ اس موقع پر بڑے بڑے افسران موجود تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا