English   /   Kannada   /   Nawayathi

پھول لینے سے انکارپر ایئر پورٹ پر رابرٹ واڈرا سے بھڑگئے گنیش جوشی(مزید اہم ترین خبریں )

share with us

اسی بات پر جوشی بھڑک گئے اور اپنے حامیوں کے ساتھ نعرے بازی کرنے لگے۔ اس پر رابرٹ نے کہا کہ بے زبان شکتی مان گھوڑا تو بے چارہ بول نہیں سکا، لیکن میں تو سچ بولوں گا۔ ہنگامہ بڑھنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے گنیش جوشی اور اس کے حامیوں کو ایئر پورٹ کے باہر کردیا ، تب کہیں جاکر رابرٹ اپنے بیٹے سے ملنے کے لئے روانہ ہو پائے۔


ہماچل پردیش میں زلزلے کے جھٹکے 

شملہ۔28اگست(فکروخبر/ذرائع) ہماچل پردیش میں آج درمیانہ شدت کے دو زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ دونوں کا مرکز کل و علاقے میں تھا۔شملہ محکمہ موسمیات کے انچارج منموہن سنگھ نے بتایا کہ پہلا زلزلہ صبح چھ بج کر 44 منٹ پر آیا۔ ریکٹر پیمانے پر اس کی شدت 6ء4 ناپی گئی ۔اس کا مرکز زمین سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ دوسرا 4.3 شدت کا زلزلہ سات بج کر پانچ منٹ پر آیا۔کلو، منڈی، ، لاہول اور اسپیتی اور شملہ ضلع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔


مہوبا میں دو بہنوں کو سانپ نے ڈسا ایک کی موت

مہوبا۔28اگست(فکروخبر/ذرائع) اترپردیش میں مہوبا کینٹ علاقہ میں آج سانپ کے کاٹنے کا شکار دو بہنوں میں سے ایک کی موت ہوگئی دوسری کی حالت میں تشویناک ہے ۔پولیس نے بتایا ہے کہ علاقہ میں رہنے والے بلواہیروار کی بیٹی رشمی (۶) اور سبھانی گھر کے باہر کھیل رہی تھی ۔ اس دوران ایک سانپ نے دونوں کو ڈس لیا دونوں لڑکیوں کو علاج کے لئے پنواڑی کے طبّی مرکز لایاگیا جہاں علاج کے دوران رشمی کی موت ہوگئی۔ سبھانی کو سنگین حالت میں جھانسی میڈیکل کالج ریفر کیاگیا ہے ۔


گانجہ اسمگلر گرفتار: 120 کلو گرام گانجہ ضبط

وشاکھاپٹنم۔28اگست(فکروخبر/ذرائع) آندھرا پردیش پولیس نے آج ایک بدنام زمانہ گانجہ اسمگلر کو گرفتار کرکے اس کے پاس سے 120 کلو گرام گانجہ ضبط کیا۔دیہی پولیس کے مطابق ملزم اسمگلر اپل سیٹي رمنا کو وشاکھاپٹنم میں بینا بھپلا پتتنم میں گانجے کی اسمگلنگ کرتے وقت گرفتار کیا گیا۔ اس نے اسمگلنگ کے پیسوں سے کروڑوں روپے کمائے ہیں اور بینا بھپلا پتتنم اور آس پاس کافی زمینیں خریدی ہیں۔ ملزم کو پہلے بھی کئی بار اسمگلنگ کے معاملات میں گرفتار کیا جا چکا ہے ۔ اسے 2008 میں ایک سال کی قید کی سزا ملی تھی، لیکن رہا ہونے پر وہ واپس اپنے پرانے دھندے میں لگ گیا۔ کوٹھاکوٹا پولیس تھانے کے انسپکٹر ایچ ملیشور راؤ نے بتایا کہ رمنا کی گرفتاری کے بعد اس کے گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا جہاں سے کئی زمینوں کے دستاویزات اور دیگر قیمتی سامان ضبط کئے گئے ۔


سیاسی طور پر ہی کشمیر کے مسئلہ کا حل نکالا جاسکتا ہے :رکن پارلیمنٹ کویتا

حیدرآباد۔28اگست(فکروخبر/ذرائع)تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آر ایس کی رکن پارلیمنٹ کویتا نے کشمیر پر کل جماعتی وفد بھیجنے کے فیصلہ کا استقبال کیا ۔ انہوں نے حیدرآباد میں واقع پارٹی ہیڈکوارٹرز تلنگانہ بھون میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی طور پر ہی کشمیر کے مسئلہ کا حل نکالا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کا وفد چاہے جتنے مرتبہ بھی جائے لیکن اس مسئلہ کا فیصلہ مرکزی حکومت ہی کرسکتی ہے اور اگر وزیر اعظم اس سلسلہ میں اہم فیصلہ لیتے ہوئے پیشرفت کریں تو معاملہ کا حل نکالا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے کل جماعتی وفد کو بھیجنے کے سلسلہ میں ایک قدم آگے بڑھایا ہے ۔ اس سے امید ہے کہ کشمیر کا مسئلہ جلد حل ہوجائے گا اور سیاسی عمل سے ہی مسئلہ کا حل نکالا جانا چاہئے ۔ ساتھ ہی کشمیر کے عوام کو اعتماد میں لینا چاہئے اور اس کل جماعتی وفد کو وہاں کے عوامی نمائندوں سے بھی بات کرنی چاہئے ۔ بلوچستان کے مسئلہ پر وزیر اعظم نے جو بیان دیا ہے وہ اس کا خیر مقدم کرتی ہیں ۔ پاکستان کے بارے میں دنیا کے سامنے پردہ فاش کرنا چاہئے ۔ پاکستان ایک چھوٹا ملک ہے ۔ ہم نے اسے اتنے دن تک برداشت کیا ۔ انہوں نے تلنگانہ تلگودیشم کے لیڈر ریونت ریڈی اور تلنگانہ کانگریس کے لیڈروں سے خواہش کی ہے کہ وہ آبپاشی پروجیکٹس پر حکومت پر نکتہ چینی بند کردیں ۔ انہوں نے ریاستی آبپاشی پروجیکٹس کے سلسلہ میں مہاراشٹرا سے کئے گئے معاہدہ پر حزب اختلاف جماعتوں کی نکتہ چینی کو مسترد کردیا ۔ انہوں نے آبپاشی پروجیکٹس پر ان کے الزامات کو جھوٹا اور اشتعال انگیز قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے والد و تلنگانہ کے وزیر اعلی چندر شیکھر راؤ عوام کی ضرورت کا لحاظ رکھتے ہوئے ہر قدم اٹھارہے ہیں۔


جی ایچ ایم سی حیدرآباد میں بعض شرائط کے ساتھ ہورڈنگس لگانے کی اجازت دینے کا منصوبہ رکھتا ہے 

حیدرآباد۔28اگست(فکروخبر/ذرائع)گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی )بعض شرائط کے ساتھ ہورڈنگس لگانے کی اجازت دینے کا منصوبہ رکھتا ہے ۔ مئی میں ہوئی شدید بارش کے سبب حیدرآباد کے جوبلی ہلز علاقہ میں ایک بڑا ہورڈنگ گر گیا تھا جس کے بعد شہر میں ہورڈنگس لگانے کی اجازت کو کارپوریشن نے منسوخ کردیا تھا اور ہورڈنگس کے مقامات کے جائزہ کیلئے کارپوریشن کے مختلف سرکلس کی بنیادوں پر کمیٹی تشکیل دی گئی تھی ۔ اس کمیٹی کی رپورٹ ملنے کے بعد کارپوریشن ہورڈنگس کیلئے اجازت دینے کا منصوبہ رکھتا ہے ۔ شہر میں بڑے پیمانہ پر ہورڈنگس اور پولس اجازت کے بغیر لگائے گئے ہیں جن کے گرنے سے جانی نقصان کا بھی اندیشہ ہے ۔ کارپوریشن نے ایسے پولس اور ہورڈنگس لگانے والی اشتہاری ایجنسیوں کو نوٹس دیتے ہوئے ان کو بہتر حالت میں کرنے کی ہدایت دی تاکہ یہ ہورڈنگس نہ گر پائیں ۔ اسی دوران ہورڈنگس لگانے کی اجازت دینے میں کارپوریشن کی تاخیر کے سبب تجارت متاثر ہونے کا ان اشتہاری ایجنسیوں نے دعویٰ کرتے ہوئے فوری ہورڈنگس لگانے کی اجازت دینے کیلئے اصرار کیا جس پر ہورڈنگس کو مستحکم انداز میں لگانے اور امکانی حادثات سے بچاوکی ذمہ داری ان اشتہاری ایجنسیوں کی جانب سے لینے پر ان ہورڈنگس کو لگانے کی اجازت دینے کا کارپوریشن نے منصوبہ تیار کیا ہے ۔ بعض ہورڈنگس کے سلسلہ میں ان ایجنسیوں سے دستاویزات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ شہر میں غیر قانونی ہورڈنگس پر کارپوریشن نے توجہ مرکوز کردی ہے ۔ ہورڈنگس یا پولس کے گرنے کے سبب ہونے والے حادثات پر ان اشتہاری ایجنسیوں کو ذمہ دار قرار دینے پر بھی کارپوریشن غور کررہا ہے ۔


قواعد کی خلاف ورزی۔ پرائیویٹ ٹراویلس کی دس بسوں کو ضبط کرلیا گیا

حیدرآباد۔28اگست(فکروخبر/ذرائع)تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ اتھاریٹی کے افسروں نے حیدرآباد کے ایل بی نگر کی حیدرآباد۔وجئے واڑہ شاہراہ پر دستاویزات کی جانچ کے دوران پرائیویٹ ٹراویلس کی دس بسوں کو ضبط کرلیا اور 13بسوں کے مالکین کے خلاف معاملہ درج کرلیا گیا ۔ 
قواعد کی شدید خلاف ورزی پر آر ٹی اے کے افسروقتاً فوقتاً ان پرائیویٹ گاڑیوں کے دستاویزات کی جانچ کررہے ہیں اور ان بسوں کے مالکین کے خلاف معاملہ درج کیا جارہا ہے کیونکہ پرائیویٹ ٹراویلس کے آپریٹرس کی لاپرواہی کی کئی شکایات ملی ہیں اور دستاویزات کے بغیر ڈرائیورس کے لائسنس کے بغیر بھی گاڑیاں چلانے کی شکایات ملی ہیں۔ آر ٹی اے کمشنر کی ہدایت پرایل بی نگر میں یہ مہم دوسرے دن بھی چلائی گئی ۔


تلنگانہ کے نائب وزیر اعلی محمود محمود علی 28اگست سے 11ستمبر تک برطانیہ ' کنیڈااور امریکہ کا دورہ کریں گے 

حیدرآباد۔28اگست(فکروخبر/ذرائع)ریونیو، اسٹامپس اینڈ رجسٹریشن ڈپارٹمنٹس میں انتظامی نظام کا تجزیہ کرنے کیلئے تلنگانہ کے نائب وزیر اعلی محمود

محمود علی 28اگست سے 11ستمبر تک تین ممالک برطانیہ ' کنیڈااور امریکہ کا دورہ کریں گے ۔ وہ لندن کے علاوہ ٹورنٹو ' شکاگو اور نیو یارک میں متعلقہ محکمہ جات کے افسروں سے ملاقات کریں گے اور ان ممالک میں مختلف محکمہ جات کے انتظامی امور کا بھی تفصیلی طور پر تجزیہ کریں گے ۔
بتایا جاتا ہے کہ تلنگانہ میں نئے اضلاع کی تشکیل کی روشنی میں محمود علی کے اس دورہ سے ان مختلف ممالک میں ریونیو ' اسٹامپس اینڈ رجسٹریشنس ڈپارٹمنٹ میں زیر استعمال طریقہ کار کو سمجھنے میں مدد ملے گی تاکہ ان ممالک کے بہتر طریقہ کار کو تلنگانہ کے نئے اضلاع میں نافذ کیا جاسکے کیونکہ حکومت کا ماننا ہے کہ نئے اضلاع کی تشکیل سے انتظامی طور پر حکمرانی میں آسانی ہوگی ۔محمود علی اسلامک سوسائٹی آف نارتھ امریکہ کے سالانہ کنونشن سے بھی خطاب کریں گے اور اہم شخصیتوں سے ملاقات بھی کریں گے ۔ 


گریٹر وشاکھا پٹنم میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں تنہا طور پر حصہ لینے بی جے پی کو تلگودیشم کا چیلنج

حیدرآباد۔28اگست(فکروخبر/ذرائع)تلگودیشم کے رکن پارلیمنٹ ٹی جی وینکٹیش نے آندھراپردیش بی جے پی کو چیلنج کیا کہ وہ گریٹر وشاکھا پٹنم میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں تنہا طور پر حصہ لے تاکہ انہیں یہ معلوم ہوسکے کہ عوام مودی حکومت کے کتنے خلاف ہیں۔
وشاکھا پٹنم میں ایک پروگرام میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہو ں نے اے پی بی جے پی کے صدر کے ہری بابو کو چیلنج کیا کہ آندھراپردیش کیلئے خصوصی درجہ یا خصوصی پیکیج کے ایجنڈہ کے ساتھ انتخابات کا بی جے پی سامنا کرے ۔ انہوں نے سوال کیا کہ ہری بابو آندھراپردیش میں پارٹی کے صدر کے ساتھ ساتھ آندھرا کے رکن پارلیمنٹ بھی ہیں لیکن اس کے باوجود وہ ریاست کو خصوصی درجہ دلانے میں ناکام رہے ۔ انہوں نے ہری بابو کو مشورہ دیا کہ وہ آندھراپردیش کیلئے خصوصی ریلوے زون حاصل کرے جس کا ہیڈ کوارٹر وشاکھا پٹنم میں ہونا چاہئے ۔ 


مشرقی چمپارن میں بدمعاشوں نے چار افراد کو گولی مارکر قتل کردیا

موتیہاری۔28اگست(فکروخبر/ذرائع)بہار میں مشرقی چمپارن ضلع کے پکڑی دیال تھانہ علاقے میں کل رات بدمعاشوں نے جدید ہتھیاروں سے حملہ کرکے ایک خاتون سمیت چار افراد کو قتل کردیا۔پولیس سپرنٹنڈنٹ جتیندر رانا نے آج یہاں بتایا کہ سرہا گاؤں کے رہنے والے ،پکڑی دیال ڈیویژن ماہی پروری تعاون کمیٹی کے صدر بھکھاری سہنی(54)کل رات آٹھ بجے اپنے گھروالوں کے ساتھ کھانا کھا رہے تھے اسی وقت دو موٹر سائکلوں پر سوار چار نقاب پوش بدمعاشوں نے گھرمیں گھس کر کاربائن اور اے کے 47 سے اندھادھند فائرنگ کردی۔اس واقعہ میں مسٹر سہنی کے علاوہ دیگر پانچ افراد بھی شدید طور پر زخمی ہوگئے ۔مسٹر رانا نے بتایا کہ زخمیوں کو فوراً موتیہاری کے ایک پرائیویٹ نرسنگ ہوم میں داخل کرایا گیا جہاں مسٹر سہنی اور ان کی بیوی چمپا دیوی (35)اور وارڈ رکن راج کشور کشواہا (30)کی موت ہوگئی۔انہوں نے بتایا کہ اس واقعہ میں شدید طور پرزخمی مسٹر سہنی کے بیٹے منچن سہنی(11)نے آج صبح علاج کے دوران دم توڑ دیا۔پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ زخمی رمیش کمار اورایک دیگر شخص کا علاج جاری ہے ۔اس معاملے میں دو بدمعاشوں کو جرم میں استعمال کی گئی موٹر سائکل اور پستول کے ساتھ گرفتار کرلیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ واقعہ کی وجہ کا فوراً پتہ نہیں چل سکا ہے ۔پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے ۔



جہان آباد میں ندی میں نہاتے وقت دو طالبات کی ڈوبنے سے موت

جہان آباد۔28اگست(فکروخبر/ذرائع)بہار میں ضلع جہان آباد کے شکورآباد تھانہ علاقے میں آج ندی میں نہانے گئی دو طالبات کی ڈوبنے سے موت ہوگئی۔سب ڈیویژن افسر نول کشور چودھری نے یہاں بتایا کہ گوپال پور گاؤں کی چھ طالبات کوچنگ جانے سے پہلے گاؤں کی بلدیئیا ندی میں نہانے گئی تھیں اسی وقت تیز بہاؤ میں وہ سب بہہ گئیں۔انہوں نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے چار طالبات کو صحیح سلامت بچا لیا جبکہ دو کی ڈوب کر موت ہوگئی۔مسٹر چودھری نے بتایا کہ ہلاک شدگان میں ستیندر پنڈت کی بیٹی خشبو کماری(12) اور وکیل یادو کی بیٹی پوجاکماری (13)شامل ہیں۔دونوں آٹھویں جماعت کی طالبات تھیں۔انہوں نے بتایا کہ غوطہ خوروں کی مدد سے لاشوں کو ندی سے نکال کر پوسٹ مارٹم کے لئے جہان آباد صدر اسپتال بھیج دیا گیا ہے ۔



3 سال تک ایک دفاعی ماہرنے اسکارپیئن ڈاٹا کو راز میں رکھا

نئی دہلی۔28اگست(فکروخبر/ذرائع)ہندستان کی اسکارپیئن آبدوز کے لیک ہوئے خفیہ دستاویزات کو شائع کرکے سنسنی پھیلانے والے اخبار 'دی آسٹریلین' نے آج دعوی کیا کہ یہ دستاویز تین سال قبل ہی ایک دفاعی ماہر کو نامعلوم شخص نے بھیجے تھے اور اس نے اب تک اسے راز میں رکھا۔اخبار نے کہاکہ اپریل 2013 میں اسکارپیئن آبدوز کے بارے میں ہزاروں خفیہ اطلاع والی ایک سی ڈی سڈنی میں ایک میل باکس میں کوئی ڈال گیا تھا۔ یہ میل باکس ایک دفاعی ماہر کا تھا۔ یہ خفیہ اداروں کیلئے اطلاعات کے دس انمول خزانے کو لیک کرنے سے پہلے وہ پورے تین سال تک اس سی ڈی کو اپنے پاس رکھے رہا۔ اس شخص نے خود کو 'وسل بلوور' بتایا ہے ۔ اس سی ڈی میں مجھگاؤں ڈاک لمیٹیڈ میں فرنچ جہاز رانی کمپنی ڈی سی این ایس کی مدد سے ساڑھے تین ارب ڈالر کے ہندستان کے آبدوز پروجیکٹ کے بارے میں کئی خفیہ اطلاعات بھری ہوئی تھیں۔چونکہ ڈی سی این ایس نے رائل آسٹریلین نیوی کیلئے بھی 10 آبدوز تیار کرنے کا ٹھیکہ حاصل کیا ہے اس لئے اس انکشاف نے ہندستان اور فرانس کے ساتھ آسٹریلیا کی حکومت کی بھی نیند اڑا دی ہے ۔ حالانکہ تینوں ممالک کی تشویش کی وجوہات الگ الگ ہیں۔اس انکشاف کا سب سے زیادہ اثر ہندستان پر پڑا ہے جس کی سخت سیکورٹی والی آبدوز کی معلومات منظرعام پر آگئی ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا