English   /   Kannada   /   Nawayathi

طلاق ثلاثہ کے ایک اور معاملہ میں سپریم کورٹ نے مرکز کو جاری کیا نوٹس(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

چیف جسٹس ٹی۔ ایس ۔ ٹھاکر کی سربراہی والی سہ رکنی ڈویژن بنچ نے مرکزی حکومت اور اے آئی ایم پی ایل بی کو نوٹس جاری کرکے اس سلسلے میں پہلے سے عدالت میں زیر التوا درخواستوں کے ساتھ منسلک کردیا ہے۔درخواست دہندہ نے کہا ہے کہ اس کے شوہر نے دوبئی سے ہی فون کے ذریعے اسے طلاق دیدی اور اس کے چاروں بچوں کو اس سے جبراً چھین لیا۔ اس کے بعد اس کے شوہر نے دوسری شادی بھی کرلی۔ فی الحال وہ اپنی سسرال میں ہی مقیم ہے ، جہاں اس کی جان کو خطرہ ہے۔ درخواست میں اس کے بچوں کو واپس دلانے اور اسے تحفظ فراہم کرانے کا مطالبہ کیاگیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی عشرت نے اپنی درخواست میں عدالت سے مسلم پرسنل لا ریپبلکشن ایکٹ 1937 کی دفعہ دو کو غیرقانونی قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ درخواست دہندہ نے عدالت سے جہیز واپس دلانے کی اپیل کی ہے۔ ڈویژن بنچ نے کہا کہ بچوں کو واپس دلانے کے معاملے میں راحت کے لئے درخواست دہندہ کو الگ سے درخواست داخل کرنی چاہیے۔نینی تال کی سائرہ بانو، جے پور کی آفرین، نور جہاں نیاز اور فرح فیض نامی مسلم خواتین کی درخواستیں عدالت میں سماعت کے لئے زیر التوا ہیں، جس پر پہلے ہی مسلم پرسنل لا کو نوٹس جاری کیا جاچکا ہے۔ بورڈ نے کہا ہے کہ اس معاملے میں عدالت کو مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔ عدالت نے مرکز سے بھی جواب داخل کرنے کو کہا ہے۔دراصل جسٹس انل آر۔ دوے اور جسٹس آدرش کمار گوئل پر مشتمل ڈویژن بنچ نے ایک دیگر معاملے میں دیئے گئے فیصلے میں کہا تھا کہ مسلمانوں میں طلاق ثلاثہ جیسے معاملے ہیں جن سے خواتین کے ساتھ نا انصافی ہوتی ہے ، اس لئے چیف جسٹس اس معاملے کو مفاد عامہ کی درخواست میں تبدیل کرکے اور ایک اسپیشل بنچ بناکر اس معاملے کا حل نکالنا چاہیے۔ اس کے بعد چیف جسٹس کی سربراہی والی ہی سہ رکنی ایک بنچ اس معاملے کی سماعت کر رہی ہے


نومبر میں ہوگا جمعیت علما ہند کا قومی اجلاس اجمیر میں ، 8 ہزار نمائندے ہوں گے شامل

اجمیر : 27اگست(فکروخبر/ذرائع):جمعیت علما راجستھان کی جانب سے اجمیر میں نومبر میں قومی اجلاس کا انعقاد کیا جائے گا ، جس میں ملک بھر کے آٹھ ہزار نمائندے شرکت کریں گے۔ جمعیت علما راجستھان کے سکریٹری محمد عبدالواحد کھتری نے بتایا کہ گھوگھرا گھاٹی میں واقع یوتھ ہوسٹل میں منعقد ریاستی سطح کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیاگیا جس کے تحت جمعیت علما ہند کا قومی اجلاس یہاں اجمیر میں منعقد کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں ملک کی سالمیت اور اتحاد کو برقرار رکھنے کے لئے کئے جانے والے اقدامات پر غور کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اجمیر شریف میں حضرت خواجہ معین الدین چشتی کی آخری آرام گاہ ہے جنہوں نے برسوں پہلے اخوت اور بھائی چارہ کا پیغام دیاتھا جس کی آج بھی اہمیت ہے اور جسے ہر شخص تک پہچانے کی ضرورت ہے۔


بھیانک سڑک حادثے میں ائیرہوسٹس کی موت، تنہا پڑا خاندان

نئی دہلی۔27اگست(فکروخبر/ذرائع): دہلی میں ایک بار پھر سڑک حادثے نے ایک خاندان کو اجاڑ دیا۔ ایئر انڈیا میں ائیرہوسٹس شانکبری جتشی کا کل سڑک حادثے میں انتقال ہو گیا۔ وہ اپنے گھر سے آفس جا رہی تھیں، جہاں سے انہیں فلائٹ پکڑنی تھی۔ لیکن وہ آفس پہنچ پاتیں اس سے پہلے ہی ٹرک سے ٹکرا کر ان کی کار چکنا چور ہو گئی۔ شانکبری کے شوہر کو بلڈ کینسر ہے اور ان کا ایک 8 سال کا بیٹا بھی ہے۔ لیکن شانکبری کے اس طرح سڑک حادثے میں ہلاک ہو جانے سے اب ان کا خاندان مکمل طور پر ٹوٹ گیا ہے۔دراصل، ہر بار کی طرح جمعہ کو بھی شانکبری اپنی ڈیوٹی نبھانے کے لئے صبح صبح ہی تیار ہو کر گھر سے آفس کے کیب میں نکلیں۔ گڑگاؤں سے نکلی شانکبری کی کیب دہلی کے راجوكری فلائی اوور پر حادثے کا شکار ہو گئی۔ سڑک پر چلتے ایک ٹرک نے اتنی زور سے بریک مارا کہ پہلے شانکبری کی کیب کے آگے چل رہی انووا ٹرک سے ٹکرائی اور پھر انووا سے شانکبری کی آفس کیب۔ ٹکر اتنی خوفناک تھی کہ شانکبری بری طرح زخمی ہو گئیں اور آخر کار علاج کے دوران انہوں نے دم توڑ دیا۔چھتیس سال کی شانکبری اپنے خاندان کی دیکھ بھال کرنے والی اکلوتی شخص تھیں۔ ان کے شوہر بلڈ کینسر میں مبتلا ہیں اور ان کا علاج گڑگاؤں کے ایک اسپتال میں چل رہا ہے۔ شوہر کے علاج کے لئے اسپتال آسانی سے آ جا سکیں اس کے لیے فرید آباد چھوڑ کر پورا خاندان گڑگاؤں میں ایک فلیٹ میں رہنے لگا۔ شانکبری کا ایک 8 سال کا بیٹا بھی ہے۔شانکبری ایئر ہوسٹس تھیں ایسے میں انہیں کبھی بھی شہر سے باہر، گھر سے دور آنا جانا پڑتا تھا، لیکن خاندان کی ذمہ داریوں کو بھی نبھانا ضروری تھا۔ شاید یہی وجہ تھی کہ وہ مختصر فاصلے کی فلائٹس پر ہی جایا کرتی تھیں تاکہ وہ اپنے بیمار شوہر اور چھوٹے بچے کی پوری دیکھ بھال کر سکیں۔حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور فرار ہو گیا۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ لیکن شانکبری کے خاندان کی مانیں تو ان کی جان بچائی جا سکتی تھی۔ خاندان کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد ان کے جسم سے کافی خون بہہ رہا تھا، لیکن ان تک مدد دیر سے پہنچی اور اگر وقت رہتے شانکبری کو علاج مل جاتا تو شاید ان کی جان بچ جاتی۔


منی پور کی گورنر نجمہ ہپت اللہ نے حامد انصاری سے ملاقات کی

نئی دہلی۔27اگست(فکروخبر/ذرائع): منی پور کی گورنر نجمہ ہپت اللہ نے آج یہاں نائب صدر جمہوریہ حامدانصاری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کرکے ریاست کی ترقی اور ڈولپمنٹ کے امکانات کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا۔سابق مرکزی وزیر نجمہ ہپت اللہ نے ڈاکٹر انصاری کو بتایا کہ منی پور میں ٹورزم کے وسیع امکانات ہیں، جسے فروغ دے کر ریاست کی ترقی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے ۔تقریباً 45 منٹ تک جاری رہنے والی ملاقات میں محترمہ ہپت اللہ نے کہا کہ منی پور کے لوگ بہت اچھے ہیں اور یہ ریاست ثقافتی دولت سے مالا مال ہے ۔محترمہ ہپت اللہ نے ڈاکٹر حامد انصاری کو منی پور جانے کی دعوت دی، جس کا انہوں نے مثبت جواب دیا۔


کیجریوال گیارہ ستمبر کو جاری کریں گے کسان مینی فیسٹو

چنڈی گڑھ۔27اگست(فکروخبر/ذرائع)دہلی کے وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی(آپ) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال گیارہ ستمبر کو پنجاب کے موگا میں کسان مینی فیسٹو جاری کریں گے ۔یہ اطلاع آپ کی پنجاب یونٹ کے لیڈر کنور سندھو اور چندر گپتا ڈوگرا نے آج یہاں نامہ نگاروں کو دی۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر کیجریوال نو ستمبر کو پنجاب کے تین دن کے دورہ پر آئیں گے ۔ وہ نو نومبر کو پٹیالہ اور اگلے دن سنگرو ر ضلع میں لوگوں سے ملاقات کریں گے ۔ گیار ستمبر کو وہ مالوا علاقے میں موگا کی دانا منڈی میں ہونے والی تقریب میں کسان مینی فیسٹوں جاری کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ پارٹی ستمبر میں ہی ٹریڈ ' انڈسٹری، شیڈولڈ کاسٹ سمیت مختلف طبقات کے سلسلے میں منشور جاری کرے گی اور آخر میں ایک جامع منشور جاری کیا جائے گا جس میں تمام باتوں کا ذکر ہوگا۔ان کے مطابق پارٹی فی الحال پنجاب میں کسانوں کی صورت حال کے تئیں زیادہ سنجیدہ ہے او رکسان اور کھیت مزدوروں کے مسائل پر توجہ مرکوز کرے گی۔ گذشتہ دو دنوں میں تین کھیتمزدور اور دو کسانوں نے خودکشی کی ہے ۔ ابھی تک ہزاروں کسان خودکشی کرچکے ہیں لیکن حکومت ان کے مسئلے کو حل نہیں کرسکی۔عام آدمی پارٹی کے رہنما نے کہا کہ ان کی پارٹی کی حکومت بننے پر کسانویں کو پیکج او ران کے مسائل کو سنجیدگی سے حل کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔


کرناٹک کابینہ نے جامع عصری ٹکنالوجی پارک کے قیام کا فیصلہ کیا

بنگلورو۔27اگست(فکروخبر/ذرائع)کرناٹک کی کابینہ نے تمکور ضلع کے وسنتا نرساپور میں جامع عصری ٹکنالوجی پارک کے قیام کا فیصلہ کیا ہے ۔کابینہ کی میٹنگ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرقانون ٹی بی جیہ چندرا نے کہا کہ توقع ہے کہ اس پارک سے چار ہزار افراد کو روزگار حاصل ہوسکے گا۔جئے چندرا نے کہا کہ حکومت نے بنگالورو۔چینئی انڈسٹرئیل کوریڈور کو ریاست کے وسطی حصہ چتردرگ تک توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کابینہ نے کرناٹک پبلک سرویس کی سالانہ رپورٹ 2014-15کو منظوری دی ہے اور اسے اسمبلی کے آئندہ سیشن میں پیش کیا جائے گا۔کابینہ نے ٹریثرری ڈپارٹمنٹ میں تقررi کے لیے قانون میں ترمیم کرنے کو بھی منظوری دے دی ہے ۔اس کے ذریعہ نئے تقرری کردہ افراد کو تربیت فراہم کی جاسکے گی۔اسی طرح کابینہ نے فائنانس ڈپارٹمنٹ میں تقرری کے ایکٹ میں بھی ترمیم کو منظوری دی ہے ۔انہوں نے کہاکہ کابینہ نے دوبئی کے صنعت کارڈاکٹر بی آر شٹی کو ضلع اوڈیپی میں ان کی ماں کے آبائی مدانی دمبارو گاوں میں 400بستروں والے اسپتال کی تعمیر کے لیے تین مقامات کو 30سال لیزپر دینے کی بھی اصولی طورپر منظوری دی ہے ۔مسٹر شٹی نے 60سالہ لیز دینے کی خواہش کی تھی تاہم یادداشت مفاہمت پردستخط کے بعد 30سالہ لیز کو منظوری دی گئی ۔جیہ چندرا نے کہا کہ گدگ ۔ہومبال ریلوے اسٹیشن کے قریب 23کروڑ روپئے کے صرفہ سے فلائی اوور کی تعمیر کی شروعات کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔اس کام میں مرکز ۔ریاست 50فیصد حصہ داری ہوگی ۔


تلنگانہ میں اضلاع کی تنظیم نو کے مسودہ پر شکایات اور عوامی رائے کی وصولی ۔ اب تک1604 شکایات اور تجاویز وصول ہوئی

حیدرآباد۔27اگست(فکروخبر/ذرائع) تلنگانہ حکومت کی جانب سے اضلاع کی تنظیم نو کے مسودہ پر ریاست بھر میں شکایات اور عوام سے رائے وصول کی جارہی ہے ۔ حکومت کی جانب سے اس سلسلہ میں شروع کردہ ویب سائٹ پر ان شکایات اور عوامی رائے کی خاصی تعداد دیکھی جارہی ہے ۔ اب تک سرکاری اطلاعات کے مطابق اب تک1604 شکایات اور تجاویز وصول ہوئی ہیں اور مزید شکایات وصول ہونے کا امکان ہے ۔ کلکٹرس اور چیف کمشنر لینڈ ایڈمنسٹریشن کو وصول ہونے والی شکایات اور عوامی رائے و مشوروں کی تعداد زیادہ ہے ۔ ورنگل ' نلگنڈہ اضلاع کی تقسیم پر عوام کے کئی اعتراضات اور شکایات کے ساتھ ساتھ مشورے وصول ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تجویز کردہ اضلاع پر988 نئے ریونیو ڈیویژنس سے متعلق388 شکایات ، تجاویز موصول ہوئی ہیں جبکہنئے منڈلوں سے متعلق 288 اعتراضات و شکایات موصول ہوئی ہیں۔ یادادری ضلع کے سلسلہ میں220 عوامی شکایات رائے ' ہنمکنڈہ سے متعلق 169 ونپرتی ضلع سے متعلق116 عوامی رائے اور مشورے حاصل ہوئے ہیں جبکہ جئے شنکر ضلع کے سلسلہ میں 58 پدا پلی ضلع سے متعلق 56اعتراضات وصول ہوئے ہیں جن کا تجزیہ کرنے کے بعد حکومت نئے اضلاع کے سلسلہ میں حتمی فیصلہ کرے گی ۔


سابق گورنر اخلاق الرحمان قدوائی نہیں رہے 

نئی دہلی۔27اگست(فکروخبر/ذرائع)بہار اور مغربی بنگال کے سابق گورنر اخلاق الرحمان قدوائی کا آج یہاں ایسکورٹس اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ وہ 96 برس کے تھے ۔ پسماندگان میں دو لڑکے اور چار لڑکیاں ہیں۔مسٹر قدوائی یکم جولائی 1920 کو اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی کے بڑا گاؤں میں پیدا ہوئے تھے ۔ وہ دوبار 1979 سے 1985تک اور 1993 سے 1998 تک بہار کے اور 1998 سے 1999 تک مغربی بنگال اور 2004 سے 2009 تک ہریانہ کے گورنر رہے ۔مسٹر قدوائی نے جون 2007 میں راجستھان کے گورنر کے عہدہ سے محترمہ پرتبھا پاٹل کے استعفی کے بعد ریاست کے گورنر کی ذمہ داریاں انجام دیں اور 6 ستمبر 2007 تک جب ایس کے سنگھ کو گورنر بنایا گیا، اس عہدہ پر فائز رہے ۔وہ 2000 سے 2004 تک راجیہ کے رکن رہے وہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ کیمسٹری میں پروفیسر اور صدر شعبہ بھی رہ چکے تھے اور 1974 سے 1977 تک یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) کے چیئرمین رہے ۔ وہ انسٹی ٹیوٹ آف مارکیٹنگ اینڈ منیجمنٹ نئی دہلی کے چیئرمین اور ووکیشنل ایجوکیشنل سوسائٹی فار وومن کے بھی صدر رہ چکے تھے ۔ عوامی زندگی میں ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں 2011 میں انہیں پدم وبھوشن سے نوازا گیا تھا۔


راشٹریہ پتی بھون کے احاطے میں مچھروں کی افزائش روکنے کے لئے لازمی مطلوبہ تدابیر اختیار کی گئیں

نئی دہلی۔27اگست(فکروخبر/ذرائع)راشٹریہ پتی بھون کی چہار دیواری میں مچھروں کی افزائش کے ممکنہ سبب ننے والے حالات سے متعلق این ڈی ایم سی کی طرف سے 52 نوٹس جاری کئے جانے کی خبریں میڈیا شائع ہونے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے راشٹریہ پتی بھون کے ترجمان نے آج کہا کہ اس سلسلے میں متعلقہ اتھارٹی کے نوٹس کے مطابق فوری طورپر تمام ضروری اصلاحی تدابیر اختیار کی گئی ہیں۔صدر جمہوریہ کے پریس سکریٹری نے آج ایک بیان میں کہا کہ ابھی تک پریزیڈنٹ اسٹیٹ سے ڈینگو کے کسی واقعہ کی اطلاع نہیں ہے ۔ میڈیا میں اس سلسلے میں خبریں آءي تھیں کہ این ڈی ایم سی نے جنوری 2016 سے اب تک راشٹریہ پتی بھون کو 52 نوٹس جاری کیا، جس پر جواب دیتے ہوئے پریس سکریٹری نے کہا کہ "راشٹریہ پتی بھون اپنی چہار دیواری کے اندر مچھروں کی افزائش روکنے کی ضرورت سے بخوبی آگاہ ہے اور نوٹس کے مطابق تمام مطلوبہ اصلاحی تدابیر فوری طورپر اختیار کی گءي ہیں"۔ انہوں نے اصلاحی تدابیر کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ "اس سلسلے میں ماہرین کی معائنہ کار ٹیم تشکیل دی گئی ہے ، جو ڈینگو اور مچھروں کی افزائش روکنے کی تدابیر اور پریزیڈنٹ اسٹیٹ کے مکینوں کی طرف سے ڈینگو اور پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کی روک تھام کی کسی خلاف ورزی کی چھان بین کررہی ہے ۔ 


سیروگیسی (رحم مستعار) سے متعلق بل کو کابینہ کی منظوری

نئی دہلی۔27اگست(فکروخبر/ذرائع):کابینہ نے سروگیسی(رحم مستعار) کے تجارتی استعمال پر پابندی عائد کرنے سے متعلق مجوزہ بل کو آج منظوری دے دی۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں یہاں کابینہ کی میٹنگ میں اس بل کو منظوری دی گئی۔میٹنگ کے بعد وزیر خارجہ سشما سوراج نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ہندوستان میں رحم مستعار کرنے کے بڑھتے رجحان اور اس کے تجارتی استعمال کے واقعات کے مدنظر حکومت نے اس کو ریگولیٹ کرنے کے لئے ایک بل تیار کیا ہے جسے آج کابینہ نے منظوری دے دی۔فلمی ادا کاروں اور امیروں کے ذریعہ بچے پیدا کرنے کے لئے رحم مستعار کے بے جا استعمال کے واقعات کے مدنظر اس طرح کے قانون کا مطالبہ ایک عرصے سے کیا جارہا تھا۔انہوں نے بتایا کہ بل میں رحم مستعار کے تجارتی استعمال پر پوری طرح پابندی لگانے کا التزام ہے ۔ ایک خاتون اپنی زندگی میں ایک ہی بار اپنا رحم کرائے پر دے سکتی ہے ۔ اس قانون کو نافذ کرنے کے لئے مرکزی اور ریاستی سطح پر سیروگیسی بورۂ قائم کئے جائیں گے ۔صرف لا اولاد شادی شدہ جوڑوں کو ہی بچہ پیدا کرنے کے لئے کرائے پر رحم لینے کا حق ہوگا اور اس کا استعمال شادی کے پانچ سال بعد ہی کیا جاسکے گا۔


حج امور اکتوبر میں وزارت اقلیتی امور کو منتقل کردیا جائے گا: نقوی

نئی دہلی۔27اگست(فکروخبر/ذرائع): مرکزی وزیر مملکت برائے اقلیتی امور (آزادانہ چارج) مختار عباس نقوی نے بتایا کہ اس سال آئندہ اکتوبر میں حج امور کو پوری طرح وزارت اقلیتی امور کو منتقل کردیا جائے گا تاکہ عازمین حج کے سفر کو مزید آسان بنایا جاسکے ۔مرکزی وزیر نے بتایا کہ وزارت خارجہ کے حج سیل سے ہی فی الحال وزارت اقلیتی امور حج کا کام کاج دیکھے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 2016 حج کے لئے ہندوستان سے مجموعی طور پر تقریباً ایک لاکھ 36 ہزار عازمین سفر حج پر جارہے ہیں، جن کے لئے حکومت نے کافی بہتر انتظامات کئے ہیں۔مسٹر نقوی نے بتایا کہ سعودی عرب میں ہندوستانی عازمین کے لئے انتظامات کی نگرانی کے لئے حکومت نے پہلی بار جوائنٹ سکریٹری کی سطح کے ایک افسر کو جدہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ، جو کل سعودی عرب کے لئے روانہ ہورہے ہیں۔


ہتک عزت معاملے میں راہل کو راحت ملنے کی امید

نئی دہلی۔27اگست(فکروخبر/ذرائع)سپریم کورٹ نے ہتک عزت کے ایک معاملے میں کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی کو آج راحت دینے کے اشارے دیئے ۔عدالت عظمی نے کہا کہ اپیل کنندہ (مسٹر گاندھی) کے بیان سے ایسا لگتا ہے کہ انہوں نے ایک ادارہ کے طور پر آر ایس ایس کو مہاتما گاندھی کا قاتل نہیں بتایا تھا۔ مسٹر گاندھی کا اشارہ سنگھ سے وابستہ لوگوں سے تھا۔ ایسے میں آر ایس ایس کے لئے ہتک والی کوئی بات نہیں ہے ۔عدالت نے معاملے کی اگلی سماعت کے لئے یکم ستمبر کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے کہا کہ اگر مسٹر گاندھی کے خلاف شکایت کرنے والا شخص (راجیش کنٹے ) ان دلائل سے مطمئن ہوتا ہے تو راہل گاندھی کے خلاف ہتک کا مقدمہ منسوک کیا جاسکتا ہے ۔مسٹر گاندھی نے مہاراشٹر کے بھیونڈی کی نچلی عدالت میں اپنے خلاف جاری ہتک عزت کا مقدمہ منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ اس سے پہلے وہ عدالت کے معافی مانگنے کی تجویز کو مسترد کرچکے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا