English   /   Kannada   /   Nawayathi

گول گپے پہلے کھانے کے لئے نوجوان کا پیٹ پیٹ کر قتل ، سی سی ٹی وی میں قید ہوا واقعہ(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

لیکن اس وقت تک نوجوان کی موت ہو گئی۔ پولیس نے چھان بین کے دوران ایک لاوارث موٹر سائیکل برآمد کی، جس سے نوجوان کا پتہ چلا اور اس کی شناخت عرفان نامی نوجوان کے طور پر ہوئی ، جو پیشے سے میکینک کا کام کرتا تھا۔پولیس کے مطابق چار ستمبر کو ٹھیکے کے ارد گرد موٹر سائیکل سوار دو نوجوان کے درمیان گول گپے کھانے کیلئے بحث ہوگئی ، جس کے بعد دو نوجوانوں نے عرفان سے ساتھ بری طرح مار پیٹ کی ۔ پولیس نے جب شراب کے ٹھیکوں میں لگے سی سی ٹی وی فوٹیج کی دوبارہ جانچ کی ، تو صورتحال واضح ہوگئی اور اس واردات کو انجام دینے والا شخص سنیل اور اس کا ساتھی لکی دونوں پولیس کی گرفت میں آ گئے۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں سب سے پہلے سنیل نام کا ایک نوجوان سوروپ نگر کے ٹھیکوں سے شراب خریدتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ اس کے بعد سنیل نام کا یہ شخص چاٹ کی ریڑي کی طرف بڑھتا ہے ، جہاں ایک اور نوجوان سے اس کی کچھ کہا سنی ہوتی ہے۔ بحث اتنی آگے بڑھ گئی کہ سنیل اور اس کا ساتھی نوجوان کا پیٹ پیٹ کر قتل کر دیتا ہے۔


تھانے میں خاتون کے کپڑے پہن کر رقاصاوں کے ساتھ تھرکے پولیس اہلکار، تین معطل

دیوریا :26اگست(فکروخبر/ذرائع) جمعرات کو ایک طرف جہاں پورے ملک میں جنم اشٹمی کی دھوم تھی ، وہیں یوپی کے دیوریا ضلع میں فحاشی کی تمام حدیں پار ہو گئیں۔ یہاں کے بھٹني تھانے میں جنم اشٹمی کے موقع پر کھلے عام فحاشی اور عیاشی کا نظارہ دیکھنے کو ملا۔جنم اشٹمي کی آڑ میں یہاں پر پولیس اہلکار آرکسٹرا کی لڑکیوں کے ساتھ ٹھمکے لگاتے نظر آئے۔ یہی نہیں اس موقع پر کھلے عام شراب بھی پروسي گئی۔ حد تو تب ہو گئی جب پولیس اہلکار لڑکی کے کپڑے پہن کر خود رقص کرنے لگے۔ یہ فحاشی اور عیاشی کا مکمل کھیل کئی گھنٹوں تک چلتا رہا۔ اب ویڈیو سامنے آنے کے بعد اس پورے معاملے کی ایس پی نے جانچ کا حکم دیا ہے اور ایس ایچ او سمیت تین پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔


مزاحمتی قیادت کی طرف سے ’’عید گاہ چلو ‘‘ کے پروگرام پر پولیس قدغن ،سخت ترین کرفیو اور بندشیں عائد 

شہر سرینگر سمیت وادی کے شمال و جنوب میں نما ز جمعہ کے بعد پْر تشدد احتجاجی مظاہرے ،درجنوں افراد مضروب 

سرینگر۔26اگست(فکروخبر/ذرائع) مزاحمتی قیادت کی طرف سے ’’عید گاہ چلو ‘ کے پروگرام پر قدغن عائد کرتے ہوئے انتظامیہ نے پائین شہر میں سخت ترین کرفیو اور بندشوں کا نفاذ عمل میں لایا تھا۔اس دوران سید علی شاہ گیلانی اور میر واعظ مولوی عمر فاروق کو اس وقت پولیس نے حراست میں لیا جب انہوں نے ایک بار پھر خانہ نظر بندی توڑ کر عید گاہ جانے کی کوشش کی۔اس دوران جمعہ کو وادی میں مسلسل کرفیو اور بندشوں کے باجود لوگوں نے نماز جمعہ کے بعد سڑکوں پر نکل کر حالیہ ہلاکتوں پر صدائے احتجاج بلند کی جس دوران کئی مقامات پر نوجوانوں اور فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں بھی ہوئیں جس دوران فورسزنے مشتعل مظاہرین کو تتر بتر کرنے کیلئے ٹیر گیس شلنگ ،چھروں والی بندوق کا استعمال کرنے کے علاوہ ہوائی فائرنگ بھی کی۔کرفیو اورپابندیوں کے باعث ایک بار پھر جمعہ کو بھی مرکزی جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ ادا نہ ہوسکی جبکہ مزاحمتی قائدین کی خانہ اور تھانہ نظر بندی بھی برقرار ہے۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق رواں ماہ کی 8تاریخ کو جنوبی قصبہ کوکر ناک کے مضافات میں حزب کمانڈر برہان وانی کے جاں بحق ہونے کے بعد سے وادی میں پیدا شدہ صورتحال اور احتجاجی لہر فی الحال تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے جبکہ فورسز کے ہاتھوں شہری ہلاکتوں کے خلاف وادی میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔اطلاعات کے مطابق جمعہ کو 49ویں روز بھی وادی میں ہڑتال ،کرفیو اور بندشوں کا سلسلہ جاری رہا جسکی وجہ سے نظام زندگی مکمل طور پر مفلوج ہو کر رہ گئی۔اس دوران جمعہ کو بعد دوپہر احتجاجی لہر نے اْس وقت شدت اختیار کی جب وادی کے شمال و جنوب میں نماز جمعہ کے بعد احتجاجی جلوس نکالیں گئے جس دوران نوجوانوں نے مشتعل ہو کر کئی مقامات پر فورسز پر پتھراو کیا جس دوران فورسز نے مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ٹیر گیس شلنگ کے ساتھ ساتھ پلٹ بندوقوں کا بھی استعمال کیا۔اطلاعات کے مطابق قصبہ پلوامہ کے درجنوں علاقوں میں بھی پْر تشدد احتجاجی مظاہرے ہوئے جس دوران کئی افراد زخمی ہو گئے ۔ْمعلوم ہوا ہے کہ کاکا پورہ پلوامہ میں بھی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئی جن میں متعدد افراد زخمی ہوئے جنہیں علاج و معالجہ کیلئے سرینگر منتقل کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بعد نماز جمعہ کولگام میں بھی احتجاجی مظاہرے کئے گئے جس دوران مظاہرین اور فورسز کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات ہے۔ نوجوانوں نے کئی مقامات پر فورسز پر پتھراوکیا جس دوران فورسز نے مشتعل مظاہرین کو تتر بتر کرنے کیلئے ٹیر گیس شلنگ کی۔ جھڑپوں میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہے۔اطلاعات کے مطابق جنوبی ضلع شوپیاں کے پہو ،پنجورہ،پہلی پورہ،لاڑی،ڈانگر پورہ اور کئی دیگر علاقوں میں بعدنماز جمعہ احتجاجی مظاہرے ہوئے جس دوران مظاہرین نے حالیہ شہری ہلاکتوں پر زبردست برہمی کا اظہار کیا۔شمالی کشمیر کے کئی علاقوں سے بھی احتجاجی مظاہروں کی اطلاعات ہیں۔ادھر جنوبی قصبہ اننت ناگ کے مختلف علاقوں سے بھی نماز جمعہ کے بعد احتجاجی جلوس نکالیں گئے جس دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان پْر تشددد جھڑپیں ہوئی اور مظاہرین کو قابو میں کرنے کیلئے فورس اہلکاروں نے ٹیر گیس شلنگ اور پلیٹ کا ستعمال کیا۔ادھر کپوارہ سے بھی نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ کپوارہ کے ترہگام اور بانڈی پورہ کے درجنوں علاقوں کے ساتھ ساتھ سوپور اور پٹن میں بھیْ پر تشدد احتجاجی مظاہرے ہوئے جس دوران مظاہرین اور فورسز اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں ہوئی جس کے جواب میں فورسز اہلکاروں نے مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج کے ساتھ ساتھ ٹیر گیس شلنگ اور ہوئی فائرنگ کا ستعمال کیا۔ادھر وادی کشمیر میں گزشتہ 49روز سے ہڑتال اور کرفیو بدستور جاری ہے جس کے نتیجے میں پوری وادی میں معمول کی زندگی درہم برہم ہو گئی ہے۔ کرفیو کے نتیجے میں لاکھوں نفوس پر مشتمل آبادی گھروں میں محصور ہو کر رہ گئی ہے جبکہ تاریخی جامع مسجد سرینگر میں مسلسل ایک بار پھر جمعہ کو بھی نماز ادا نہیں ہوسکی۔جمعہ کے روز ممکنہ احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر حساس علاقوں میں کرفیو اور بندشوں میں مزید سختی کی گئی تھی اور لوگوں کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد رہی تاہم اس کے باوجود بھی کئی علاقوں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے جس دوران فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ جمعہ کو وادی کشمیر میں تازہ شہری ہلاکت کے بعد مزید صورتحال کشیدہ ہوگئی۔ ادھر مزاحمتی قائدین کی خانہ اور تھانہ نظربندی برقرار ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا