English   /   Kannada   /   Nawayathi

ممبرا میں ڈینگو کا قہر: ایک ہی عمارت میں دوخواتین کی ڈینگو سے موت‎(مزید اہم ترین خبریں )

share with us

شہر میں ڈینگو کی خبر ملتے ہی تھانے میونسپل کارپوریشن بھی حرکت میں آگئی جس پر میونسپل کے محکمہ صحت نے اس عمارت میں اور اطراف کی عمارتوں و کالونیوں میں فوری طور پر دوا کا چھڑکاؤ شروع کروایا۔ ادھر خواتین کی موت کی خبر اور ڈینگو کے اثرات پائے جانے پر میونسپل کارپوریشن کے ممبر اپربھاگ سمیتی کے چیئرمین اشرف پٹھان نے بتایا کہ یہ معاملہ ٹی ایم سی کی لاپرواہی کے سبب ہوا۔ اس لئے وہ میونسپل کے جنرل باڈی کے اجلاس میں ان دونوں مہلوکین کے لئے معاوضہ کا مطالبہ کریں گے 


گھٹتی اور مسلسل مہنگی ہوتی زمین کے پیش نظر اب قبرستان میں بھی کوٹہ کا عمل نافذ

نئی دہلی۔24؍اگست(فکروخبر/ذرائع) گھٹتی اور مسلسل مہنگی ہوتی زمین نے اب قبرستان میں بھی کوٹہ لاگو کرنے کے لئے مجبور کر دیا ہے۔ جی ہاں، اب ہر ایک عیسائی خاندان کو قبرستان میں صرف ایک پلاٹ ملے گا۔ اس کے لئے باقاعدہ رجسٹریشن کرانا ہوگا۔ پلاٹ بھی چھ بائی چار کا ہوگا۔ اسی پلاٹ کو خاندان والے استعمال کر سکیں گے۔ بیشک سننے میں یہ بات ضرور اٹ پٹی سی لگ رہی ہو، لیکن یہ حقیقت ہے۔ سینٹ میری چرچ، آگرہ میں کیتھولک پادری فادر مون لاجرس نے چرچ میں اس کا اعلان کیا ہے۔ ضرورت کے مطابق زمین نہ ملنے پر یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔آگرہ مهادھرم کے میڈیا انچارج فادر مون لاجرس کا کہنا ہے کہ ویسے تو ملک بھر میں ہمارے معاشرے کے قبرستان موجود ہیں۔ لیکن بڑا شہر ہو یا چھوٹا، ہر جگہ زمین کا ٹوٹا پڑ گیا ہے۔ اسی کو دیکھتے ہوئے قبرستان میں کوٹہ طے کیا گیا ہے۔ کوٹے کے مطابق چھوٹا ہو یا بڑا ہر ایک خاندان کو چھ بائی چار کا ایک پلاٹ ملے گا۔ جگہ کو لے کر کسی بھی خاندان کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ اس بات کا اعلان چرچ میں بھی کر دیا گیا ہے۔ اس کے لئے خاندانوں کا نام قبرستان کے ریکارڈ میں بھی درج کیا جائے گا۔زمین کی اس پریشانی کو دیکھتے ہوئے سب سے پہلے ممبئی میں اس کی شروعات کی گئی ہے۔ اس نئی پہل سے لوگوں کو جوڑنے کے لئے انہیں بیدار بھی کیا جا رہا ہے۔ ہر اتوار کو چرچ میں دعا کے بعد لوگوں کو اس نئی پہل کے بارے میں معلومات دی جاتی ہے۔


نوجوت سنگھ سدھو کو کانگریس میں لانے کی کوششیں تیز، حکومت بننے پر مل سکتا ہے نائب وزیر اعلیٰ کا عہدہ

نئی دہلی۔ 24؍اگست(فکروخبر/ذرائع)پنجاب کانگریس کی جانب سے کرکٹر، اداکار اور لیڈر نوجوت سنگھ سدھو کو ہر حال میں کانگریس میں لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ کانگریس کی حکومت بننے پر سدھو کو ڈپٹی-سی ایم، جبکہ ان کی بیوی نوجوت کور سدھو کو کیپٹن امریندر سنگھ کے وزیر اعلی بننے پر امرتسر کی خالی ہونے والی لوک سبھا سیٹ پر الیکشن لڑوانے کا وعدہ کیا جا سکتا ہے۔اعلی کمان کی جانب سے سدھو کو کانگریس میں لانے کے لئے بات چیت کرنے اور فیصلہ لینے کے لئے کیپٹن امریندر سنگھ اور پنجاب کانگریس کی لیڈر شپ کو اختیار دے دیا گیا ہے۔ کیپٹن امریندر سنگھ نے آج کہا کہ سدھو کے ڈی این اے میں ہی کانگریس ہے۔ ان کے والد بھی 2 بار کانگریس سے الیکشن لڑ چکے ہیں، انہیں کانگریس میں آنا ہی چاہئے۔اگر سدھو کانگریس میں شامل ہوتے ہیں تو اس سے عام آدمی پارٹی (عآپ) کی کوششوں کو جھٹکا لگ سکتا ہے کیونکہ گزشتہ کچھ عرصے سے ان کے 'آپ' میں شامل ہونے کی قیاس آرائی سامنے آ رہی ہے۔ 'آپ' کے کنوینر اروند کیجریوال نے نوجوت سنگھ سدھو کو بغیر شرط پارٹی میں شامل ہونے کی پیشکش کی تھی۔


بہار اور مغربی بنگال کے سابق گورنر اخلاق الرحمان قدوائی نہیں رہے

نئی دہلی۔ 24؍اگست(فکروخبر/ذرائع)بہار اور مغربی بنگال کے سابق گورنر اخلاق الرحمان قدوائی کا آج یہاں ایسکورٹس اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ وہ 96 برس کے تھے۔ پسماندگان میں دو لڑکے اور چار لڑکیاں ہیں۔مسٹر قدوائی یکم جولائی 1920 کو اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی کے بڑا گاؤں میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ دوبار 1979 سے 1985تک اور 1993 سے 1998 تک بہار کے اور 1998 سے 1999 تک مغربی بنگال اور 2004 سے 2009 تک ہریانہ کے گورنر رہے۔مسٹر قدوائی نے جون 2007 میں راجستھان کے گورنر کے عہدہ سے محترمہ پرتبھا پاٹل کے استعفی کے بعد ریاست کے گورنر کی ذمہ داریاں انجام دیں اور 6 ستمبر 2007 تک جب ایس کے سنگھ کو گورنر بنایا گیا، اس عہدہ پر فائز رہے۔ وہ 2000 سے 2004 تک راجیہ سبھا کے رکن رہے۔ وہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ کیمسٹری میں پروفیسر اور صدر شعبہ بھی رہ چکے تھے اور 1974 سے 1977 تک یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) کے چیئرمین رہے۔وہ انسٹی ٹیوٹ آف مارکیٹنگ اینڈ منیجمنٹ نئی دہلی کے چیئرمین اور ووکیشنل ایجوکیشنل سوسائٹی فار وومن کے بھی صدر رہ چکے تھے۔ عوامی زندگی میں ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں 2011 میں انہیں پدم وبھوشن سے نوازا گیا تھا۔


راہل گاندھی کو ہتک عزت کے معاملے میں سپریم کورٹ سے راحت ملنے کی امید

نئی دہلی۔24؍اگست(فکروخبر/ذرائع) سپریم کورٹ نے ہتک عزت کے ایک معاملے میں کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی کو آج راحت دینے کے اشارے دیئے۔ عدالت عظمی نے کہا کہ اپیل کنندہ (مسٹر گاندھی) کے بیان سے ایسا لگتا ہے کہ انہوں نے ایک ادارہ کے طور پر آر ایس ایس کو مہاتما گاندھی کا قاتل نہیں بتایا تھا۔ مسٹر گاندھی کا اشارہ سنگھ سے وابستہ لوگوں سے تھا۔ ایسے میں آر ایس ایس کے لئے ہتک والی کوئی بات نہیں ہے۔عدالت نے معاملے کی اگلی سماعت کے لئے یکم ستمبر کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے کہا کہ اگر مسٹر گاندھی کے خلاف شکایت کرنے والا شخص (راجیش کنٹے) ان دلائل سے مطمئن ہوتا ہے تو راہل گاندھی کے خلاف ہتک کا مقدمہ منسوخ کیا جاسکتا ہے۔ مسٹر گاندھی نے مہاراشٹر کے بھیونڈی کی نچلی عدالت میں اپنے خلاف جاری ہتک عزت کا مقدمہ منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس سے پہلے وہ عدالت کی معافی مانگنے کی تجویز کو مسترد کرچکے ہیں۔


اسٹیج پر پی وی سندھو کا نام بھولے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر، بتا دیا کرناٹک کی بیٹی

نئی دہلی۔24؍اگست(فکروخبر/ذرائع) ہریانہ کے وزیر اعلی منوہر لال کھٹر کی زبان پھسلنے اور بھولنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ہریانہ کے وزیر اعلی منوہر لال کھٹر کو ملک کی چیمپئن بیٹیوں کا نام بھی یاد نہیں رہتا۔ پہلوان ساکشی ملک کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کھٹر نے اسٹیج پر پوچھا کرناٹک کی لڑکی کا پورا نام کیا ہے؟ وہ پی وی سندھو کا ذکر کرنا چاہ رہے تھے۔دراصل، ریو اولمپکس میں ہندوستان کا نام روشن کرنے والی پہلوان ساکشی ملک کے ملک پہنچنے پر بہادر گڑھ میں ان کے اعزاز میں ایک خصوصی پروگرام منعقد کیا گیا، جہاں وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر نے ساکشی کی عزت افزائی کی۔اس پروگرام میں سی ایم کھٹر نے ریو میں ملک کے لئے تمغہ جیتنے والی بیٹیوں کی جم کر تعریف کی، لیکن وہ ملک کی شٹلر پی وی سندھو کا نام اور وہ کہاں سے تعلق رکھتی ہیں اس کے بارے میں بھول گئے۔ انہوں نے اسٹیج پر خطاب کرتے ہوئے حیدرآباد کی رہنے والی پی وی کو کرناٹک کی بیٹی بتا دیا۔


مسلم فورم کے زیرِ اہتمام ’’چائے پر مذاکرہ ‘‘کا انعقاد26؍اگست کو

’’نئی تعلیمی پالیسی اور عوام‘‘ موضوع پرمذاکرہ

علی گڑھ24؍اگست(فکروخبر/ذرائع)فورم فار مسلم اسٹڈیز اینڈ اینالائسس( ایف ایم ایس اے)کے زیرِ اہتمام 26 ؍اگست 2016 کوصبح 10.30 بجے مزمل منزل کامپلیکس میں واقع میڈیا سینٹر سینٹر پر چائے پر مذاکرہ کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں’’ حکومت کی نئی تعلیمی پالیسی اور عوام‘‘ موضوع پر گفت و شنید کی جائے گی۔فورم فار مسلم اسٹڈیز اینڈ اینالائسس کے ڈائرکٹر ڈاکٹر جسیم محمد نے بتایا کہ حکومت کا مقصد ہے کہ ملک میں نوجوانوں کو پیشہ ورانہ تعلیم مہیا کرائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ دورِ حاضر میں صرف بی اے اور ایم اے کی ڈگریاں لینے سے اب فائدہ نہیں ہے بلکہ تعلیم ایسی ہونی چاہئے کہ طلبأ کو با عزت زندگی بسر کرنے کے لئے مناسب روزگار مہیا ہو۔ڈاکٹر جسیم محمد نے کہا کہ حکومت کے ذریعہ تعلیم اور روزگار کو ایک ساتھ جوڑنے کی کوشش ایک قابلِ قدراور اہم اقدام ہے اس لئے مسلم فورم نے26؍اگست2016کو مزمل منزل کامپلیکس میں واقع میڈیا سینٹر پرچائے پر مذاکرہ کا انعقاد کیا ہے جس میں’’ حکومت کی نئی تعلیمی پالیسی اور عوام‘‘ موضوع پر گفت و شنید کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ مذاکرہ کے خصوصی مقرر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی آرٹس فیکلٹی کے ڈین پروفیسر شیخ مستان ہوں گے جبکہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر اور ممتاز ماہرِ قانون پروفیسر محمد شبیر، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی ایکزیکیوٹو کونسل کے سابق رکن ڈاکٹر محمد شاہد اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ پروگرام کی صدارت علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کورٹ کے رکن پروفیسر ہمایوں مراد کریں گے۔ ڈاکٹر جسیم محمد نے بتایا کہ’’ حکومت کی نئی تعلیمی پالیسی اور عوام‘‘ موضوع پر مذاکرہ کا انعقاد فورم فار مسلم اسٹڈیز اینڈ اینالائسس اور علیشا پبلیکیشنز پرائیویٹ لمیٹیڈ کے مشترکہ تعاون سے کیا جارہا ہے۔ ڈاکٹر جسیم محمد نے کہا کہ مذکورہ مذاکرہ میں خواہش مند دانشور، اساتذہ اور سماجی کارکنان مدعو ہیں۔


ہیکر زنے سکور پیئن کلاس آبدوز کی معلومات چرا کر وزارت دفاع اور فوج کے ہوش اڑا دیئے

وزیر دفاع منوہر پریکر نے جدید ترین آبدوز کی دستاویز معلومات کی چوری کا اعتراف کرلیا 

نئی دہلی۔24ااگست(فکروخبر/ذرائع)ہیکر زنے بھارت کی سکور پیئن کلاس آبدوز کی معلومات چرا کر بھارتی وزارت دفاع اور فوج کے ہوش اڑا دیئے۔ وزیر دفاع منوہر پریکر نے بھی جدید ترین آبدوز کی دستاویز معلومات کی چوری کا اعتراف کرلیا برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق وزیر دفاع منوہر پریکر نے انتہائی جدید ٹیکنالوجی سے لیس ملک میں تیار کی جانے والی آبدوز کے متعلق لیک ہونے والی معلومات کو ہیکنگ کا نتیجہ بتایا ہے، منوہر پریکر کی جانب سے یہ اعتراف آسٹریلوی اخبا ر کی رپورٹ کے بعد سامنے آیا ہے جس میں کہا گیاکہ ہزاروں صفحات پر مشتمل لیک ہونے والے دستاویز میں سکورپییئن قسم کی آبدوز کی صلاحیت کے متعلق انتہائی اہم معلومات شامل ہیں۔بھارتی وزیر دفاع کے مطابق ہیکرز کا سراغ لگایا جارہا ہے اہم ابھی تک کوئی کامیابی نہیں ملی ۔خیال رہے کہ فرانس کے دفاعی کنٹریکٹر ڈی سی این ایس کے تعاون سے بھارت ممبئی کے مازیگاؤں ؂بندرگاہ پر چھ آبدوز بنا رہا ہے۔ انڈیا نے سکورپیئن درجے کی آبدوز کے لیے کمپنی سے 2005 میں ساڑھے تین ارب امریکی ڈالر کا معاہدہ کیا تھا۔سکورپیئن چھوٹے اور درمیانے درجے کی آبدوز ہیں اور ان کا فی الحال ملائیشیا اور چِلی میں استعمال ہو رہا ہے ۔


اندرا گاندھی کے یوم پیدائش کی صد سالہ تقریب کے لئے کانگریس کی دو کمیٹیاں تشکیل 

نئی دہلی ۔ 24 جون(فکروخبر/ذرائع) کانگریس صدر سونیا گاندھی نے سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کی یوم پیدائش کی صد سالہ تقریب کے لئے 2 کمیٹیوں کی تشکیل کی ہے۔پارٹی جنرل سکریٹری جناردن دویدی نے زرائع ابلاغ کو بتایا کہ سونیا گاندھی نے ا س کے لئے صد سالہ تقریب کی آرگنائزنگ کمیٹی اور صد سالہ تقریب کی عملدرآمد کمیٹی تشکیل دی ہے۔21 رکنی تقریب کمیٹی کی صدارت خود سونیا گاندھی کریں گی، جبکہ نفاذ کمیٹی کی قیادت دہلی کی سابق وزیر اعلی شیلا ڈکشت کریں گی۔


انٹرلاکنگ، پانی کی نکاسی، نالی تعمیر اور دیگر سہولیات کیلئے رقم منظور

لکھنؤ ۔24اگست(فکروخبر/ذرائع)اترپردیش حکومت نے شہری علاقوں میں اقلیتی اکثریت والی بستیوں میں انٹرلاکنگ، پانی کی نکاسی، نالی تعمیر اور دیگر عام سہولیات سے متعلق اسکیم کے تحت رواں مالیاتی سال میں نگر پالیکا پریشد، رامپور کی متعدد اقلیتی اکثریت والی بستیوں کے ۲۵۸؍مقامات پر ۴۲۵؍سولر اسٹریٹ لائٹ لگوانے کیلئے پہلی قسط کے طور پر تقریباً ۱۳۱؍لاکھ روپئے منظور کیے ہیں۔ اس کام پر کل ۷۱ء۲۶۱؍لاکھ روپئے خرچ ہوں گے۔ اسی طرح مذکورہ اسکیم کے تحت نگر پالیکا پریشد بلیا کے ایک پروجیکٹ اور بلیا کی نگر پنچایت آدرش نگر بلتھرا روڈ کے ایک پروجیکٹ کیلئے آخری قسط کے طور پر ۱۰ء۵؍لاکھ روپئے منظور کیے گئے ہیں۔اس رقم سے ان بلدیاتی اداروں میں انٹرلاکنگ، سڑک اور نالی تعمیر وغیرہ کاموں کو پورا کرایا جائیگا۔


تعلیمی حصّہ داری اور اپگریڈیشن اسکیم کے تحت امروہا کیلئے رقم منظور

لکھنؤ ۔24اگست(فکروخبر/ذرائع)ریاستی حکومت کے ذریعہ اقلیتوں کیلئے چلائی جارہی تعلیمی حصّہ داری اور اپگریڈیشن اسکیم کے تحت امروہا ضلع کے تغلق آبادمیں ایک ماڈل انٹر کالج کے قیام کیلئے رواں مالیاتی سال میں ۰۲ء۳؍کروڑ روپئے تعمیری لاگت کے مقابلے پہلی قسط کے طور پر ۵۱ء۱؍کروڑ روپئے منظور کیے ہیں۔ اس کالج کے قیام کیلئے ۷۲۴۰ء۰؍ہیکٹیئر زمین تحویل میں لے لی گئی ہے۔ واضح ہوکہ ریاستی حکومت کے ذریعہ رواں مالیاتی سال میں اقلیتی اکثریت والے علاقوں میں کثیر مقصدی تعلیمی ہب کے قیام کیلئے ۸۵؍کروڑ روپئے کا بندوبست کیا گیا ہے، جس کے تحت ابھی تک ۵۹ء۱۳؍کروڑ روپئے منظور کیے گئے ہیں نیز ۴۱ء۷۱؍کروڑ روپئے ابھی باقی ہیں۔ اس اسکیم کے تحت ۲۰؍منتخب اضلاع میں لڑکے اور لڑکیوں کیلئے الگ۔الگ ایک۔ایک ماڈل انٹر کالج قائم کیے جائیں گے۔


مزدوروں کو دی جانے والی سائیکل امدادی رقم میں تین سو روپئے کا اضافہ

لکھنؤ ۔24اگست(فکروخبر/ذرائع)ریاستی حکومت نے رجسٹرڈ تعمیراتی مزدوروں کو دی جانے والی سائیکل خرید کی سبسڈی میں تین سو روپئے کا اضافہ کیا ہے۔یہ اطلاع وزیر محنت جناب شاہد منظور نے دی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ ابھی تک مزدوروں کو سائیکل خریدنے کیلئے تین ہزار روپئے دئے جا رہے تھے۔ سائیکل میں اسٹینڈ، گھنٹی، کیریئر، تالا اور اترپردیش عمارت اور دیگر تعمیراتی مزدور بہبود بورڈ کا لوگو اور نام کے اسٹیکر میں یکسانیت لانے کے مد نظر اب تعمیراتی مزدوروں کو ۳۳۰۰؍روپئے(تین ہزار تین سوروپئے) فی مستفیدین کو سبسڈی دی جائیگی۔


آسرا رہائشی اسکیم کے تحت رقم منظور

لکھنؤ ۔24اگست(فکروخبر/ذرائع)اترپردیش حکومت نے شہری غریبوں کیلئے اقلیتی اکثیر والے علاقوں اور شہری ملن بستیوں میں آسرا رہائشی اسکیم کے تحت رواں مالیاتی سال میں مہوبہ ضلع کے بلدیاتی ادارہ چرکھاری کے ۸۹۹؍مکانوں کے مقابلے درج فہرست ذات کے امیدواروں کیلئے ۲۰۸؍مکانوں کے ایک پروجیکٹ کیلئے ۲۴ء۴۱۷؍لاکھ روپئے منظور کیے ہیں۔ اسی طرح مذکورہ اسکیم کے تحت مہوبہ کے ۴۶۸؍مکانوں کے مقابلے درج فہرست ذات کے امیدواروں کیلئے ۲۵۸؍مکانوں کے ایک پروجیکٹ کیلئے تقریباً ۴۹۵؍لاکھ روپئے منظور کیے گئے ہیں۔


آر.ای.ایس. کے تین انجینئروں کا تبادلہ

لکھنؤ ۔24اگست(فکروخبر/ذرائع)دیہی انجینئرنگ محکمہ کے پرنسپل سکریٹری جناب مہیش کمار گپتا نے امور مفاد میں فوری اثر سے تین ایکزیکٹیو انجینئروں کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں حکم دیا ہے کہ وہ فوراً ریلیو ہوکر نئی تعیناتی کی جگہ پر چارج سنبھالیں۔ ساتھ ہی چارج سنبھالنے سے متعلق رپورٹ کی کاپی حکومت کو بلاتاخیر بھیجنا یقینی بنائیں۔پرنسپل سکریٹری نے جن تین انجینئروں کو نئی تعیناتی دی ہے ان میں بلندشہر کے جناب مہیش چندر شرما کو اٹاوہ، بدایوں کے جناب مدن موہن گپتا کو ڈائرکٹریٹ کے دفتر میں اور نئی ترقی حاصل کرنے والے جناب اشوک کمار ماتھر کو مظفرنگر بھیجا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا