English   /   Kannada   /   Nawayathi

دوست کو قتل کرنے کے بعد اس کا کٹا سر لیکر ملزم پولیس تھانہ پہنچا

share with us

بتایا جارہا ہے کہ منجوناتھ کی ابھی حال میں ہی شادی ہوئی تھی اور اس نے چند ہفتے قبل اپنے دوست سشی کمار سے پچیس ہزار روپئے قرضہ لیا تھا ۔ جب سشی کمار نے قرضہ لوٹانے کی بات کہی تو منجوناتھ کی جانب سے کوئی جواب نہیں ملا اور جب باربار قرضہ لوٹائے کا مطالبہ پر جواب نہ ملا اور منجوناتھ کے اس سلسلہ میں بڑھتی عدم دلچسپی ظاہر ہوئی اس نے نشہ میں دھت ہوکر اپنے ساتھی کا قتل کردیا اور خون میں لت پت کٹا سر لے کر پولیس تھانہ پہنچا۔ کہا جارہا ہے کہ اتوار کی رات دونوں ایک ساتھ ایک شراب خانہ میں داخل ہوکر شراب پیتے دیکھے گئے ہیں اور قریب گیارہ بجے ان کے درمیان قرضہ کو لے کر ہوئی تنازعہ میں یہ واردات پیش آئی ہے۔ پولیس نے نعش بازیافت کرنے کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی جہاں سے اس کے اہلِ خانہ کے سپرد کی گئی ۔ ملزم کے خلاف معاملہ درج کرنے کے بعد تحقیقات ڈی ایس پی کے سپرد کردی گئی ہے۔ 


پنچایت کے تمام دستاویزات جل کر خاکسر 

پنچایت میں گھپلہ کا شبہ ، تحقیقات سے بچنے کے لیے یہ قدم اٹھانے کاالزام 

میسور 23؍ اگست (فکروخبر نیوز) تحقیقات سے بچنے کے لیے نامعلوم افراد کی جانب سے راماتھنگا گرام پنچایت کے دستاویزات جلا کر خاکستر کیے جانے کی واردات پیش آئی ہے۔ فکروخبر کے مطابق متعلقہ پنچایت کے ممبر نے 1995 سے 2016تک مختلف اسکیموں کے لیے مختص کیے گئے ایک کروڑ بیس لاکھ روپئے کی تفصیلات جاننے کے لیے ایک آرٹی آئی داخل کردی۔ اسی سلسلہ میں تحقیقات کرنے کے لیے 24؍ اگست کو خصوصی تحقیقاتی ٹیم پہنچنے والے تھی جس سے بچنے کے لیے بعض لو گ پنچایت دفتر میں داخل ہوئے اور دستاویزات کو آگ لگاکرثبوت مٹانے کی کوشش کی۔ پولیس تھانہ میں پی ڈی او کی جانب سے درج شدہ شکایت کے مطابق حادثاتی طور پر لگی آگ میں دستاویزات جل کر خاکستر ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب پری یتنا پولیس تھانہ میں پنچایت صدر کی جانب سے کی گئی شکایت میں پی ڈی او کی جانب سے تحقیقات سے بچنے کے لیے زبردستی آگ لگا کر دستاویزات کو آگ کے حوالے کیا گیا ہے جس سے پی ڈی او کے متعلق کئی سارے شکوک وشبہات جنم لے رہے ہیں۔اس معاملہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا