English   /   Kannada   /   Nawayathi

گڑگاؤں میں شادی شدہ عورت سے گینگ ریپ، اغوا کر اراولی پہاڑی لے گئے(مزید اہم ترین خبریں )

share with us

اس دوران اس کی 20 سالہ بیٹی اپنے گھر میں اکیلی تھی، رات میں تقریبا ساڑھے گیارہ بجے تین نوجوان آئے اور اس کو اغوا کرکے لے گئے۔شکایت میں بتایا گیا کہ تینوں ملزم خاتون کو اراولی کی پہاڑیوں میں لے گئے اور صبح تقریبا آٹھ بجے اسے چھوڑا۔ جیسے تیسے خاتون اپنے گھر پہنچی اور آپ بیتی سنائی۔ متاثرہ خاتون اپنی ماں کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے اپنے میکے آئی ہوئی تھی۔ واقعہ سكت پور گاؤں کا ہے۔


گجرات میں صحافی کا وحشیانہ قتل،بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر کے بیٹے پر لگا الزام

جوناگڑھ ۔23اگست(فکروخبر/ذرائع) گجرات کے جوناگڑھ میں ایک صحافی کا وحشیانہ قتل کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک صحافی کو اس کے آفس میں ہی گھس کر چاقوؤں سے گود كر قتل کر دیا گیا۔ قاتل نے صحافی پردھاردار چاقو سے کئی وار کئے، جس سے اس کی موت ہو گئی۔واردات کی معلومات ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچی۔ پولیس کے مطابق نوجوان کے جسم پر چاقو کے کئی گہرے زخم ہیں۔ جائے حادثہ کا جائزہ لینے کے بعد پولیس نے مقتول صحافی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔ فی الحال پولیس تحقیقات کر رہی ہے اور یہ پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے کہ آخر صحافی کشور کے قتل کے پیچھے کی وجہ کیا ہے؟ قتل کا الزام بی جے پی رہنما کے بیٹے پر ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ جے ہند اخبار کے بیورو چیف کشور دوے کا اس وقت قتل کر دیا گیا، جب وہ اپنے آفس میں کام کر رہے تھے۔ بدمعاشوں نے وحشیانہ طریقہ سے نوجوان صحافی پر کئی وار کئے۔ پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔


آئندہ بجٹ پیش کرنے میٹرو سے آئیں گے، مودی کے پارلیمانی حلقہ میں بھی چلائيں گے میٹرو: اکھلیش

لکھنؤ۔23اگست(فکروخبر/ذرائع) اترپردیش کے وزیر اعلی اكھلیش یادو نے کہا ہے کہ آئندہ اسمبلی میں بجٹ پیش کرنے کیلئے وہ میٹرو سے سفر کریں گے۔ مسٹر اکھیلیش یادو نے کہا کہ سماج وادی حکومت نے اپنے ساڑھے چار سال کی مدت کے دوران انتخابات میں عوام سے کئے تمام وعدے پورے کئے ہیں۔ ایس پی اپنے ترقیاتی کاموں کی بدولت ایک بار پھر اقتدار میں آئے گی۔ انہوں نے دعوی کیا کہ وہ آئندہ اسمبلی میں بجٹ پیش کرنے کیلئے میٹرو سے آئیں گے۔وزیر اعلی نے کہا کہ سماج وادی پارٹی حکومت ہی وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ بنارس میں بھی میٹرو ریل چلائے گی۔ مسٹر یادو آج یہاں "اسمارٹ انفراسٹرکچر کانفرنس-2016" میں اظہار خیال کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایس پی حکومت میں جتنا ترقیاتی کام ہوا اتنا کسی دوسری حکومت میں نہیں ہوا۔ مسٹر یادو نے کہا کہ ایکسپریس وے کے سلسلے میں ملک بھر میں بحث ہوئی اور اس کی سب نے تعریف کی۔ انہوں نے زمین دینے کے لئے کسانوں كا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایس پی حکومت نے کسانوں پر کبھی لاٹھی نہیں اٹھائی۔مسٹر اکھیلیش یادو نے کہا کہ ایکسپریس وے بننے سے سب سے زیادہ فائدہ کسانوں کا ہوگا۔ رفتار بڑھنے سے معیشت میں تیزی سے بہتری ہوتی ہے۔ اتر پردیش کی ترقی کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا ہے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ ایکسپریس وے بن جانے کے بعد کسانوں کی پہنچ بڑی منڈیوں تک ہو جائے گی۔ریاستی حکومت نے بجلی کے شعبے میں بہت کام کیا ہے اس کا اثر آئندہ اکتوبر ماہ سے زمین کی سطح پر دکھائی دینے لگے گا۔ بجلی کے لئے سب کا دباؤ تھا آج بجلی کی کمی نہیں کے برابر ہے۔ مسٹر یادو نے کہا کہ سماج وادی پارٹی حکومت کو اپنے کام پر اعتماد ہے۔ ترقی کے کاموں میں شفافیت لائیں گے، انفراسٹرکچر سے سب سے زیادہ فائدہ کسانوں کو ملا ہے۔ 100 نمبر پر ڈائل کرنے سے پولس دس منٹ میں موقع پر پہنچے گی۔ ملک میں 'ڈائل 100' ایک مثال بنے گی۔


کشمیر میں ہڑتال 46 ویں دن میں داخل، سری نگر کے متعدد علاقوں سے کرفیو ہٹا لیا گیا

کشمیر:23اگست(فکروخبر/ذرائع)وادی کشمیر کے دارالحکومت سری نگر کے کچھ حصوں سے منگل کو دس روز بعد کرفیو ہٹالیا گیا، تاہم شہر میں حساس مانے جانے والے ڈاون ٹاون اور شہرخاص میں کرفیو کا نفاذ آج مسلسل 46 ویں روز بھی جاری رہا۔ اس کے علاوہ جنوبی کشمیر کے قصبہ اننت ناگ میں بھی کرفیو کا نفاذ جاری رکھا گیا ہے۔سرکاری ذرائع نے یو این آئی کو بتایا کہ سری نگر کے ڈاون ٹاون اور شہرخاص کے صفاکدل، رعناواری، خانیار، نوہٹہ اور ایم آر گنج اور سیول لائنز کے مائسمہ، کرالہ کڈھ اور بتہ مالو کے تحت آنے والے علاقوں میں کرفیو کا نفاذ جاری رکھا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ شہر کے دوسرے علاقوں بالخصوص بالائی شہر میں 13 اگست کو عائد کردہ کرفیو ہٹالیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ قصبہ اننت ناگ میں کرفیو کا نفاذ جاری رکھا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وادی کے جن علاقوں کو کرفیو سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے، میں دفعہ 144 سی آر پی سی کے تحت چار یا اس سے زیادہ افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پر پابندی عائد کر رکھی گئی ہے۔وادی میں کرفیو اور ہڑتال کے باعث منگل کو مسلسل 46 ویں روز بھی معمولات زندگی مفلوج رہے۔ وادی کے اطراف واکناف میں دکانیں اور تجارتی مراکز گزشتہ45دنوں سے مسلسل بند ہیں جبکہ سڑکوں پر گاڑیوں کی آواجاہی بھی معطل ہے۔وادی میں جاری آزادی حامی احتجاجی مظاہروں کی لہر میں مرنے والے شہریوں کی تعداد 67 تک جاپہنچی ہے۔ زخمی شہریوں کی تعداد 5 ہزار ہے جن میں کم از کم دو سو افراد آنکھوں میں پیلٹ لگنے سے زخمی ہوگئے ہیں۔احتجاجی لہر کے دوران دو پولیس اہلکار ہلاک جبکہ قریب 3 ہزار سی آر پی ایف و پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ اگرچہ شہر کے سیول لائنز اور بالائی حصوں کے متعدد علاقوں سے خاردار تاریں ہٹالی گئی ہیں، تاہم سیکورٹی فورسز بشمول بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکاروں کی ایک بڑی تعداد کو بدستور تعینات رکھا گیا ہے۔سیکورٹی فورسز کی بھاری جمعیت کو شہر کے قلب تاریخی لال چوک، مولانا آزاد روڑ، ریذیڈنسی روڑ، ریگل چوک، بڈشاہ چوک اور سیول لائنز کے دوسرے علاقوں میں تعینات دیکھا جاسکتا ہے۔یو این آئی کے ایک نامہ نگار جس نے منگل کی صبح بالائی شہر، سیول لائنز اور متعدد مضافاتی علاقوں کا دورہ کیا، نے لوگوں کو بڑی تعداد میں اشیائے ضروریہ بشمول سبزیوں، دودھ اور روٹی کی خریداری میں مصروف دیکھا۔ تاہم اِن علاقوں میں آٹھ بجتے ہی تمام دکانیں بند ہوئیں اور چھاپڑی فروش سڑکوں سے غائب ہوئے۔کرفیو اور پابندیوں کے باوجود وادی کے بیشتر علاقوں میں احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس کے علاوہ احتجاجی مظاہرین اور سیکورٹی فورسز کے مابین جھڑپوں کی اطلاعات مسلسل موصول ہورہی ہیں۔شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ سے موصولہ ایک رپورٹ کے مطابق سیکورٹی فورسز نے منگل کی صبح احتجاجی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے اُس وقت آنسو گیس کا استعمال کیا جب وہ آزادی کے حق میں اور سیکورٹی فورسز کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔


امرود کے پتوں سے بنی چائے پینے سے معدے ، خون اور دل کے امراض سے بچا جا سکتا ہے، ماہرین صحت

نئی دہلی۔23 اگست (فکروخبر/ذرائع) امریکی ماہرین صحت کاکہنا ہے کہ امرود کے پتوں سے بنی چائے پینے سے معدے ، خون اور دل کے امراض سے بچا جا سکتا ہے۔ہارورڈ میڈیکل سکول میں کی گئی جدید تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ امرود میں وٹامن سی اورمعدنیاتکی مقدار مالٹوں کے برابر ہوتی ہے۔ جو کہ انسانی صحت کے لئے بہت مفید ہیں جبکہ اس میں پائے جانے والے ٹامن بی ٹو،کے ، ای ،آئرن،کاپر،پوٹاشیم،میگنیز اور کیلشیم پیٹ کے جملہ امراض اور پیٹ کے کیڑے مارنے کے لئے مفید ہیں ۔ماہرین کاکہناہے کہ امرود کھانے سے پیٹ کی گیس جیسے مسئلے سے بھی نجات ملتی ہے۔جدید تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ امرود کے پتے بھی انسانی صحت کے لئے انتہائی مفید ہیں۔ان کی چائے جنوبی امریکہ اور میکسیکو میں بطور ادویہ استعمال کی جاتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کے پتوں میں ایسے انٹی آکسیڈینٹس موجود ہوتے ہیں جو کہ معدے کے لئے بہت مفید ہوتے ہیں۔اس میں فلیونائڈز،کیروٹیونائڈز اور انتھوسیننز ہوتے ہیں جس کی وجہ سے معدے پر اس کا بہت خوشگوار اثر ہوتا ہے اور وہ بہتر طریقے سے کام کرتا ہے۔پتوں سے بننے والی چائے نہ صرف معدے بلکہ نظام دوران خون اور دل کے لئے بہت مفید ہے اس کی وجہ سے کولیسٹرول، بلڈ پریشر اور دل کی دھڑکن کنٹرول میں رہتی ہے۔ یہ چائے بنانے کے لئے پتوں کو اچھی طرح دھولیں اور انہیں ہلکا سا پانی میں ابالیں اور کھانے کے بعد اس سے تیار کی جانے والے چائے پینے سے کئی طرح کی بیماریوں سے محفوظ ر ہا جاسکتاہے 


لہسن بینائی کی بحالی میں میں معاون ہے، ماہرین صحت

نئی دہلی ۔23 اگست (فکروخبر/ذرائع) ماہرین صحت کاکہنا ہے کہ لہسن بینائی کی بحالی میں میں معاون ہے۔ ہارورڈ میڈیکل سکول کے سائسدانوں کی تحقیق کے دوارن 800سے زیادہ ایسے افراد کا جائزہ لیا گیا جن کی بینائی ضائع ہوچکی تھی۔تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ کھانے میں چکنائی کی مقدار زیادہ ہونے کی وجہ سے آنکھوں کی بینائی ختم ہوجاتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کھانے میں الی سین اور لائینولیم ایسڈ کی مقدار زیادہ ہوگی تو اس کی وجہ سے آنکھوں کی بینائی پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔لہسن کے استعمال سے خون پتلا ہوتا ہے اور اس میں موجود چکنائی کم ہونے لگتی ہے اور خراب بینائی بھی ٹھیک ہونے لگتی ہے۔لہسن میں موجود انٹی آکسیڈینٹس کی وجہ سے دل کے امراض بھی دور ہوتے ہیں اور کولیسٹرول کی مقدار بھی کم ہونے لگتی ہے۔


سیلاب سے ہلاکتوں کی تعدادبڑھ کر 40 ہو گئی

نئی دہلی ۔23 اگست (فکروخبر/ذرائع) بھارے کی پانچ شمالی ریاستوں میں سیلاب نے سنگین صورت حال پیدا کر دی ہے جس کے نتیجے میں 40 افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو گئے ہیں۔بھارتی زرائع ابلاغ نے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ مدھیہ پردیش بہار میں سب سے زیادہ31 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ سیلاب کی وجہ دریائے گنگا اور دوسرے دریاؤں میں طغیانی ہے اور یہ دریا جگہ جگہ خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہے ہیں۔امدادی کاموں کے لیے پیر اور منگل کی شب نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کی مزید دس ٹیموں کو بہار اور اترپردیش کے سیلاب زدہ علاقوں کے لیے روانہ کیا گیا ہے۔اترپردیش، مدھیہ پردیش، بہار، مغربی بنگال اور جھارکھنڈ میں سیلاب سے وسیع پیمانے پر نقصانات ہوئے ہیں جبکہ راجستھان اور اتراکھنڈ کی ریاستیں بھی سیلاب سے متاثر ہوئی ہیں۔این ڈی آر ایف کے مطابق بہار، مدھیہ پردیش اور دوسری ریاستوں میں 26،400 سے زیادہ لوگوں کو بچایا گیا ہے۔ متاثرہ ریاستوں میں این ڈی آر ایف کی 56 ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔واضح رہے کہ رواں سال اس سے قبل مغربی بنگال اور آسام میں سیلاب سے درجنوں افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ جنوبی ریاست تمل ناڈو اور کرناٹک میں بھی سیلاب نے وسیع پیمانے پر تباہی مچائی تھی۔


جگیشا گھوش قتل میں دو کو پھانسی، ایک کو عمر قید

نئی دہلی۔23 اگست (فکروخبر/ذرائع) دہلی کی ساکیت عدالت نے جگیشا گھوش قتل معاملے میں دو قصورواروں روی کپور اور امت شکلا کو پھانسی جبکہ ایک دوسرے مجرم بلجیت ملک کو عمر قید کی سزا سنائی ہے ۔ عدالت نے آج معلنہ اپنے فیصلے میں اس قتل کو 'شاذو نادر ترین' قرار دیا۔جگیشاکو 18 مارچ، 2009 کوقتل کیا گیا تھا۔ ایک نجی کمپنی میں منیجر کے عہدے پر فائز جگشا اس دن صبح کی اولین ساعتوں میں قریب 4 بجے گھر لوٹ رہی تھی۔ وسنت وہار واقع اس کے گھر کے پاس ہی آفس کیب نے اسے چھوڑا تھا۔ ایک گاڑی میں آئے تین نوجوانوں نے اسی وقت اسے اغوا کر لیا تھا اور بعد میں اس کا قتل کر دیا تھا۔ اس کی لاش ایک دن بعد فرید آباد کے سورجکنڈ کے جنگلوں سے ملی تھی۔ اغوا کر نے والوں نے اس کا ڈیبٹ کارڈ، اے ٹی ایم کارڈ، زیورات اور موبائل فون چھین کر اس کی گلا دبا کر قتل کر دیا تھا۔ ملزمان کو ایک ہفتے کے اندر پولیس نے گرفتار کر لیا تھا. جگیشا کے اے ٹی ایم کارڈ کا استعمال کرکے ملزم نوجوانوں نے سروجنی نگر مارکیٹ سے اپنے لئے کچھ قیمتی سامانوں کی خریداری کی تھی. اے ٹی ایم سے ملنے والی تفصیلات کے ذریعے پولیس نے تینوں نوجوانوں روی کپور، امل شکلا اور بلجیت کو دھر دبوچا تھا۔


اکھلیش کو پھوپھی کہنے کا اخلاقی حق نہیں: مایاوتی

آگرہ۔23اگست(فکروخبر/ذرائع)بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی صدر اور سابق وزیر اعلی مایاوتی نے اترپردیش کے وزیر اعلی اکھلیش یادو پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ انہیں پھوپھی کہنے کا اخلاقی حق نہیں ہے ۔محترمہ مایاوتی نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کے صدر اور وزیر اعلی اکھلیش یادو کے والد ملائم سنگھ یادو نے ان پر جان لیوا حملہ کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ مسٹر اکھلیش کو پھوپھی کہنے کا حق نہیں ہے ۔بی ایس پی صدر آج یہاں کوٹھی مینا بازار میں ایک جلسے سے خطاب کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ اتر پردیش میں خواتین پر مسلسل ظلم ہو رہے ہے ۔ ان کے ساتھ عصمت دری ہو رہی ہے ، ایسی صورت میں اکھلیش یادو کو خواتین سے راکھی بندھوانے کا حق نہیں ہے ۔واضح رہے کہ وزیر اعلی اکھلیش یادو عوامی مقامات اور صحافیوں سے بات چیت میں محترمہ مایاوتی کو پھوپھی کہہ کر خطاب کرتے ہیں۔ 


ہردوئی میں خاتون کا گولی مارکر قتل

ہردوئی۔23اگست(فکروخبر/ذرائع)اترپردیش میں ہردوئی کے پالی علاقہ میں آج ایک شادی شدہ خاتون کو گولی مارکر قتل کردیاگیا۔پولیس ذرائع نے یہاں بتایا ہے کہ ملک پور گاؤں میں 35 سالہ سریتا کی لاش اس کے مکان کے باہر لہولہان حالت میں ملی۔ اس کے جسم پر گولیوں کے دو زخم تھے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ خاتون کی دس سال پہلے شادی ہوئی تھی مگر شادی کے کچھ عرصہ بعد سے ہی وہ میکے میں رہ رہی تھی۔ مرنے والوں کے کنبہ نے گاؤں کے دو بھائیوں پر قتل کا الزام لگایا ہے پولیس معاملہ کی جانچ کر رہی ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا