English   /   Kannada   /   Nawayathi

شیوسینا کا مودی حکومت پر نشانہ ، صرف بی جے پی لیڈر ہی کیوں بنتے ہیں گورنر؟

share with us

کسی کو بھی اعتراض نہیں ہوگا، اگر انہیں گورنر کا عہدہ دیا جائے ۔ شیوسینا نے کہا کہ یہ 280 (بی جے پی ممبران پارلیمنٹ) کی حکومت ہے، اس وجہ سے کوئی بھی اتحاد کے ساتھیوں کی پکار نہیں سنے گا۔گورنر کے عہدے کو ختم کرنے کے بار بار اٹھی مطالبات کے بارے میں شیوسینا نے کہا کہ ماضی میں الزامات لگائے جاتے رہے ہیں کہ راج بھون کا استعمال پنشن یا غیر فعال سیاستدانوں کی سیاسی خواہشات کو پوری کرنے کے لئے کیا جاتا ہے۔ اداریہ کے مطابق کسی بھی ریاست میں سیاسی عدم استحکام کی صورت میں راج بھون سیاسی سرگرمی کا گڑھ بن جاتا ہے۔شیوسینا نے کہا ہے کہ ملک کی سرحدوں کے پار سے حفاظت اور دراندازی کے مسائل کو دیکھتے ہوئے حساس سرحدی ریاستوں کے گورنر بنائے گئے دفاع اور محکمہ پولیس کے ریٹائرڈ افسروں کی بالکل الگ ذمہ داریاں ہوتی ہیں۔شیوسینا نے کہا کہ پھر بھی ریٹائرڈ دفاعی افسران لیفٹیننٹ جنرل اے کے سنگھ کو ہٹا کر دہلی کے سابق رکن اسمبلی 73 سالہ جگدیش مکھی کو انڈمان نکوبار جزائر کا لیفٹیننٹ گورنر بنا دیا گیا۔ اداریہ کے مطابق مودی کی حکومت میں بھی وہی ہو رہا ہے جو کانگریس کی حکومت میں ہو رہا تھا۔ صرف 'برانڈ بدل گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا