English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایم آئی ایم سربرہ اسدالدین اویسی نے یوپی میں بجایا انتخابی بگل ،(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو بی جے پی کا ڈر دکھا کر سیاست کی جا رہی ہے ۔ اویسی نے کہا کہ یہ ملک ان کا ہے وہ یہاں کرایہ دار نہیں بلکہ مالک ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی نے کوئی ترقیاتی کام نہیں کیا بلکہ ان کے لوگ بدعنوانی میں ملوث ہیں ۔ زمینوں پر قبضہ کرنے میں لگے ہوئے ہیں ۔اویسی نے مظفرنگر فسادات کے لئے ایس پی کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ سماج وادی پارٹی کی ناکامیوں کی وجہ سے ہی تمام لوگ وہاں سے نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوئے ۔ اویسی نے سماج وادی پارٹی میں جاری کھینچ تان اور چچا بھتیجے کے درمیان جاری تنازع پر بھی طنز کسا ۔


دہلی خواتین کمیشن کے دفتر پر اینٹی کرپشن بیورو کا چھاپہ

نئی دہلی :18 اگست (فکروخبر/ذرائع) دہلی خواتین کمیشن کے دفتر پر اینٹی کرپشن بیورو اے سی بی کی ٹیم نے چھاپہ مارا ہے۔ الزام ہے کہ خواتین کمیشن کی صدر سواتی ماليوال نے کئی لوگوں کو قوانین کو بالائے طاق رکھتے نوکری اور بڑی سیلری دی ہے۔چھاپہ ماری کی یہ کارروائی خواتین کمیشن کی سابق صدر برکھا شکلا سنگھ کی شکایت پر کی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق اے سی بی کو ابتدائی جانچ میں اس شکایت میں دم نظر آیا تھا ، اس لئے کچھ دستاویزات کی تلاش میں یہ چھاپہ ماری کی گئی ہے۔قابل ذکر ہے کہ کمیشن کی موجودہ صدر سواتی مالیوال عام آدمی پارٹی سے وابستہ ہیں ، جبکہ سابق صدر برکھا شکلا سنگھ کانگریس کی لیڈر ہیں۔


ریو اولمپکس : ساکشی ملک کی کامیابی سے ہریانہ حکومت خوش ، 2.5 کروڑ روپے اور نوکری دینے کا کیا اعلان

چنڈی گڑھ : 18 اگست (فکروخبر/ذرائع)ہندوستان کی فری اسٹائل خاتون پہلوان ساکشی ملک نے بدھ کو ریو اولمپکس میں کانسہ کا تمغہ جیت کر ہندوستان کے تمغے کے انتظار کو ختم کردیا ۔ 23 سالہ ساکشی نے قزاقستان کی کھلاڑی کو 58 کلو گرام کے زمرہ میں شکست دی۔اس جیت سے پورا ملک خوش ہے ۔جہاں صدر جمہوریہ اور وزیرا عظم سمیت تمام سرکردہ شخصیات ساکشی کو مبارکباد دے رہی ہیں ، وہیں ہریانہ حکومت نے ساکشی کو خاص تحفہ دیا ہے ۔ ساکشی ملک کو 2.5 کروڑ روپے اور سرکاری نوکری دینے کا اعلان کیا۔ریو اولمپک میں تمغہ کا انتظار آخر 12 ویں دن جاکر ختم ہوا اور اس انتظار کو ہریانہ کی ساکشی ملک نے ختم کیا ، جنہوں نے 0-5 سے پچھڑنے کے بعد کرشمائی واپسی کرتے ہوئے میچ جیت لیا اور اولمپک میں تمغہ جیتنے والی پہلی ہندوستانی خاتون پہلوان بن گئیں


بہار میں بی جے پی لیڈر اشوک جیسوال کا قتل ، رام کرپال یادو نے کہا : جنگل راج لوٹ آیا

پٹنہ:18 اگست (فکروخبر/ذرائع)پٹنہ سے متصل دانا پور میں بی جے پی کے لیڈر اشوک جیسوال کا گولی مار کر قتل کر دیا گیا ہے ۔ بدھ کی شام کو بدمعاشوں نے اشوک جیسوال کو گولی ماری ۔ گولی لگنے کے بعد لوگوں نے اشوک جیسوال کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا ۔اشوک جیسوال بی جے پی کے ریاستی ورکنگ کمیٹی کے رکن تھے ۔ اس قتل کی مخالفت میں بی جے پی نے جمعرات کو دانا پور بند کا اعلان کیا ہے ۔ اس واقعہ کے بعد مرکزی وزیر اور پٹنہ سے بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ رام کرپال یادو اسپتال پہنچے ، لیکن اس وقت تک اشوک جیسوال کی موت ہو چکی تھی ۔رام کرپال یادو نے ٹویٹ کر کے اس واقعہ پر افسوس ظاہر کیا ہے اور ریاستی حکومت پر نشانہ سادھا ۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ دانا پور بی جے پی کے لیڈر اشوک جیسوال کا بدمعاشوں نے گولی مار کر قتل کر دیا ہے ۔ میں کنبہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتا ہوں ۔ بدمعاش اب بہار میں بے لگام ہو چکے ہیں ، جنگل راج لوٹ چکا ہے ۔ اشوک جیسوال جی آپ کی کمی کو بھرا نہیں جا سکتا ہے ۔خیال رہے کہ سال رواں ہی فروری میں 24 گھنٹے میں بی جے پی کے دو لیڈروں کا قتل کر دیا گیا تھا ۔ چھپرہ میں بی جے پی لیڈر کیدار سنگھ کے قتل کے بعد بھوجپور میں اسی پارٹی کے لیڈر وشیشور اوجھا کا بھی گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا ۔ وشیشور اوجھا پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ چکے تھے اور بی جے پی کے ریاستی نائب صدر تھے ۔


ریو اولمپکس : بندرا کا ٹویٹ ، میڈل کی امید رکھتے ہیں ، کھیل کا بجٹ تو دیکھ لیں

نئی دہلی :18 اگست (فکروخبر/ذرائع) بیجنگ اولمپکس میں طلائی تمغہ جیتنے والے ہندوستانی شوٹر ابھینو بندرا نے کہا کہ برازیل کے دارالحکومت ریو ڈی جینرو میں جاری اولمپک کھیلوں میں ہندوستان کو اب تک ایک بھی تمغہ نہ ملنے کے لئے ہندوستان کی انتظامیہ ذمہ دار ہے ۔ برطانیہ کی مثال دیتے ہوئے بندرا نے کہا کہ ملک میں کھلاڑیوں پر کافی سرمایہ کاری کرنے کے بعد ہی ان سے تمغے کی امید کی جانی چاہئے ۔غور طلب ہے کہ بندرا ریو اولمپکس کی 10 میٹر ایئر رائفل مقابلے کے فائنل میں چوتھے نمبر پر رہے تھے اور کانسے کا تمغہ جیتنے سے چوک گئے تھے ۔ بندرا نے ہندوستانی انتظامیہ پر نشانہ سادھنے کے لئے ٹوئٹر کا استعمال کیا ۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ برطانیہ نے ہر تمغہ پر 55 ملین پاؤنڈ خرچ کیے ہیں ۔ اتنی بڑی رقم خرچ کئے جانے کی ضرورت ہے ۔ جب تک ملک میں انتظام درست نہیں کیا جاتا، تب تک تمغہ کی امید نہیں کی جانی چاہئے ۔بندرا نے اپنے ٹویٹس میں برطانیہ کے اخبار دی گارڈین میں شائع ایک مضمون میں کے اعداد و شمار کا حوالہ دیا ہے ۔ مضمون کے مطابق برطانیہ نے ہر تمغے کے لئے کتنا زیادہ خرچ کیا ہے ۔ واضح رہے کہ اولمپک کھیلوں میں حصہ لینے پہنچے اب تک کے سب سے بڑی ہندوستانی ٹیم کو دو ہفتے گزر جانے کے بعد بھی ابھی تک اپنے پہلے تمغہ کا انتظار ہے ۔ ہندوستان لندن اولمپکس 2012 میں سب سے زیادہ چھ تمغہ لانے میں کامیاب رہا تھا ۔


 آٹھ آئی پی ایس افسران کے تبادلے 

لکھنؤ۔18اگست(فکروخبر/ذرائع ) اترپردیش حکومت نے آج انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) کے آٹھ افسران کے تبادلے کر دیے ۔سرکاری ترجمان نے بتایا کہ پولیس ڈائریکٹر جنرل / ایڈیشنل پولیس ڈائریکٹر جنرل، ہوم گارڈس کے ساتھ ساتھ ایڈیشنل پولیس ڈائریکٹر جنرل رولس اور مینول اضافی چارج (لکھنؤ) پرمود تیواری کو اب صرف پولیس ڈائریکٹر جنرل رولس اور مینول (لکھنؤ) کی ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔جھانسی کے سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ منوج تیواری کو سہارنپور میں اسی عہدے پر بھیجا گیا ہے اور بارہ بنکی کے پولیس سپرنٹنڈنٹ عبد الحمید کو جھانسی کا سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ بنایا گیا ہے ۔ للت پور میں تعینات پولیس سپرنٹنڈنٹ محمد عمران کو دیوریا میں اسی عہدے پر بھیجا گیا ہے جبکہ دیوریا کے پولیس سپرنٹنڈنٹ پربھاکر چودھری کو بلیا میں اسی عہدے پر تعینات کیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ سینا نائک، 30 ویں واہنی پی اے سی گونڈا میں تعینات راجو بابو سنگھ کو بارہ بنکی کا پولیس سپرنٹنڈنٹ بنایا گیا ہے ۔ سہارنپور کے سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ پردیپ یادو کو پولیس سپرنٹنڈنٹ ایس سی آر بی لکھنؤ بنایا گیا ہے ۔ ہیڈکوارٹر پولیس ڈائریکٹر جنرل سے منسلک وجے کمار گرگ کو یہیں سے منسلک ڈپٹی ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (عملہ جات) بنایا گیا ہے ۔


بھاگلپور میں بجلی گرنے سے دو کی موت، خاتون جھلسی

بھاگلپور۔اگست(فکروخبر/ذرائع ) بہار میں بھاگلپور ضلع کے باتھ تھانہ علاقے میں کل رات بجلی گرنے سے دو لوگوں کی موت اور ایک خاتون جھلس گئی۔بھاگلپور لینڈ ریفارم ڈپٹی کلکٹر سدھیر رنجن نے آج یہاں بتایا کہ دیودھا گاؤں کے کچھ لوگ کھیت سے کام کرکے واپس آ رہے تھے اسی وقت تیزیبارش کی وجہ سے تمام لوگ ایک درخت کے نیچے کھڑے ہو گئے ۔ اسی دوران بجلی گرنے سے کندن کمار (22) اور متھلیش کمار (14) کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور سلیکھا کماری (20) جھلس گئی۔مسٹر رنجن نے بتایا کہ زخمی خاتون کو بھاگلپور میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہیں۔


جیپ کھڑی ٹرالي سے ٹکرائی: تین افراد ہلاک ، پانچ زخمی

بارہ بنکی۔اگست(فکروخبر/ذرائع ) اتر پردیش کے بارہ بنکی ضلع میں آزمین حج کو رخصت کر لوٹ رہے لوگوں سے بھری ایک جیپ کے کھڑی ٹریکٹر ٹرالي سے جا ٹکرانے سے اس پر سوار تین افراد ہلاک ہو گئے جبکہ پانچ دیگر شدید طور پر زخمی ہو گئے . پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ شہر کوتوالی علاقے میں لکھنؤ سے سنت کبیر نگر جا رہی ایک تیز رفتار جیپ کی پلھري گاؤں کے نزدیک لکھنؤ فیض آباد نیشنل ہائی وے پر سڑک کنارے کھڑی ٹریکٹر ٹرالی میں زوردار تریقہ سے ٹکر ہو گئی. انہوں نے بتایا کہ اس حادثے میں جیپ کے پرکھچے اڑ گئے اور اس پر سوار یوسف (35)، اس کے بھانجے اکرم (20) اور اسداللہ (34) کی موقع پر ہی موت ہو گئی. واقعہ کی اطلاع پر موقع پر پہنچی پولیس نے شدید زخمی پانچ افراد کو ٹراما سینٹر لکھنؤ بھیجا ہے . جیپ میں سوار لوگ سنت کبیر نگر زلع کے ڈھوییا اور ندور گاؤں کے باشندے ہیں. وہ آزمین حج کو لکھنؤ سے ودا کر واپس لوٹ رہے تھے .


حیدرآباد کی تاریخی حسین ساگر جھیل کی صفائی اور اسے آلودگی سے بچانے کیلئے فلوٹنگ بوٹ کا نیا تجربہ

حیدرآباد۔اگست(فکروخبر/ذرائع )شہر حیدرآباد کی تاریخی حسین ساگر جھیل کی صفائی اور اسے آلودگی سے بچانے کیلئے فلوٹنگ بوٹ کا نیا تجربہ کیا جارہا ہے ۔حیدرآباد میٹرو پالیٹن ڈیولپمنٹ ایجنسی یعنی حمڈا نے اس خصوص میں مری لکشما ریڈی ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹنس جیسی رضا کارانہ تنظیموں کی خدمات حاصل کی ہیں جس کے ذریعہ حسین ساگر جھیل میں ایک کشتی میں پودوں کو رکھ کر چھوڑا گیا ہے تاکہ پانی کی صفائی ہوسکے اور اس کو آلودگی سے پاک بنایا جاسکے ۔اس ادارہ کے نمائندوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کشتی میں رکھے پودوں کی جڑیں زہریلی مادوں اور کاربن ڈائی اکسائیڈ کو اپنے اندر جذب کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور یہ پودے آکسیجن فراہم کرتے ہیں۔ اس تجربہ کی کامیابی پر شہر کی دیگر جھیلوں میں بھی اس تجربہ پر عمل کیا جائے گا ۔حسین ساگر کے بدھا پورنیما پروجیکٹ کے قریب یہ فلوٹنگ بوٹ چھوڑی گئی ہے ۔اس ادارہ کے نمائندوں نے مزید کہا کہ 50تا 60سال پہلے حسین ساگر کا پانی صاف تھا جس میں تیراکی کی جاتی تھی وہ چاہتے ہیں کہ دوبارہ حسین ساگر کو ایسی ہی حالت میں واپس لایا جائے ۔طلبہ اور اسٹاف نے کافی محنت سے یہ فلوٹنگ بوٹ تیار کی ہے ۔ ہندوستان میں پہلی مرتبہ ایسا تجربہ کیا جارہا ہے جو دس دن تک جاری رہے گا ۔


سینی ٹیشن ورکروں کوسوچھ آٹو ٹرالیز کی تقسیم

حیدرآباد۔اگست(فکروخبر/ذرائع )یلسوچھ حیدرآباد کے حصہ کے طور پر حیدرآباد کے ٹینک بنڈ کے قریب تلنگانہ کے وزیر بلدیاتی نظم و نسق کے ٹی راما راؤ نے سینی ٹیشن ورکروں کو سوچھ آٹو ٹرالیز کی تقسیم کیانہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی چندر شیکھر راؤ کی ہدایت پر شہر حیدرآباد کو مثالی شہر میں تبدیل کیا جائے گا۔ کچرہ کی منتقلی کیلئے عصری ٹکنالوجی کے استعمال کے ذریعہ نئی آٹو ٹرالیز تیار کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی) کی پرانی گاڑیوں کو مرحلہ وار انداز میں تبدیل کیا جائے گا ۔ اب تک ایسی1824 آٹو ٹرالیز کی تقسیم ہوگئی ہے ۔انہوں نے شہر حیدرآباد میں چند دن پہلے مین ہول کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے سینی ٹیشن ورکرس کی موت کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ان افراد کے خاندانوں کو دس لاکھ روپئے معاوضہ اور ایک ملازمت دی جائے گی اور آئندہ چند دنوں میں مین ہولس کی صفائی آٹو میشن طریقہ کار کے ذریعہ کی جائے گی ۔


اے پی کیلئے خصوصی پیکیج یا خصوصی درجہ پر جلد ہی وضاحت سامنے آجائے گی:وزیر مملکت برائے مالیات ارجن رام میگھ وال

حیدرآباد۔اگست(فکروخبر/ذرائع )یلوزیر مملکت برائے مالیات ارجن رام میگھ وال نے کہا ہے کہ اے پی کیلئے خصوصی پیکیج یا خصوصی درجہ پر جلد ہی وضاحت سامنے آجائے گی ۔انہوں نے آندھراپردیش کے وزیر کے سرینواس کے ساتھ وجئے واڑہ میں پشکرالو کے موقع پر مقدس ڈبکی لگائی ۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے اس مسئلہ پر دو آپشنس پر بات کی ہے ۔جو بھی ممکن ہوسکے گا وہ اے پی کیلئے کیا جائے گا کیونکہ آندھراپردیش ہمارے لئے کافی اہم ریاست ہے ۔متحدہ آندھراپردیش کی تقسیم کے بعد ہم یہ سمجھتے ہیں کہ آندھراپردیش کیلئے خصوصی پیکیج کی ضرورت ہے ۔ اے پی کو تمام ممکنہ مدد مرکزی حکومت فراہم کرے گی ۔انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ جتنا ممکن ہوسکے مرکز سے امداد کی جائے گی جس کیلئے امکانات تلاش کئے جارہے ہیں۔


سارن میں ایل پی جی گیس سلنڈر پھٹنے سے چار مکانات کو نقصان پہنچا

چھپرہ۔اگست(فکروخبر/ذرائع ):یلبہار میں سارن ضلع کے امنور تھانہ حلقہ میں آج دو سلنڈر کے پھٹنے کی وجہ سے چار گھروں کو نقصان پہنچا ہے ۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایا شیخ پورہ پیگا گاؤں رہائشی سریش پرساد کے گھر میں کھانا بنانے کے دوران پہلے سے لیک ہو رہے ۔گیس سلنڈر میں آگ لگ گئی۔آگ نے باورچی خانے میں رکھے ایک دیگر سلنڈر کو بھی اپنی زد میں لیا جس کے بعد دونوں سلنڈر پھٹ گئے ۔ ذرائع نے بتایا کہ سلنڈر میں ہوئے دھماکے کی وجہ سریش کے علاوہ اس کے پڑوس کے تین دیگر گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔ حادثہ میں لاکھوں روپے کی مالیت کے سامان خاکستر ہو گئے ۔ تاہم اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔


بہار اسمبلی میں جی ایس ٹی بل منظور

پٹنہ۔اگست(فکروخبر/ذرائع ):یلبہار اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں آج گڈس اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی) بل پر منظور کردیا گیا۔اسمبلی کی کارروائی شروع ہونے کے بعد اسپیکر وجے کمار چودھری نے پارلیمنٹ میں منظور 122 ویں آئینی ترمیم کی اطلاع دی۔توانائی اور کامرس کر وزیر وجیندر یادو نے ایوان میں جی ایس ٹی بل کی تجویز رکھتے ہوئے کہا کہ قوم کے مفاد میں پہلی بار ریاستی اور مرکز ی حکومت دونوں ساتھ مل کر کسی تجویز پر رضامندی دینے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک تاریخی قدم ہے ۔مسٹر یادو نے اس بل پر اتفاق رائے سے منظوری کی درخواست کی۔ساتھ ہی انہوں نے مرکزی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ مرکز کی اپنے اور ریاستی مفاد کے بارے میں سوچ کا الگ الگ معیار ہے اور اسی وجہ سے طویل عرصے سے یہ بل زیرالتوا رہا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بل سب کے مفاد میں ہے ۔ ایک دو برس تک اس سے ریاستوں کو جزوی نقصان ہوگا لیکن مستقبل میں اس کے کئی فوائد ہیں۔وزیر نے کہا کہ جی ایس ٹی کی موجودہ شکل و صورت نئے ٹیکس نظام کا ڈھانچہ ہے اور ہر مخالفت کے باوجود ہم متفقہ طور پر جی ایس ٹی کے ساتھ ہیں۔ کانگریس کے سدانند سنگھ نے جی ایس ٹی بل کی ترمیم کی تجویز کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ تجویز متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے ) حکومت کے دور اقتدار میں ہی لائی گئی تھی، لیکن بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ہی اس وقت پیچھے ہٹ گئی تھی۔مسٹر سنگھ نے کہا کہ غیرقومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے ) کے زیر انتظام ریاستوں میں بہار پہلی ریاست ہے جو اس بل کے ساتھ ہے ۔ راشٹریہ جنتا دل کے رکن اسمبلی للت یادو نے کہا کہ جی ایس ٹی پر اتفاق رائے قابل استقبال قدم ہے اور ملک کے مفاد والے امور پر ایسے ہی سب کو متحد رہنا چاہئے ۔


شمالی کشمیر میں اوڑی سیکٹر پر دراندازی کی کوشش ناکام، پانچ جنگجو ہلاک

سری نگر ۔اگست(فکروخبر/ذرائع )فوج نے پیر کے روز شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے اوڑی سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 5 بھاری مسلح جنگجوؤں کو ہلاک کیا۔ اس کے ساتھ ہی شمالی کشمیر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر 26 جولائی سے اب تک 12 درانداز ہلاک جبکہ ایک کو زندہ گرفتار کیا گیا۔ اس عرصے کے دوران سیکورٹی فورسز کے دو اہلکار بھی ہلاک ہوئے ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ایل او سی کی حفاظت پر مامور نے جنگجوؤں کے ایک گروپ کو سرحد کے اس پار داخل ہوتے ہوئے دیکھا۔ انہوں نے کہا 'جب جنگجوؤں کو لکارا گیا اور خودسپردگی اختیار کرنے کے لئے کہا گیا تو انہوں نے ایسے کرنے کے بجائے خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ شروع کردی'۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ طرفین کے مابین گولیوں کے تبادلے میں پانچ جنگجوؤں کو ہلاک کیا گیا۔ 

جموں و کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کی سرحدوں کو ختم کریں: محبوبہ

سرینگر۔اگست(فکروخبر/ذرائع ) پاکستان کے قبضے (پی او کے ) والے کشمیر پر وزیر اعظم نریندر مودی کے رخ کا سہارا لیتے ہوئے جموں و کشمیر کی وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے جموں و کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کی سرحدوں کو ختم کر کے اسے ملانے اور آزاد تجارت کے علاقے بنانے آج وکالت کی۔محترمہ مفتی نے ہندوستانی اور پاکستانی قیادت سے ساتھ مل کر علاقے میں امن اور استحکام لانے کے لئے کام کرنے کی اپیل کی۔ محترمہ محبوبہ نے کہا،''ریاست میں پہلے ہی کافی خون بہہ چکا ہے اور اب جہلم زیادہ خون برداشت نہیں کر سکتی۔ محترمہ مفتی نے کہا کہ دونوں ممالک میں غربت اور بے روزگاری کا مسئلہ ہے اور اگر آپ صحیح میں جموں کشمیر سے محبت کرتے ہیں تو دونوں ممالک کی سالمیت کو نقصان پہنچائے بغیر سرحدوں کو ختم کر کے اس کشمیر اور اس کشمیر کو ملا دیجئے ''۔محترمہ مفتی نے کہا، ''سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کہا کرتے تھے کہ ہم اپنے دوست تبدیل کر سکتے ہیں لیکن پڑوسی نہیں بدل سکتے اور سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ بھی کہتے تھے کہ ہم سرحد تبدیل نہیں کر سکتے لیکن ان کو ختم کر سکتے ہیں''۔ [؟][؟]انہوں نے کہا ،''کسی بھی ملک کے قومی مفاد کو نقصان پہنچائے بغیر ہم کشمیر کی ترقی سارک ترقی کے ماڈل کے طور پر کیوں نہیں کر سکتے ''۔انہوں نے کشمیر کو آزاد تجارتی خطہ بنانے کے ساتھ ہی سارک کرنسی بھی شروع کرنے کی بھی وکالت کی۔


بس پر بجلی کا تار گرنے دو مسافروں کی موت، 12 زخمی

ہردوئی۔اگست(فکروخبر/ذرائع ): اترپردیش میں ہردوئی کے اترولي علاقے میں آج مسافروں سے بھری بس پربجلی کا تار گرنے سے دو لوگوں کی جھلس کر موت ہو گئی جبکہ 12 زخمی ہو گئے . پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ اترولي علاقے کے کے سریپر گاؤں سے صبح ایک بس گاؤں سے مسافروں سے بھری بس گولہ گوکرن ناتھ لے کر جا رہی تھی. بس میں تقریبا 35 افراد سوار تھے ۔ گاؤں میں لٹک رہے بجلی کے تار سے بس ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں چنتا (60) اور تُلا (62) کی موت ہو گئی جبکہ 12 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے . بس کا ڈرائیور اور کلینر کی موقع سے فرار ہو گئے . زخمیوں کو علاج کے لئے ہسپتال بھیجا گیا ہے . پولیس فرار ڈرائیور کی تلاش کر رہی ہے ۔


جموں کے سرحدی علاقے سے 'آئی لو پاک' لکھا ہواغبارہ برآمد

جموں۔اگست(فکروخبر/ذرائع ): جموں و کشمیر کے موسم سرما کے دارالحکومت جموں کے سرحدی علاقے بشناہ تحصیل کے لسواڈا گاؤں میں محمد علی جناح کی تصویر کے ساتھ'آئی لو پاک ' لکھا ہوا غبارہ ملنے سے علاقے میں افرا تفری مچ گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق محمد علی جناح کی تصویر، پاکستانی پرچم سمیت 'آئی لو پاک' چھپا ہوا ایک غبارہ جموں کے سرحدی علاقے میں ملا۔ انہوں نے بتایا کہ گاؤں والوں نے غبارہ کو دیکھنے کے بعد ہمیں اطلاع دی، جس کے بعد ہم جائے وقوعہ پر پہنچے ۔ 


سری نگر میں مسلح تصادم، دو جنگجو اور ایک سینئر سی آر پی ایف افسر ہلاک، 9 دیگر زخمی

سری نگر۔اگست(فکروخبر/ذرائع )گرمائی دارالحکومت سری نگر کے شہرخاص میں پیر کے روز ہونے والے ایک مسلح تصادم میں دو جنگجو اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کا ایک سینئر افسر ہلاک جبکہ 9 دیگر سیکورٹی فورس اہلکار زخمی ہوگئے ۔ یہ مسلح تصادم سری نگر کے بخشی اسٹیڈیم میں ہونے والی یوم آزادی کی تقریب سے محض ایک گھنٹے قبل شروع ہوا۔ بخشی اسٹیڈیم تصادم کی مقام سے چھ کلو میٹر کی دوری پر واقع ہے ۔ سی آر پی ایف کے ترجمان نے یو این آئی کو بتایا کہ شہرخاص کے نوہٹہ میں جنگجوؤں نے سیکورٹی فورسز کی ایک سرچ پارٹی پر حملہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے جوابی فائرنگ کی جس کے بعد طرفین کے مابین باضابطہ طور پر جھڑپ کا آغاز ہوا۔سی آر پی ایف کے ترجمان نے بتایا کہ پانچ گھنٹوں تک جاری رہنے والی جھڑپ میں دو جنگجو ، 49 سی آر پی ایف بٹالین کے کمانڈنگ افسر پرمود کمار سمیت 9 سی آر پی ایف اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ۔انہوں نے بتایا کہ زخمی سی او کمار کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخمی کی تاب نہ لاکر دم توڑ گیا۔ انہوں نے کہا 'مارے گئے دونوں جنگجوؤں کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں'۔ سی آر پی ایف کے ترجمان نے مزید بتایا کہ جھڑپ کے مقام سے دو اے کے رائفلیں ، آٹھ میگزینیں اور دیگر اسلحہ و گولہ بارود برآمد کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ فوری طور پر مارے گئے جنگجوؤں کی شناخت معلوم نہ ہوسکی۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا