English   /   Kannada   /   Nawayathi

مرکزی وزیر وی کے سنگھ کی اہلیہ کو دھمکی، دو کروڑ روپے کا مطالبہ(مزید اہم ترین خبریں )

share with us

وزیر کی اہلیہ کا الزام ہے کہ ان کے رشتہ دار کا دوست ان کی ذاتی باتوں کی ریکارڈنگ اور کچھ فرضی آڈیو یو ٹیوب پر ڈالنے کی دھمکی دے رہا ہے، جس کی آج شکایت درج کرائی ہے۔وزیر کی اہلیہ کی شکایت کی بنیاد پر پولیس نے 384 ایكسٹرشن اور 506 دھمکی دینے کا مقدمہ درج کیا ہے۔ پولیس نے معاملہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ معاملہ ہائی پروفائل ہونے کی وجہ سے علاقے کے اعلی پولیس افسران کچھ بھی بولنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔


ہندوستان کا پاکستان کو جواب ، صرف دہشت گردی پر بات چیت کیلئے ہم ہیں تیار

نئی دہلی : 17 اگست (فکروخبر/ذرائع)ہندوستان نے پاکستان سے کہا ہے کہ وہ خارجہ سکریٹری سطح کی بات چیت کیلئے اس کی دعوت کو قبول کرنے کے لئے تیار ہے ، بشرطیکہ بات چیت صرف سرحد پار کی دہشت گردی پر مرکوز ہو۔ ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ خارجہ سکریٹری ایس جے شنکر نے پاکستان کے اپنے ہم منصب کو یہ پیغام بھیج دیا ہے کہ وہ ان کے ساتھ بات چیت کے لئے اسلام آباد آنے کو تیار ہیں لیکن وہ بات چیت صرف سرحد پار دہشت گردی پر ہونی چاہئے۔ ذرائع کے مطابق جموں و کشمیر کی موجودہ صورت حال سرحد پار دہشت گردی کا نتیجہ ہے اس لئے بات چیت اسی پر مرکوز ہونی چاہئے۔پاکستان کو یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جموں و کشمیر کی صورت حال کے سلسلے میں پاکستان کی طرف سے عائد کئے جانے والے الزامات کو حکومت ہند پوری طرح مسترد کرتی ہے ۔ کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہے اور پاکستان کو اس معاملے میں مداخلت کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق اس موضوع کا خط اسلام آباد میں ہندوستانی ہائی کمشنر گوتم بمباوالے نے آج پاکستان دفتر خارجہ کے افسران کو سونپا۔



سماجی کارکن تیستا سیتلواڑ کی عرضی پر سپریم کورٹ نے گجرات حکومت کو جاری کیا نوٹس

نئی دہلی:17 اگست (فکروخبر/ذرائع) معروف سماجی کارکن تیستا سیتلواڑ کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے گجرات حکومت کو نوٹس جاری کیا ہے ۔سپریم کورٹ نے یہ نوٹس تیستا سیتلواڑ کی تنظیم سب رنگ اور سٹیزن فار جسٹس اینڈ پیس کے بینک اکاونٹ کو منجمد کرنے کو چیلنج کرنے والی درخواست کی سماعت کے دوران جاری کیا ۔ خیال رہے کہ اس سے قبل جولائی میں سپریم کورٹ نے تیستا کی عرضی پر گجرات حکومت سے جواب طلب کیا تھا اور ساتھ ہی ساتھ ریاستی حکومت کو درخواست کی کاپی بھی فراہم کرنے کیلئے کہا تھا ۔قابل ذکر ہے کہ تیستا اور ان کے شوہر پر 2002 کے گجرات فسادات کے دوران احمد آباد کی گلبرگ سوسائٹی میں تباہی کی یاد میں میوزیم بنانے کے لئے جمع چندے میں دھاندلی کا کیس درج ہے۔ جون میں مرکزی حکومت نےتیستا کے این جی او سب رنگ ٹرسٹ کا ایف سی آر اے لائسنس منسوخ کر دیا تھا، جس سے اب ان کا این جی او غیر ملکی چندہ حاصل نہیں کر سکتا ہے۔مرکزی حکومت نے دلیل دی تھی کہ غیر ملکی چندہ ریگولیشن قانون (ایف سی آر اے) کے تحت این جی او کی جانب سے حاصل غیر ملکی چندہ کا استعمال ان مقاصد کے لئے نہیں کیا جا رہا ہے، جن کے لئے اس کیا جانا چاہئے تھا۔


یہ میرے کیریئر کے بہترین لمحات میں سے ایک : پی وی سندھو

ریو ڈی جنیريو : 17 اگست (فکروخبر/ذرائع)لندن اولمپکس میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی وانگ يهان کو شکست دینے کو پی وی سندھو نے اپنے کیریئر کے بہترین لمحات میں سے ایک قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ وہ ریو اولمپکس کے سیمی فائنل میں جاپان کی کھلاڑی کے خلاف اس کارکردگی کو برقرار رکھ سکیں گی۔سندھو نے کہا کہ یہ ریو اولمپکس ہے اور کافی الگ محسوس کر رہی ہے۔ یہ سب سے بہترین لمحات میں سے ہے۔ امید ہے کہ ایسے کئی اور لمحات آئیں گے۔ دنیا کی 10 ویں نمبر کی کھلاڑی سندھو نے دوسری رینکنگ والی وانگ 22- 20، 21-19 سے شکست دی۔ وہ اولمپکس سیمی فائنل میں پہنچنے والی سائنا نہوال کے بعد دوسری ہندوستانی کھلاڑی بن گئی ہیں۔ہندوستان کیلئے تمغہ جیتنے کے دباؤ کے بارے میں پوچھے جانے پر سندھو نے کہا کہ میں صرف کھیل کے بارے میں سوچ رہی تھی۔ اگر آپ اچھا کھیلتے ہیں ، تو تمغہ خود بہ خود ملے گا۔ میں صرف اپنے اگلے میچ پر توجہ دے رہی ہوں۔ امید ہے کہ اپنی سب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر سکوں گی۔سندھو نے کہا کہ چینی کھلاڑی کے خلاف اس کا تحمل کامیابی کی کنجی ثابت ہوا۔ اس نے کہا کہ وہ کافی جارحانہ کھیل رہی تھی۔ ابتدا میں میرے اسمیش باہر جا رہے تھے ، لیکن میں نے تحمل سے کام لیا اور ہر بات کے لیے تیار تھی۔ میرے خیال سے وہی ٹرننگ پوائنٹ تھا۔ میں نے کبھی نہیں سوچا کہ میں یہ میچ هاروںگي کیونکہ ایک لمحہ میں سب کچھ بدل سکتا ہے۔ پوائنٹس بنانا آسان نہیں تھا۔ یہ کافی قریبی مقابلہ تھا۔ پہلے گیم میں 20- 20 سے اسکور برابر تھا اور مجھے کبھی نہیں لگا کہ کھیل پورا ہو گیا ہے۔


بی جے پی بہار میں مکمل شراب بندی کےحق میں ، لیکن تغلقی فرمان کے خلاف: شاہنواز

پٹنہ :17 اگست (فکروخبر/ذرائع) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے بہار کے گوپال پور میں مبینہ زہریلی شراب نوشی سے 12 سے زائد افرادکی موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی ریاست میں مکمل شراب بندی کے حق میں ہے لیکن اس حوالے سے نتیش حکومت کے تغلقی فرمان کے سخت خلاف ہے۔ بی جے پی کے ترجمان اور سابق مرکزی وزیر سید شاہنوازحسین نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مکمل شراب بندی کا بہار حکومت کافیصلہ درست ہےلیکن کسی کے گھرمیں شراب کی خالی بوتل بھی پائے جانے پر پورے گھر والوں کے خلاف جرمانے کی سزا تغلقی فرمان کے مترادف ہے۔انہوں نے کہاکہ بہارکے عوام نے بہت سے وعدے پورے کئے جانے کی امیدکے ساتھ نتیش حکومت کو پھر سے اقتدار سونپا تھا۔ لیکن وزیراعلی نے تمام وعدوں کو فراموش کرکے صرف شراب بندی پر زوردے رہے ہیں جبکہ اب تک شراب کے کارخانےبند کرنےکے بارے میں اس نے کوئی پالیسی نہیں بنائی ہے۔ ریاست میں مکمل شراب بندیکا قانون تو نافذکردیا گیا لیکن شراب بنانے کے کارخانےاپنا پروڈکٹبدستور بنارہے ہیں۔مسٹر شاہنواز حسین نے الزام لگایا کہ نتیش حکومت نے بہار میں مکمل شراب بندی کا قانون تو نافذ کردیا لیکن پڑوسی ریاستوں اور نیپال کی سرحد سے شراب کی اسمگلنگ کو روکنے کے لئے اس نے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا۔ یہی وجہ ہے کہ پڑوسی ملک سے چوری چھپے آنے والی زہریلی شراب پینے سے اس طرح کا جانی اتلاف ہورہا ہے۔انہوں نے شراب پینے سے مبینہ طور پر اتنے بڑے پیمانے پر ہونے والی اموات کے سلسلے میں نتیش حکومت سے اپنا موقف واضح کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت کو ان ہلاکتوں کی ذمہ داری لینی چاہئے۔ سید شاہنواز حسین نے شراب بندی سے متعلق قانون کو مزید بہتر بنانے اور اس کی اسمگلنگ پر روک لگانے کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے کا بھی مطالبہ کی


سپریم کورٹ کا یونی ٹیک کو بڑا جھٹکا ، 34 صارفین کو رقم لوٹانے کا حکم

نئی دہلی :17 اگست (فکروخبر/ذرائع) سپریم کورٹ نے یونی ٹیک کو بڑا جھٹکا دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے ایک عرضی کی سماعت کے دوران بلڈر کو 15 کروڑ روپے عدالت میں جمع کرنے کیلئے کہا ، جس کے بعد ہی اس کیس کی مزید سماعت ہوگی۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ میں گڑگاؤں وسٹا پروجیکٹ کی سماعت ہو رہی تھی۔ بلڈر نے اب تک اس پروجیکٹ کو ابھی تک مکمل نہیں کیا ، جس کی وجہ سے 34 صارفین نے اپنا پیسہ لوٹانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ بلڈر کو 5 کروڑ اگلے دو ہفتوں میں جمع کرنے کی ہدایت دی گئی ۔سابقہ سماعت کے دوران یونی ٹیک نے کہا تھا کہ اس کے پاس سرمایہ کاروں کو واپس لوٹانے کے لئے پیسے نہیں ہیں۔ کورٹ میں یونی ٹیک کے وکیل اے ایم سنگھوی نے کہا تھا کہ اگر بلڈر کے پاس پیسہ ہوتا ، تو وہ فلیٹ ہی بنا کر دے دیتا۔


گوپال گنج میں مبینہ طور پر زہریلی شراب نے 10 لوگوں کی لی جان

گوپال گنج :17 اگست (فکروخبر/ذرائع) بہار کے گوپال گنج میں مشتبہ حالت میں 10 لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ چھ سنگین شدید بیمار ہو گئےہیں۔ واقعہ کا سبب زہریلی شراب کا استعمال بتایا جا رہا ہے۔ تاہم پولیس انتظامیہ اور صدر اسپتال کے ڈاکٹر وں نے زہریلی شراب پینے سے موت کی تصدیق نہیں کی ہے۔یہ واقعہ شہر تھانہ کے هركھا میں واقع كھجورواڑي میں پیش آیا ۔ مرنے والے ایک شخص کے بھائی کے مطابق پیر کو اس کا بھائی 15 اگست کو شراب پینے کے لئے كھجورباڑي گیا تھا اور اس کے ساتھ اس کے دیگر ساتھی بھی تھے۔بعد میں شرابی لوگوں کی حالت بگڑنے پر اسپتال لے جایا گیا ، جہاں اب تک دس افراد کی موت ہو چکی ہے۔اہل خانہ کے مطابق منگل کو دوپہر میں پیٹ میں درد اور قے ہوئی ، جس کے گوپال گنج صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ادھر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ راہل کمار نے پورے معاملے کی جانچ کے لئے تین رکنی کمیٹی تشکیل کی ہے۔ انہوں نے خود دیر رات اسپتال پہنچ کر معاملہ کی جانچ کی۔ واقعہ کے بعد سے انتظامیہ کی ایک ٹیم صدر اسپتال میں خیمہ زن ہے۔


ممبئی میں راج بھون کے نیچے خفیہ بنکر ملا، وزیر اعلی خود دیکھنے پہنچے

ممبئی :17 اگست (فکروخبر/ذرائع) مہاراشٹر کے گورنر سی ودیا راؤ نے یہاں مالابار ہل میں واقع راج بھون کے احاطے میں انگریزوں کے وقت 150 میٹر طویل ایک بنکر کا پتہ لگایا ہے ، جو کئی دہائیوں سے بند پڑا تھا ۔ اس بنکر میں انگریزی دور حکومت میں ہتھیار رکھے جاتے تھے ۔ وزیر اعلی دیویندر فڑنویس خود اس بنکر کو دیکھنے گئے ۔ اس دوران ان کے ساتھ گورنر راؤ بھی تھے ۔راؤ اپنی اہلیہ ونودھا کے ساتھ بنکر دیکھنے گئے ۔ اس کے بعد گورنر نے اسے محفوظ کرنے کے لئے مختلف شعبوں کے ماہرین سے مشورہ کرنے کا اپنا ارادہ ظاہر کیا ۔ گورنر نے بنکر کو اس وقت کھولنے کی ہدایت دی تھی ، جب تین ماہ قبل پرانے لوگوں نے انہیں راج بھون کے اندر اندر ایک سرنگ موجود ہونے کے بارے میں بتایا تھا ۔افسر نے ایک بیان میں کہا کہ 12 اگست کو راج بھون میں محکمہ تعمیرات عامہ کے ملازمین نے بنکر کے داخلے کو بند کرنے والی ایک عارضی دیوار کھول دی ۔ ایک زیر زمین سرنگ کی بجائے مختلف سائز کے 13 کمروں والی ایک مکمل بیرک کا پتہ چلا ۔


 زیادہ بل بنانے کے لئے مردہ خاتون کا علاج کرتا رہا اسپتال ، کیس درج

پٹنہ :17 اگست (فکروخبر/ذرائع) بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں ایک دل دہلا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پٹنہ کے ایک پرائیویٹ نرسنگ ہوم میں دم توڑ چکی خاتون کا 48 گھنٹے تک فرضی علاج کیا جاتا رہا۔ اہل خانہ کا الزام ہے کہ خاتون کی لاش کو آئی سی یو میں رکھ کر بل بڑھا یا جاتا رہا۔ نرسنگ ہوم نے انہیں سچ نہیں بتایا۔ اسپتال کے اس جعلسازی کا انکشاف اس وقت ہوا ، جب خود مردہ خاتون کی بھتیجی آئی سی یو میں گھس گئی اور اپنے موبائل سے ویڈیو بنا لیا۔مردہ خاتون کی بھتیجی کا الزام ہے کہ وہاں پلس ریٹ سے لے کر بلڈ پریشر تک صفر تھا ، لیکن اسپتال کے ملازم علاج کا بہانہ کر رہے تھے۔ لڑکی نے جب شکایت کرتے ہوئے اس کا ویڈیو بنانا شروع کیا ، تو وہاں موجود ڈاکٹر نے اس کے ساتھ بدسلوکی شروع کر دی۔شیوہر کی رہنے والی خاتون کے اہل خانہ نے علاج کے لئے پٹنہ کے پرائیویٹ اسپتال میں 6 اگست کو بھرتی کرایا تھا۔ اسپتال انتظامیہ نے 14 اگست کے بعد آئی سی یو میں داخل خاتون کو دیکھنے کی اس کے رشتہ دار کو یہ کہتے ہوئے نہیں دی کہ مریض کی انتہائی سنگین ہے۔منگل کو جب مردہ خاتون کی بھتیجی کسی طرح آئی سی یو میں گئی ، تو دیکھ کر حیران رہ گئی کہ اس کی چچی مر چکی ہے۔ مانیٹر میں پلس اور ہارٹ بیٹ زیرو نظر آرہا تھا۔ مردہ خاتون کی بھتیجی نے جب شور کرنا شروع کیا ، تب اسپتال کے ملازمین دکھانے کے لئے علاج کا ڈرامہ کرنے لگے۔ لڑکی نے ہمت دکھاتے ہوئے اپنے موبائل سے ویڈیو بنا لیا ۔ اسپتال کے عملے نے اسے مارنے اور موبائل توڑنے کی کوشش کی ، لیکن اس وقت تک اسپتال کی تمام حرکتیں موبائل کیمرے میں قید ہوچکی تھیں۔ نرسنگ ہوم کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔


اترپردیش میں کانگریس تمام مذاہب اور طبقوں کے ساتھ مل کر سرکار بنائے گی : غلام نبی آزاد

نئی دہلی : 17 اگست (فکروخبر/ذرائع)کانگریس نے اترپردیش اسمبلی انتخابات کےلئے تشہیر مہم کے دوسرے مرحلے کا اعلان کرتے ہوئے آج کہا کہ پارتی ریاست میں سماج کے سبھی مذاہب اور طبقوں کو جوڑ کر سرکار بنائے گی۔ کانگریس پارٹی کے اترپردیش معاملوں کے انچارج اور جنرل سکریٹری غلام بنی آزاد نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک خاص پریس کانفرنس میں کہا کہ ریاست میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں پارٹی سیٹوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کےلئے نہیں بلکہ سرکار بنانے کےلئے میدان میں اترے گی۔انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے کی کامیابی کے بعد پارٹی نے وقت کی کمی کے پیش نظر ریاست میں اسمبلی انتخابات کےلئے تشہیر کے دوسرے مرحلے میں دو گروپ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ہر ایک گروپ میں آٹھ سے نو اراکین رکھے گئے ہیں اور ہر ایک میں دو رکن کی تقرری بعد میں کی جائے گی۔تشہیر کا دوسرا مرحلہ 21اگست سے نو اکتوبر تک چلے گا۔اس موقع پر ریاست میں وزیر اعلی عہدے کی امید وار شیلا دیکشت ،ریاستی صدر راج ببر،انتخابی تشہیر کمیٹی کے صدر سنجے سنگھ اور رابطہ کمیٹی کے صدر پرمود تیواری موجود تھے۔مسٹر آزاد نے کہا کہ گزشتہ 27سال کے دوران بہوجن سماج پارٹی ،سماجوادی پارٹی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی سرکاریں رہی ہیں اور انہوں نے سماج کو تقسیم کرکے ریاست کو بدحال کردیا ہے۔اترپردیش میں بدعنوانی ،رشوت خوری ،غنڈہ گردی کا غلبہ رہا ہے۔لا اینڈآرڈر ابتر حالت میں ہے۔جو ریاست اپنے بھائی چارے کے لئے دنیا میں بھر میں مشہور تھی وہاں بھائی کو بھائی سے اور محلے کو محلے سے لڑانے والا ماحول بنادیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تشہیر کے لئے بنائے گئے دونوں گروپ 33-33اضلاع کا دورہ کریں گے اور سماج کو آپس میں جوڑیں گے اور ضابطوں اور پالیسیوں اور کاموں کی بنیاد پر حکومت تشکیل کریں گے۔کانگریس رہنما نے بتایا کہ پہلے گروپ میں مسٹر آزاد ،مسٹر ببر ،مسٹر تیواری کےعلاوہ سینئر رہنما سلمان خورشید ،پی ایل پنیا ،راجہ رام پال ،رام آشرم پرساد ،سنتوش سنگھ اور لال چند نیشاد کو شامل کیاگیا ہے۔دوسرے گروپ میں مسٹر آزاد اور محترمہ دیکشت کےعلاوہ سینئر رہنما سنجے سنگھ ،شری پرکاش جیسوال ،ظفر علی نقوی ،بھگوتی پرساد چودھری ، عبدالمنان انصاری اور ریتا بہوگنا جوشی شامل ہیں۔


تھوک مہنگائی 23 مہینہ کی بلند ترین سطح پر

نئی دہلی۔17اگست(فکروخبر/ذرائع )سبزیاں، دالیں اور چینی کی قیمتوں میں زبردست اضافہ سے جولائی میں تھوک قیمت انڈیکس (ڈبلیو پی آئی) کی بنیاد پر مہنگائی کی شرح بڑھ کر 23 مہینہ کی بلند ترین سطح 3.55 فیصد پر پہنچ گئی۔کامرس اینڈ انڈسٹری کی وزارت کے آج جاری اعداد و شمار کے مطابق، اس سال جون میں تھوک مہنگائی 1.62 فیصد اور جولائی 2015 میں چار فیصد رہی تھی۔کھانے کی اشیاء کی تھوک قیمتوں میں مسلسل ہونے والا اضافہ تشویشناک ہے ۔ جولائی میں کھانے کی اشیاء کی تھوک مہنگائی کی شرح مسلسل پانچویں مہینے بڑھتے ہوئے 11.82 فیصد پر پہنچ گئی جبکہ جون میںیہ 8.18 فیصد رہی تھی۔


وسنت کنج علاقے سے کمسن لڑکی کی برہنہ لاش برآمد

نئی دہلی۔17اگست(فکروخبر/ذرائع ) جنوبی دہلی کے وسنت کنج علاقے سے آج ایک آٹھ سالہ لڑکی کی برہنہ لاش برآمد ہوئی ہے ۔ یہ اطلاع پولس ذرائع نے دی ہے ۔پولس کے مطابق آج صبح سوا سات تجے ایک راہ گیر نے رنگ پور پہاڑ کے جنگل میں لاش دیکھ کر پولس کو اطلاع دی تھی۔پولس نے مقتولہ بچی کے قتل سے پہلے عصمت دری کا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔ پولس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے ، تاکہ اس کی موت کی اصل وجہ معلوم ہوسکے ۔ مقتولہ کی شناخت کرنے اور ملزم کی گرفتاری کے لئے فوری طورپر چھان بین شروع کردی گئی ہے ۔


 

دہلی اسمبلی کے سابق اسپیکر چرتی لال گوئل کا انتقال

نئی دہلی۔17اگست(فکروخبر/ذرائع )دہلی اسمبلی کے سابق اسپیکر چرتی لال گوئل کا 89 سال کی عمر میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں انتقال ہوگیا ہے ۔ یہ اطلاع بی جے پی لیڈر نے دی ہے ۔ان کے پسماندگان میں بیوی کے علاوہ دو بیٹے بشمول کھیلوں کے مرکزی وزیر وجے گوئل اور دو بیٹیاں شامل ہیں ۔دہلی بی جے پی کے سربراہ ستیش اپادھیائے نے کہا دہلی اسمبلی کے سابق اسپیکر اور سینئر بی جے پی لیڈ چرتی لال گوئل کل رات انتقال کرگئے ۔



شرپسندوں نے مہاتما گاندھی کے مجسمہ کو نقصان پہونچایا

اجین۔17اگست(فکروخبر/ذرائع ) مدھیہ پردیش کے اجین ضلع کی گھٹیا تحصیل ہیڈ کوارٹر میں یوم آزادی کے پروگرام سے قبل نامعلوم بدمعاشوں نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمہ کو نقصان پہنچایا۔ پولیس ذرائع کے مطابق گھٹیا تحصیل کے ضلع پنچایت صحن میں لگے بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمہ کو کل سماج دشمن عناصر نے نقصان پہونچایا۔ پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔


وجے گوئل کے والد کا انتقال

نئی دہلی۔17اگست(فکروخبر/ذرائع ) دہلی اسمبلی کے سابق اسپیکر اور مرکزی وزیر وجے گوئل کے والد چرتی لال گوئل کا کل رات آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(ایمس) میں انتقال ہو گیا۔وہ 90 برس کے تھے اور گزشتہ کچھ دنوں سے ایمس میں داخل تھے ۔ ان کے کنبہ میں بیوی، دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔ان کی آج دوپہر 12 بجے نگم بودھ گھاٹ پر آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔



پٹرول اور ڈیزل مسلسل چوتھی بار سستا

نئی دہلی۔17اگست(فکروخبر/ذرائع ) تیل مارکیٹنگ کمپنیوں نے ملک کو آزادی کا تحفہ دیتے ہوئے پٹرول کی قیمت ایک روپے اور ڈیزل کی قیمت دو روپے فی لیٹر کم کر دی ہے ۔ دو مہینہ میں مسلسل چوتھی بار پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے ۔نئی شرح آج سے نافذ ہو گئی ہیں۔پبلک سیکٹر کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن (آئی او سی) نے کہا کہ قیمتوں میں کمی کے بعد دہلی میں پٹرول 60.09 روپے اور ڈیزل 50.27 روپے فی لیٹر ملے گا۔ پٹرول کی قیمت میں یکم جولائی سے 16 اگست کے دوران چار بار میں مجموعی طورپر 5.56 روپے کی کمی کی گئی ہے ۔ یکم جولائی کو پٹرول کی قیمت 0.89 روپے ، 16 جولائی کو 2.25 روپے ، یکم اگست کو 1.42 روپے اور آج ایک روپے فی لیٹر کم کی گئی ہے ۔اسی طرح اسی مدت کے دوران ڈیزل کی قیمت میں چار بار میں مجموعی طورپر 4.92 روپے کی کمی کی گئی ہے ۔ یکم جولائی کو ڈیزل کی قیمت میں 0.49 روپے ، 16 جولائی کو 0.42 روپے ، یکم اگست کو 2.01 روپے اور آج دو روپے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے ۔خیال ر ہے کہ تیل مارکیٹنگ کمپنیاں ہر پندرہ دن میں بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت اور ڈالر کے مقابلے روپے کی شرح تبادلہ کی بنیاد پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمت کا جائزہ لیتی ہیں۔ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت (روپے فی لیٹر میں) اس طرح ہوں گی۔
پٹرول
شہر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پرانی شرح ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نئی شرح
دہلی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 61.09 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔. 60.09
کولکتہ ۔۔۔۔۔۔... 64.97 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔. 64.18
ممبئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔.. 65.70 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔. 65.04
چنئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 60.65 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔. 59.65
ڈیزل
شہر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پرانی شرح ۔۔۔۔۔۔۔۔۔. نئی شرح
دہلی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 52.27 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔.. 50.27
کولکتہ ۔۔۔۔۔۔... 54.57 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔.. 52.86
ممبئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔.. 57.47 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔.. 55.64
چنئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 53.73 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔.. 51.65


راج ناتھ نے کشمیر کے حالات کا جائزہ لیا

نئی دہلی۔17اگست(فکروخبر/ذرائع )مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کشمیر کے بڈگام ضلع میں ہوئے تازہ تشدد اور وادی میں جاری کرفیو کے حالات کا آج جائزہ لیا۔ مسٹر سنگھ نے یہاں نارتھ بلاک میں صبح قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال، ہوم سکریٹری راجیو مہرشی، انٹیلی جنس بیورو کے ڈائریکٹر اور دیگر اعلی حکام کے ساتھ ملاقات کی اور ریاست کے حالات کا جائزہ لیا۔ غور طلب ہے کہ بڈگام میں ہوئے تازہ پر تشدد واقعہ میں کم از کم چار افراد ہلاک اور کچھ دیگر زخمی ہو گئے ۔ گذشتہ آٹھ جولائی کو اننت ناگ کے کوکرناگ میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان ہوئے تصادم میں دہشت گرد تنظیم حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کے مارے جانے کے بعد سے بھڑکے تشدد میں اب تک 64 لوگوں کی موت ہو چکی ہے ۔


ایف ایم خان کے سانحہ ارتحال پر تعزیتی نشست

نئی دہلی۔17اگست(فکروخبر/ذرائع )آل انڈیا اسلامک کانفرنس کے سابق سرپرست جناب ایف ایم خان صاحب (سابق ایم پی) کے انتقال پر برائے ایصال ثواب تعزیتی میٹنگ اور قرآن خوانی کا اہتمام درگاہ حضرت نظام الدین اولیاء نئی دہلی میں کیا گیا۔ جسکی صدارت درگاہ کے سجادہ نشین خواجہ افضال نظامی نے کی اور نظامت کانفرنس کے صدر شکیل احمد شیری نے کی۔ میٹنگ میں سماجی کارکنان محمد یونس صدیقی ۔ کے پی سنگھ ، سیدمعروف حسن ، ٖٖآصف قادری ، محمد وسیم صدیقی، طارق اکرم اور راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین شری پی کورین کے سیکریٹری شری نریش کمار شرما شریک ہوئے ۔گزشتہ 21 جولائی کو کرناٹک کے کورگ ضلع میں ایف ایم خان صاحب (سابق ایم پی) واصل بحق ہو گئے تھے ، وہ کانگریس پارٹی کے بزرگ لیڈر تھے اور تین مرتبہ راجیہ سبھا کے رکن رہے اور ایک مرتبہ ایم ایل سی منتخب ہوئے ۔ وہ سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کے قریبی لوگوں میں شمار کئے جاتے تھے ۔ انکے انتقال پر کے رحمان خان (سابق ڈپٹی چیئرمین راجیہ سبھا) نے بھی اظہار تعزیت کیا ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا