English   /   Kannada   /   Nawayathi

دو بہنوں نے وزیر اعلی اکھلیش یادو کو خون سے لکھا خط ، مجھ بیٹی کو انصاف دو(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

اس کے بعد سے اب تک کوئی بھی موثر کارروائی نہیں ہوئی اور ان دونوں بہنوں کو بھی جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ اسی وجہ سے دونوں بہنوں نے اسکول جانا بھی چھوڑ دیا ہے۔پریشان ہو کر انہوں نے اپنے خون سے اتر پردیش کے وزیر اعلی اکھلیش یادو کے نام اپنی جان کی فریاد کی ہے اور اس معاملہ میں مؤثر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔


دہلی کی ماڈل ویشالی راجوريا بنی جرائم کی ملکہ، لوگوں کو ایسے کر دیتی تھی کنگال

نئی دہلی۔ 11اگست(فکروخبر/ذرائع)دہلی کی ایک ماڈل جو کبھی ریمپ کی رونق ہوا کرتی تھی اب وہ جرائم کی دنیا کی ملکہ بن گئی ہے۔ یہ ماڈل اتنی شاطر ہے کہ اس کے جال میں ایک بار جو پھنسا وہ برباد ہو گیا۔ اس ماڈل کا نام ہے ویشالی راجوريا جو دہلی کے نند نگری علاقے کی رہنے والی ہے۔ ویشالی نام کی اس ماڈل کی چاہت تو بڑے پردے پر شہرت کمانے کی تھی۔ لیکن اس کے کارناموں نے اسے بدنام دنیا میں مشہور کر دیا اور اب وہ جا پہنچی ہے سلاخوں کے پیچھے۔دراصل یہ لڑکی انٹرنیٹ کا استعمال کر اپنے ڈرائیور کی مدد سے پتہ نہیں کتنے لوگوں کو چونا لگا چکی ہے۔ ویشالی اکثر خواتین اور بزرگوں کو اپنا نشانہ بناتی تھی جس کے بعد وہ مدد کے بہانے پیسے نکالنے کے وقت اے ٹی ایم مشین میں کسی طرح پرائیویٹ پن نمبر دیکھ لیتی تھی اور اس کے بعد خراب مشین کا حوالہ دیتے ہوئے کارڈ کو تبدیل کر دیتی تھی اور گاہک کے جاتے ہی واپس اسی بوتھ میں جاکر رقم نکال لیتی تھی۔اب تک بہت سے لوگ اس ماڈل کے شکار میں پھنس چکے ہیں لیکن اس بار شاید اس کی قسمت نے اس کا ساتھ نہیں دیا۔ ویشالی اپنے اگلے شکار کی تلاش میں اے ٹی ایم بوتھ کے باہر کھڑی تھی کہ تبھی متاثرہ خاتون نے اپنے ساتھ فراڈ کرنے والی اس لڑکی کو پہچان لیا اور فورا پولیس کے حوالے کر دیا جس کے بعد پولیس نے ویشالی اور اس کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا اور سخت پوچھ گچھ کی تو اس نے دہلی میں انجام دی گئی وارداتوں کا انکشاف کر دیا۔ اتنا ہی نہیں ویشالی نے پولیس کے سامنے ان چوریوں کو انجام دینے کے پیچھے کی اصل وجہ بھی بتائی۔آپ کو بتا دیں کہ اس ماڈل نے اب تک کئی ایونٹس میں ریمپ واک بھی کیا اور کئی بیوٹی كنٹسٹ میں حصہ بھی لیا اور فلموں میں اپنا نام کمانے کی چاہت رکھنے والی لڑکیوں کی قطار میں بھی اس حسینہ کا نام ہے لیکن ناکامیوں نے اسے غلط راستے پر ڈھکیل دیا۔



اورنگ آباد اسلحہ ضبطی کیس میں باعزت رہا مسلم نوجوانوں کے اعزاز میں استقبالیہ پروگرام

اورنگ آباد : 11اگست(فکروخبر/ذرائع)ممبئی کی مکوکا عدالت سے باعزت بری ہونے 8 مسلم نوجوانوں کے استقبال میں ارونگ آباد میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔ جمعیت علما ہند کی جانب سے منعقدہ پروگرام میں قانونی ماہرین نے شرکت کی ۔ پروگرام کے دوران داعش کے نام پر گرفتاریوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا اور اس سے بچنے کے لئے طلبہ و نوجوانوں میں بیداری پیدا کرنے پر زور دیا گیا۔خیال رہے کہ اورنگ آباد اسلحہ ضبطی کیس میں ممبئی کی مکوکا عدالت نے حال ہی میں اپنا فیصلہ سناتے ہوئے 8 افراد کو باعزت بری کردیا تھا ۔ عدالت کے فیصلہ پر رہائی پانے والے مسلم نوجوانوں کے اعزاز میں جمعیت علما ہند کی جانب سے اورنگ آباد میں ایک تہنیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔ پروگرام کی صدارت جمعیت علما ہند کے لیگل سیل کے سکریٹری گلزار اعظمی نے کی ۔اس موقع پر لیگل سیل سے وابستہ ماہرین قانون ایڈوکیٹ عبدالوہاب خان اور شریف شیخ کی کاکردگی کی ستائش کی گئی ۔ تقریب سے خطاب کے دران جمعیت کے وکیلوں نے اورنگ آباد اسلحہ کیس کولے کر ممبئی کی مکوکا کورٹ میں کی گئی قانونی چارہ جوئی کی بابت تفصیلی معلومات فراہم کی ۔اسی طرح اس معاملے میں جن 12 افراد کو سزادی گئی ہے، ان کی رہائی کے لئے بھی ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔علاوہ ازیں داعش سے تعلق کے الزام میں پربھنی میں اے ٹی ایس کی جانب سے کی جارہی گرفتاریوں پر تشویش کاظہار کیا ۔ اے ٹی ایس کی کارروائی سے بچنے کیلئے نوجوانوں کو سوشیل میڈیا کے استعمال میں احتیاط سے کام لینے کی نصیحت کی ۔ تقریب کے دوران بے گناہ مسلم نوجوانوں کی رہائی کے سلسلے جمعیت علما کی جانب سے انجام دی جارہی خدمات کا بھی تذکر ہ کیا گیا۔ پروگرام کے دوران ان سبھی نوجوانوں کی گلپوشی کی گئی ، جنہیں اورنگ آباد اسلحہ ضبطی کیس میں عدالت نے باعزت بری کردیا ہے ۔باعزت بری ہونے والے نوجوانوں نے جمعیت کی کوششوں کی سراہنا کی اور مدد کیلئے جمعیت کا شکریہ ادا کیا ۔ پروگرام میں اورنگ آباد کے علاوہ مراٹھواڑہ کے متعدد اضلاع سے بھی کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔


نئے کرایہ قانون کے خلاف گاندھی نگر کپڑا مارکیٹ بند، تاجروں نے بتایا کالا قانون

دہلی :11اگست(فکروخبر/ذرائع) ایشیا کی سب سے بڑی کپڑا مارکیٹ دہلی کے گاندھی نگر میں تاجروں نے کرایہ قانون کی مخالفت میں گاندھی نگر وياپارسنگھ کے بینر تلے مارکیٹ کو بند رکھا ہے ۔ گاندھی نگر میں تاجروں نے قانون کی مخالفت میں زبردست ہنگامہ کیا۔ اس موقع پر تاجروں نے کرایہ قانون کی ارتھی بھی نکالی اور مارکیٹ کے پاس ہی شمشان گھاٹ پر اس کی آخری رسوم ادا کی ۔ اس مظاہرہ کا مقصد گجرات میں جو قانون بنایا گیا ہے ، اس کو دہلی میں بھی نافذ کیا جانا چاہئے۔ تاجروں نے دکان مالكان پر الزام لگتے ہوئے کہا ہے کہ ہم گزشتہ 30 -30 سال سے گاندھی نگر مارکیٹ میں کرایہ دار ہیں اور جب ہمارے کاروبار بہت اچھے چل رہے ہیں ، تو مودی حکومت نے مالکان کے ساتھ مل کر ہماری دوکانیں خالی کرانے کی سازش رچی ہے۔گزشتہ ایک ہفتے سے ایشیا کی سب سے بڑی کپڑا مارکٹ گاندھی نگر میں لگاتار احتجاج کیا جارہا ہے ، لیکن کپڑا تاجروں نے حکومت تک اپنی بات پہچانے کے لئے آج بڑی تعداد میں جمع ہو کر پیدل مارچ کیا ۔ اس دوران تمام تاجروں سے اپیل کی گئی کہ ہم یہ مظاہرہ پرامن طریقے سے کریں گے۔ اس مظاہرے میں گاندھی نگر مارکیٹ کے وياپار یونین کے ساتھ ساتھ دہلی کے دیگر ماركیٹوں سے بھی تاجروں نے شرکت کی ۔تاجروں نے اس مظاہروں کو كامياب بنانے کے لئے گاندھی نگر پہنچ کر حکومت کوانتباہ دیتےہوئے کہا کہ اگر اس قانون کو واپس نہیں لیا گیا ، تو ہم جلد ہی دہلی بند کی کال دیں گے اور اگر اس وقت بھی ہماری بات نہیں مانی گئی ،تو اس کے بعد پارلیمنٹ کا گھیراؤ بھی کریں گے۔


لکھنؤ ایئرپورٹ سے عازم حج کا پاسپورٹ غائب ، حج کے مقدس سفر پر جانے سے روکا گیا

لکھنؤ:11اگست(فکروخبر/ذرائع)ہر مومن کی آرزو زندگی میں ایک بار مکہ اور مدینہ کے دیدار کی ہوتی ہے لیکن محمد عمر اور ان کی اہلیہ کی آرزو پورے ہوتے ہوتے رہ گئی۔ لکھنؤ کے اموسی ایئرپورٹ پر عازم حج محمد عمر کو ان کا پاسپورٹ غائب ہو جانے کے بعد حج پرجانے سے روک دیا گیا۔ محمد عمر کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ امیگریشن اسٹاف کی لاپرواہی سے غائب ہوا ہےجبکہ ایئرپورٹ ڈائریکٹر نے کہا کہ امیگریشن کے بعد پاسپورٹ غائب ہوا ہے۔ ہر مومن کی آرزو زندگی میں ایک بار مکہ اور مدینہ کے دیدار کی ہوتی ہے لیکن محمد عمر اور ان کی اہلیہ کی آرزو پورے ہوتے ہوتے رہ گئی۔ لکھنؤ کے اموسی ایئرپورٹ پر عازم حج محمد عمر کو ان کا پاسپورٹ غائب ہو جانے کے بعد حج پرجانے سے روک دیا گیا۔ محمد عمر کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ امیگریشن اسٹاف کی لاپرواہی سے غائب ہوا ہےجبکہ ایئرپورٹ ڈائریکٹر نے کہا کہ امیگریشن کے بعد پاسپورٹ غائب ہوا ہے۔


ڈاکٹر شمیم اخترقاسمی مغربی بنگال مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے ممبر منتخب 

مدھوبنی۔ 11اگست(فکروخبر/ذرائع) مشہوراسکالر اورعالیہ یونیورسٹی کلکتہ کے اسسٹنٹ پروفیسرڈاکٹرشمیم اخترقاسمی کوحکومت مغربی بنگال نے مغربی بنگال مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کاممبر منتخب کیاہے۔ریاستی سکریٹریٹ نوانوکی جانب سے جاری نوٹیفیکشن میں مدرسہ بورڈ کے منتخب ممبروں میں عالیہ یونیورسٹی کلکتہ کے اسسٹنٹ پروفیسر اورسابق صدرشعبہ اسلامیات عالیہ یونیورسٹی کلکتہ ڈاکٹرشمیم اخترقاسمی کانام بھی شامل ہے۔ڈاکٹرشمیم اخترقاسمی کومدرسہ بورڈ کاممبرمنتخب کئے جانے پران کے آبائی وطن ضلع مدھوبنی کے اہل علم اوردانشوران طبقہ نے خوشی کااظہارکیاہے اوراسے مغربی بنگال حکومت کی اہل علم کی قدرافزائی سے شمارکیاہے۔
ڈاکٹرشمیم اخترقاسمی کاتعلق مدھوبنی ضلع کے بسفی بلاک کے تحت بھتوراگاؤں سے تعلق ہے۔وہ دارالعلوم دیوبندکے ہونہارفاضل ہیں اورعلی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے پی ایچ کی ڈگری حاصل کی ہے۔وہ کئی کتابوں کے مصنف ہیں ،ان کی کتابوں میں سیرت نبوی پرمستشرقین کے اعتراضات کاجائزہ اورقتل بہ جذبہ رحم علمی حلقوں میں کافی پسندکی گئی ہیں اوران دونوں کتابوں کے کئی ایڈیشن پاکستان اورہندوستان سے شائع ہوکراہل علم سے دادتحسین وصول کرچکی ہیں۔موصوف گذشتہ کئی سالوں سے کلکتہ کی مشہوراورقدیم دانشگاہ عالیہ یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسرکی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔وہ اسی یونیورسٹی میں شعبہ اسلامیات کے صدربھی رہ چکے ہیں۔انہوں نے اپنے دورمیں یونیورسٹی میں کئی انقلابی تبدیلی لاچکے ہیں بالخصوص بی اے اورایم اے کے نصاب کی تجدیدکاری کااہم فریضہ انجام دیاہے جوکہ بنگال کے تناظرمیں چیلینج سے بھراہواتھا۔اسی طرح دینیات کے نظام تعلیم میں سیمسٹر سسٹم کونافذکیا،ایم اے اسلامیات کے طلبہ کوپی ایچ ڈی میں داخلہ دینے کانظم کیا۔یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی بارشعبہ اسلامیات کے زیراہتمام ایک یادگار اورتاریخی بین الاقوامی سیمینارکاانعقادکیاگیا جوکہ عالیہ یونیورسٹی کے لئے ایک تاریخ بن گیا۔ڈاکٹرقاسمی سینٹرل یونیورسٹی کشمیر کے شعبہ تقابلی مطالعہ مذاہب کے بورڈ آف اسٹڈیز کے ممبر کے علاوہ پنجاب یونیورسٹی لاہورکے ششماہی تحقیقی مجلہ کے ایڈوائزری بورڈ کے ممبرہیں۔
اس موقع پرعلاقہ کے اہل علم ودانشوران نے ڈاکٹرقاسمی کے اس انتخاب پرانہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکبادپیش کی ہے ،اوران کے لئے مزیدترقیات کی دعامانگی ہے۔ مشہورصحافی اوربصیرت میڈیاگروپ کے چیرمین مولاناغفران ساجدقاسمی نے کہا کہ ڈاکٹرقاسمی کاانتخاب حق بہ حق داررسیدکے مترادف ہے۔ان کاانتخاب بجائے خودمدرسہ بورڈکے لئے باعث سعادت ہے۔ڈاکٹرقاسمی ایک باصلاحیت اورتجربہ کارانسان ہیں ،یقیناان کے انتخاب سے مدرسہ بورڈکوفائدہ ہوگااورہم امیدکرتے ہیں کہ جس طرح انہوں نے اپنی گوناگوں صلاحیتوں سے عالیہ یونیورسٹی کلکتہ میں کئی اصلاحات کی ہیں یقیناوہ مدرسہ بورڈ میں بھی اصلاحات کے اس مفیدعمل کوجاری رکھیں گے۔ ڈاکٹرقاسمی کاانتخاب حکومت مغربی بنگال کادانشمندانہ قدم ہے جس کے لئے محترمہ ممتابنرجی اوران کی کابینہ مبارکبادکی مستحق ہیں۔ اس موقع پرمبارکباددینے والوں میں مشہوراسکالرابراراحمداجراوی، بصیرت آن لائن کے ایڈیٹرمولانامظفررحمانی،نیشنل بیوروچیف نازش ہماقاسمی،پیام انسانیت بہارکے صدرمولاناارشدفیضی قاسمی،جامعہ فاطمۃ الزھرا ململ کے ناظم مولانافاتح اقبال ندوی قاسمی،مفتی نعیم اخترقاسمی وغیرہ قابل ذکرہیں۔


دہلی سے عازمین حج کے پچیسویں (25) قافلے کی روانگی

اتر پردیش کے ساتھ ساتھ دیگر ریاستوں کے عازمین کی بھی حج کیمپ میں آمد شروع

نئی دہلی۔11اگست(فکروخبر/ذرائع) دہلی کے اندرا گاندھی انٹر نیشنل ایئر پورٹ کے حج ٹرمنل سے حج بیت اللہ کے مقدس سفر پر روانہ ہونے والے عازمین کی پروازوں کی روانگی کا سلسلہ گذشتہ 4؍اگست سے جاری ہے۔ اب تک کل پچیس(25) پروازیں مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہوچکی ہیں۔ جن میں دہلی کے کل1262عازمین جب کہ مغربی اترپردیش کے کل ،5 616، ہریانہ کے 656اور پنجاب کے 39اور اترا کھنڈ کے 336عازمین مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہوچکے ہیں۔جبکہ اب تک دہلی امبارکیشن پوائنٹ سے جانے والے تقریباًآٹھ ہزارپانچ سو عازمین حج مدینہ پہنچ چکے ہیں۔ ادھر دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے عازمین کے عارضی قیام کے لیے لگائے جانے والے حج کیمپ میں اتر پردیش کے ساتھ ساتھ پنجاب، ہریانہ، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ کے عازمین بھی اپنے عزیزواقارب کے ساتھ کثیر تعداد میں حج کیمپ میں آنے لگے ہیں اور ان کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ۔دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزکیٹو آفیسر جناب اشفاق احمد عارفی نے تمام عازمین حج کو مطلع کیا ہے کہ اس سال عازمین حج کو ویزا الگ سے فراہم کیا جا رہا ہے اور وہ پاسپورٹ پر چسپاں نہیں ہوتا ہے ایسی صورت میں بعض عازمین حج ناواقفیت کی بناء پر اس کو بے کار کاغذ سمجھ کر چھوڑ دیتے ہیں اور کئی باراس میں کچھ خامیا ں بھی ہوتی ہیں جس کو وہ چیک نہیں کرتے اور جب ایئر پورٹ پر پہنچتے تو ان کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اوربسا اوقات انہیں حج کے لیے روانہ ہونے سے روک دیا جاتاہے۔اس لیے تمام عازمین ایئر پورٹ پر پہنچنے سے پہلے اچھی طرح اپنے تمام کاغذات جیسے پاسپورٹ ویزا وغیرہ کی جانچ کر لیں اورویزا میں کسی قسم کی کمی پائے جانے پر فوراً حج کمیٹی آف انڈیا کے عملے کو مطلع کریں۔اس کے علاوہ عازمین ایسی اشیاء جو سعودی عرب میں ممنوع ہیں اپنے ساتھ لے جانے سے قطعاً گریز کریں۔ دیگر صورت میں سعودی عرب میں وہ مشکلات میں پڑ سکتے ہیں حتیٰ کہ جیل بھی ہو سکتی ہے۔
دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے چیئرمین حاجی محمد اشراق اور ایگزیکٹو آفیسر اشفاق احمد عارفی اور ڈپٹی ایگزیکٹو آفیسرمحسن علی نے بذات خود کیمپ کا دورہ کر عازمین اور ان کے ہمراہ آنے والے احباب و متعلقین سے ملاقاتیں کیں اور کیمپ میں کسی قسم کی پریشانی ہونے پر ان کو اطلاع دینے کی اپیل کی۔


ڈاکٹرستارساحرؔ آج اردویونیورسٹی کے پہلے رجسٹرارکی حیثیت سے جائزہ لیں گےؔ 

کرنول۔11؍آگست(فکروخبر/ذرائع)تقسیم ریاست کے بعدریاست آندھراپردیش کے ضلع کرنول میں"ڈاکٹرعبدالحق اردویونیورسٹی"کے نام سے 9؍نومبر2015ء کوسنگ بنیادرکھاگیا۔یونیورسٹی کی عمارت کی تعمیرتک عارضی طورپرتعلیمی سال2016-2017سے عثمانیہ کالج کیمپس میں درسگاہیں چلانے کافیصلہ کیاگیاہے۔رائلسیمایونیورسٹی کے وائس چانسلراوررجسٹرارہی عارضی طورپراردویونیورسٹی کے انچارج مقرر کئے گئے تھے۔مگرسری وینکٹیسورایونیورسٹی میں صدرشعبۂ اردوکی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے ڈاکٹرستارساحرؔ پہلے رجسٹرارمقرر کئے گئے ہیں۔اس سلسلہ میں انچارج وائس چانسلرپروفسرنرسمہولونے احکامات جاری کردئے ہیں۔ڈاکٹرستارساحرؔ آج بروزجمعہ اپنے عہدہ کاجائزہ حاصل کرلیں گے۔


جموں کشمیرہندوستان کا اٹوٹ اور ناقابل تقسیم حصہ۔۔سشما سوراج 

نئی دہلی۔11اگست(فکروخبر/ذرائع) بھارت نے ایک بار پھر پاکستان پر واضح کر دیا ہے کہ وہ ہندوستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کی کوشش سے باز آنا چاہئے اور کہا کہ بھارت کو اسے دہشت گردی کی ستائش منظور نہیں ہے۔ اطلاعات کے مطابق مرکزی وزیر خارجہ سشما سوراج نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں کہا کہ ہندوستان کو دہشت گردی کی ستائش منظور نہیں ہے اور پاکستان کو ہندوستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کی آگے اور کوشش سے باز آنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ آٹھ جولائی کو حزب المجاہدین کمانڈر برہان وانی کے مارے جانے کے بعد پاکستان کے سینئر حکام نے اسلام آباد میں کئی اہم ممالک کے سفیروں سے اس بارے میں بات کی جن میں سلامتی کونسل کے پانچ مستقل رکن چین، فرانس، روس، برطانیہ اور امریکہ اور یورپی یونین، اسلامی تعاون تنظیم اور آسیان ممالک شامل ہیں۔ پاکستان نے آٹھ جولائی سے جموں و کشمیر میں چل رہے احتجاجی مظاہروں کے دوران ہندوستانی حکام کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کئے جانے کا الزام لگایا ہے۔؂وزیر نے کہا کہ جموں کشمیرہندوستان کا اٹوٹ اور ناقابل تقسیم حصہ ہے اور نئی دہلی نے پاکستان کی اس طرح کی کارروائی اور بیانات کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے ۔


کڑے حفاظتی انتطامات کے بیچ 2 سویاتریوں پر مشتمل ایک چھوٹا قافلہ امرناتھ گھپا کی طرف روانہ 

امسال اب تک تین لاکھ سے زائد یاتری امرناتھ گھپا کے درشن سے فیضیاب 

سرینگر۔11اگست(فکروخبر/ذرائع)کڑے حفاظتی انتطامات کے بیچ دو سو سے زائد یاتروں پر مشتمل ایک چھوٹا قافلہ پہلگام کی طرف روانہ جس کے ساتھ ہی گزشتہ ماہ سے جاری امرناتھ یاترا میں اب تک تین لاکھ سے زائد یاتریوں نے امرناتھ گھپا کا درشن کیا ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق شدید ترین زمینی وموسمی صورتحال کے باوجود سالانہ امرناتھ یاترا خوش اسلوبی کے ساتھ جاری ہے اور سالانہ امرناتھ یاترای کے دوران آج تک تین سے زائدیاتریوں نے امرناتھ گپھا کے درشن کئے ۔شرائن بورڈ نے بتایا کہ گذشتہ شام تک تین لاکھ سے زائد یاتریوں نے امرناتھ گپھا کے درشن کئے جبکہ جمعرات کی صبح مزید 2 سو یاتریوں نے امرناتھ گپھا کے درشن کرے گئے ۔اس دوران جموں بیس کیمپ سے صبح 5بجکر6منٹ پر 12گاڑیوں کے قافلے پر مشتمل 2 سویاتریوں کا ایک اُور جھتا امرناتھ گپھا کی طرف روانہ ہوا۔پولیس ذرائع کے مطابق یہ قافلہ جمعہ شام دیر گئے پہلگام پہنچ جائے گا جس کے بعد ان کو بال تل کے راستے سے گھپا کے درشن کے لئے روانہ کی جائے گا ۔


12اور13اگست جمعہ اور ہفتہ کو کرناٹک اردواکادمی کے پروگرام بیدر اور کمٹھانہ میں 

بیدر۔11اگست۔(فکروخبر/ذرائع) کرناٹک اردواکادمی کے زیراہتمام 12اور13اگست 2016 ؁ء جمعہ اور ہفتہ کو بیک وقت دوعلیحدہ پروگرام منعقد ہوں گے۔ 12اگست بروزجمعہ صبح10بجے دن گورنمنٹ وومنس ڈگری کالج ، گرلزہائی اسکول کیمپس ، چیتہ خانہ بیدر پر ’’اِن سے ملئے ‘ ‘ نامی پروگرام ہوگا جس کی مرکزی شخصیت ڈاکٹر انجم شکیل احمد (مدینہ منورہ ) ہوں گی ۔ مہمان مقرر کی حیثیت سے محمدکمال الدین شمیم ؔ ڈاکٹر انجم شکیل احمد کا تعارف پیش کریں گے۔اسی طرح دوسراپروگرام’’حاصل مطالعہ ‘‘ کے عنوان سے 13؍اگست بروزہفتہ ٹھیک 12بجے دن پی یوکالج کمٹھانہ میں ہوگا ۔ڈاکٹر محمدنظام الدین ’’کہانیاں ۔انسانی قدروں کے تحفظ کا ذریعہ‘‘ عنوان پر اپنا حاصل مطالعہ پیش کریں گے۔ ہردو پروگرام کی صدارت محمدیوسف رحیم بیدری رکن کرناٹک اردواکادمی کی ہوگی ۔ دونوں پروگرام طلبہ کے علاوہ عوام الناس اور باذوق مردوخواتین کے لئے ہیں۔ان پروگراموں میں شریک ہوکر انہیں کامیاب بنانے کی اپیل محمدیوسف رحیم بیدری رکن کرناٹک اردو اکادمی نے کی ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا