English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہیراگولڈ پارٹنرس کے درمیان تنازعہ : پولس تھانے میں شکایت درج (مزید اہم ترین خبریں )

share with us

دکن کرونکل انگریزی اخبار میں شائع تفصیلی رپورٹ کے مطابقسلمان کے والدنے حیرت انگیز انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ سلمان دبئی سے دو سو کلو سونا لے آیا تھا اور دس کلو سونا اس کو بطور کمیشن کے ملا ہے۔ اس بات کا ابھی خلاصہ ہونا باقی ہے کہ یہ سونا ہندوستان قانونی طور پر لایا گیا ہے یا غیر قانونی طور پر ؟؟ اس سے پہلے انفورس مینٹ ڈائریکریٹ نے ٹولی چوکی میں موجود کمپنی کے جائیداد کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ دوسری جانب سے سٹی کرائم برانچ پولیس افسران نے حیدرآباد کے ممبر پارلیمنٹ اسد الدین اویسی کی جانب سے درج کی گئی شکایت پرچھانبین شروع کردی ہے۔ کمپنی کی سی ای او ڈاکٹر نوہیرا کے سسر انور اللہ قریشی نے الزام لگایا ہے کہ سلمان نے جب کمیشن مانگنا شروع کیا تو نوہیرا نے اسے ہراساں کرنا شروع کردیا ۔ جبکہ ان کا یہ بھی ماننا ہے کہ اگر سلمان اور نوہیرا کے مابین شوہر بیوی کے جھگڑے ہیں یا پھر ان کا آپسی تنازعہ ہے تو ان کے بھائیوں کو پولس کیوں کر گرفتار کرسکتی ہے ، سلمان کے والد نے اسے ناانصافی قرار دیتے ہوئے ، جو غلطی کیا ہے اسی کو گرفتا کرکے تحقیقات کرنے کی مانگ کی ہے ۔ اس دوران گول کنڈہ پولیس نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلمان کے دونوں بھائیوں کو تحقیقات کے لیے گرفتار کیا گیا ہے۔ ہم نے سلمان کے خلاف بھتہ خوری اور مجرمانہ دھمکیوں کا معاملہ درج کرلیا ہے۔معاملہ اس وجہ سے سے بھی سنگین ہورہا ہے کہ پولیس اور نوہیرا کے سسر انوار اللہ قریشی بھی نہیں جانتے کہ دو کلو سونا ہندوستان کیسے پہنچا۔ ذرائع سے یہ بات بھی معلوم ہوئی ہے کہ دس کلو سونے کے بل پولیس تھانہ میں جمع کرائے گئے ہیں۔ ملحوظ رہے کہ ہیرا گروپ ہندوستان میں سونے کا کاروبار کے ساتھ ساتھ دیگر تجارتیں بھی کرتی ہیں۔ حیدر آباد سے ممبر پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے بھی ہیرا گروپ کے خلاف دھوکہ دہی کا معاملہ درج کرلیا ہے جس کے بارے میں سی سی ایس پولیس تحقیقات کررہی ہے۔ معاملہ کو طول پکڑتا دیکھ کر سنیچر کے روز مصعب ٹینک نامی علاقے میں واقع کمپنی کے دفتر کے باہر کمپنی میں سرمایہ لگانے والوں کی ایک بڑی تعداد نے احتجاج بھی کیا ۔اس خبر کے منظر عام پر آنے کے بعد اس کمپنی میں جتنے بھی لوگوں نے سرمایہ لگایاہے وہ تشویش میں مبتلاہوگئے ہیں، فکروخبر اس سلسلہ میں مزید جانکاری حاصل کرنے کی کوشش کررہاہے ۔ 


60بوتلیں غیر ملکی شراب کے ساتھ ایک شخص گرفتار

دربھنگہ ۔8 اگست (فکروخبر/ذرائع )بہار کے دربھنگہ ریلوے اسٹیشن سے آج پولس نے 60 بوتلیں غیر ملکی شراب کے ساتھ ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ریلوے پولس کے ذرائع نے یہاں بتایا کہ دہلی سے دربھنگہ آئی سونتنترتا سینانی سپر فاسٹ ٹرین سے اترے دو مسافروں کی جب شک کی بنیاد پر ریاستی ریلوے پولس نے دربھنگہ جنکشن پر تلاشی لی تب ان کے بیگ سے غیر ملکی شراب کی 750 ایم ایل کی 60 بوتلیں برآمد ہوئیں۔ذرائع نے بتایا کہ تلاشی کے دوران ایک شخص پولس کو دھوکہ دے کر فرار ہوگیا جبکہ سمستی پور ضلع کے کشن پور گاؤں کے رہنے والے رام جی چندر چندیلا کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ گرفتار شخص سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے ۔



وزیر اعظم دلتوں سے اظہارِ ہمدردی کے ساتھ ساتھ ان کے خلاف تشدد کرنے والوں پر کارروائی بھی کریں: ڈاکٹر محمد منظور عالم

نئی دہلی، 8اگست(فکروخبر/ذرائع)گؤ رکشکوں کے ذریعہ ہندوستان کے مختلف مقامات پر دلتوں پر کیے جارہے مظالم پر وزیر اعظم نریندر مودی کے تازہ بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے آل انڈیا ملی کونسل کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر محمد منظور عالم نے اس کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ پہلی بار انھوں نے ہزاروں سال سے دبے کچلے دلتوں کو دلت بھائی کہہ کر پکارا ہے، کیا ہی اچھا ہوتا کہ اسی طرح کے میٹھے الفاظ اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے لیے بھی استعمال کیے گئے ہوتے، ان الفاظ کی اہمیت اور بڑھ جاتی اگر ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی بات بھی کی جاتی۔ 
ڈاکٹر عالم نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ کسی سے چھپا نہیں ہے کہ گؤ رکشا کے نام پر دادری میں، ٹرینوں میں ہوئے حملے، حیدرآباد میں رونما ہواواقعہ اور مدھیہ پردیش میں پُر تشدد واقعات کے پیچھے کون ہے ، ان سبھی صوبوں میں جہاں بی جے پی کی حکومت ہے، اس کے باوجود کہ جانچ ایجنسیوں کو معلوم ہے کہ کون مظلوم ہے اور کون ظلم کررہا ہے، لیکن پھر بھی کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے۔ ا نھوں نے کہا کہ اگر واقعی وزیر اعظم اس معاملہ میں سنجیدہ ہیں تواپنی پارٹی کی سرکاروں کو ہدایت دیں کہ ایسے لوگوں کے خلاف فی الفور کارروائی کی جائے۔ انھوں نے کہا کہ گؤ رکشا کے نام پر جو لوگ جینے کا حق چھین رہے ہیں انہیں سزا ملنی چاہیے۔ لیکن وزیر اعظم نے بہت خوبصورت انداز میں بیان تو دے دیا ، کارروائی کی شکل میں ابھی تک کچھ بھی نظر نہیں آرہا ہے۔ وزیر اعظم نے دلتوں سے ہمدردی کے اظہار میں یہ بھی کہا کہ اگر کوئی شکایت یا ناراضگی ہے تو ہمیں گولی مار دیں۔ کیا ہی اچھا ہوتا کہ وہ اس کے بجائے یہ کہتے کہ ملک میں جو بھی قانون توڑے گا خواہ اس کا تعلق کسی ذات سے ہو، قانون کی بالادستی بنائے رکھنے کے لیے پولس ایسے لوگوں کو گرفتار کرکے انہیں سزا دلوانے کی کوشش کرے گی، تاکہ قانون کی حکمرانی قائم رہے ورنہ یہ سمجھا جائے گا کہ عملی کارروائی کی جگہ شیریں الفاظ کا استعمال کیا گیاہے۔ انھوں نے وزیر اعظم سے اپیل کی کہ ملک میں فرقہ پرستی پھیلانے والے زہر افشانی کرنے والے اور قانون کو توڑنے والے لوگوں کے خلاف سخت قدم اٹھائیں تاکہ لوگ یہ سمجھ سکیں کہ یہاں کا آئین عظیم ہے اور ملک تعصب سے پاک ہے ، اور ’سب کا ساتھ سب کا وکاس‘ کا نعرہ ایک حقیقت ہے۔


ناگمنگل میں کرناٹک اردو اکادمی کا کا میاب سمینار اور کُل ریاستی مشاعرہ

’’ اردو کبھی ختم ہونے والی زبان نہیں ہے‘‘۔کے افتخار احمد شریف کا اعلان

ناگمنگل۔8اگست (فکروخبر/ذرائع) منڈیا ضلع کے ناگمنگل میں ایک روزہ سمیناراور کُل ریاستی مشاعرہ کرناٹک اردو اکادمی اوربزم گلستان ادب ناگمنگل کے اشتراک سے بخوبی عمل میںآیا۔’’ریاست کرناٹک میں اردو زبان کے فروغ کے مسائل اورحل‘‘ کے عنوان پر قاضی انیس الحق مؤظف ایڈشنل ڈائرکٹر جنرل دور درشن،ڈاکٹر حلیمہ فردوس اور ڈاکٹر فجیہہ سلطانہ نے کامیاب مقالے پیش کیے۔انہوں نے اپنے مقالوں میں ایسے دلائل پیش کیے جن کی وجہ سے اردو کوپس پشت ڈالا جا رہا ہے۔ساتھ ہی انہوں نے کرناٹک میں اردو کے تعلق سے پیدا شدہ مسائل کو پیش کرنے کے ساتھ ان کے قابل قبول تدارک بھی پیش کئے۔یہ سمینار منڈیا روڈ پر واقع نیشنل اسکول میں بروز اتوار بتاریخ 14 جولائی 2016 کو 11 بجے شروع ہوا۔ جس کا افتتاح عزیز اﷲ بیگ چیرمین کرناٹک اردو اکادمی کے بدست عمل میں آیا۔اس نشست کے مہمانان خصوصی پروفیسر م ن سعید سابق چیرمین کرناٹک اردو اکادمی، کے افتخار احمد شریف مدیر روزنامہ سالار بنگلور اور شری کے آر اننت راجو بی ای او،نیشنل اسکول کے مالک عبدالرحمن مطیب رہے۔ پروفیسر م ن سعید نے اپنے تاثرات میں مقالہ نگاروں کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے اپنے بیان میں بتایا کہ اردو کا کوئی مسلک، مذہب ور ملک نہیں ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی انکشاف کیا کہ اردو زبان،مذہبوں، ریاستوں اور ملکوں کے دلوں کو جوڑنے والی زبان ہے۔یہ کسی خاص مذہب کی زبان نہیں ہے۔ہم کو اپنی سوچ اور فکر بدلنا چاہئے۔ہم کو ہمارے حریف کمزور کرنے کی کوشش کریں گے۔ لیکن ہمیں اپنی خود اعتمادی پیدا کرتے ہوئے ان کے جال میں نہیں پھنسنا چاہئے۔ افتخار احمد شریف نے اپنے مخصوص لب و لہجہ میں تاثرات پیش کرتے ہوئے سامعین کو کافی محظوظ کیا۔ انہوں نے اردو پر چھائے مایوسی کے بادل کو پرے ڈھکیلتے ہوئے تالیوں کی گونج میں اعلان کیا کہ اردو کبھی ختم ہونے والی زبان نہیں ہے ۔عبدالرحمن مطیب مالک نیشنل اسکول نے بتایا کہ وہ زیادہ پڑھے لکھے نہ ہونے کے باوجود تعلیم کو فروغ دینے کی خاطر ایک اسکول قائم کیا ہے اوردوسروں کو مشعل راہ بنتے ہوئے اس اسکول میں سہ لسانی فارمولے کے تحت اردو بھی پڑھائی جا رہی ہے۔ تاہم انہوں نے مسلم بچوں کو عربی تعلیم دلانے کا بھی معقول انتظا م کر رکھا ہے۔ بی ای او اننت راجو نے پرائمری ایجوکیشن کو اپنی مادری زبان میں حاصل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے مشورہ دیا کہ اردو اکادمی کم از کم دو اردو اسکولوں کو اپنی گود لے ۔اس سمینار کا آغاز حافظ ہارون رشید خطیب و امام مکہ مسجد قرأت آیات قرآنی سے ہوا۔ حضور سرور کونین ؐکی بارگاہ میں محبوب پاشاہ موظف ویٹرنری ڈاکٹر نے خطیب ناگمنگلی کی نعت شریف کا خوبصورت نذرانہ پیش کیا ۔ سراج احمدخالد رجسٹرار نے شہ نشین پر بیٹھے ہوئے احباب کا اور سامعین کا خیر مقدم کیا۔ ین محمد غوث خطیب نے سبھی مہمانان کا فرداً فرداً تعارف کرایا۔ نعمت اﷲ خان کنوینر اور ممبر کرناٹک اردو اکادمی نے سبھی مہمانان اورصدر کرناٹک اردو اکادمی کی گل پوشی ،شال پوشی کی اور مومنٹو پیش کئے۔ظہرانے کے بعد کل ریاستی مشاعرہ عزیز اﷲ بیگ کی صدارت میں اور منیر احمد جامی کی نظامت میں منعقد ہوا جس کے مہمانان خصوصی پروفیسر ریاض احمد رہے۔مشاعرہ کے آغاز سے پہلے اصغر علی اور قاضی سیف اﷲ کو ان کے تعلیمی اور صحافتی خدامات کو سراہتے ہوئے تہنیت پیش کی گئی۔یم یس سی کے رینک ہولڈر وسیم عمران کی عزت افزائی کرتے ہوئے انہیں اعزاز سے نوازا گیا۔ اس مشاعرہ میں ڈاکٹر عابد اﷲ اطہر، شری گیان چند مرمگیا، شفیق عابدی،منیر احمد جامی،محمد غوث خطیب،سید احمد راحل، مشتاق سعید، عبدالقادر عارف ، محترمہ ریشما طلعت شبنم، حسن علی خان حسن، سید برہان الدین ذوق، اثر جعفری، اشفاق بیگ اشفاق، محمد عباس گوہر، ارقم مظہری اور امیر جان امیرنے اپنا کلام سنا کر سامعین کوکافی محظوظ کیا۔ تمام شعراء کی خدمت میں مومنٹو اور نذرانے پیش کیے گئے۔نعمت اﷲ خان نے آخر میں سبھی مہمانان کا، شعراء کرام کا ، بزم گلستان ادب کے تمام اراکین کا اور نیشنل ا سکول کے منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔ اس کے ساتھ ہی رات کے 7 بجے مشاعرہ برخاست ہوا


ستیش اپادھیائے اسپتال میں داخل

نئی دہلی ۔8 اگست (فکروخبر/ذرائع ) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کی دہلی یونٹ کے صدر ستیش اپادھیائے کو وائرل بخار ہونے کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔دہلی اسمبلی میں اپوزیشن کے لیڈر وجیندر گپتا نے بتایا کہ مسٹر اپادھیائے کو صبح تیز بخار ہونے کے بعد ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ مسٹر اپادھیائے کو دن میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرنا تھا۔ بی جے پی لیڈر کو یہاں ساکیت واقع میکس ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔


پالیسی پر مبنی اصلاحات سے کاروبار کے امکانات میں اضافہ ہوا ہے : ڈبلیوٹي سي اے 

نئی دہلی۔8 اگست (فکروخبر/ذرائع )ملک میں پالیسی پر مبنی حالیہ اصلاحات سے آنے والے وقت میں یہاں تجارت اور سرمایہ کاری کے امکانات میں اضافہ ہوا ہے ۔بین الاقوامی تجارت کو فروغ دینے والی تنظیم ورلڈ ٹریڈ سینٹر ایسوسی ایشن (ڈبلیوٹي سي اے ) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اسکاٹ فرگیوسن نے آج یہاں نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا، 'حکومت کی طرف سے کئے گئے حالیہ پالیسی اصلاحات سے ہندوستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کے امکانات میں اضافہ ہوا ہے '۔انہوں نے ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے لیے منظور کردہ بل کا ذکر کرتے ہوئے کہا، 'ریئل اسٹیٹ کے سیکٹر میں عالمی سطح پر اقتصادی ترقی کا بنیادی عنصر رہا ہے '۔ادارے کے نائب صدر (ایشیا ۔پیسفک) اسکاٹ وانگ نے اس موقع پر کہا، 'ہندستان ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے لئے سب سے تیز رفتاری کے ساتھ ابھرتا ہوا بازار ہے ۔ ملک میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی تعداد 2011 میں 5 تھی جو اب بڑھ کر 26 ہو گئی ہے ۔


''ہم مودی سے دوستی کرنا چاہتے ہیں'':کے ٹی راما راو کا ٹوئٹ

حیدرآباد۔8 اگست (فکروخبر/ذرائع)تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے کہا ہے کہ ہم مودی سے دوستی کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے وزیر اعظم کے دورہ کے موقع پر ٹوئٹر کے اپنے پیام میں کہا کہ پہلی مرتبہ تلنگانہ کا دورہ کرنے والے نریندر مودی کا استقبال ہے ۔انہوں نے کہا کہ فرینڈشپ ڈے کے موقع پر ان کی آمد ایک خوش آئند بات ہے ۔ ہم ہمیشہ مرکز سے اچھے تعلقات کے خواہش مند ہیں۔


وزیراعظم کا دورہ۔کانگریس ، سی پی ایم اور تلگودیشم کے لیڈر گرفتار

حیدرآباد۔8 اگست (فکروخبر/ذرائع )وزیر اعظم نریندر مودی کے آج ضلع میدک کے گجویل کے دورہ کے موقع پر کانگریس کے چلو گجویل پروگرام کو دیکھتے ہوئے پولیس نے احتیاطی طور پر کانگریس کے لیڈروں کو حراست میں لے لیا ۔ جبکہ ضلع نلگنڈہ کے بھونگیر میں کل رات دیر گئے کانگریس کے دس لیڈروں کو حراست میں لے لیا گیا ۔ نلگنڈہ کے چوٹ اپل میں کانگریس ' تلگودیشم اور سی پی ایم کے کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا ۔میدک کے سدی پیٹ اور نارائن پیٹ میں کانگریس کے بعض لیڈروں کو گھر پر نظر بند کردیا گیا ۔ ان گرفتاریوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کانگریس کے لیڈروں نے الزام لگایا کہ مرکز اور ریاست کی حکومتیں نامناسب حکمرانی کررہی ہیں اور عوام کیلئے احتجاج کا موقع بھی انہیں نہیں دیا جارہا ہے ۔


وزیر اعظم کو دو سال بعد تلنگانہ کے دورہ کیلئے وقت ملا :کانگریس کے سابق رکن پارلیمنٹ مدھو یاشکی گوڑ

حیدرآباد۔8 اگست (فکروخبر/ذرائع)تلنگانہ کانگریس کے سابق رکن پارلیمنٹ مدھو یاشکی گوڑ نے وزیر اعظم کے دورہ تلنگانہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کو دو سال بعد تلنگانہ کے دورہ کیلئے وقت ملا ہے ۔انہو ں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گجویل میں وزیر اعظم جس پروجیکٹ کا افتتاح کرنے والے ہیں وہ صرف 40مواضعات کیلئے پینے کے پانی کی سپلائی کا پروجیکٹ ہے ۔ اسے واٹر گرڈ کا نام دیا گیا ہے ۔ دراصل یہ وزیر اعلی چندر شیکھر راؤ اور ان کے بیٹے کا گریڈ (لالچ) ہے کیونکہ اس پروجیکٹ کا ان دونوں نے کروڑ ہا روپئے کا گھوٹالا کیا ہے ۔
انہو ں نے کہا کہ وزیر اعظم نے آندھراپردیش کے دارالحکومت امراوتی جاکر نئے دارالحکومت کے لیے پانی اور مٹی فراہم کیا ۔ اب وہ تلنگانہ آرہے ہیں ۔ انہو ں نے وزیر اعظم سے خواہش کی کہ ملک بھر میں جس طرح کے وعدے انہوں نے کئے ' ویسے وعدے تلگو عوام سے نہ کریں اور ٹی آر ایس حکومت کے کرپشن کو قانونی حیثیت نہ دیں ۔


تلنگانہ اور آندھراپردیش میں ناگ پنچمی فیسٹول

حیدرآباد ۔8 اگست (فکروخبر/ذرائع )دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش میں آج ناگ پنچمی فیسٹول منایا جارہا ہے ۔ اس موقع پر خواتین کی مندروں میں طویل قطاریں دیکھی جارہی ہیں۔سانپ کے بِلوں کے قریب ہلدی اور پھول رکھے جارہے ہیں۔ خواتین سانپوں کے بل میں دودھ بھی ڈال رہی ہیں۔ ہندو عقیدہ کے مطابق غیر شادی شدہ لڑکیوں کا ماننا ہے کہ ناگ پنچمی کے دن ناگ دیوتا کی پوجا کرنے سے ان کی جلد شادی ہوگی ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا