English   /   Kannada   /   Nawayathi

تنازعہ کے بعد مدھیہ پردیش کے چھندواڑا میں ڈاکٹر ذاکرنائیک کے تین حامی حراست میں(مزید اہم ترین خبریں )

share with us

پولیس کے مطابق اسی دوران مقامی لوگوں نے پولیس کو اس بارے میں اطلاع دے دی ،جس کے بعد اعلی افسروں نے تینوں افراد کو احتیاط کے طورپر حراست میں لےکر صورت حال کو قابو میں کیا۔ باہر سے آئے لوگوں میں سے ایک کا نام اقبال حسین بتایا جارہا ہے ،دیگر دو کی شناخت معلوم نہیں ہے۔پولیس کی کارروائی کے بعد سے شہر میں صورت حال قابو میں ہے۔


راج ناتھ نے پاکستان کو دہشت گردی پر نکیل کسنے کی دی نصیحت، میڈیا نے کیا بلیک آؤٹ

نئی دہلی۔04 اگست (فکروخبر/ذرائع) وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے پاکستان کے اسلام آباد میں جاری سارک کانفرنس میں دہشت گردی پر کھری کھری بات کہی۔ راج ناتھ نے پاکستان کا نام لئے بغیر اسے دہشت گردی پر نکیل کسنے کی نصیحت دی۔ راج ناتھ نے کہا کہ دہشت گردی آج کے وقت میں سب سے بڑا خطرہ اور چیلنج ہے۔حال ہی میں کشمیر میں مارے گئے حزب المجاہدین کے دہشت گرد برہان وانی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے راج ناتھ نے کہا کہ دہشت گردی کی ستائش بند ہونی چاہئے اور دہشت گردوں کو شہید کا درجہ نہیں دیا جانا چاہئے۔ دہشت گردی اچھی یا بری نہیں ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور دہشت گردوں کی صرف تنقید کرنا ہی کافی نہیں ہے، ان پر کارروائی بھی ہونی چاہئے۔راج ناتھ نے کہا کہ نہ صرف دہشت گردوں اور ان کی تنظیموں پر سخت کارروائی کی جائے بلکہ انہیں شہ دینے والے افراد، تنظیموں اور ممالک پر بھی کارروائی ہو۔ جو بھی ملک دہشت گردوں کو پناہ، سیف ہیون دیتے ہیں، انہیں الگ تھلگ کیا جانا چاہئے۔خاص بات یہ بھی رہی کہ راج ناتھ کی تقریر کا پاکستانی میڈیا نے پوری طرح بلیک آؤٹ کر دیا۔ کسی بھی نیوز چینل پر راج ناتھ کی تقریر نظر نہیں آئی۔ ایئر پورٹ پر راج ناتھ کی ہونے والی پریس کانفرنس بھی ٹال دی گئی ہے۔ رشتوں میں تلخی کا ثبوت یہ بھی تھا کہ راج ناتھ سنگھ لنچ میں بھی شامل نہیں ہوئے۔بتا دیں کہ جنوبی ایشیا علاقائی تعاون کی تنظیم (سارک) کی وزارتی سطح کی کانفرنس میں حصہ لینے یہاں آئے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے رکن ممالک کے اپنے ہم منصب وزراء کے ساتھ آج پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ راج ناتھ سارک ممالک کے وزراء داخلہ کے اس مشترکہ وفد کا حصہ تھے جس نے وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ ان کے دفتر میں ملاقات کی


حج 2016 : دہلی سے 340 عازمین حج پر مشتمل پہلا قافلہ سفر مقدس کے لئے روانہ

نئی دہلی۔04 اگست (فکروخبر/ذرائع) مقدس سفر حج پر جانے والے عازمین کا پہلا قافلہ دیر رات سعودی عرب کے لئے روانہ ہوا ،جس میں 340 افراد شامل تھے۔ مرکزی وزیر مملکت برائے اقلیتی امور (آزادانہ چارج ) مختار عباس نقوی نے یہاں اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر واقع حج ٹرمنل سے عازمین کے پہلے قافلے کو روانہ کیا۔اس موقع پر دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا، مرکزی حج کمیٹی کے چیئرمین محبوب علی قیصر، دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے چیئرمین اشراق احمد ایم ایل اے، وزارت خارجہ کے جوائنٹ سکریٹری راکیش موہن، کونسلر سیما طاہرہ اور دہلی حج کمیٹی کے ایگزیکٹیو افسر اشفاق عارفی کے علاوہ حج امور سے متعلق دیگر افسران اور عہدیداران موجود تھے۔عازمین حج کو روانہ کرتے ہوئے مسٹر نقوی نے عازمین سے ملک میں امن، خوشحالی، قومی آہنگی اور پوری دنیا سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے دعا کرنے کی اپیل کرتے ہوئے عازمین کے فریضہ حج ادا کرکے صحیح سلامت واپسی کی آرزو کی۔دہلی سے عازمین حج کی دوسری پرواز آج صبح ساڑھے گیارہ بجے روانہ ہوگی، جس میں 338 عازمین کے علاوہ ایک شیر خوار بچہ بھی شامل ہے۔ آج رات ساڑھے دس بجے تیسری پرواز روانہ ہوگی، جس میں 330 عازمین دہلی کے جب کہ دس اترپردیش کے ہوں گے۔ دہلی امبارکیشن پوائنٹ سے سفر حج کے لئے روانہ ہونے والوں میں دہلی کے عازمین کے علاوہ اترپردیش، ہریانہ، ہماچل پردیش، چنڈی گڑھ اور اتراکھنڈ کے عازمین شامل ہوں گے۔حج 2016 میں ہندوستان سے مرکزی حج کمیٹی کے ذریعے ملک بھر کے 21 امبارکیشن پوائنٹ سے ایک لاکھ 20 عازمین سفر حج کے لئے روانہ ہوں گے جب کہ 36 ہزار عازمین مختلف ٹور آپریٹرز کے ذریعے سفر حج پر جائیں گے، جس کی سہولت کے لئے مرکزی حکومت، ریاستی حکومتوں اور دیگر متعلقہ ایجنسیوں نے خاطر خواہ اقدامات کئے ہیں۔ تاکہ عازمین کو کسی طرح کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔


ٹاپرس اسکیم : سائنس کے تھرڈ ٹاپر کا انکشاف ، بچہ رائے سے 5 لاکھ روپے میں ہوئی تھی ڈیل

بہار:04 اگست (فکروخبر/ذرائع)بہار انٹر ٹاپرس گھوٹالہ میں بدھ کو بڑا انکشاف ہوا ہے ۔ پولیس نے اس معاملے میں انٹر سائنس کے تھرڈ ٹاپر راہل کمار کو ویشالی سے گرفتار کر لیا ۔ گرفتاری کے بعد تفتیش کے دوران راہل نے انکشاف کیا کہ سائنس کے تھرڈ ٹاپر بننے کے لئے اس کے والد نے بی ایس کالج کے ڈائریکٹر بچہ رائے سے 5 لاکھ روپے میں ڈیل کی تھی ۔ اس معاملے میں ڈھائی لاکھ روپے دیے جا چکے تھے اور باقی کے پیسے بعد میں دینے کی ڈیل ہوئی تھی ۔ایس ایس پی منو مہاراج نے کہا کہ فی الحال راہل کمار سے پوچھ گچھ جاری ہے ، جس کے بعد اس کے والد کو بھی گرفتار کیا جائے گا ۔ اس سے قبل بہار بورڈ نے راہل کا رزلٹ منسوخ کر دیا تھا ۔ راہل انٹر سائنس میں تیسرا ٹاپر تھا ۔ ایس آئی ٹی کی ایف آئی آر میں سوربھ کو انٹر سائنس کا سکینڈ ٹاپر اور راہل کمار کو چوتھا ٹاپر بتایا گیا تھا ۔


کیجریوال حکومت کو ہائی کورٹ سے بڑا جھٹکا، کہا لیفٹیننٹ گورنر کا فیصلہ ہی قابل قبول

نئی دہلی۔ 04 اگست (فکروخبر/ذرائع)دہلی ہائی کورٹ سے کیجریوال حکومت کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ ہائی کورٹ نے اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) اور دیگر معاملات پر دہلی حکومت کے اختیار پر عام آدمی پارٹی کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ لیفٹیننٹ گورنر دہلی کا انتظامی سربراہ ہے، تو لیفٹیننٹ گورنر کا فیصلہ ہی قابل قبول ہوگا۔ وہیں آپ حکومت نے اس فیصلے کے خلاف جلد سے جلد سپریم کورٹ میں اپیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔آج اپنے فیصلے میں ہائی کورٹ نے کہا کہ دہلی حکومت ایل جی کی اجازت سے ہی فیصلے لے گی۔ پولیس، زمین اور قانون وانتظام پر آخری فیصلہ بھی مرکزی حکومت کا ہو گا۔ مرکزی افسر اے سی بی کے دائرے سے باہر رہیں گے۔دراصل، دہلی حکومت چاہتی تھی کہ دہلی پر مرکز کے اختیار جیسے اہم مسائل پر قانونی رخ صاف ہو۔ اسی معاملے کو لے کر دہلی حکومت سپریم کورٹ بھی گئی تھی، لیکن سپریم کورٹ نے دہلی حکومت کو ہائیکورٹ جانے کو کہا تھا


بلند شہر کے بعد اب بریلی میں درندگی

ٹیچر کی اجتماعی عصمت دری کرکے ویڈیو بنائی گئی ،علاقے کے آفیسر انچارج معطل،

ملزمین نے شکایت کرنے پر سوشل میں پوسٹ کی دھمکی دی، گائوں والوں نے ہائی وے جام کرکے انصاف کی مانگ کی 

بریلی،04 اگست (فکروخبر/بی این ایس) یوپی کے بلند شہر میں خاتون اور اس کی بیٹی کی اجتماعی عصمت دری کے واقعہ کے دو دن بعد اب بریلی میں بھی ایک ٹیچر کے ساتھ اجتماعی آبروریزی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ معلومات کے مطابق تین افراد نے خاتون کو اغوا کرکے اسلحہ کے زور پر اجتماعی عصمت دری کی ہے۔ واقعہ سے مشتعل خاندان اور گاؤں والوں نے بدھ کو ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے ہائی وے بند کر دیا۔ متاثرہ نے پولیس کو بتایا کہ وہ منگل کو اسکول کے لئے جا رہی تھی اسی وقت ایک کار رکی اور اس میں سوار تین افراد نے انہیں گاڑی میں گھسیٹ لیا۔ خاتون نے بتایا کہ تینوں نے اس کے ساتھ چلتی گاڑی میں عصمت دری کی بعد میں اسے ہائ وے کے قریب ایک کھیت میں پھینک کر فرار ہو گئے۔ ملزمان نے استحصال کی ویڈیو بھی بنائی ہے اور شکایت کرنے پر سوشل میڈیا پر ویڈیو پوسٹ کرنے کی دھمکی دی ہے۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ ہم معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ واقعہ کے بعد علاقے کے آفیسر انچارج راجیش سنگھ کو معطل کر دیا گیا ہے۔ معلومات کے مطابق عورت کے ساتھ ایک ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ کر ثبوت جمع کر رہی ہے۔ بدھ کی صبح بھی ایک ٹیم جائے حادثہ پر پہنچی ہے۔ غور طلب ہے کہ بلند شہر میں خاتون اور اس کی بیٹی کے ساتھ ہوئے گینگ ریپ معاملے میں پولیس کا کردار پہلے سے ہی سوالات کے گھیرے میں ہے اور عوامی تحفظ کو لے کر وزیر اعلی اکھلیش یادو بھی مخالفین کے نشانے پر ہیں ایسے میں پے درپے یوپی میں اجتماعی عصمت دری کے واقعات نے یوپی سرکار کی شبیہ کو مزید داغدار کردیا ہے۔ وہیں متاثرہ خاندان نے تین ماہ کے اندر انصاف نہ ملنے پر خودکشی کی بھی دھمکی دی ہے۔


لوک سبھا میں حکومت نے ذاکر نائک کو کلین چٹ دی

نئی دہلی، 04 اگست (فکروخبر/بی این ایس) مشہور مبلغ اسلام ڈاکٹر ذاکر نائیک تقریباً ایک ماہ سے تنازعات میں ہیں ان کے بارے میں حکومت نے لوک سبھا میں ایک بیان جاری کر کے کہا ہے کہ ان کے اور دہشت گردوں کے درمیان کوئی بھی لنک نہیں پایا گیا ہے اور ان کے خلاف کوئی بھی ثبوت نہیں ہے۔ لوک سبھا میں دی گئی اس تحریری کلین چٹ کے بعد ڈاکٹر ذاکر نائیک اب راحت محسوس کر رہے ہوں گے جنہوں نے ٹائمز ناؤ چینل اور ارنب گوسوامی کے خلاف 500 کروڑ کا ہتک عزت مقدمہ قائم کیا تھا۔ جن لوگوں پر ڈاکٹر ذاکر نے الزام لگایا ہے ان میں متنازعہ اینکر ارنب گوسوامی کا نام سب سے اہم ہے، لوک سبھا میں حکومت ہند کے وزیر داخلہ (ریاست) ہنس راج گنگا رام اہیر نے یہ بات بتائی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا