English   /   Kannada   /   Nawayathi

اب مظفر نگر میں دادری دہرانے کی کوشش ، گئوکشی کے نام پر ہجوم نے اقلیتی فرقہ کے ایک گھر کوگھیرا(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

بھیڑ کا الزام تھا کہ ذیشان کے گھر میں گئو کشی کی گئی ہے ۔ تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کسی بھی بڑے سانحہ کوٹال دیا۔ اتوار دیر رات پولیس نے ذیشان اور اس کے ایک چچا زاد بھائی کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ۔پولیس کے مطابق معاملے کی حساسیت کے پیش نظر یہ کارروائی کی گئی ہے ۔ فی الحال گاؤں پوری طرح ماحول پر امن ہے ۔ وہیں بی جے پی ممبر اسمبلی کپل دیو اگروال نے پورے معاملے پر پولیس انتظامیہ اور ریاستی حکومت پر الزام لگاتے ہوئے گئو کشی کرنے والوں پر این ایس اے کے تحت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔


اورنگ آباد اسلحہ ضبطی کیس : ابوجندال سمیت 7 کو عمر قید ،

تین کو 8 ،8 سال اور دیگر کو 14 ، 14 سال کی سزا

نئی دہلی:02اگست (فکروخبر/ذرائع) سال 2006 میں اورنگ آباد شاہراہ پر ہتھیاروں کا ذخیرہ ملنے کے معاملے میں مکوکا کورٹ نے سزا کا اعلان کردیا ہے ۔ ابو جندال سمیت سات مجرموں کو عمر قید کی سزا سنائی جبکہ تین کو 8،8 سال اور دیگر دو کو 14 ، 14 سال کی سزا سنائی ہے ۔خیال رہے کہ 28 جولائی کو عدالت نےآرمس ایکٹ کے تحت 12 ملزموں کو قصوروار قرار دیاتھا جبکہ10 افراد کو باعزت بری کردیا تھا۔قابل ذکر ہے کہ 8 مئی 2006 کو مہاراشٹر انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) کو اطلاع ملی تھی کہ اورنگ آباد شاہراہ پر چندواڈ اور منماڈ کے درمیان کاروں میں ہتھیاروں کا ایک بڑا ذخیرہ جا رہا ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک کار کو روکا تھا، لیکن دوسری کار وہاں سے فرار ہو گئی تھی۔اس سلسلے میں کل 22مسلم نوجوانوں کی گرفتاری عمل میں آئی تھی ، جن میں سے 20ملزمان کے خلاف ہی فی الوقت مقدمہ چلایا گیا ،جبکہ عدالت نے وعدہ معاف گواہ ملزم سید مصطفیٰ اورمفرور ملزم شیخ نعیم کا مقدمہ دیگر ملزمین کے مقدمہ سے علیٰحدہ کر دیا ہے، ان کی قسمت کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا ۔خصوصی جج ایس این انیکر نے جن 12 مجرمین کو قصور وارقراردیا ہے ان میں ابو جندال کے علاوہ محمد عامر شکیل احمد، محمد مظفر تنویر،جاوید احمد عبدالمجید انصاری، افضل خان نبی خان، ڈاکٹر محمد شریف شبیر احمد، بلال احمد عبدالرزاق، سید عاکف سید ظفر الدین، افروزخان شاہد خان پٹھان، فیروز تاج الدین شیخ، شیخ عبدالنعیم اور فیصل عطاالرحمن شیخ شامل ہیں۔اس کے علاوہ عدالت نے جن ملزمین کو نا کافی ثبوت کی بناء پربا عزت بری کرنے کا حکم جاری کیا ہے ان میں فیروز دیشمکھ کے علاوہ سید زبیر سید احمد قادری، عبدالعظیم عبدالجمیل شیخ، ریاض احمد محمد رمضان ،خطیب عمران عقیل احمد، شیخ وقار محمد نثار، محمد صمد شمشیر خان پٹھان اور محمد عقیل محمد اسماعیل مومن شامل ہیں۔ان تمام لوگوں کا تعلق مہاراشٹر کے مختلف اضلاع مالیگاؤں،بیڑ،اورنگ آباد اور دیگر مقامات سے ہے۔


ٹرائل میں دہلی سے ممبئی ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے پہنچی ٹیلگو، لوگوں میں سیلفی کیلئے نظر آئی دیوانگی

نئی دہلی : 02اگست (فکروخبر/ذرائع)دہلی اور ممبئی سینٹرل کے درمیان سیمی هائی اسپيڈ ٹیلگو ٹرین کا ٹريل شروع ہو گیا ہے۔ دہلی سے ممبئی پہنچنے میں ٹرین نے طے وقت سے ڈیڑھ گھنٹہ زیادہ وقت لیا۔ ممبئی پہنچنے کا اس کا وقت صبح 10 بجے کا تھا ، لیکن ٹرین 11 بج کر 35 منٹ پر ممبئی سینٹرل پہنچی۔ وزارت ریل کے مطابق ہائی سپیڈ ریل کی طرف یہ ایک بڑا قدم ہے۔ 130 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے والی اسپین کی ٹیلگو ٹرین پیر کو نئی دہلی سے شام 7 بج کر 55 منٹ پر روانہ ہوئی ، جو پلول، متھرا، کوٹہ، رتلام اور سورت ہوتے ہوئے ممبئی پہنچی۔ واپي اور ممبئی کے درمیان ٹریک پر پانی بھر جانے کی وجہ سے اس کے پہنچنے میں تاخیر ہوئی ۔ اس کے مقررہ وقت 10 بجے کو دیکھا جائے ، تو یہ راجدھانی ایکسپریس سے 2 گھنٹے کم ہے۔خاص بات یہ ہے کہ پورے مدھیہ پردیش میں صرف رتلام اسٹیشن پر ہی اس ٹرین کا اسٹاپ دیا گیا تھا۔ پورے روٹ پر 130 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اس ٹیلگو ٹرین کا ٹرائل رن ہوا ، جس کو لے کر ریلوے کی بھی مکمل تیاریاں نظر آئیں۔ ریلوے بورڈ نے دہلی سے ممبئی کے درمیان تمام اسٹیشنوں پر پختہ انتظامات کی ہدایات پہلے ہی دے دیا تھا ۔خیال رہے کہ 3 اگست کو ممبئی سینٹرل- نئی دہلی کے درمیان دوسرا ٹیسٹ رن بھی 130 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہی ہوگا ، لیکن 5 اگست کو نئی دہلی -ممبئی کے درمیان اس ٹرین کا تیسرا اور آخری ٹرائل 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پر کیا جائے گا۔ متھرا اور پلول کے درمیان 180 کلومیٹر فی گھنٹے کا کامیاب ٹرائل رن پہلے ہی کیا جاچکا ہے۔ اس ٹرین کو لے کر لوگوں کی دیوانگی کا عالم ایسا کہ لوگ دیر رات اسٹیشن پہنچ کر سیلفی لیتے نظر آئے۔ٹیلگو کا حتمی ٹرائل 150 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے 15 اگست کو ہوگا۔ اسپین میں بنی اس ٹرین میں ہر چیز خاص ہے۔ ٹرین کی سيٹ بہترین کوالٹی کی ہے تو لوگوں کے پاوں کیلئے جگہ کا خاص خیال رکھا گیا ہے۔ ٹیلگو ٹرین میں 9 کوچ لگے ہیں ، جن میں ایک جنریٹر کوچ، ایک ریستوران کے علاوہ 5 عام اے سی چیئر کار اور 2 اے سی ایگزیکٹو کلاس کوچز ہیں۔


پاکستان میں راج ناتھ کو صدر سطح کی سیکورٹی ، 200 كمانڈوز سنبھالیں گے مورچہ

اسلام آباد :02اگست (فکروخبر/ذرائع) جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ سعید کی دھمکی کے بعد پاکستان حکومت نے فیصلہ کیا کہ ہندوستان کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کو صدر سطح کی سیکورٹی دی جائے گی ۔ راج ناتھ سنگھ 3-4 اگست کو سارک ممالک کے وزرائے داخلہ کے اجلاس میں شرکت کے لئے اسلام آباد پہنچ رہے ہیں ۔راج ناتھ کو اگر صدر کی سطح کی سیکورٹی دی جاتی ہے ، تو اس کا مطلب ہے کہ ان کے ساتھ 200 سکیورٹی کا دستہ رہے گا ، جس میں پاکستان کی اسپیشل فورس کے کمانڈوز بھی شامل رہیں گے ۔ ایک انگریزی اخبار کے حوالے سے خبر ہے کہ راج ناتھ کی سیکورٹی کا فیصلہ وزیر اعظم نواز شریف کی صدارت میں ہوئی ایک ہائی لیول میٹنگ میں کیا گیا ۔نواز کی صدارت میں ہوئی اس میٹنگ میں پاکستان کے وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان ، قومی سلامتی کے مشیر ناصر خان ، آئی ایس آئی ڈی جی ریٹائرڈ جنرل رضوان اختر ، انٹیلی جنس بیورو ڈی جی آفتاب سلطان اور دیگر سینئر افسران موجود تھے ۔خیال رہے کہ عام طور پر کسی بھی وزیر داخلہ کو پاکستان آنے پر وزیر سطح کی سیکورٹی مہیا کرائی جاتی ہے ، لیکن ہندوستان نے پاکستان سے دہشت گردی کی آہٹ کے بعد اپنے ہم منصبوں کو سیکورٹی بڑھانے کے لئے کہا تھا ۔ ذرائع کے مطابق راج ناتھ جس لگژری ہوٹل میں ٹھہریں گے ، وہ ہائی سیکورٹی زون میں ہے ، جہاں وزیر اعظم آفس ، وزارت خارجہ ، اور ڈپلومیٹک انکلیو ایک کلومیٹر کے دائر میں ہی واقع ہیں ۔خیال رہے حافظ سعید نے ایک بیان میں کہا تھا کہ میں پاکستان حکومت سے کہنا چاہتا ہوں کہ بے گناہ کشمیریوں کی موت کے لئے ذمہ دار راج ناتھ کا استقبال کر کے وہ کشمیریوں کے زخموں کی توہین کریں گے ۔ 2008 کے ممبئی دہشت گردانہ حملوں کے ماسٹر مائنڈ نے کہا کہ اگر 3 اگست کو سنگھ اسلام آباد آتے ہیں ، تو جے یو ڈی ملک بھر میں احتجاج کرے گا ، تاکہ دنیا کو یہ بتایا جا سکے کہ پاکستان کے حکمران کی کشمیریوں کے قاتلوں کے استقبال کرنے کی کوئی مجبوری ہو سکتی ہے ، لیکن پاکستان کے عوام ظلم کے شکار کشمیریوں کے ساتھ ہیں


آسام اور بہار سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے صفا بیت المال کی اپیل 
مرکزی صدر کی دورۂ آسام سے واپسی ۔ عنقریب بہار کیلئے وفد کی روانگی
حیدرآباد 02اگست (فکروخبرنیوز )مرکزی صدر صفا بیت المال مولانا غیاث احمد رشادی نے 25 اور 26؍جولائی کو آسام کے ضلع بنگائی گاوں اور دھوبری کا دورہ کیا اور آئی نامی ندی کے بہاوسے ڈوبی بستیوں کا مشاہدہ کیا۔ جہاں ہزاروں مکانات متاثر ہوئے ہیں ۔ نو گاوں میں موجود صفا کے نمائندے نے نوگاوں اور موری گاوں کی بدترین صورتحال کی اطلاع دی ہے جہاں خدمات کا آغاز ہوچکا ہے۔ کھوکھرا جار کے دو کیمپوں میں غذائی اجناس کی تقسیم جاری ہے۔ عنقریب صفا بیت المال کا ایک وفد بہار روانہ ہوگا اور سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد خدمات کا آغاز کرے گا۔ جمیع ٹرسٹیانِ صفابیت المال نے درد منداحباب سے اپیل کی ہے کہ وہ پانی میں محصور اور کیمپوں میں مقیم افراد کی امداد کریں۔ فون نمبرات 9394419820, 9394419821, 24551314, 24551319 پر ربط کریں۔
راہل گاندھی کا پھر نشانہ ، آنندی بین کو بلی کا بکرا بنانے سے نہیں بچے گی بی جے پی
نئی دہلی : 02اگست (فکروخبرنیوز ) کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے گجرات کی وزیر اعلی آنندی بین پٹیل کے استعفی پر آج کہا کہ گجرات کی بدحالی مودی کے دور حکومت میں ہوئی ہے لیکن اس کے لئے محترمہ پٹیل کو بلی کا بکرابنادیا گیا ہے لیکن بھارتیہ جنتا پارٹی کا بھلا نہیں ہوگا۔مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کر کے کہا کہ گجرات کی بدحالی کے لئے آنندی بین کے دو سال کی مدت نہیں بلکہ 13 سال کا مودی حکومت ذمہ دار ہے۔ اس کے لئے آنندی بین کو بلی کا بکرا بنایا گیا ہے اور اس سے بی جے پی بچنے والی نہیں ہے۔واضح رہے کہ گجرات کی وزیر اعلی نے اپنی عمر کا حوالہ دیتے ہوئے پیر کو استعفی دینے کا اعلان کر دیا تھا۔ ان کے استعفی کی قیاس آرائی کئی دنوں سے لگائی جا رہی تھی۔ یہ بھی قیاس آرائی تھی کہ انہیں گورنر بنائے جانے کی تیاری چل رہی ہے
تیار ہوجائیے ، اب سبزیاں بھی ہوں گی آپ کی تھالی سے غائب ، قیمت میں 40 فیصد تک اضافہ
نئی دہلی : 02اگست (فکروخبرنیوز ) ملک کے مختلف حصوں میں ہوئی بھاری بارش سے فراہمی میں خلل پیدا ہونے کی وجہ سے گزشتہ ایک مہینے میں دہلی اور قومی دارالحکومت کےعلاقے (این سی آر) میں سبزیاں خاص طور پر بھنڈی، گوبھی، پھلیاں، بینگن اور کریلا کی قیمتوں میں 35 سے 40 فیصد تک کا اضافہ ہوا ہے۔صنعت اور کامرس کی تنظیم ایسوچیم نے پھل اور سبزیوں کی ایشیا کی سب سے بڑی تھوک منڈی آزاد پور کے کاروباریوں کے حوالے سے کہا کہ بھاری بارش کی وجہ سے کھیتوں میں پانی جمع ہونے سے سبزیوں کی کٹائی نہیں ہو پا رہی ہے۔ اس سے منڈی تک سبزیوں کی فراہمی میں خلل پیدا ہونے سے گزشتہ ایک مہینے میں ان کے دام 40 فیصد تک بڑھے ہیں۔ وہیں، محکمہ موسمیات نے آئندہ چند دنوں میں اور بارش کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ اگر ایسا رہا تو ان کے دام میں فی الحال راحت کی امید نہیں کی جا سکتی ہے۔تنظیم نے کہا کہ جلد خراب ہونے والے پھل اور سبزیاں تاجروں کے لئے نقصان کا باعث ہوتے ہیں۔ دہلی کے تاجروں نے کہا کہ جلد سڑنے والی سبزیاں گوبھی، بھنڈی، بینگن، کریلا اور پھلیاں کے تھوک دام ریکارڈ اونچی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ایسوچیم نے جاری رپورٹ میں کہا کہ 30 جون سے 30 جولائی کے دوران بھنڈی، گوبھی اور کریلے کی تھوک اور خوردہ قیمت کا فرق 35 سے 40 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔ تھوک منڈی میں 20 سے 25 روپے فی کلو تک فروخت ہونے والی گوبھی کی قیمت اب 35 روپے فی کلو گرام تک پہنچ چکی ہے۔ اسی طرح آزاد پور منڈی میں بیگن کی تھوک قیمت 20 سے 25 روپے فی کلو گرام ہے

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا