English   /   Kannada   /   Nawayathi

تھانے میں 16 کروڑ کی سنسنی خیز لوٹ، 8 لٹیروں نے لوٹ کی اس واردات کو دیا انجام(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

بھارت میزائل ٹیکنالوجی کی برآمد پر کنٹرول کے معاہدہ ایم ٹی سی آر کا رکن بن گیا 

نئی دہلی ۔ 28 جون(فکروخبر/ذرائع) بھارت میزائل ٹیکنالوجی کی برآمد پر کنٹرول کے معاہدہ میزائل ٹیکنالوجی ریجائیم ( ایم ٹی سی آر ) کا رکن بن گیا ہے۔ پیر کو بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت کی مکمل رکنیت عالمی سطح پر ٹیکنالوجی کے عدم پھیلاؤ کی اقدار کو فروغ دینے میں سود مند ثابت ہوگی ۔ بھارت کی وزارت خارجہ کے سیکرٹری ایس جے شنکر نے فرانس کے بھارت کے لئے نامزد سفیر الیگزینڈر زیگلر ، ہالینڈ کے سفیر الفونسس سٹوایلینگا اور لکسمبرگ کے ناظم الامور لورے ہوبرٹی کی مو جودگی میں رکنیت کی دستاویزات پر دستخط کئے ۔ بھارتی وزارت خارجہ نے رکنیت کی حمایت کرنے پر 34 ممالک کا شکریہ اداکیا ہے واضح رہے کہ بھارت ایم ٹی سی آر کا 35 واں رکن ملک ہے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت چین اور چند دیگر ممالک کی سخت مخالفت کے باعث نیوکلئر سپلائی گروپ کی رکنیت حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے ۔


علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا اعزاز تمام علیگ برادری کا اعزاز: ڈاکٹر جسیم محمد

علی گڑھ۔ 28 جون(فکروخبر/ذرائع)علی گڑھ کے ممتاز سماجی کارکن اور معروف قلم کار و ماہنامہ دا علی گڑھ موومینٹ کے مدیرِ اعلیٰ ڈاکٹر جسیم محمد نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر لیفٹیننٹ جنرل ضمیر الدین شاہ( ریٹائرڈ) کو سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے ذریعہ مکہ میں دی جانے والی شاہی دعوت میں مدعو کئے جانے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا اعزاز تمام علیگ برادری کا اعزاز ہے جس پر جتنا فخر کیا جائے کم ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے شاہ اگر کسی انسان کو شاہی دعوت میں مدعو کرتے ہیں تو یہ کسی کم اعزاز کی بات نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس دعوت میں وائس چانسلر جنرل شاہ نے سعودی عرب کے اسلامی افیئرس کے منسٹر صالح الشیخ سے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ترقیاتی عمل پر تفصیل سے گفتگو کی۔ انہوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ سعودی عرب کے شاہ کی جانب سے دی جانے والی شاہی دعوت میں وائس چانسلر کی موجودگی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ترقیاتی عمل کے لئے فالِ نیک ثابت ہوگی۔واضح ہوکہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر لیفٹیننٹ جنرل ضمیر الدین شاہ(ریٹائرڈ) آج کل عمرہ کی غرض سے سعودی عرب کے دورہ پر ہیں اور مکۃالمکرمہ میں سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدلعزیز کی جانب سے منعقدہ ایک عظیم الشان دعوت میں شاہ سلمان نے جنرل شاہ کو مدعو کیا۔ اس دعوت میں انٹیگرل یونیورسٹی، لکھنؤ کے چانسلرڈاکٹر ایس آر اعظمی ندوی اور دیگر معززین بھی موجودتھے۔


اندرانگر علاقہ میں سپاہیوں نے وکیل کو پیٹا

لکھنو۔ 28 جون(فکروخبر/ذرائع)اندرا نگر علاقہ میں جمعرات کی دیر شب موٹرسائیکل سوار دو سپاہیوں نے ایک وکیل کو بری طرح پیٹا اور اس کے سر پر سرکاری پستول سے حملہ کر دیا۔ جس سے وکیل کا سر پھٹ گیا۔ اس معاملہ میں وکیل نے دونوں سپاہیوں کےخلاف نامزد رپورٹ درج کرائی ہے۔ وہیں دونوں سپاہیوں نے بھی وکیل کے خلاف مارپیٹ سمیت دیگر دفعات میں رپورٹ درج کرائی ہے۔ اندرا نگر کے خرم نگر کاشی پور علاقہ میں وکیل مدھوکر مشر اپنے کنبہ کے ساتھ رہتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جمعرات کی دیر رات وہ اپنے ایک رشتہ دار کو پالی ٹکنک چھوڑنے کیلئے گئے تھے رات تقریباً دو بجے وہ موٹرسائیکل سے اپنے دوست رادھا کرشنن اپادھیائے کے ساتھ واپس آرہے تھے کہ منشی پلیا پر ایک چائے کے ٹھیلہ پر چائے پینے کیلئے ٹھہر گیا۔ وکیل نے بتایا کہ اس درمیان اندرا نگر تھانہ میں تعینات دو سپاہی شراب کے نشے میں چائے کی دکان پر پہنچے اور بغیر کسی بات کے ان کو گالیاں دینے لگے۔وکیل مدھوکر نے سپاہیوں کی اس حرکت کی مخالفت کی تو نشے میں بدمست دونوں سپاہی وکیل کو مارنے پیٹنے لگے۔ وکیل کا الزام ہے کہ اس دوران ایک سپاہی نے سرکاری پستول نکالی اور ان کے سر پر حملہ کر دیا جس سے ان کا سر پھٹ گیا۔ اس کے بعد دونوں سپاہی وکیل کو جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے فرار ہو گئے۔ زخمی وکیل کا کہنا ہے کہ سر پر لگی چوٹ کی وجہ سے ان کے سر پر آٹھ ٹانکے لگے ہیں۔ زخمی وکیل اپنے دوست کے ساتھ اندرا نگر تھانہ پہنچا لیکن پولیس ان کی رپورٹ درج کرنے کیلئے تیار نہیں تھی۔ معاملہ ایس پی گومتی پار جے پرکاش کے علم میں آیا تو انہوں نے اندرا نگر پولیس کو وکیل کی شکایت پر رپورٹ درج کرنے کا حکم دیا۔ اس کے بعد اندرا نگر پولیس نے وکیل کی تحریرپر دونوں سپاہیوں کے160خلاف نامزد رپورٹ درج کرائی۔ اس معاملہ میں دونوں سپاہیوں نے بھی وکیل کے خلاف مارپیٹ سمیت دیگر دفعات میں رپورٹ درج کرائی ہے۔ واردات کے سلسلہ میں ایس او اندرا نگر نوویندر سنگھ سروہی نے بتایا کہ دیر رات دونوں سپاہی چائے کی دکان بند کرانے کیلئے پہنچے تھے۔ وہاں پہلے سے موجود وکیل نے دکان نہ بند کرنے کی بات کہی۔ اسی بات پر فریقین میں تنازعہ ہو گیا اور نوبت مارپیٹ تک پہنچ گئی۔ اس معاملہ میں فریقین کی تحریر پر رپورٹ درج کر لی گء ہے اور معاملہ کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ 


پرانی رنجش میں نوجوان کا ہاتھ ٹوٹا 

لکھنؤ۔ 28 جون(فکروخبر/ذرائع)نتھرا علاقہ میں پرانی رنجش کے سبب باپ بیٹے نے پڑوس کے رہنے والے نوجوان کی جم کر پٹائی کردی۔ مار پیٹ میں پڑوسی کا ہاتھ ٹوٹ گیا۔ زخمی کو لوگوں نے کسی طرح سے اسپتال میں داخل کرایا جہاں اس کی حالت سنگین بنی ہوئی ہے۔ پولیس مقدمہ درج کر کے تفتیش کر رہی ہے۔ بنتھرا کے شاہ پور مجھی گواں گاوٓں کی رہنے والی ساوتری دیوی اہلیہ رام کمار راوت کے مطابق جمعرات کی رات اس کا بیٹا موہت پڑٓوس میں ہی دکان پر کچھ سامان خریدنے گیا تھا تبھی دکان سے واپس لوٹتے وقت گاوٓں کے رام بخش نے اسے اپنے دروازے پر روک لیا اور پرانے تنازعہ کے سبب اس سے جھگڑا کرنے لگا۔ موہت نے جب اس کی مخالفت کی تو رام بخش نے اپنے بیٹے وریندر اور برادر نسبتی للو راوت کے ساتھ مل کر لاٹھی ڈنڈوں اور سریا سے موہت کی پٹائی کر دی۔ موہت کی چیخ پکار سن کر گھر والے پہنچے تو ملزم انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے وہاں سے فرار ہو گئے۔ اس واقعہ میں موہت کا بایاں ہاتھ ٹوٹنے کے ساتھ ہی اس کے سرمیں بھی کافی زخم آئے ہیں۔ پولیس نے متاثرکی تحریر پر مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔ 


دفتری وقت پرجائزہ لینا لوگوں کیلئے بنا مصیبت

لکھنؤ۔ 28 جون(فکروخبر/ذرائع) پرانے لکھنومیں چل رہا تزئین کاری کاکام علاقہ کے لوگوں کیلئے مصیبت بنا ہواہے۔ تزئین کاری کا کام شروع ہوئے تقریباً دو برس ہونے کو ہیں مگر کام جوں کا توں ہے اور لوگوں کو روزانہ آنے جانے میں سیکڑوں دقتوں کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ دو سال سے تو لوگ پریشانیوں کا سامنا کرہی رہے ہیں وہیں جمعہ کو لوگوں کو اس وقت اور زیادہ پریشانی کا سامنا کرناپڑا جب کمشنرٹی ونکٹیش اور ضلع مجسٹریٹ راج شیکھر اس وقت کام کاجائزہ لینے پہنچے جب پرانے لکھنوٓ کے لوگ دفتر کیلئے جاتے ہیں۔جمعہ کی صبح دونوں ہی افسر تقریباً ساڑھے دس بجے رومی گیٹ کے پاس جائزہ لینے پہنچے۔ اعلیٰ افسران کے جائزہ پر آنے کے سبب علاقہ کی پولیس چوکی کا عملہ نے روڈ کو ون وے کر دیا۔ حسین آباد کی جانب سے آنے والی دو پہیہ گاڑیوں کو کڑیا گھاٹ کی جانب سے ٹیلی والی مسجد کی طرف موڑ دیا گیا اور کچھ گاڑیوں کو نیبو پارک کی طرف منتقل کر دیاگیا۔ وہیں آصفی امام باڑہ کی جانب سے رومی گیٹ کی طرف آنے والی گاڑیوں کو نہیں روکا گیا۔ ایسے میں لوگ مجبوری میں کڑیا گھاٹ اور ٹیلی والی مسجد کی طرف سے دھول مٹی کھانے کو مجبور ہوئے۔ ساتھ ہی نیبو پارک کی طرف بھی لوگ جام میں پھنس گئے۔ جائزہ تقریباً دو گھنٹہ تک چلا اور پورے وقت علاقہ کاٹریفک نظام کسی طرح متاثر رہا۔ ساتھ ہی جب لوگوں نے پولیس والوں سے بتایا کہ ان کو دفتر کیلئے تاخیر ہو رہی ہے تو بھی پولیس ملازمین کے کان پر جوں تک نہیں رینگی اور پولیس والوں نے لوگوں سے بدسلوکی بھی کی۔ پرانے لکھنوٓ میں چل رہا تزئین کاری کا کام ختم ہونے کا نام نہیں لے رہاہے اور نا ہموار راستے سڑک حادثات کو بھی دعوت دے رہے ہیں۔ 


کاکوری علاقہ میں باپ کا رشتہ ہوا داغدار,

ملزم کئی برسوں تک بیٹی کو بناتا رہا ہوس کا شکار 

لکھنؤ۔ 28 جون(فکروخبر/ذرائع)کاکوری کے ایک گاوٓں میں رشتوں کو داغدار کرنے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ ایک عمر دراز شخص پر اپنی نابالغ بیٹی کے ساتھ کئی برسوں تک جسمانی استحصال کرنے کا الزام لگا ہے۔ باپ کی اس حرکت کی بیٹی مخالفت نہیں کر سکی معاملہ اس وقت سامنے آیا جب ملزم کی چھوٹی بیٹی نے باپ کی اس حرکت کو دیکھ لیااس نے اس کی خبر اپنے رشتہ داروں کودی اس کے بعد معاملہ پولیس تک پہنچا اور اس کے خلاف کاکوری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا۔
کاکوری کے ایک گاوٓں میں ۵۴ سالہ ایک شخص اپنے کنبہ کے ساتھ رہتا ہے۔بتایاجاتاہے کہ اس نے اپنی بڑی بیٹی کے ساتھ کئی سال تک جنسی استحصال کیا۔ بیٹی بھی خوف کے سبب کسی سے کچھ نہیں بتا سکی۔ گاوٓں والوں نے بتایا کہ جمعرات کی رات ۸ بجے ملزم شراب کے نشہ میں گھر آیا اور کمرے کے اندر چلا گیا۔ کچھ وقت بعد چھوٹی بیٹی گھر کے اندر گئی تو کمرے میں اس نے باپ کو بہن کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں دیکھ لیا۔ اس نے اس بارے میں اپنے چچا کو بتایا اس کے بعد گھر کے دیگر رشتہ دار ملزم کے گھر میں جمع ہو گئے۔ وہیں خود کو پھنستا ہوا دیکھ کر ملزم پیچھے سے دیوار پھاند کر فرار ہو گیا۔ متاثرہ لڑکی کی خالانے رات تقریباً دس بجے ۰۰۱ نمبر پر پولیس کو اطلاع دی۔ اطلاع پر پہنچی پولیس نے تفتیش کی لیکن وہ ہاتھ نہیں آیا۔ صبح ہی یہ واقعہ آگ کی طرح سے پورے گاوٓں میں پھیل گیا۔اس کے بعد گاوٓں والوں اور دیگر رشتہ داروں نے ایک گاوٓں میں چھپ کربیٹھے ملزم کو پکڑ لیا اور اس کو گاوٓں لے گئے جس کے بعد ملزم کوگھر کے پاس ایک نیم کے درخت سے باندھ دیا گیا۔اطلاع پر پہنچی پولیس نے ملزم کو گرفتارکر لیا۔ گاوٓں والوں نے بتایا کہ ملزم نے کچھ سال قبل اپنی بڑی بیٹی کے ساتھ بھی اسی طرح کی نازیبا حرکت کی تھی اس وقت اس نے پھانسی لگاکر خودکشی کر لی تھی۔ گاوٓں والوں نے یہ بھی بتایا کہ ملزم نے کئی بے قصور گاوٓں کے لوگوں کو اپنی بیٹی سے چھیڑخانی اور عصمت دری کا الزام لگاکر جیل بھجوا دیا۔ 


مطالبات کے سلسلے میں ٹھیکہ ملازمین کا مظاہرہ

لکھنؤ۔ 28 جون(فکروخبر/ذرائع)ٹھیکہ نظام ختم کرنے سمیت تین نکاتی مطالبات کے سلسلہ میں ڈائلیسس ٹیکنیشینوں نے جمعہ کو مظاہرہ کیا سبھی لوگ جی پی او واقع گاندھی مجسمہ پارک میں ڈپلوما ڈائلیسس ٹیکنیشین ویلفیئر ایسوسی ایشن کے بینر کے تحت متحد ہوئے۔ اس دوران سبھی نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ ایسوسی ایشن کے صدر وملیش کمار مشرا کا کہنا ہے کہ وہ کافی وقت سے تحریک چلا رہے ہیں لیکن کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی ہے۔ مظاہرین نے یو پی اسٹیٹ میڈیکل فیکلٹی سے رجسٹرڈ ٹیکنیشین کو ہی سرکاری اسپتال میں تقرری دیئے جانے کا مطالبہ کیا۔ گھنٹوں چلے مظاہرہ کے بعد ٹیکنیشینوں نے راج بھون جاکر گورنر کو مخاطب میمورنڈ م متعلقہ افسروں کو دے کر احتجاج ختم کیا۔ اس دوران رامیندر یادو، آنند کمار گوڑ، رام آشیش چوہان وغیرہ شامل رہے۔ 


ایلنگو ن نے تامل ناڈو ریاستی کانگریس صدر کا عہدہ چھوڑا

چنئی۔ 28 جون(فکروخبر/ذرائع)تمل ناڈو ریاستی کانگریس کے صدر ای وی کے ایس ایلنگو ن نے گذشتہ 16 مئی کو ہونے والے اسمبلی کے انتخابات میں پارٹی کی شکست کی اخلاقی ذمہ داری لیتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے ۔ریاستی کانگریس کے ترجمان گوپننا نے مسٹر ایلنگو ن کے استعفی کی تصدیق کرتے ہوئے آج یو این آئی کو بتایا کہ انہوں نے ایک ہفتہ قبل ہی اپنا استعفی دے دیا ہے ۔ مسٹر گوپننا نے کہا کہ مسٹر ایلنگو ن نے ایک ہفتے پہلے کانگریس صدر سونیا گاندھی کو اپنا استعفی بھیج دیا تھا۔ ریاستی صدر نے حالیہ اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی شکست کی اخلاقی ذمہ داری کے تحت اپنا استعفی دیا ہے ۔ اب یہ پارٹی کے اوپر منحصر ہے کہ وہ مسٹر ا یلنگو ن کا استعفی قبول کرتی ہے یا نہیں۔


او این جی سی گیس پائپ لائن سے ایک مرتبہ پھر گیس کے اخراج کا واقعہ

مشرقی گوداوری(آندھراپردیش)۔ 28 جون(فکروخبر/ذرائع)او این جی سی گیس پائپ لائن سے ایک مرتبہ پھر گیس کے اخراج کا واقعہ پیش آیا جس سے عوام خوف زدہ ہوگئے ۔ یہ واقعہ آندھراپردیش کے مشرقی گوداوری ضلع کے انترویدی علاقہ میں پیش آیا ۔ پائپ لائن کے پھٹ پڑنے سے اس سے گیس کا اخراج شروع ہوا ۔ اطلاع ملتے ہی او این جی سی کے افسروہاں پہونچے اور تین گھنٹے کی کوششوں کے بعد اس اخراج کو ختم کیا ۔ عوام کا کہنا ہے کہ بروقت اگر اس اخراج کو ختم نہیں کیاجاتا تو بڑا دھماکہ ہوسکتا ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا